”خبریں کا اعزاز“ راحیل شریف کو ریٹائرمنٹ کے بعد اسلامی افواج کی کمان ملنے کی خبر سب سے پہلے شائع کی

لاہور (خصوصی رپورٹ) روزنامہ خبریں گزشتہ 5ماہ سے جنرل راحیل شریف کو اسلامی افواج کے اتحاد کی کمان ملنے بارے تسلسل سے خبریں شائع کرتا رہا ہے جس کی گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی تصدیق کر دی ہے۔ اس طرح سے روزنامہ خبریں کی خبر حرف بہ حرف درست ثابت ہوئی اور خبریں نے سب سے پہلے خبر شائع کرنے کا اعزاز برقرار رکھا۔

عُروہ کے بعد اب ماورا بھی زندگی کی نئی دوڑ میں

 لاہور (ویب ڈیسک) ماورا حسین جانی پہچانی پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں نام کمانے کے بعد ماہرہ بھارتی فلم ”صنم تیری قسم “ سے اپنے فلمی کیریئر کا بھی آغاز کر چکی ہیں۔ماورا حسین کی بڑی بہن عروہ حسین حال ہی میں فرحان سعید کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں، اور لگتا ہے کہ اب ماروا بھی کچھ ایسے ہی ارادے باندھ رہی ہیں کیونکہ انہوں ںے حال ہی میں انسٹا گرام پرایک تصویرشیئر کی ہے جس میں ماورا، ان کے بہنوئی ، چھوٹا بھائی اورعامش اظہر دکھائی دے رہے ہیں۔

آسٹریلیا نے پاکستان کو سڈنی ٹیسٹ میں شکست دے دی

سڈنی(ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے پاکستان کو آخری ٹیسٹ میں بھی شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کردیا۔سڈنی ٹیسٹ کے اخری روز آسٹریلیا کی جانب سے دیئے گئے 465 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم شدید مشکلات کا شکار ہے اور گرین کیپس نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنا لئے ہیں جب کہ قومی ٹیم کو میچ جیتنے کے لئے مزید 264 رنز درکار ہیں اور اس کی صرف 3 وکٹیں باقی ہیں۔ سرفراز احمد 43 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جو دوسری اننگز میں قومی ٹیم کی جانب سے کسی بھی کھلاڑی کا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔کھیل کے آخری روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز ایک وکٹ 55 رنز پر کیا تو اظہر علی اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں اضافہ کئے بغیر 11 رنز پر ہی ہیزل ووڈ کی گیند پر ان ہی کو آسان کیچ دے کر آو¿ٹ ہو گئے، بابر اعظم ایک بار پھر صرف 9 رنز بنا کر ہیزل ووڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ پہلی اننگز میں 175 رنز بنانے والے یونس خان بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 13 رنز بنا کر ناتھن لیون کا شکار بن گئے، گزشتہ روز بطور نائٹ واچ مین آنے والے یاسر شاہ نے بھی 13 رنز کے لئے 93 گیندوں کا سامنا کیا، انہیں اسٹیو اوکیفے نے آو¿ٹ کیا۔یاد رہے کہ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 538 رنز 8 کھلاڑی آو¿ٹ پر ڈیکلیئر کی تھی جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم نے 315 رنز بنائے تھے جب کہ آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز بھی 241 پر ڈیکلیئر کر کے پاکستان کو جیت کے لئے 465 رنز کا ہدف دیا تھا۔

آرمی چیف سے اہم برطانوی شخصیت کی ملاقات

راولپنڈی (بیورورپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی‘ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی۔ ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی ملاقات میں ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ تمام ممالک کو دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ دریں اثناءچیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ملاقات کی ہے جس میں آرمی چیف نے شاندار کارکردگی پر باکسر کی تعریف کی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے فلائی ویٹ چمپیئن محمد وسیم نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں آرمی چیف نے محمد وسیم کو بہترین پرفارمنس اور کامیابیوں کو سراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی نوجوان کھیلوں کے میدان میں ملک کا نام روشن کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے پاکستانی نوجوان کے لیے باکسر محمد وسیم مثال بنیں گے۔

بے سہارا لڑکی کے گرد گھومتی فلم ” لیپ ” 3 مارچ کو ریلیز ہوگی

نیویارک (شوبز ڈیسک) ہالی وڈ کی نئی فلم ” لیپ ” 3 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔ فلم کی کہانی ایک یتیم بے سہارا لڑکی کے گرد گھومتی ہے جس کی زندگی کا سب سے بڑا مقصد ڈانسر بننا ہے۔ اس مقصد کے لیے یہ لڑکی اپنی فیملی اور ٹاون چھوڑ کر پیرس کا ر±خ کرتی ہے۔ پیرس میں اس ننھی لڑکی کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فلم تین مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

