چاکلیٹی ہیرو وحیدمراد کی آج 34 ویں برسی منائی جائے گی

لاہور : ( ویب ڈیسک) چاکلیٹی ہیرووحید مرادکی 34 ویں برسی کے موقع پران کے مداحوں کی تنظیمیں لاہوراورکراچی میں تقریبات کاانعقادکریں گی۔ آل پاکستان لورزکلب کے چیئرمین سیدوحیدالحسن پلاک میں تقریب کااہتمام کرینگے جس میں فلمی صنعت کے معروف فنکارشرکت کریں گے جبکہ وحیدی کلب کے زیراہتمام بھی تقریب کاانعقادکیاجائے گا۔ وحید مراد کی مشہورفلموں میں ”سہیلی ،وعدہ،ناگ منی ،عشق میراناں، آدمی ،راستے کاپتھر،انجمن ،ثریابھوپالی ،دلربا،افسانہ،شمع ،مستانی محبوبہ ،نذرانہ ،شبانہ“ سمیت دیگرشامل ہیں

نیویارک میں سجا 45 واں ایمی ایوارڈ شو کا رنگا رنگ میلہ

( ویب ڈیسک ) نیویارک میں ہونے والے 45 ویں بین الاقوامی ایمی ایوارڈز شو 2017 میں دنیا بھر سے آئے ہوئے ستاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔رنگا رنگ ایوارڈ شو میں ریڈ کارپٹ پر ستاروں کی آمد نے میلہ لوٹ لیا جنہوں نے تقریب میں خوب جلوے بکھیرے۔ ایوارڈ شو کی میزبانی کے فرائض نامور کامیڈین ماز جوبرانی نے نبھائے۔ایمی ایوارڈز میں بہترین اداکار کا ایوارڈ سوئیڈش ٹی وی سیریز ‘والینڈر’ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے کینتھ برناگھ کو دیا گیا جب کہ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ برطانوی ٹی وی سیریز ‘مارسلا’ میں مرکزی کردار نبھانے والی اینا فرائل نے جیتا۔بہترین کامیڈی پروگرام کا ایوارڈ برطانیہ کے شو ‘الان پارٹرج’ کے سیزرڈ شو کو دیا گیا اور بہترین ڈرامہ سیریز کا ایوارڈ ناروے کے ‘مامون 2’ کے نام رہا جب کہ بہترین ڈاکیومینٹری کا ایوارڈ برطانیہ کی ‘ایکسوڈس: آور جرنی ٹو یورپ’ نامی ڈاکیو مینٹری نے جیتا۔تقریب میں بہترین ورائٹی سیریز رائٹنگ، بہترین کامیڈی سیریز ڈائیریکٹر، ڈرامہ سیریز کی بہترین اداکارہ و اداکار، بہترین معاون اداکارہ و اداکار سمیت دیگر کئی شعبوں میں ایوارڈز دیئے گئے۔ایوارڈ شو میں ستاروں کی دلکش پرفارمنس اور جھل مل کرتے ملبوسات نے چار چاند لگا دیئے۔

