سرفراز نے پی ایس ایل میں اپنی ٹیم کے پلان واضح کر دئیے

دبئی (این این آئی) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفرازاحمد نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں سرفہرست پوزیشن حاصل کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ باو¿لنگ میں ان کی ٹیم کا انحصار انگلش باو¿لر ٹیمل ملز پرہوگا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جاری ایک ویڈیو پیغام میں سرفراز احمد نے کہا کہ دیانت داری کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ مجھے نئی ٹرافی واقعی پسند آئی اور ٹرافی کو دیکھنے کے بعد لیگ میں کچھ کر دکھانے کےلئے جوش میں مزید اضافہ ہوا ہے۔سرفراز نے کہا کہ ہمیں لیگ میں اپنے میچ کے لیے کچھ دن باقی ہیں تاہم گزشتہ سال کی طرح اس دفعہ بھی ٹیم کے اتحاد کو برقرار رکھتے ہوئے بہتر کارکردگی دکھانا ہمارا اولین مقصد ہے۔ٹیم کی باو¿لنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ان کی ٹیم انگلینڈ کے فاسٹ باو¿لر ٹیمل ملز پر انحصار کرےگی۔ملز کو پی ایس ایل میں بلے بازوں کےلئے ایک مشکل باو¿لر قرار دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بحیثیت کپتان میں بہت خوش ہوں کہ ان جیسا فاسٹ باو¿لر ہماری ٹیم میں موجود ہے۔ انہوںنے کہا کہ ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کی شمولیت سے مڈل آرڈر مزید مضبوط ہوگا۔انہوںنے کہا کہ ہمارے پاس مڈل آرڈر میں تھیسارا پریرا اور ریلی روسو ہیں اور ان دونوں کی شمولیت سے ہماری ٹیم کا توازن اچھا ہوگا۔پی ایس ایل کا پہلا فائنل کھیلنے والی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ نور اور حسان دونوں باصلاحیت کھلاڑی ہیں لیکن حسان اس پی ایس ایل میں لوگوں کی توجہ حاصل کرنے جارہے ہیں۔پی ایس ایل کا آغاز 9 فروری کو دفاعی چمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاورزلمی کے درمیان میچ سے ہوگا اور 7 مارچ کو لاہور میں فائنل کھیلا جائےگا۔

گورنر سندھ اور کور کمانڈر شاہد بیگ مرزا کے عزائم منظرعام پر

کراچی(این این آئی)گورنر سندھ محمد زبیر سے کورکمانڈرکراچی لیفٹنینٹ جنرل شاہد بیگ مرزانے منگل کو گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں صوبہ میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور جاری آپریشن سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ آپریشن اپنے منطقی انجام تک جاری رہے گا ، صوبہ میں امن و امان کے قیام کے لئے رینجرز ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے بڑی قربانیاں دیں ہیں جسے کسی صورت رائیگاں جانے نہیں دینگے ۔اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کے لئے ایک آئیڈیل شہر ہے اس کی اصل شناخت کی بحالی کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا ۔

