عمران خان کے بعد اب شیخ رشید کا بھی یوٹرن…. حیرت انگیز انکشاف

سلام آباد(ویب ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نعیم بخاری پر تنقید نہیں کی میڈیا نے میرے نام سے بیان چلایاتھا، پانامہ کیس شیخ رشید،عمران خان یا سراج الحق کا نہیں 20 کروڑ عوام کا ہے۔سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت سے قبل شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انصاف 20 کروڑ عوام کا حق ہے۔ نعیم بخاری پی ٹی آئی کا وکیل ہے۔ نعیم بخاری سے عمران خان مطمئن ہیں تو میں بھی مطمئن ہوں۔انہوں نے کہا کہآرٹیکل 62 اور 63 تمام قوانین کی ماں ہے، 62 ایف میں کسی مزیدثبوت کی ضرورت نہیں۔ریاستی ادارے ریاست کے غلام ہوتے ہیں۔ سپریم کورٹ سے کرپشن کا ثبوت نکلے گا۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ عوامی مسلم لیگ اپنا کیس خود لڑ رہی ہے۔دھرنا دیں گے اس بار دھرنے کا فیصلہ عوام اور شیخ رشید کریں گے۔نعیم بخاری پی ٹی آئی کے وکیل ہیں نہ اس پر بات کی ہے نہ کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم،انکے بچوں اور ہارون پاشا کا جواب دیکھ لیں تو پتہ چلے گا کہ ان کا جواب مختلف ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پانامہ کیس کی سماعت کے بعد شیخ رشید نے نعیم بخاری کے بارے بیان میں کہا تھا کہ اگر پی ٹی آئی کے وکیل اسی طرح کیس لڑتے رہے تو ہم کیس ہار جائیں گے۔

دنیا کی کم عمر ترین ارب پتی لڑکی منظر عام پر …. شوق بھی نوابی

برلن(ویب ڈیسک) دنیاکی کم عمر ترین ارب پتی لڑکی منظر عام پر آگئی , 1.2ارب ڈالر کی مالک دنیا کی کم عمر ترین ارب پتی لڑکی کا کھوج لگا لیا گیا ہے جس کا تعلق ناروے سے ہے جو اب جرمنی میں رہتی ہیں۔19سالہ الیگزینڈر اینڈرسن ارب پتی ہونے کے ساتھ ساتھ شوق بھی نوابی رکھتی ہے۔ جواں سالہ لڑکی کو گھڑ سواری کا شوق ہے اوراسی لئے وہ گھر میں بھی اپنے گھوڑے کے ساتھ ہی نظر آتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اینڈرسن اپنے ملک کی نویں امیر ترین شخصیت ہیں جن کا پورا خاندان اعلیٰ نسل کے گھوڑے پالنے کے حوالے سے مشہور ہے۔الیگزینڈر اینڈرسن اور ان کی بہن کو والد جوہان اینڈرسن نے اپنی خاندانی کمپنی کے 42،42 فیصد حصے کا مالک بنایا ہے۔فوربس میگزین کی جانب سے جاری امیر لوگوں کی فہرست میں اینڈرسن 1476 ویں نمبر پر ہے.۔