کالکی نے پاکستان اور بھارت سے متعلق ڈاکومینٹری میں انٹری دیدی

لاہور( شوبز ڈیسک ) بھارتی اداکارہ کالکی کوچلن جنوری 2016ء میں اپنے دورہ پاکستان کے حوالے سے خبروں میں تھی اور ہرکوئی ان کے اس دورے کے پیچھے چھپی وجہ جاننے کی کوشش میں تھا اور اب انکشاف ہواہے کہ وہ پاکستانی فلم انڈسٹری میں اپنی انٹری دینے جارہی ہیں اور وہ بطور بھارتی شہری اپنے دورہ پاکستان کے تجربات پر مبنی یہی فلم بنانے پاکستان آئی تھیں۔تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی فلم میکر ’صبیحہ ثمر ‘ کی ڈاکیومینٹری فلم ’ آزمائش، ٹرائلز آف لائف‘ میں کام کرنے جارہی ہیں جس میں صبیحہ ثمر اور کوکلی پاکستان اور بھارت کے شہری ہونے کے ناطے اپنے ردعمل اور سرحد کے دونوں اطراف کا طرز زندگی شیئرکریں گی۔کالکی نے فلم کے حوالے سے بتایاکہ یہ کوئی سیاسی بیان نہیں لیکن سرحد کے دونوں اطراف لوگوں کی زندگیوں کی ایک جھلک ہے ، ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات سے دور رہتے ہوئے ایسا دکھاناچاہتے ہیں جیسے اصل میں دونوں ہیں۔ابتدائی طورپر وہ سندھ میںلوگوں کے طرز زندگی سے متعلق شوٹنگ کرنے آئی تھی ، دونوں مرکزی کردار اسلام آباد میں گئیں لیکن زیادہ ترشوٹنگ سندھ میں ہی ہوئی۔صبیحہ کاکہناتھاکہ کالکی اور میں چاہتی ہیں کہ دونوں ممالک کی اصل عوام کو سامنے لاناچاہتی ہیں جہاں سے اقدار بنتی ہیں، بھارت میں تاجر، ایلیٹ اور صنعتکارہیں جبکہ پاکستان میں جاگیرداروں اور ایلیٹ کلاس کی حکمرانی ہے۔#/s#

پامیلا اینڈرسن کا اوباما کو خط

واشنگٹن (شوبز ڈیسک) بے واچ اسٹار پامیلا اینڈرسن نے امریکی صدر باراک اوباما سے درخواست کی ہے کہ وہ گزشتہ برس امریکی صدراتی انتخابات کے دوران ڈیمو کریٹک ای میلز ہیک کرنے پر ویب سائٹ وکی لیکس کے سربراہ جولین دوسانج کی معافی پر غور کریں۔انہوں نے امریکی صدرسے کہا ہے کہ وہ اپنے صدارتی دور کے آخری ایام میں جولین اسانج کے خلاف ہیکنگ اسکینڈل کی تحقیقات روکنے اور معافی کی درخواست پر غور کریں۔اداکارہ نے یہ خط اپنی آفیشل ویب سائٹ پر پوسٹ کیا ہے جس میں اداکارہ نے کہا ہے کہ میں جانتی ہوں کہ جولین کو ایک منفی شخص کے طور پر پیش کیا گیا ہے مگر وہ ایک ذہین شخص ہے ۔