جنگی جنون خاک میں مل گیا….59بھارتی فوجیوںبارے اہم خبر

نئی(این این آئی)جنگلوں میں عسکری کارروائیاں کرنے والے بھارت کے ایلیٹ سکیورٹی دستوں کے 59 اہلکار اچانک لاپتہ ہو گئے ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اپنی خصوصی تربیت مکمل کر لینے کے بعد یہ سکیورٹی اہلکار اپنے عملی فرائض کی انجام دہی شروع کرنے کے لیے بائیں بازو کے ماو¿ نواز باغیوں کے زیر اثر علاقوں میں سے ایک کی طرف سفر پر تھے۔ان پیراملٹری سپاہیوں کو پیر کو علی الصبح اپنی منزل پر پہنچا تھا تاہم اس تعیناتی سے صرف ایک رات قبل 59 کے قریب یہ تمام نیم فوجی اہلکار بذریعہ ریل مشرقی بھارتی ریاست بہار جاتے ہوئے اتوار کو رات گئے نامعلوم وجوہات کی بناءپر اس وقت راستے ہی میں اتر گئے، جب ان کی ریل گاڑی ایک اسٹیشن پر رکی تھی۔اس بھارتی سکیورٹی فورس کے اعلیٰ اہلکاورں نے بتایا کہ ریل گاڑی سے اترنے کے بعد سے ان کمانڈوز کا کوئی پتہ نہیں ،ان 59 کمانڈوز نے اپنے کمانڈنگ آفیسر کو بھی اپنا سفر راستے ہی میں ختم کرنے یا ٹرین سے اترنے کی کوئی اطلاع نہیں دی تھی۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق یہ معاملہ بھارت کی اس سکیورٹی فورس کے لیے کافی شرمندگی کی وجہ بھی بن رہا ہے کیونکہ حکام اگرچہ اپنی چھان بین جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم بظاہر یہ بات قابل فہم نہیں کہ یہ پانچ درجن کے قریب پیراملٹری کمانڈوز اچانک کہاں چلے گئے۔بھارت کے بہت سے صوبوں میں ماو¿ نواز باغی اپنی درجنوں مسلح تحریکیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور نئی دہلی میں تقریبا سبھی ملکی حکومتیں انہیں قومی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتی آئی ہیں۔یہ ماو¿ نواز باغی خاص طور پر قدرتی وسائل سے مالا مال اور زیادہ تر جنگلاتی علاقوں والی بھارتی ریاستوں میں زیادہ فعال ہیں، جن میں سے چھتیس گڑھ، اڑیسہ، بہار، جھاڑ کھنڈ اور آندھرا پردیش کے نام سرفہرست ہیں۔بائیں بازو کی ان ماو¿ نواز کمیونسٹ تحریکوں کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنی اس جدوجہد کے ذریعے انتہائی حد تک غربت کے شکار مقامی باشندوں اور محروم قبائلی آبادیوں کے لیے زمین، ملازمتوں اور دیگر بنیادی حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

پاکستانی کرکٹ کے مستقبل بارے اہم فیصلہ….اندرونی کہانی جانئیے

دبئی (اے این این)نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی تباہ کن کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ کے بڑے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کے ساتھ آج (بدھ) کو دبئی میں سر جوڑ کر بیٹھ رہے ہیں جس میں مستقبل کی حکمت عملی بنائی جائے گی۔ مصباح الحق کے مستقبل سمیت نئے کھلاڑیوں کی شمولیت پر بات چیت ہوگی۔ پی سی بی چیئر مین شہریار خان نے پیر کومیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج بدھ کو میٹنگ دبئی میں طلب کی گئی ہے جس میں مکی آرتھر، انضمام الحق کے علاوہ شہریار خان، نجم سیٹھی اور سبحان احمد شرکت کریں گے۔ امکان ہے کہ بڑوں کی اہم میٹنگ کے دوران قومی ٹیم کی شکست کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔مکی آرتھر اور انضمام الحق کا نکتہ نظر اہم ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں ضرورت پڑنے پر ٹیسٹ کپتان مصباح الحق، ون ڈے کپتان اظہر اعلی اور ٹی ٹوئینٹی کپتان سرفراز احمد کو بھی بلایا جاسکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر اور انضمام الحق الگ الگ سوچ رکھتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ کے بڑے مکی آرتھر سے کوچز کی کارکردگی کے بارے میں بھی جاننا چاہتے ہیں۔ کیوں کہ کئی کوچز کی کارکردگی اوسط درجے کی رہی ہے۔ شہریار خان نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے پی ایس ایل کا ایک ماہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اسی دوران کئی فیصلے ہوں گے۔

” معاملہ عامر لیاقت “ سپریم کورٹ کا اہم حکم نامہ آ گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پروگرام پر پابندی عائد کر دی۔نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے پیمرا کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے نجی ٹی وی کے اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پروگرام پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر تے ہوئے ریمارکس دیے کہ اگر حکم کے باوجو د پروگرام نشر کیا گیا تو توہین عدالت تصور ہو گی۔دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ حکم کی خلاف ورزی پر چینل انتظامیہ اور اینکر کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ پرگرام روکنے کا حکم دیا گیا تھا مگر ناجائز فائدہ اٹھایا گیا۔چیئرمین پیمرا بصار عالم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے واضح ہو گیا کہ ملک میں نفرت انگیز تقریر برداشت نہیں ہو گی ، سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی پر ذمہ داروں کیخلاف توہین عدالت کا مقدمہ چلے گا اور نفرت انگیز تقریر پر پیمرا بھی سخت ایکشن لے گا۔