دنیا کی دس بدترین ایئرلائنز کی فہرست جاری…. بھاری ایئرلائن بھی شامل

نیویارک( ویب ڈیسک) امریکی ادارے بلوم برگ نے دنیا کی دس بدترین ایئرلائنز کی فہرست جاری کی ہے جس میں بھارت کی ”ایئرانڈیا“ کو تیسری بدترین فضائی سروس قرار دیا گیا ہے۔بلوم برگ نے اس کا ڈیٹا عالمی فضائی اعدادوشمار جاری کرنے والی ویب سائٹ فلائٹ اسٹسٹکس سے حاصل شدہ معلومات کے بعد شائع کیا ہے جس میں دنیا کی بدترین 10 ایئرلائنز کو شامل کیا گیا ہے جس کی فہرست بالترتیب کچھ اس طرح سے ہے۔ پہلے نمبر پر ای ایل اے ایل ( اسرائیلی ائیرلائن)، دوسرے نمبر پر آئس لینڈ ایئر، تیسرے نمبر پر ایئر انڈیا، چوتھے نمبر پر فلپائن ایئرلائنز، پانچویں نمبر پر ایشیانا ایئرلائنز،چھٹے نمبر پر چائنا ایسٹ ایئرلائن،ساتویں نمبر پر ہانگ کانگ ایئرلائن،آٹھویں نمبر پر ایئرچائنا، نویں نمبر پر کورین ایئر، دسویں نمبر پر ہینن ایئرلائن شامل ہیں فلائٹ اسٹسٹکس کی ویب سائٹ کے مطابق اس نے 500 مختلف ذرائع سے حاصل شدہ ڈیٹا کے تجزیے کے بعد یہ رپورٹ جاری کی ہے جسے بلومبرگ نے شائع کیا ہے۔اس میں فلائٹ ٹریکنگ، ایئرپورٹ رن وے کے اوقات، ریڈار سروسز، ایئرلائن ریکارڈز، ایئرپورٹ ڈیٹا اور فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) اور یوروکنٹرول جیسے اداروں سے بھی معلومات لی گئی ہیں۔ ویب سائٹ کے حکام نے بلومبرگ کو بتایا ہم نے فلائٹ کارکردگی میں اہم لوازمات اور قدروں کو بغور دیکھا ہے، ٹیکنالوجی اور سافٹ ویئر کی مدد سے ہم نے معلومات کو پرکھا ہے جس کے بعد یہ نتائج سامنے پیش کیے گئے۔ دوسری جانب ایئرانڈیا نے اس فہرست کو مسترد کردیا ہے۔

بھارتی سابق کپتان بارے اہم انکشاف

ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق چمپیئن کپتان مہندراسنگھ دھونی ٹیم کی قیادت سے دست بردار تو ہوچکے ہیں لیکن ان کے مداحوں کے جنون میں کسی صورت کمی نہیں آئی۔ تفصیلات کے مطابق ہندوستان کے دورے پر موجود انگلینڈ ٹیم کے خلاف اپنی اے ٹیم کی قیادت کرنے والے دھونی کے ساتھ اس وقت دلچسپ واقعہ پیش آیا جب وہ ممبئی میں ہرڈک پانڈیا کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے تو ایک مداح میدان میں داخل ہوئے اور ان کو چھونا چاہا۔گراو¿نڈ انتظامیہ اور سکیورٹی نے جنونی مداح کو قابو کرنے کی کوشش کی لیکن وہ دھونی کے پاو¿ں چھونے میں کامیاب ہوا جبکہ دھونی نے اس کے ساتھ ہاتھ ملانے کی کوشش کی جو پوری ہوئی۔دھونی نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آغاز سے قبل ہی قیادت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا جبکہ انھیں شاندار انداز میں کپتانی سے الوداع کہنے کے لیے وارم اپ میچ میں قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔انگلینڈ نے سیم بلنگز کی 93 رنز کی اننگز کی بدولت اسٹار کھلاڑیوں سے سجی انڈیااے ٹیم کو 3 وکٹوں سے شکست دی۔واضح رہے کہ میچ میں ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 304 رنز بنائے تھے۔انڈیا اے کی جانب سے امباتی رائیدو نے سنچری بنائی جبکہ طویل عرصے بعد ٹیم میں واپس آنے والے یووراج سنگھ نے 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے اور شیکھر دھون نے 63 رنز بنائے۔کپتان دھونی نے حسب روایت پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے آو¿ٹ ہوئے بغیر 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا جس میں سیم بلنگز کا سب سے زیادہ حصہ تھا جنھوں نے 93 رنز بنائے جبکہ جیسن روئے نے 62، جوز بٹلر نے 46 ، ڈاو¿سن نے 41 اور الیکس ہیلز نے 40 رنز بنائے۔ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ایک روزہ سیریز کا آغاز 15 جنوری کو ہوگا۔

