پریانکا بھی ٹرمپ کی مخالفت میں بول پڑیں

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 7 مسلم ممالک کے شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی کے فیصلے کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 7 مسلم ممالک کے شہریوں کے ملک میں داخلے کے خلاف امریکا اور برطانیہ سمیت دنیا بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جب کہ امریکی صدر کے فیصلے پر مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی کھل کر تنقید کی ہے جس میں ہالی ووڈ اداکار بھی شامل ہیں لیکن اب امریکی فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی بالی ووڈ اداکارہ بھی اس فیصلے کے خلاف بول پڑی ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ اور یونیسیف کی خیرسگالی کی سفیر پریانکا چوپڑا نے سماجی رابطے کی سائٹ لنکڈن پر اپنے فیچر میں لکھا ہے کہ امریکی پابندی کا شکار مسلم ممالک میں یونیسیف کے تحت متعدد پراجیکٹ چل رہے ہیں اور ان ممالک میں جنگ کے باعث کئی ملین بچے مسائل سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے ساتھ مذہب کی بنیاد پر یہ امتیاز نہیں برتنا چاہیے اور نہ ہی ہمیں اس پابندی کو برداشت کرنا چاہیئے کیوں کہ اس فیصلے سے مجھ سمیت دنیا کا ہر ایک انسان متاثر ہورہاہے۔

سیاسی اداکاروں کا جھوٹ بولنے پر ٹھیکہ …. قیادت داغدار کرنے کی سازش …. سیاسی رہنما کے بیان سے ہلچل مچ گئی

ہری پور(ویب ڈیسک)ہری پور میں ورکرزکنونشن سے خطاب کے دوران خواجہ سعدرفیق نے عمران خان کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بعض سیاسی اداکاروں نے اس ملک میں جھوٹ بولنے کا ٹھیکہ لے لیا ہے، ان کا کوئی اور دھندہ نہیں ہر وقت جھوٹ بولتے ہیں اورعوام کو گمراہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ہم جیت جاتے ہیں تویہ کہتے ہیں کہ دھاندلی ہوئی ہے، اگر ادارے ان کی مقبولیت بتائیں توٹھیک ہماری بتائیں توغلط، یہ سروے ہم نے نہیں کرائے یہ وہی ادارے ہیں جو کسی وقت میں تمہاری مقبولیت کا بتاتے تھے، ہم اپنے لیڈر اورجمہوریت کے ساتھ ہیں، اپنی عدالت مت لگاو¿ اصل عدالت اپنا فیصلہ کرے گی، ہماری قیادت کو داغدار کرنے کی سازش بند کی جائے، عوام کب تک الزامات، گالیاں، جھوٹ اورکردارکشی سنیں گے، اگر لوہے کے چنے چبانے کی کوشش کرو گے تو دانت ٹوٹ جائیں گے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 2013 میں جب نوازشریف عوام کی ووٹ کے طاقت سے اقتدار میں آئے تو ملک کا حال کیا تھا، پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں تھا، کراچی میں سیکڑوں لوگ روزانہ کی بنیاد پر مار دئیے جاتے تھے، خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کا راج تھا، قوم کا خزانہ خالی تھا، ریلوے سمیت قومی ادارے آخری سانسیں لے رہے تھے اور کوئی پرسان حال نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آئی تو سیاسی جوکروں نے شاہراہ دستورپرقبریں کھودیں، جنونی رقص کرتے رہے، پی ٹی وی پرقبضہ اور وزیراعظم ہاو¿س پرحملہ کیا گیا، شرم وحیا جاتی رہی، اسلامی جمہوریہ پاکستان میں فحاشی کے نئے کلچرکوفروغ ملا، تھوکنا، ناچنا، مخلوط تقریبات ہمارا کلچر نہیں، وفاقی دارالحکومت میں جوہوا اس کا دنیا کو کیا پیغام گیا، لیکن پھر بھی ہم نے ڈنڈا نہیں اٹھایا ہم برداشت کرتے رہے اور جو 2 جنونی ملک پرقبضہ کرنے آئے تھے اورایک ایک کرتے چلتے بنیں۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پاناما کا ڈھونگ رچالیا گیا، کہتے تھے آف شورکمپنیاں بنانا جرم ہے، اپنی آف شور کمپنی پکڑی گئی توخاموش ہوگئے، لوگوں کے انکم ٹیکس گننے والے بتائیں کہ وہ خود کتنا ٹیکس دیتے ہیں، اپنےاثاثوں کاحساب مانگو تو زبان بند ہوجاتی ہے، ابھی عمران خان آپ سیاست میں نئے ہیں ہم تو تلاشیاں دیتے رہے ہیں، ہم نے مشرف کی آمریت میں ہرطرح کی مارکھائی ہم نئے اداکارنہیں، سیاسی کارکن ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر فضل الرحمان کی بات مان لیتے تو خیبرپختونخوا میں حکومت ہماری ہوتی، اور صوبے کا نقشہ ہی بدل چکا ہوتا لیکن پی ٹی آئی کو حکومت دی تو انہوں نے صوبے میں کیا کیا، عمران خان کا دعویٰ ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایک ارب درخت لگائے ہیں، کیا درختوں نے سلیمانی ٹوپی پہنی ہے جونظرنہیں آتے، خیبربینک لوٹ لیا گیا، ایم ڈی چیختا رہا،اس کی بات سنی ہی نہیں گئی آپ نے یہ پاکستان بدلا ہے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نوازشریف نے کون سا وعدہ پورا نہیں کیا یا کوشش نہیں کی، ہم وہ باتیں نہیں کرتے جو پوری نہ ہوسکیں، کراچی کا امن لوٹ رہا ہے، بلوچستان میں پہاڑوں پرگئے لوگ قومی دھارے میں شامل ہورہے ہیں جب کہ ہری پورسے گوادرتک ترقی کے منصوبے لگ رہے ہیں۔