نواز شریف نے اہم سوال کر دیا ۔۔

اسلام آباد(صباح نیوز)سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے کوئی گلا نہیں،جمہوریت اس کے قریب سے بھی نہیں گزری اور میں اسے سیاسی جماعت نہیں مانتا،پارلیمنٹ آمروں کے کالے قوانین کو تحفظ دینے کے لئے تیار نہیں،اس کا ثبوت گزشتہ روز دیکھا گیا۔ پی ٹی آئی آمروں کی پالیسی پر گامزن ہے لیکن پیپلز پارٹی نے آمروں کے کالے قانون کی حمایت کی اس پر بہت افسوس ہوا، ملکی ترقی جمہوریت سے ہی ممکن ہے، پاکستان میں ووٹ کی طاقت کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا آج ایک آمر کو ملک میں گھسنے کی جرا¿ت نہیں اور یہی تبدیلی ہے۔ عدلیہ کا دہرا معیار سامنے آرہا ہے،ہمارے فیصلے تو بہت جلدی آجاتے ہیں مگر عمران خان،جہانگیر ترین اور علیم خان کے خلاف بھی کرپشن کے مقدمات ہیں، ان کے خلاف کیسز کا کوئی پتہ نہیں ہے، رولز آف گیم ایک جیسے ہونے چاہئیں، سسیلین مافیا اور گاڈ فادر جیسے الفاظ لکھنا عدلیہ کو زیب نہیں دیتا،حکومت کو چین کے ساتھ کام نہیں کرنے دیا گیا، دھرنوں کے باوجود ملک نے ترقی کی۔ بدھ کو احتسا ب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بہت عرصہ پہلے جس جدوجہد سے گزری ہے اسے قربانیوں کو اتنی جلدی فراموش کردینا سمجھ نہیں آتا،جمہوریت کے راستوں سے بھاگنے والوں کے لئے یہ کھلا پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات بل قومی اسمبلی سے منظور ہونے پر اتحادی جماعتوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں، یہ ان لوگوں کے لیے آنکھیں کھول دینے والی بات ہے جو ملک کو جمہوریت کے راستے پر نہیں چلنے دیتے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں موجود افراد کی ایک بڑی تعداد آمروں کے قانون کو تحفظ دینے کی حامی نہیں جبکہ پارلیمنٹ نے آمروں کے کالے قانون کو مسترد کردیا جو بڑی پیشرفت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت سے محبت کرنے والے لوگ ہیں عوام الناس کی رائے سے پیار کرتے ہیں اور اسی کو عزت دیتے ہیں۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ جو سمجھتے ہیں کہ پاکستان جمہوری جدوجہد کے ذریعہ قائم ہوا تھا اور یہاں جمہوریت ہی ملک کو ترقی دلاسکتی ہے یہ ان کے لئے بڑی اطمینان بخش بات ہے کہ پاکستان کی پارلیمنٹ کی بھاری اکثریت اب آمروں کے قوانین کو توثیق دینے کے لئے تیار نہیں ہے،گزشتہ روز میڈیانے اس کا ثبوت دیکھ لیا۔نوازشریف نے کہا کہ 1999میں مارشل لاءتھا توآج 2017 میں بہت مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج 1999والا ڈکٹیٹر جو مارشل لاء لگانے والا شخص تھا وہ کدھر ہے؟ ،اسے آج پاکستان میں گھسنے کی جرات نہیں ہے۔اس سے قبل احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھرنوں کے باوجود قوم کی خدمت کی، ہماری انتھک کوششوں کے باعث ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوا اور جی ڈی پی کی شرح تین سے چھ فیصد تک اوپر چلی گئی، نواز شریف نے کہا کہ ہمارے دور میں اللہ کے فضل کرم سے خوشحالی و بجلی آئی اور بے روزگاری ختم ہوئی۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کو چین کے ساتھ کام نہیں کرنے دیا گیا، پانامہ کی بجائے اقامہ پر سزادی گئی ہے ،ان تمام الزامات کے باوجود قانون کی بالادستی کو مقدم رکھتے ہوئے عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں ۔ واضح ہوگیا ہے کہ ہمارے لئے اور دوسروں کے لئے الگ الگ پیمانے ہیں۔ خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ سرکاری خرچ پر جلوس کی قیادت کرنے آتا ہے۔اس سے قبل نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز اور پارٹی رہنماﺅں کے ہمراہ فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس پہنچے تو عدالتی احاطے میں انہوں نے صحافیوں سے مختصر بات کی، صحافی نے سوال کیا کہ استثنیٰ کے باوجود آپ آ گئے ہیں جس پر نواز شریف نے کہا کہ دیکھیں کیسے کیسے دور سے ہم گزر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دھرنوں کا سلسلہ 2014سے جاری ہے، میں خاص طور پر پی ٹی آئی کی بات کررہا ہوں، حکومت کو چین کے ساتھ کام نہیں کرنے دیا گیا، دھرنوں کے باوجود ملک نے ترقی کی۔ آئی این پی کے مطابق سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا کہ ارکان اسمبلی نے مخالفین کو اپنے متحد ہونے کا واضح پیغام دیا ‘ اپوزیشن کے بل کیخلاف ساتھ دینے پر ارکان قومی اسمبلی مبارکباد کے مستحق ہیں ‘ مستقبل میں بھی ارکان اسمبلی اسی اتحاد اور یگانگت کا مظاہرہ کریں۔ بدھ کو نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب ہاﺅس میں مسلم لیگ(ن) کا غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مریم نواز ‘ مریم اورنگزیب ‘ آصف کرمانی ‘ طارق فضل چوہدری ‘ میر مقام ‘ شیخ انصر ‘ طلال چوہدری ‘ مصدق ملک اور دیگر (ن) لیگ کے رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس میں احتساب عدالت میں کارروائی پر مشاورت کی گئی۔ نواز شریف نے اپوزیشن کا بل مسترد ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ارکان اسمبلی نے گزشتہ روز اپنے متحد ہونے کا واضح پیغام کو دیا۔ اپوزیشن کے بل کے خلاف ساتھ دینے پر ارکان مبارکباد کے مستحق ہیں۔ مستقبل میں بھی ارکان اسمبلی اسی اتحاد اور یگانگت کا مظاہرہ کریں۔ مشاورتی اجلاس میں (ن) لیگ کی عوامی رابطہ مہم پر بھی بات چیت کی گئی۔ پیر صابر شاہ نے (ن) لیگ کے اجلاس میں شریک ہو کر نواز شریف کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ صابر شاہ نے کہا کہ مجھے خیبر پختونخوا کی پارٹی سیاست سے سائیڈ لائن کیا جا رہا ہے ۔ پیر صابر شاہ نے امیر مقام کے روئیے سے نواز شریف کو آگاہ کیا۔ نواز شریف نے پیر صابر شاہ کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ وزیر قانون زاہد حامد بھی مشاورتی اجلاس میں شریک ہوئے۔ وزیر قانون نے مشاورتی اجلاس میں ختم نبوت قانون میں ترمیم اور فیض آباد میں تحریک لبیک کی جانب سے جاری دھرنے سے متعلق بھی شرکاءکو بریفنگ دی۔

