سیاسی و عسکری قیادت کا فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع پر اتفاق

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی‘ ایجنسیاں) حکومت نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کرلیا۔ ملک کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع پر اتفاق کرلیا۔فوجی عدالتوں میں توسیع کی مدت تمام سیاسی جماعتوں کی رضا مندی کے بعد طے جائے گی، جبکہ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے لیے آئینی ترمیم کے حوالے سے وفاقی حکومت نے پہلے ہی مشاورت شروع کردی ہے۔وزیر اعظم ہاو¿س سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت خارجہ تعلقات سے متعلق سیاسی و عسکری قیادت کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ملک کی داخلی و خارجی سیکیورٹی کی صورتحال کا تفصیلی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں شرکا نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو کسی بھی صورت میں برداشت نہ کرنے کی پالیسی جاری رکھنے اور ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کو دہرایا۔اجلاس میں قومی پالیسی مقاصد کے حصول کے لیے ہر سطح پر کوششیں جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔فوجی عدالتوں کے حوالے سے شرکا کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں نے ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ ان سے آپریشن ’ضرب عضب‘ کے تحت کارروائیوں کو معنی خیز بنانے میں بھی مدد ملی۔شرکا نے اتفاق کیا کہ پاکستان داخلی امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر خان جنجوعہ، وزیر اعظم کے سیکریٹری اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔واضح رہے کہ ملک میں فوجی عدالتوں کے قیام کی دو سالہ مدت 2 روز قبل ختم ہوگئی تھی، جس کے بعد ان عدالتوں نے کام بند کردیا تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ فوجی عدالتوں کو حاصل خصوصی اختیارات کی میعاد ختم ہونے کے بعد ان عدالتوں نے کام کرنا بند کردیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ فوجی عدالتیں اس وقت آئینی ترمیم کے ذریعے قائم کی گئی تھیں جب ملک میں دہشت گردی عروج پر تھی۔یاد رہے کہ دسمبر 2014 میں پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردی کے حملے کے بعد 6 جنوری 2015 کو آئین میں 21ویں ترمیم اور پاکستان آرمی ایکٹ 2015 (ترمیمی) کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد فوجی عدالتوں کو خصوصی اختیارات دیئے گئے تھے، جس کا مقصد ان سول افراد کا ٹرائل کرنا تھا جن پر دہشت گردی کے الزامات تھے۔ زیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت خارجہ امور سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ملک کے داخلی اور علاقائی سلامتی کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ شرکائ نے انسداد دہشت گردی ا?پریشنز کے ثمرات مزید مستحکم بنانے کا جائزہ لیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کیخلاف پاکستان کی زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ قومی پالیسی کے حصول کیلئے ہر سطح پر کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ اجلاس کے شرکائ نے اتفاق کیا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کیخلاف فوجی عدالتوں نے اہم کردار ادا کیا اور ا?پریشن ضرب عضب کے اقدامات کو قومی مقاصد میں تبدیل کیا۔ وزیراعظم نے بتایا کہ وفاق نے فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کے لئے مشاورت شروع کر رکھی ہے۔ مدت میں توسیع کے لئے ا?ئینی ترمیم کی جائے گی اور فوجی عدالتوں کی مدت کا تعین پارلیمانی سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ اجلاس کے شرکائ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اندرونی امن اور پرامن خطے کے لئے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

سابق بھارتی کپتان گنگولی کوقتل کی دھمکیاں ملنے لگیں

نئی دہلی (نیوز ایجنسیاں)سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کو قتل کی دھمکی ملی ہے انھیں موصول ایک خط میں لکھا گیا ” اگر مدناپور میں قدم رکھے تو زندہ واپس نہیں جا سکو گے“ ۔ بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر گنگولی کو یہ خط 5 جنوری کو موصول ہوا اور انھیںیہ دورہ 19 تاریخ کو کرنا ہے۔،گنگولی نے پولیس میں شکایت درج کرادی مگر اب تک واضح نہیں ہو سکا کہ یہ دھمکی کہاں سے آئی، گنگولی نے اس حوالے سے کہا کہ مجھے ایک ڈسٹرکٹ اسپورٹس پروگرام میں شرکت کیلیے 19 جنوری کو بدیاسنگر یونیورسٹی جانا تھا، مگر اب سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر روک دیا گیا ہے، میں نے معاملے سے پولیس کو آگاہ کر دیا جو ضروری اقدامات کر رہی ہے۔

ورلڈ بیسٹ فٹبال پلئیرمیسی نے بارسلوناکورسوائی سے بچالیا

میڈرڈ(نیوزایجنسیاں) لیونل میسی نے فری کک پر گول سے بارسلونا کو شکست سے بچا لیا۔لیونل میسی نے فری کک پر گول سے بارسلونا کو ویلاریل کے خلاف میچ میں شکست سے تو بچالیا مگر مقابلہ 1-1 سے ڈرا ہوگیا۔نے کے باعث پوائنٹس ٹیبل پر بارسلونا کا اپنے روایتی حریف رئیل میڈرڈ سے فاصلہ پورے پانچ پوائنٹس تک بڑھ گیا، بارسلونا کی ٹیم ریئل میڈرڈ سے ایک میچ زیادہ بھی کھیلی ہے۔

