دانش تیمور اور عائزہ خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکاردانش تیموراور عائزہ خاں نے گزشتہ روز عمرے کی سعادت حاصل کی جس کے بعد وہ مقدس مقامات کی زیارات میں مصروف ہیں۔ ان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں فنکارہفتے بعد وطن واپس آکر اپنے زیر تکمیل پراجیکٹ مکمل کرائیں گے۔ دانش تیمور فلم”مہرالنسا وی لب یو“اور عائزہ خان ڈرامہ سیریل”محبت تم سے نفرت ہے“کی ریکارڈنگ کرائیں گی۔

ہنی چوہدری تھیٹر سے باغی 7جنوری کو جلوے بکھیریں گی

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ ہنی چودھری نے کہاہے کہ پاکستان میںفیشن انڈسٹری ترقی پذیرہے ،تھیٹرمیںاداکاری کاشوق نہیںہے ۔ایک بیان میں انکاکہناتھاکہ پاکستانی فیشن ڈیزائنربیرون ملک بھی اپنے فن کالوہامنواچکے ہیںاورپاکستان کے تمام بڑے شہروںمیںتواترکے ساتھ بڑے فیشن ویک ہورہے ہیں۔میںفنون لطیفہ میں ماڈلنگ کوبہت پسندکرتی ہوںاورجب بھی موقع ملتاہے ماڈلنگ سے لطف اندوزہوتی ہوں ۔ہنی چودھری کاکہناتھاکہ مجھے رقص سے بہت لگاﺅہے ۔میں الحمراسمیت مختلف پرائیوٹ ہالزمیںہونے والے میوزیکل شوزاپنے فن کامظاہرہ کرچکی ہوں اب 7جنوری قذافی سٹیڈیم میں اپنی پرفارمنس پیش کروں گی۔میرے ڈانس سے متاثر ہوکرمجھے کئی بارسٹیج ڈراموں میںکام کرنے کی پیشکش ہوئی لیکن میںنے معذرت کرلی۔میںٹی وی اورماڈلنگ کے ذریعے خود کواجاگرکروں گی۔

نیلم منیر غیر ممالک میں نیو ایئر منانے میں مصروف،ڈرامہ سے ا نکار

لاہور(کلچرل رپورٹر) بیرون ملک مصروفیات کی وجہ سے اداکارہ نیلم منیر خان نے ڈرامے کی ریکارڈنگ سے انکار کردیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نجی ٹی وی سے آن ایئر سوپ”کیسی خوشی لے کے آیا چاند“کی ریکارڈنگ کا نیا سپیل کل سے شروع کیا گیا جس میں تمام فنکارحصہ لے رہے ہیں لیکن نیلم منیرنے پہلے ہی ڈائریکٹرفیصل بخاری کو اپنی عدم دستیابی بارے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان دنوں لاہور نہیں آسکتیں کیونکہ وہ بیرون ملک جارہی ہیں۔ یادرہے کہ نیلم منیر اپنی فیملی کے ہمراہ نیوایئرمنانے دبئی گئی ہوئی ہیں جہاں وہ چندروزمزیدقیام کریں گی۔

سلیم شیخ نے فلم بنانے کی منصوبہ بندی کر لی

لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکار سلیم شیخ نے بھی ذاتی فلم بنانےکی منصوبہ بندی کر لی،انہوں نے ایک ملاقات میں ”خبریں“کوبتایا کہ ماضی کی نسبت اب ہماری فلموں کو پھر پسند کیا جارہا ہے،اس لیے میں نے بھی بطور فلمساز فلم بنانے کی تیاری شروع کر دی ہے،سلیم شیخ نے بتایا کہ وہ بطور ایکٹر طویل عرصے سے کام کر رہے ہیں، اب بطور فلمساز پہلی فلم بنائیں گے،انہوں نے کہا کہ رواں برس فلم انڈسٹری کے لیے ایک اچھا سال ثابت ہوگا،اب ہمیں روایتی فلموں سے ہٹ کر مضبوط سکرپٹ کو اپنا کر فلم بنانے کی ضرورت ہے،سلیم شیخ نے کہا کہ مجھے بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش سے کوئی خوف نہیں،ہم ٹیلنٹ میں بالی وڈ سے بہت آگے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمارے نئے فنکاروں کو مضبوط پلیٹ فارم اور اچھے مواقع کی ضرورت ہے۔

احسن خان نے غریب بچوں کے ساتھ نئے سال کا آغازکیا

لاہور(کلچرل پورٹر)اداکاراحسن خان نے غریب بچوں کے ساتھ وقت گزارکر نئے سال کا آغازکیا۔ معلوم ہوا ہے کہ احسن خان نے کراچی کے ایک نواحی علاقے میں غریب بچوں میں نئے سال کے تحائف تقسیم کئے اور اس موقع پر انہوں نے بچوں کی خواہش پر ڈانس بھی کیا اور انہیں گانے بھی سنائے ۔احسن خان نے بچوں میں چاکلیٹ اور غبارے بھی تقسیم کئے جبکہ اس بارے میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے معاشرے کے غریب اور مستحق طبقے کے ساتھ وقت گزارکر بہت اچھا لگتا ہے کیونکہ ان سب کو بری طرح نظراندازکیا جاتا ہے ۔۔انہوں نے مزیدکہا کہ نیا سال منانے کا حق صرف امیرلوگوں کو ہی نہیں ہے بلکہ غریبوں کا بھی پورا حق ہے کہ خوشی منائیں۔