نیوز گیٹ سکینڈل:ذمہ دار کون ؟معاملہ حل ہو گیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈان لیکس کے معاملے کی تحقیقات مکمل کرکے بعد رپورٹ جمع کرادی گئی ہے ، تحقیقات کے دوران تین افراد کو ڈان لیکس کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے جن میں ایک وزیر اور ایک مشیر بھی شامل ہیں تاہم کسی بھی اہم شخصیت کو سیکورٹی لیکس کا ذمہ دار قرار نہیں دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ڈان لیکس کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے معاملے کی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ جمع کرادی ہے۔ رپورٹ میں سابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشیدکی ڈان کے ایڈیٹر سے بات چیت کو بھی ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ خبر شائع کرنے والے صحافی سرل المیڈا کی کالز کا ریکارڈ بھی رپورٹ کا حصہ ہے۔رپورٹ میں تین افراد کو سیکورٹی لیکس کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے جن میں ایک وزیر اور ایک مشیر بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے قومی ایشو سے متعلق خبر کا ڈرافٹ تیار کیا تھا۔ رپورٹ میں وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو کلین چٹ دی گئی ہے ، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کسی بھی گواہ نے ان دونوں افراد کے خلاف گواہی نہیں دی تاہم سرل المیڈا کے ساتھ مریم نواز نے تین دفعہ فون کالز پر بات کی لیکن اس سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ وہ سیکورٹی لیکس کی ذمہ دار ہیں۔

چین نے عمران خان کو خوشخبری سُنادی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے چینی سفارتخانے جا کر چینی سفیر سے ملاقات کی۔جس دوران سن وی ڈونگ نے شوکت خانم اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال کیلئے عطیہ کیا گیا ریلیف کا سامان اور آلات ان کے حوالے کیے۔تفصیلات کے مطابق چینی سفیر سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے چین کے نئے قمری سال کی مبارکباد پیش کی۔ جبکہ ملاقات میں چین اور خیبر پختونخوا کے درمیان عملی تعاون کے فروغ اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے فریم ورک میں خیبر پختونخوا کے منصوبوں پر آپس میں تبادلہ خیال کیا گیا۔صوبے کے عوام کا طرز زندگی بہتر بنانے کی غرض سے چینی سفیر نے ریلیف کا سامان اور آلات بھی وزیراعلیٰ کے حوالے کیے۔دن میں پانی صاف کرنے والے آلات پنکھے،لائٹیں اور جنریٹر وغیر شامل ہے۔یہ سامان لیڈی ریڈنگ ہسپتال اور شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کے لیے عطیہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے چینی سفارت خانے کی طرف سے اس تعاون کی تعریف کی۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ خیبر پختونخوا کیلئے خوشحالی لائے گا اور صوبائی حکومت کے پی کے میں سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے مکمل تعاون اور امداد فراہم کرے گی۔