قومی کھیل کو کون تباہ کر رہا ہے اہم ترین انکشافات سے ہلچل

لاہور (آئی این پی) قومی ہاکی ٹیم کے گول کیپر عمران بٹ نے پنڈورا باکس کھول دیا۔،گول کیپر کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ خواجہ جنید قومی کھیل ہاکی کو تباہ کر رہے ہیں دوسری جانب فیڈریشن کے سیکرٹری نے کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی پر عمران بٹ کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کر دیا ہے ۔ ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ خواجہ جنید نے انہیں ذہنی اذیت پہنچائی۔ دوسری فیڈریشنز کے ساتھ مل کر قومی ٹیم کو ہروانے کا الزام لگایا۔ عمران بٹ کہتے ہیں کہ ٹیم کے کئی کھلاڑی خواجہ جنید کے رویے سے ناراض ہیں۔ انہوں نے ہیڈ کوچ کو فارغ کرنے کا مطالبہ کیا۔ پی ایچ ایف نے عمران بٹ کے الزامات کو مسترد کر دیا۔ سیکرٹری شہباز سئنیر کا کہنا تھا کہ عمران بٹ کو میرٹ پر ڈراپ کیا۔ کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی پر گول کیپر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

پیشن گوئی سیاست کے بعد کرکٹ میں بھی منظر عام پر….شیخ رشید نے پی ایس ایل فاتح کا نام بتا دیا

راولپنڈی (اے این این)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سیاست میں اپنی پیشن گوئیوں کے لیے بہت زیادہ مشہور ہیں لیکن اب انہوں نے پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے پیشن گوئی کر کے سب کو حیران کردیا ۔انہوںنے کہا کہ اس بار پی ایس ایل ٹرافی کراچی کنگز کے نام جائے گی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق شیخ رشید نے کراچی کنگز کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ایونٹ میں اسے ہارٹ فیورٹ قرار دے دیا ہے ۔پیر کے روز میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں اپنے شہر کی ٹیم کو سپورٹ کروں گا تاہم بعد ازاں جب انہیں بتا یا گیا کہ راولپنڈی کی ٹیم نہیں ہے ،اسلام آباد کی ٹیم ہے ۔اس پر شیخ رشید نے اسلام آباد یونائیٹڈ پر کراچی کنگز کو ترجیح دیتے ہوئے کہا کہ میں کراچی کی حمایت کروں گا اور پورا یقین ہے کہ کراچی کنگز ہی ایونٹ کی فاتح بنے گی ۔

بھارتی فوج کا بڑا حملہ ….حالات کشیدہ

راولپنڈی، ظفروال (تحصیل رپورٹر) بھارتی سیکورٹی فورسزکی ظفروال ،شکرگڑھ سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ ۔ فائرنگ چتیر،توہانہ ،بھورچک ،نہلے چک ،لمبڑیال،بھوپال،پور،تغل پور کے سرحدی علاقے پر کی گئی ۔ذریع کے مطابق صبح تقریباً8بجے بھارتی سیکورٹی فورسز نے ایک بار پھر جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کر تے ہو ئے ظفروال ،شکرگڑھ سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ کر دی فائرنگ میں LMGاور مارٹر گولوں کا استعمال کیا گےا ۔فائرنگ چتیر،توہانہ ،بھورچک ،نہلاچک ،لمبڑیال،بھوپال،پور،تغل پور کے علاقے پر کی گئی ۔جس کی پاک رینجرزنے بھرپور جوابی کاروائی کرتے ہوئے بھارتی گنوںکو خاموش کر دیا۔سرحدی عوام کا کہنا ہے امن کی زبان نہ سمجھے والی بھارتی حکومت کو یہ بات کیوں سمجھ میں نہیںآئی کہ پاکستان ایک امن پسندملک ہے اور امن کی بات کرتا ہے اور اس کے امن کی بات کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھاجائے۔