شینزن اوپن کا تاج کترینا سیناواکے سرسج گیا

بیجنگ (آئی این پی ) چین میں ہونے والا ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل جمہوریہ چیک کی پلیئر کترینا نے جیت لیا ہے۔ چین میں ہونے والے ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جمہوریہ چیک کی کترینا سینا کووا اور امریکا کی ایلیسن میں جوڑ پڑا۔ چیک ریپبلک کی کھلاڑی نے حریف کے خلاف زبردست پرفارمنس دی اور انہیں جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ کترینا نے امریکی حریف کو پہلے سیٹ میں چھ تین سے شکست دی۔ دوسرے سیٹ میں بھی وہ اپنی حریف پر چھائی رہیں اور با آسانی چھ چار سے کامیابی سمیٹ کر ایونٹ کی ٹرافی پر قبضہ جما لیا۔ یہ ان کے کیریئر کا پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل ہے۔

عرفان کی جگہ جنید کی ون ڈے سکواڈ میں انٹری

 کراچی(نیوزایجنسیاں) پی سی بی نے محمد عرفان کی جگہ جنید خان کو ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بنا لیا۔فاسٹ بولر محمد عرفان والدہ کے انتقال کے باعث وطن واپس آ رہے ہیں جن کی جگہ جنید خان کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے، وہ جلد قومی ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔ جنید خان نے حالیہ ڈومیسٹک سیزن اور اس سے قبل بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بھی عمدہ پرفارم کیا تھا لیکن اس کے باوجود انہیں ٹیم کا حصہ نہ بنانے پر سلیکٹرز تنقید کی زد میں تھے۔عرفان والدہ کے انتقال کی وجہ سے واپس آ رہے ہیں اس لیے جنید کو واپسی کا موقع مل گیا، برسبین سے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے قومی ٹیم کے میڈیا منیجر امجد حسین بھٹی نے تصدیق کی کہ جنید خان کو آسٹریلیا طلب کر لیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ عرفان والدہ کے انتقال کی وجہ سے بیحد غمزدہ اور تمام کھلاڑی انہیں دلاسہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ جنید اس سے پہلے لنکا شائر اور مڈل سیکس کی جانب سے کاو¿نٹی کرکٹ کھیل چکے ہیں، جنید نے اب تک 22 ٹیسٹ میچز میں 31.73 کی اوسط سے 71 وکٹیں لیں، اگرچہ ان اعدادوشمار کو شاندار نہیں کہا جاسکتا مگر یہ بات بھی قابل غور ہے کہ لیفٹ آرمر نے زیادہ تر میچز یو اے ای اور سری لنکا کی ڈیڈ پچز پر کھیلے ہیں۔

آج شاہینوں کا کینگروز الیون کے ساتھ ٹاکرا

برسبین(آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل منگل کو کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف ایلن بارڈر فیلڈ میں وارم اپ میچ کھیلے گی۔آسٹریلیا الیون زیادہ تر نوجوان پلیئرز پر مشتمل ہے، ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کے بعد قومی ٹیم نے نئے عزم کے ساتھ برسبین میں پریکٹس شروع کر دی ہے، ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کو جوائن کرنے والے پلیئرز نے بھی سیشن میں شرکت کی، کوچنگ اسٹاف کے ہمراہ ٹیم نے جسمانی فٹنس کے لیے بھرپور مشقیں کیں جس کے بعد فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ سیشن ہوئے۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد کھلاڑی نئے فارمیٹ میں نئے عزم کے ساتھ میدان میں اترنے کیلئے پراعتماد ہیں۔پاکستانی ٹیم اظہرعلی کی کپتانی اورمیزبان سائیڈولیم بسسٹوکی قیادت میںمیدان میں اترے گی۔ شاہینوں کا ون ڈے سیریز میں کینگروز سے ٹاکرا ہوگا ، پہلا ون ڈے 13جنوری کو کھیلا جائے گا ،ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے زخموں سے چورگرین شرٹس نے برسبین میں پڑاو¿ ڈال دیا ہے، سٹار آل راو¿نڈر محمد حفیظ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 5 ون ڈے کی سیریز کھیلے گی۔پہلا ایک روزہ میچ 13 جنوری کوبرسبین میں ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔ دوسرا میچ 15 جنوری کو میلبورن تیسرا 19جنوری کو پرتھ چوتھا 22 کو سڈنی پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ 26 جنوری کوایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔سلیکشن کمیٹی نے آل راونڈر محمد حفیظ کو ون ڈے سیریز میں شامل کرنے کیلئے ریلیز کردیا۔ پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی ٹیم مینجمنٹ کے سامنے بے بس ہوگئی۔حفیظ جلد ٹیم کو جوائن کر لیں گے ، ون ڈے کپتان اظہر علی اور کوچ مکی آرتھر نے سلیکٹرز کو درخواست کی تھی کہ حفیظ کو ون ڈے سیریز کیلئے آسٹریلیا بھیج دیا جائے۔سلیکشن کمیٹی نے ون ڈے اسکواڈ کیلئے جو کھلاڑی آسٹریلیا بھیجے ہیں ، کوچز ان کی فٹنس سے ناخوش دکھائی دیتے ہیں۔ سلیکشن کمیٹی نے ون ڈے اسکواڈ میں کامران اکمل کو بھی شامل کرنے کو کہا تھا مگر ٹیم مینجمنٹ نے صاف انکار کردیا تھا۔