ہماری پہلی ترجیح کیا؟, وزیراعظم نے اہم راز سے پردہ اُٹھا دیا

اسلام آباد (اے این این) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ صحت کا شعبہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اوراس شعبے میں ایسے منصوبے شروع کئے گئے ہیں جن کا محور غریب ترین افراد ہیں۔ وہ جمعہ کواسلام آباد میں ملک کی پہلی جدید نرسنگ یونیورسٹی ”شاہ حمد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ الائیڈ میڈیکل سروسز “کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ یہ یونیورسٹی برادر ملک بحرین کے تعاون سے تعمیر کی جا رہی ہے۔تقریب میں بحرین کی نیشنل گارڈ کے کمانڈر محمد بن عیسی نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نرسنگ کے شعبے میں افرادی قوت کا معیار بہتر بنانے اور اس شعبے کا تقدس یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ یونیورسٹی پاکستان میں عالمی معیار کے مطابق مریضوں کی دیکھ بھال یقینی بنائی گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے اہم اصلاحات متعارف کرائی اور ایسے منصوبے شروع کئے جن کا محور غریب سے غریب تر افراد ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے ملک بھر کے گنجان آباد اور پسماندہ علاقوں میں پچاس جدید ہسپتال قائم کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد علاج معالجے کی ایسی مربوط سہولت فراہم کرنا ہے جو بنیادی صحت سے خطرناک امراض کے علاج پر محیط ہے۔ انہوں نے کہا کہ حفاظتی ٹیکوں کے قومی پروگرام کے ہر پاکستانی بچے اور ماں کو مفت ویکسین دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ شاہ حمد نرسنگ یونیورسٹی بحرین کی جانب سے پاکستانی عوام کے لئے بہترین تحفہ ہے یہ یونیورسٹی 2 برادر ممالک کے بہترین تعلقات کی عکاس ہے اور ہمیں بحرین کی دوستی پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ یونیورسٹی دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات اور دوستی کی عکاس ہے۔ اپنے خطاب میں ہیلتھ سروسز کی وزیر مملکت نے کہا کہ اس یونیورسٹی کے قیام سے نرسنگ کے شعبے کو مکمل طور پر عالمی معیارات سے ہم آہنگ کرنے میں مدد ملے گی۔ بحرین کیلئے پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے کہا کہ اس ادارے سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبا کی اسناد کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جائے گا اور وہ دنیا بھر میں روزگار حاصل کر سکیں گے۔دریں اثناءوزیر اعظم محمد نواز شریف سے بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے جمعہ کو وزیر اعظم ہاﺅس میں ملاقات کی ۔وزیر اعظم آفس کی طرف سے ہفتہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق انہوںنے وزیر اعظم کو پاکستان اور بحرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کووسعت دینے بالخصوص اقتصادی سفارتکاری اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے دوطرفہ روابط کے استحکام خاص طور پر اسلام آباد میں کنگ حمد یونیورسٹی کے قیام میں جاوید ملک کی کاوشوں کی تعریف کی ۔ملاقات میںبتایاگیاکہ پاک بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن کا پہلا اجلاس اسلام آبادمیں منعقد ہو گا جس میں بحرینی وزیر خارجہ شرکت کریں گے ۔ بحرین میں پاکستان کے سفیر نے پہلی پاک بحرین تجارتی مواقع کانفرنس کو بھی اجاگر کیا جو بحرین میں کامیابی سے منعقد کی گئی ¾ دوسری کانفرنس مارچ میں اسلام آبادمیں طے کی جارہی ہے جس میں بحرین کے وزیر تجارت کی قیادت میں ایک بڑاکاروباری وفد شرکت کرے گا۔

پریذیڈنٹ گولڈکپ سکواش اوپن کا ٹائٹل فرحان محبوب کے نام

اسلام آباد( سٹی رپورٹر) فرحان محبوب نے مصحف سکواش کمپلکس اسلام آباد میں جاری پریذیڈنٹ گولڈ کپ انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا۔فائنل میچ پاکستان کے فرحان محبوب اور ہانگ کانگ کے لیو آﺅ کے درمیان کھیلا گیا۔ ایک گھنٹے تک جاری رہنے والے اس میچ میںفرحان محبوب نے تین کے مقابلے میں دو گیم سے کامیابی حاصل کی۔ فرحان محبوب نے میچ کے آغاز سے ہی بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور اپنے حریف کو سنبھلنے کا موقع ہی نہ دیا اور انہوں نے پہلی گیم 11/4 کے سکور سے جیت لی۔دوسری گیم میں بھی فرحان میچ پر چھائے رہے اور یہ گیم بھی با آسانی 11/4 کے سکور سے جیت کر میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔تیسری گیم میں فرحان نے غیرذمہ دارانہ شاٹس کھیلتے ہوئے اپنے حریف کو سات پوائنٹس دیئے جس کی وجہ سے وہ یہ گیم 8/11 کے سکور سے ہار گئے۔ چوتھی گیم میںلیو آﺅ تین میچ پوائنٹ بچاتے ہوئے یہ گیم 12/10 کے سکور سے جیت گئے ۔ پانچویں اور فیصلہ کن گیم میں فرحان محبوب نے دلکش کھیل پیش کرتے ہوئے یہ گیم11/3 سے جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب ممنون حسین ، اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان جو کہ پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر بھی ہیں اس موقع پر موجود تھے۔ مہمانِ خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ سابقہ ورلڈ چیمپئنزجہانگیر خان اور قمر زمان نے بھی یہ میچ دیکھا ۔ غیر ملکی سفراء، اعلٰی فوجی اور سول حکام کے علاوہ سکواش کے دلدادہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے یہ میچ دیکھا۔