الیکشن 2018 : تحریک انصاف کا ”پلان سامنے “ آ گیا

لاہور (وقائع نگار) تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیر ترین کے زیرصدارت اجلاس، انتخابی اصلاحات کے مختلف پہلووں پر تحقیق کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کی زیرصدارت پارٹی کے اہم اجلاس میں انتخابی اصلاحات کے ایجنڈے پر غور کیا گیا اور اس حوالے سے اہم تجاویزات مرتب کی گئیں اس اہم اجلاس میں اسد عمر، شیریں مزاری، عارف علوی، شفقت محمود، فواد چوہدری، اعظم سواتی، شبلی فراز، غلام سرور خان اور علیم خان نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتخابی اصلاحات کے مختلف پہلووں پر تحقیق کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی جس میں عارف علوی، غلام سرورخان اور شفقت محمود شامل ہوں گے۔ اجلاس کے شرکاء نے الیکٹرانک ووٹنگ کے نفاذ میں حکومت کی جانب سے تاخیری حربوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ ممکن ہے لیکن حکومت سنجیدہ نہیں۔ اجلاس کے شرکا نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن کوحکومتی اثرسے مکمل طور سے پاک کر کے الیکشن کمیشن کومکمل قانونی، مالیاتی، اور انتظامی اختیارات دینا ہوں گے جبکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی ووٹ کاحق دیاجائے۔ بعد ازاں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ پی ٹی آئی نے انتخابی نظام کی شفافیت کیلئے تاریخی جدوجہدکی ہے چنانچہ انتخابی نظام کے ذریعے پاناما کے ثمرات کو ضائع نہیں ہونے دیں گے جس کے لیے ناقص انتخابی نظام کے بل بوتے پر مینڈیٹ چرانے کی روایت ختم کرناہوگی۔ انہوں نے اس عزم کا اعاہ کیا کہ تحریک انصاف نوازحکومت کی عدم دلچسپی کے باوجود انتخابی نظام کی اصلاح کریں گے اور آئندہ انتخابات میں حکومت کو بال ٹیمپرنگ اور امپائرز کو ساتھ ملا کر دھاندلی نہیں کرنے دیں گے۔ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ قطر ی سفیر نے واضح کر دیا کہ ان کی حکومت کا جعلی خط سے کوئی تعلق نہیں ، اب فیصلہ کرنا عدالت کا کام ہے ۔ گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہرمیڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں ۔ انہوں نے امید ہے عدالت عظمیٰ حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ دے گی جس سے کرپشن کا راستہ ہمیشہ کے لئے بند ہو جائےگا ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت کا قطری خط اور منی ٹریل جھوٹ ثابت ہو گئی ، وزیر اعظم نہیں بچیں گے ، پرویز مشرف کی پاکستان میں حمایت نہ ہونے کے برابر ہے ، وہ اتحاد کیا بنائیں گے ۔ وہ پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ شفاف احتساب کی راہ مےں رکاوٹےں ملک دشمنی ہےں، کر پشن اور بےڈ گورننس ملک کےلئے بوجھ بن چکی ہے ےہ کسی صورت قابل قبول نہےں، ہم ملک کو کر پشن سے پاک کر نے کےلئے ہر محاذپرجنگ لڑتے رہےں گے ،کر پشن ملک کےلئے کےنسر ہے قوم ملک مےں مزےد کر پشن برداشت کر نے کےلئے تےار نہےں ملک مےں ہر صورت آئےن وقانون کی حکمرانی قائم کر نا ہوگی، تحرےک انصاف ملک مےں عوامی حقوق کےلئے جد وجہد کےلئے ہر قر بانی دےنے کو تےار ہے ۔ تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ موجودہ قومی سیاسی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے تحریک انصاف نے “وارم اپ “کال دے دی ہے اور ہر ضلع میں پارٹی کارکن عام انتخابات کی تیاری شروع کر دیں ،2013کے الیکشن میں ہونے والے تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے ٹھوس حکمت عملی ترتیب دیں گے اور ماضی کی غلطیوں کا اعادہ نہیں کریں گے ۔عبدالعلیم خان نے چیئرمین سیکرٹریٹ میں مختلف اضلاع سے پارٹی رہنماو¿ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی پارٹی کے نام نہاد کنونشن او ر وزراءکے بیانات حکمرانوں کی بد حواسیوں کو عیاں کر رہے ہیں جنہیں پاناما کیس کے فیصلے کا اندازہ لگ چکا ہے اسی لیے اب عدالتوں کو دھمکیاں دینے پر اتر آئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر ولید اقبال نے کہاکہ یوم یکجہتی کشمیر پر حکمرانوں کی پراسرار خاموشی سے کشمیریوں کومایوسی ہوئی ہے، کاروباری عادات کے باعث شریف خاندان لاشیں گرانے اور ہم وطن غیروں کو بیچنے کا ماسٹر ہے، جس کا عملی نمونہ ساری دنیا ماڈل ٹاﺅن میں ہونیوالی بربریت کی شکل میں دیکھ چکی ہے۔ یہ باتیں انہوںنے گذشتہ روز شیراکوٹ کے علاقہ 60فٹ پر تحریک انصاف کے انتخابی و انتظامی دفتر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہیں ۔اس موقع پرجنرل سیکرٹری لاہور میاں حماد اظہر،نعیم الحق ، اویس یونس، فاطمہ چدھڑ، رخسانہ نوید، عاطف چوہدری اور حامد ناصربھی موجود تھے۔