تحریک انصاف کے وکیل کی دبے لفظوں میں ہار تسلیم

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما¶ں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کھسک کھسک کر کونے میں پہنچ گئی ہے۔ آج ہم نے موکل کے ساتھ ساتھ وکیل کو بھی ہارتے دیکھا۔ تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے دبے لفظوں میں ہار تسلیم کر لی۔ عمران خان مکرنے کا شیر ہے ۔ کبھی بھی مکر سکتا ہے۔ بخاری صاحب آپ اپنی فیس پہلے لے لیں بعد میں نہیں ملے گی۔ عمران خان مبارک ہو وزیراعظم نے آج ایک اور فیتہ کاٹ دیا ہے اور یہ فیتے مزید ڈیڈھ سال تک کٹتے رہیں گے۔ بدھ کے روز سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان مبارک ہو وزیراعظم نے آج ایک اور فیتہ کاٹ دیا ہے اور یہ فیتے مزید ڈیڈھ سال تک کٹتے رہیں گے۔ مگر خان صاحب آپ نے کیا کیا لوگوں کو کیا منہ دکھائیں گے۔ خیبر پختونخواہ میں کون سے کام کئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان پارلیمنٹ میں جو ثبوت لہرا کر کہتے تھے وہ کہاں ہے خان صاحب کنٹینر پر چڑھ کر جو الزامات لگاتے تھے ان کا ثبوت دیں۔ اللہ تعالیٰ سے ڈرو، جھوٹ نہ بولو جھوٹ بہت بڑا گناہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ آج وزیراعظم نواز شریف کے وکیل کے ولائل شروع ہو چکے ہیں ۔ عدالت جو بھی ثبوت مانگے گی ہم فراہم کریں گے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو سچ بولنے کی توفیق دے۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اپنے موقف سے ہٹ گئی ہے۔ اب تحریک انصاف کہہ رہی ہے ثبوت پیش کرنے کا بوجھ (ن) لیگ پر ہے۔ تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری بیماری کا کہہ کر چلے گئے کہ انجکشن لگوانا ہے۔ اللہ تعالیٰ نعیم بخاری کو صحت دے اور ہدایت بھی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ آج ہم نے موکل کے ساتھ وکیل کو بھی ہارتے دیکھا۔ اہم مرحلہ سامنے آ گیا ہے موقع ملا تو عام الزامات کا جواب دینگے۔ نعیم بخاری نے آج پھر پرانی باتیں دہرائی ۔ پی ٹی آئی ادھر اُدھر کی باتیں کر کے کیس خراب کر رہے ہیں۔ دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کھسک کھسک کر کونے میں پہنچ گئی ہے۔ پی ٹی آئی کیس کو الجھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ آج شیخ رشید مزاحیہ انداز میں بات کرنے لگے تو انہیں کہا گیا قانونی نکات پربات کریں سیاست نہ کریں۔بلکہ شیخ رشید کو ڈانٹ بھی سننا پڑی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ پہلے تحریک انصاف وزیراعظم پر کرپشن کے الزامات لگاتی رہی مگر آج انہوں نے ذکر بھی نہیں کیاب لکہ اسمبلی کی تقریر کا ذکر کیا۔ جیسے جیسے کیس چل رہا ہے یہ لوگ دلائل بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور کیس کوبڑھانے کے لئے حیلےبہانے تلاش کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ انتظار تھا عمران خان ابھی تک کوئی ثبوت نہیں دے سکے۔ ہم ہر روز تحریک انصاف کے ثبوت دیکھنے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ آج پی ٹی آئی کے وکیل نے دبے لفظوں میں ہار تسلیم کر لی ۔ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان مکرانے کا شیر ہے۔ کبھی بھی مکر سکتا ہے۔ بخاری صاحب آپ اپنی فیس پہلے لے لیں بعد میں کوئی پتہ نہیں خان صاحب مکر جائیں اور آپکو فیس بھی نہ ملے۔ سنجیدہ معاملے پر شیخ رشید کا مزاح مزاحیہ تھا۔ آج شیخ رشید نے دلائل نہیں دیئے واسطے دیئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ تحریک انصاف کے وکیل کب تک بے جان کیس میں جان ڈالنے کی کوشش کریں گے۔ عمران خان عوام کی عدالت سے بچ نہیں پائیں گے۔ پچھلے ماہ سے پی ٹی آئی کے وکیل مسلسل دلائل دے رہے ہیں مگر کوئی بھی ثبوت نہیں پیش کر سکے ۔ وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشے رحمن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف وزیراعظم نواز شریف کے خلاف کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کر سکی۔ عمران خان چاہتے ہیں کہ ان کے دلائل سے نواز شریف کو نا اہل قرار دیا جائے۔ا نہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے وکیل نے آج وزیراعظم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کہا۔ تحریک انصاف کا کام ہے الزام لگانا اور تحریک انساف کے الزام سب زبانی کلامی ہیں۔

ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی….خطرہ گرین شرٹس کے سر پر

سڈنی (ویب ڈیسک)کرکٹ آسٹریلیا الیون کو وارم اپ میچ میں 196 رنز سے مات دینے والی پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی کا عزم لیے جمعے سے آسٹریلیا کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کیلئے میدان میں اترے گی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی درجہ بندی میں پاکستانی ٹیم 89 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر موجود ہے اور کوالیفائنگ راو¿نڈ کھیلنے کا خطرہ تاحال گرین شرٹس کے سر پر منڈلا رہا ہے۔30 ستمبر 2017 تک میزبان انگلینڈ سمیت آئی سی سی رینکنگ کی ابتدائی آٹھ ٹیمیں 2019 میں ہونے والے ورلڈ کپ تک براہ رسائی حاصل کر لیں گی اور آخری دو ٹیموں کو کوالیفائنگ راو¿نڈ کھیلنا پڑے گا۔اس وقت قومی ٹیم نویں نمبر پر موجود ویسٹ انڈیز سے دو پوائنٹس آگے اور ساتویں نمبر پر موجود بنگلہ دیش سے دو پوائنٹس پیچھے ہے اور ورلڈ کپ تک براہ راست رسائی کے سلسلے میں آسٹریلیا کی سیریز انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔پاکستان کو اپنے پوائنٹس کی موجودہ تعداد برقرار رکھنے کیلئے سیریز میں کم از کم ایک فتح درکار ہے اور ایک سے زائد فتوحات اسے مزید قیمتی پوائنٹس دلا دیں گی۔1992 میں ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم اگر دو میچز جیتنے میں کامیاب ہوتی ہے تو اس کے پوائنٹس کی تعداد بنگلہ دیش کے مساوی 91 ہو جائے گی اور اگر قومی ٹیم عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سیریز 3-2 سے جیتنے میں کامیاب ہوتی ہے تو بنگلہ دیش کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ورلڈ کپ تک براہ راست رسائی کے امکانات روشن کر لے گی۔دوسری جانب سیریز 4-1 سے جیتنے کی صورت میں آسٹریلیا اپنے پوائنٹس کی تعداد برقرار رکھ پائے گی لیکن 3-2 سے جیتنے کی صورت میں بھی ٹیم ایک پوائنٹ گنوا دے گی اور سیریز 4-1 سے ہارنے کی صورت میں آسٹریلین ٹیم عالمی نمبر ایک کا منصب گنوا بیٹھے گی لیکن آسٹریلیا کے خلاف گزشتہ 19 میں سے 15 ون ڈے میچ جیتنے والی پاکستانی ٹیم سے ایسی کارکردگی کی امید بہت کم ہے۔ادھر پاکستانی ٹیم نائب کپتان سرفراز احمد کی خدمات سے محروم ہو چکی ہے جو اپنی والدہ کی علالت کے سبب وطن لوٹ چکے یہں جبکہ محمد عرفان کا خلا پر کرنے کیلئے جنید خان موجود ہوں گے۔سرفراز احمد کی جگہ ون ڈے ٹورنامنٹ میں عمدہ کھیل پیش کرنے والے کامران اکمل کو آسٹریلیا بھیجے جانے کا امکان ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ جمعہ کو برسبین میں کھیلا جائے گا جس کے بعد دونوں ٹیمیں اتوار کو میلبرن میں نبرد آزما ہوں گی۔

وزیر اعلی پنجاب پر جوتوں سے حملہ

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی شہر بھٹینڈ امیں بیت الخلا تعمیر نہ کرنے پر میں بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ پرکاش بادل سنگھ پر جوتے سے حملہ کردیا گیا،ناراض لوگوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے بیت الخلا کی تعمیر کے لیے فنڈز جاری نہیں کیے۔پولیس نے جوتا پھینکنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔بھارتی میڈ یا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر بھٹینڈا میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ پرکاش بادل سنگھ ریاستی انتخابات کے دوران مہم جوئی کے لیے لامبی کے علاقے میں گئے۔اس موقع پر لال بھائی گاﺅں کے غریب لوگوں نے پرکاش بادل سنگھ کو خطاب کرنے سے روک دیا اور شدید احتجاج کیا۔لوگوں نے الزام لگا یا کہ پرکاش باد ل سنگھ نے ہمارے علاقے میں بیت الخلا کی تعمیر کے لیے فنڈز جاری نہیں کیے۔اس ہی دوران ایک شخص نے پرکاش بادل سنگھ پر جوتے سے حملہ کردیا۔پولیس نے حملہ آور کر گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا جہاں اس سے مزید تفتیش کی جائے گی۔