عمران خان کب وزیر اعظم بنیں گے ؟

ہری پور(ویب ڈیسک)ن لیگی رہنما آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان آپ کی آف شور کمپنی کا نام پانامہ میں موجود ہے لیکن نواز شریف کا نا م نہیں ہے آپ جان لیں کہ آپ کے مقدر میں شیر وانی نہیں ہے ۔آصف کرمانی نے کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے سراج الحق انقلابی اور کہاں سید ابو اعلیٰ مودودی ،سراج الحق آپ بھی عمران خان کی کرپشن کے اتحادی ہیں آپ آنکھیں کھولیں تاکہ زمین کے حقائق نظر آئیں ۔کپتان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے آصف کرمانی نے کہا کہ خان صاحب آپ کے دائیں بائیں جہاز ترین ،قبضہ خان کے نام بھی پانامہ میں موجود ہیں آپ کے مقدر میں گولڈ ن شیروانی تو ہو سکتی ہے لیکن کالی شیروانی نہیں ہے ۔وزیر اعظم نواز شریف نے نوجوانوں کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ دئیے مگر عمران خان نے صرف دھرنوں کی تربیت دی ،انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کا امن بحال ہو رہا ہے اسٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے ۔

ورکنگ باﺅنڈری پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ …. ” آرمی چیف کا اہم حکنامہ جاری “

راولپنڈی/نارووال(ویب ڈیسک ) نارووال میںورکنگ باﺅنڈری پر ظفروال سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں کو بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دینے کی ہدایت کردی ۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق نارووال میں ورکنگ باﺅنڈری پر ظفروال سیکٹر میں بھارتی فوج نے صبح ساڑھے آٹھ بجے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن پاک رینجرز پنجاب کی جانب سے بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا جس کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں۔اس کے علاوہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی جوانوں کو ہدایت کی ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے جب بھی بلا اشتعال فائرنگ کی جائے تو اس کا مﺅثر جواب دیا جائے ۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی تھی۔

وزیراعظم کی پی او ایف میں اہم پیش رفت …. آرمی چیف نے وزیراعظم کا والہانہ استقبال کیا

واہ کینٹ(ویب ڈیسک ) وزیراعظم محمد نواز شریف پی او ایف واہ میں براس مل کی اپ گریڈیشن کے افتتاح کے لئے پہنچے تو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ پیر کو وزیراعظم محمد نواز شریف پی او ایف واہ سے براس مل کی اپ گریڈیشن کے افتتاح کے لئے پہنچے تو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین پی او ایف لیفٹیننٹ جنرل عمر حیات نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