کلارک ورلڈالیون کی ٹیم پاکستان میں ….کرکٹ شائقین کیلئے بری خوشخبری

دبئی /لاہور(اے این این)جائلز کلارک اور آئی سی سی کے سیکیورٹی ماہر کے دورہ لاہور کے بعد کئی ملکوں نے اپنی ٹیمیں پاکستان بھیجنے پر جبکہ جائیلز کلارک نے موجودہ کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈ الیون لانے پر بھی اتفاق کیا ہے، پاکستان سپر لیگ کا فائنل ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کی جانب پیش رفت ہے،لاہور میں فائنل کیلئے ششانک منوہر اور ڈیو رچرڈسن کو بھی دعوت دی،زمبابوے بورڈ کے حکام فائنل دیکھنے لاہور آئیں گے، انٹرنیشنل ٹیمیں ٹیسٹ اور ون ڈے کیلئے راتوں رات نہیں آئیں گی۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ کے دوران جائلز کلارک نے اپنی رپورٹ پیش کی جس سے پاکستان کرکٹ کی کوشش کو تقویت ملی ہے۔ وہ کامن ویلتھ ٹیم کے بجائے ورلڈ الیون پاکستان لانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے دورہ پاکستان کی مثبت رپورٹ دی اور کہتے ہیں کہ میری اور سبحان احمد کی جائلز کلارک سمیت ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں سے بات ہوئی ہے۔ ہم نے آئی سی سی کو بریف کیا کہ پاکستان میں لاہور، کراچی اور ملتان میں اکیڈمیاں تیار ہیں، جہاں ٹیموں کی رہائش کا انتظام ہے۔ رکن ملک اپنی، اے، انڈر19، خواتین اور اکیڈمیز کی ٹیموں کو پاکستان بھیجیں۔ آئر لینڈ، افغانستان، نیپال کا کہنا ہے کہ پاکستان محفوظ ملک ہے اور ہم اپنی ٹیمیں بھیجنے کو تیار ہیں۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے دو سال پہلے اپنی خواتین ٹیم کو پاکستان بھیجا تھا۔ اب بنگلہ یش کی اکیڈمی ٹیم پاکستان آئے گی۔ پاکستان سپر لیگ فائنل کیلئے ششانک منوہر اور ڈیو رچرڈسن کو بھی دعوت دی ہے۔ کئی ملکوں نے اپنے سیکیورٹی ماہرین کو فائنل کے لئے بھیجنے پر اتفاق کیا ہے۔ زمبابوے بورڈ کے حکام فائنل دیکھنے لاہور آرہے ہیں۔ شہریار خان نے کہا کہ جائیلز کلارک موجودہ اسٹار کھلاڑیوں کی ورلڈ الیون پاکستان لارہے ہیں، جس میں سابق کھلاڑی نہیں ہوں گے۔ ورلڈ الیون میں کون کون ہوگا اس کے کھلاڑی کب آئیں گے اور کہاں میچ کھیلیں گے اس بارے میں معاملات طے ہونا باقی ہیں۔ شہر یار خان نے کہا کہ ہم نے آئی سی سی کہا ہے کہ وہ ٹیکنیکل کمیٹی کی میٹنگ کی میزبانی پاکستان کو دیں گے۔ ایک ڈائریکٹر کے دورے کے بعد سارے آپشن کھلے ہیں۔