سرفراز کو تمام فارمیٹس کی کپتانی سونپی جائے

کراچی (یو این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجا نے سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹس کا کپتان بنانے کی تجویز دی ہے، مصباح کےلئے یہ آئیڈیل وقت ہے کہ وہ کھیل کو خیرباد کہہ دیں، یونس خان بھی ریٹائر منٹ کے بارے میں سوچیں،قومی ٹیم کی بولنگ نے مجھے بہت مایوس کیا،بیٹسمینوں کولمبی اننگز اور وکٹ پر جم کرکھیلنا ہوگا، ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے ایک انٹر ویو میںکیا ۔ انہوںنے کہا کہ سرفراز احمد نے ٹی 20میچوں میں اپنے آپ کو منوالیا ہے اس لئے انہیں تینوں فارمیٹس میں ذمے داری دی جاسکتی ہے۔مصباح الحق کو مشورہ دیتے ہو ئے رمیض راجہ نے کہا کہ یہ آئیڈیل وقت ہے کہ وہ کھیل کو خیرباد کہہ دیں، امید ہے قومی ٹیم اس ٹیسٹ میں شکست کا شکار نہیں ہوگی قومی ٹیم کی بولنگ نے مجھے بہت مایوس کیا،بیٹسمینوں کولمبی اننگز اور وکٹ پر جم کرکھیلنا ہوگا ۔قبل ازیں اپنے ایک انٹرویو میں سابق ٹیسٹ کپتان وسابق چیف سلیکٹر راشد لطیف نے اپنے موقف میں تبدیلی لاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں قیادت کی تبدیلی کا وقت آگیا، سرفرازاحمد کوتینوں طرز کی کرکٹ میں کپتان کی ذمے داری سونپ دینی چاہیے، مصباح الحق اپنے کیریئر کی اختتامی حدود کوچھورہے ہیں،امید تو ہے کہ ٹیم اس ٹیسٹ میں شکست کا شکار نہیں ہوگی،قومی ٹیم کی بولنگ نے مجھے بہت مایوس کیا،بیٹسمینوں کولمبی اننگز اور وکٹ پر جم کرکھیلنا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ میرا خیال تھاکہ مصباح الحق کوکپتان اوربیٹسمین کی حیثیت سے قومی اسکواڈ کے ساتھ جڑے رہنا چاہیے، مگر اب ایسا لگتا ہے کہ ان کو ذمے داریوں سے سبکدوشی اختیار کرلینی چاہیے، راشدلطیف نے مزیدکہا کہ مصباح الحق اپنے کیریئر کی اختتامی حدود کوچھورہے ہیں، آسٹریلیا کیخلاف بطور کپتان اوربیٹسمین سیریز ان کے لیے بہت بری ثابت ہوئی،انھوں نے کہاکہ اب قومی قیادت میں تبدیلی ناگزیرہوگئی، سرفرازاحمد تینوں فارمیٹ میں پاکستان ٹیم کی قیادت کیلئے سب سے زیادہ موزوں نظرآ رہے ہیں۔ایک سوال پر راشدلطیف نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی بولنگ نے مجھے بہت مایوس کیا، ہم ہمیشہ سے اپنی بیٹنگ لائن کے حوالے سے فکر مند رہے مگر جاری سیریز کے دوران ہماری ٹیم نے دو مرتبہ400 رنز بنائے، دوسری جانب ہمارے بولرز اپنے بیٹسمینوں کوسپورٹ کرنے میں بری طرح ناکام نظر آئے، سڈنی ٹیسٹ نے پاکستانی بولنگ کی قلعی کھول دی،خاص طور پراسپنریاسر شاہ کے حوالے سے مایوسی رہی۔ایک اور سوال پر سابق ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ تیسرے ٹیسٹ میں ہمارے بیٹسمینوں کووکٹ پر جم کرکھیلنا ہوگا، پاکستان کو لمبی اننگزدرکار ہے، امید تو ہے کہ ٹیم اس ٹیسٹ میں شکست کا شکار نہیں ہوگی، اس طرح آسٹریلیا کے ہاتھوں مسلسل چوتھی سیریز میں وائٹ واش کا خطرہ ٹل سکتا ہے۔