ڈاکٹر عافیہ کی امریکہ سے پاکستان واپسی ….والدہ نے ایک اور خبر سنا دی

لاہور( این این آئی) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ عصمت صدیقی نے کہا ہے کہ اگر پاکستانی حکومت معمولی سے کوشش کرے تو صدر اوبامہ کے عہدہ چھوڑنے سے پہلے عافیہ کو واپس لانے کی امید پیدا ہو سکتی ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے وکیل کا خظ آیا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ عافیہ کی رہائی کے لئے وزیر اعظم نواز شریف کے ایک خط کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صدر اوبامہ صدارت کی مدت پوری ہونے سے قبل ایک ہزار لوگوں کو رہا کر چکے ہیں ۔ وقت کم ہے اگر حکومت تھوڑی سی کوشش کرے تو میری بیٹی کو واپس لایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے میرے سر پر ہاتھ رکھ کر مجھے امی جی کہہ کر یقین دہانی کرائی تھی کہ اب آپ کے مشکل کے دن ختم ہو گئے ہیں ۔ مجھے قوی امیدہے کہ وہ اپنے وعدے کی پاسداری کریں گے۔

کراچی: گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی انتقال کرگئے

اسپتال سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی انتقال کرگئے۔

گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی انتقال کر گئے ،سینے کی انفیکشن کے باعث ہسپتال میں داخل تھے ۔78برس کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔11نومبر 2016کو گورنر سندھ کا عہدہ سنبھالا ،صدیقی صاحب سندھ کے 31ویں گورنر تھے ۔سابق چیف جسٹس آف سندھ بھی رہ چکے ہیں ۔

نائن الیون ….امریکی جنرل نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا ….حیران کن انکشافات

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں رونما ہونے والے نائن الیون کے سانحے کی حقیقت پر شروع سے ہی سوالیہ نشان لگ گیا تھا۔ شروع سے ہی خود امریکہ کے اندر سے کئی طاقتور آوازیں اسے امریکی انتظامیہ کی کارستانی قرار دیتی آ رہی ہیں۔ اب ایک سابق امریکی جرنیل نے اس حوالے سے ایسا دعوی کر دیا ہے کہ امریکی انتظامیہ کے جھوٹ کا پول کھول کر رکھ دیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق 86سالہ ریٹائرڈ میجر جنرل البرٹ این سٹبلیبن نے ایک ٹی وی انٹرویو میں دعوی کیا ہے کہ نائن الیون میں پینٹاگون کی عمارت میں کوئی ہوائی جہاز نہیں ٹکرایا تھا بلکہ میزائل سے حملہ کیا گیا تھا۔اس حوالے سے امریکی انتظامیہ کی تحقیقاتی رپورٹ جھوٹ کا پلندہ ہے۔میجر جنرل البرٹ این سٹبلیبن 1981سے 1984تک امریکی فوج میں انٹیلی جنس اینڈ سکیورٹی کمانڈو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے پینٹاگون کی تباہ ہونے والی عمارت کا انتہائی احتیاط کے ساتھ معائنہ کیا تھا۔ میں کسی صورت اس مفروضے پر یقین کرنے کو تیار نہیں تھا کہ یہ دہشت گردی کی کارروائی تھی۔ جو کچھ میں نے دیکھا وہ کام کوئی عرب دہشت گرد تو کیا کوئی بھی شخص نہیں کر سکتا۔پھر ایک روز میرے سامنے ایک تصویر آئی جس میں پورا پینٹاگون دکھایا گیا تھا اور حملے سے اس کی عمارت میں بننے والا سوراخ بھی۔ یہ سوراخ اس قدر چھوٹا تھا کہ اس کے ہوائی جہاز سے بننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔یہ یقینی طور پر میزائل سے بنا تھااور میں اس حقیقت سے آگاہ ہوں کہ عمارت کے ملبے سے میزائل کی ٹربائن کے ٹکڑے بھی برآمد ہوئے تھے۔میں نے چند سال قبل بھی یہی کچھ کہا تھا لیکن اس دعوے کی صداقت کے لیے میں نے جو ثبوت دیئے تھے وہ انٹرنیٹ سے ہٹا دیئے گئے اور امریکی حکومت نے ان کی جگہ اپنی مرضی کے، خودساختہ ثبوت پیش کر دیئے۔ اس کے بعد میں نے عوام میں جانے اور انہیں حقیقت سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا۔