فواد خان نے ہمیشہ پاکستانی اقدار کا پاس رکھا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے اداکار فواد خان نے ہمیشہ پاکستانی اقدار کا پاس رکھا اور کبھی ان پر سجھوتہ نہیں کیا۔بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کیمطابق عالیہ بھٹ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایک فلم ”کپوراینڈسنز“ کی شوٹنگ کے دوران ہیرو کو کچھ بولڈ سین کرنا تھے،لیکن فواد خان نے ڈائریکٹر کو صاف جواب دیدیا کہ وہ بولڈ سین نہیں کریں گے، جس پر ڈائریکٹر نے ان سے بولڈ سین کرانے کا خیال ترک کر دیا۔

لندن یاترا کے بعد نئی دستاویزات کیلئے نئے پکوڑے تلنے پڑینگے

اسلام آباد، فیصل آباد (آن لائن، مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ عمران کا والیم تھری کھانے کی ترکیب، نئی دستاویزات کیلئے نئے پکوڑے تلنے پڑیں گے۔ عمران خان کی پریس کانفرنس عدلیہ کو دباﺅ میں لانے کیلئے مترادف ہے۔ لندن یاترا کے بعد نئے ڈرامے بازی شروع ہو گئی ہے۔ منگل کے روز عمران خان کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں دانیال عزیز، محمد زبیر اور محسن رانجھا نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ محمد زبیر نے کہا کہ الیکشن 2013ءکے بعد سے مسلسل پی ٹی آئی قومی اداروں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت سے ایک روز قبل عمران خان کی پریس کانفرنس کرنے کا کیا جواز تھا، عمران خان اداروں پر دباﺅ ڈال رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان نئی کہانی بنا کر عدالت بنا کر عدالت کو ڈکٹیٹ کرنا چاہتے ہیں، عدالت ثبوت مانگتی ہے تو ردی پیش کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر مملکت برائے پانی وبجلی چودھری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے انکشاف کر کے تحریک انصاف اور اس کے سربراہ عمران خان کی تمام سازشوں کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ جاوید ہاشمی کا ایک مقام ہے اور ان کے کردار سے سب سے واقف وہ کبھی جھوٹ نہیں بولتے۔ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی رہنما ماروی میمن نے سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کے بیان کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اداروں کے خلاف بلا کرنا کسی کے بھی مفاد میں نہیں۔

عامر کا میٹ رنشا کو خطرناک باﺅنسرہیلمٹ نے بڑے نقصان سے بچا لیا

سڈتی(آن لائن) تیسرے ٹیسٹ میچ میں محمد عامر کے خطرناک باو¿نسر پر میٹ رنشا کو ان کے ہیلمٹ نے بچا لیا۔آسٹریلیا کے اننگز کے 61 ویں اور پیسر کا 10 واں اوور تھا کہ اوپنر 91 رنزپربیٹنگ کر رہے تھے کہ ایک اٹھتی ہوئی گیند سمجھنے میں ناکام رہے۔، پہلے انہوں نے راستے سے ہٹنے کی کوشش کی لیکن بعد میں خوفزدہ ہو کر نظریں ہٹا لیں، گیند شدت کے ساتھ میٹ رنشا کے ہیلمٹ کی گرل سے ٹکرائی ، وہ اپنا توازن بھی برقرار نہ رکھ سکے، ساتھی بیٹسمین اور پاکستانی فیلڈرز تشویش میں مبتلا نظر آئے اور ان کی خیریت دریافت کرتے رہے۔میزبان ٹیم کے ڈاکٹر پیٹر برکنر فوری طور پر میدان میں آئے اوران کا معائنہ کیا، اوپنر موزوں ہیلمٹ استعمال کرنے کی وجہ سے زخمی ہونے سے محفوظ رہے اور اپنی اننگز جاری رکھتے ہوئے کیریئر کی اولین سنچری مکمل کی۔واضح رہے کہ آسٹریلوی ڈومیسٹک کرکٹ میچ کے دوران سرکے پچھلے حصے پر باو¿نسر لگنے سے شدید زخمی ہونے والے فلپ ہیوز نومبر 2014 میں کو انتقال کر گئے تھے۔

برسبین اوپن سے اعصام کابوریابسترگول

برسبین (اے پی پی) پاکستانی پلیئر اعصام الحق قریشی برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پہلے راﺅنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ ہربرٹ اور نیکولاس ماہوت پر مشتمل فرانسیسی جوڑی نے اعصام الحق اورگریگور دمترف کو 6-4 اور 6-3 سے ہرا یا۔
کر ایونٹ سے باہر کر ہوگئے۔

کشتیاں جلا دیں …. سپر لیگ لاہور میں ہی ہو گی

لاہور(نیوزایجنسیاں) چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کرانے پر دو ٹوک فیصلہ سنا دیا۔ کشتیاں جلا کر دبئی کا آپشن ہی ختم کر دیا ہے۔پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ سکیورٹی کے جائزہ کیلئے ویسٹ انڈیز اسی ماہ پاکستان آئے گی،ساری کشتیاں جلادی گئی ہیں،فیصلہ کرلیا ہے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا،فائنل کیلئے دبئی کا گراﺅنڈ بک تھا اب منسوخ کردی گئی ہے،پنجاب پولیس ،رینجرز اور فوج سپورٹ کریں گی۔چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے کہا کشتیاں جلا کر فیصلہ کر لیا اور اب پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہو گا۔ انہوں نے کہا سیکورٹی کیلئے حکومت کا مکمل تعاون حاصل ہے۔ سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ویسٹ انڈیز کا 3 رکنی وفد رواں ماہ لاہور آئے گا۔ نجم سیٹھی نے مزید کہا انٹر کلب ٹورنامنٹ میں 2500 ٹیمیں شریک ہوں گی جس کی وجہ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ واضح رہے 2016 میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ کا فائنل دبئی میں ہوا تھا۔