صدا م حسین پھانسی ڈرامہ ….حقیقت کچھ اور ہی نکلی

بغداد(نیو زڈیسک)یہ توسب کومعلوم ہے کہ امریکہ نے عراق پرقبضے کے بعد عراقی صدرصدام حسین کو2006میں پھانسی دے دی تھی اوریہ مناظرامریکی چینلزاورعراق کے سرکاری ٹی وی نے براہ راست نشرکیے تھے کہ طرح صدام حسین کوپھانسی گھاٹ کی طرف لے جایاگیااوراسی پھانسی گھاٹ کواستعمال کیاگیاجہاں پر سابق عراقی صدرکے خفیہ ادارے دوسرے افراد کوپھانسیا ں دیتے تھے لیکن ایک بات بہت ہی اہم ہے کہ صدام حسین کوپھانسی دینے کامنظرکسی بھی چینل نے نہیں دکھایابلکہ ا ن کوپھانسی دیئے جانے کے بعد ان کاکفن دکھایاگیاتھاکہ صدام حسین کی میت پھانسی کے بعد اس کفن میں ہے اوربعد میں ان کوآبائی شہرمیں سپردخاک ہوتابھی دکھائی دیاگیااس تمام حقیقت کے باوجود کئی افراد اب بھی یہ کہتے ہیں کہ عراقی صدرکوپھانسی نہیں دی گئی جس کے بارے ایک دعوی ان کے ایک قریبی ساتھی نے بھی کیاہے اوراس دعوے کے بعد لوگ حیران ہیں کہ کیاصدام حسین کوواقعی پھانسی نہیں دی گئی تووہ مناظرکیوں دکھائے گئے جس میں صدام حسین کوپھانسی گھاٹ کی طرف لے جایاجارہاتھااورپھرکفن میں تدفین کس کی ہوئی تھی.ایک معروف برطانوی اخبارڈیلی سٹارنے اپنی رپورٹ جاری کی ہے جس میں ان کے دوران اقتدار کے ایک قریبی دوست اورمصرسے تعلق رکھنے والے صحافی انیس الدیغیدے نے دعوی کیاہے کہ سابق عراقی صدرصدام حسین اب بھی زندہ ہیں اوروہ ان کوچارمرتبہ مل بھی چکے ہیں اورابھی ان سے اوربھی ملاقاتیں کرینگے جن کاشیڈول جلد سامنے آجائے گا۔ انیس نے بتایاکہ ان کی صدام حسین سے پہلی ملاقات 2010میں لیبیا میں دوسری 2011میں لیبیا کے شہر تریپولی،تیسری ملاقات ایران میں ہوئی جبکہ چوتھی ملاقات 2016میں سعودی عرب میں ہوئی ہے۔انیس نے بھی دعوی کیاکہ صدام حسین اس خوف سے دنیاکی نظروں سے روپوس ہیں کہ دنیاکی بڑی سپرپاﺅران کومارناچاہتی ہے اوراس وجہ سے اپنی جگہ بدلتے رہتے ہیں اورمختلف ممالک میں رہائشگاہیں تبدیل بھی کرچکے ہیں .انیس نے بتایاکہ یوں توایران ان کابڑادشمن تھالیکن اب سب سے زیادہ وہ ایران میں رہتے رہے ہیں اورایرانی حکومت نے خوب ان کی عزت رکھی اورہرقسم کاخیال بھی رکھاگیاہے .انیس کاسب سے خطرناک دعوی یہ ہے کہ جس سے دنیامیں خوف پیداہوگیاہے صدام حسین ہی دنیاکی شدت پسند تنظیم ”داعش “کے سربراہ ہیں جبکہ ابوبکربغدادی توفقط ایک مہرہ ہے جواپنی مرضی سے کوئی بھی فیصلہ نہیں کرسکتااورتمام اختیارات صدام حسین اپنے پاس رکھتے ہیں اورصدام داعش کوایرانی تنظیم حزب اللہ اور ایران کی مدد سے کنڑول کئے ہوئے ہیں .انیس نے اپنے دعوے میں کہاکہ برطانیہ نے سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیرکے وقت سب سے زیادہ ظلم عراق پرکیاتھااوراب وہ داعش کوبرطانیہ سے بدلہ لینے کے احکامات جاری کرچکے ہیں .انیس نےکہا کہ وہ صدام حسین کے بارے میں مزیدکچھ نہیں بتاسکتاکیونکہ صدام حسین کے سامنے اس نے قسم کھارکھی ہے اورصدام حسین نے مجھے بتایاہے کہ وہ عنقریب ایک بارپھرعراق کاکنڑول سنبھالنے والے ہیں

نیلم منیر کا معاشقہ منظر عام پر

کراچی(ویب ڈیسک ) پاکستان ٹی وی کی مشہور اداکارہ نیلم منیر اور شوبز کی دنیا سے تعلق رکھنے والی شخصیت کے درمیان قربتیں آج کل کچھ زیادہ ہی بڑھ رہی ہیں، مشہور اداکار، میزبان اور ماڈل ڈیزائنر صائم علی نے سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر اپ لوڈ کی ہیں جس کے کیپشن میں نیلم کو روح کا رشتہ قرار دیا ہے۔گزشتہ دنوں کار میں بولڈ ڈانس کی ویڈیو کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بننے والی مشہور ٹی وی اداکارہ نیلم منیر کی اپنے قریبی دوست کے ساتھ تصاویر منظر عام پر آگئیں۔پاکستان شوبز انڈسٹری کے نوجوان اور خوبرو ماڈل، اداکار اور میزبان صائم علی نے سوشل میڈیا پر نیلم منیر کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ دونوں خوشگوار موڈ میں ایئرپورٹ پر نظر آرہے ہیں، سیاہ جینز اور چست سفید ٹی شرٹ میں نیلم خوب توجہ حاصل کررہی ہیں، صائم بھی سیاہ لباس پہنے ہوئے ہیں۔