 

مجھ پر پرس چوری کا الزام ؟سابق وزیر اعظم کی دلچسپ گفتگو

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سابق وزیراعظم نوازشریف نے کمرہ عدالت میں رپورٹر کی جیب سے والٹ گرتا دیکھا تو اسے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ والٹ کو جیب میں ڈال لیں ¾پرس کوئی نکال لے گا تو الزام مجھ پر آجائے گا۔اس سے قبل نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز اور پارٹی رہنماو¿ں کے ہمراہ فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس پہنچے تو صحافی نے سوال کیا کہ استثنیٰ کے باوجود آج آپ آگئے ہیں جس پر نواز شریف نے کہا کہ دیکھیں کیسے کیسے دور سے ہم گزر رہے ہیں

فاٹاکے ہاتھوں کراچی وائٹس کو اپ سیٹ شکست

راولپنڈی (نیوزایجنسیاں) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری نیشنل ٹی 20کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2017 ء میںفاٹا نے کراچی وائٹس کو 19رنز سے ہرا دیا،ناکامی پرکراچی وائٹس کوایونٹ سے اخراج کاخطرہ پیداہوگیا۔دوسرے میچ میں لاہوربلیوزنے اسلام آبادکو5وکٹوں سے ہراکر سیمی فائنل کی نشست کنفرم کرلی۔اسلام آبادکی جانب سے شان مسعودنے سنچری کی۔فاتح سائیڈنے 175رنزکاہدف18.4اوورزمیں پوراکیا۔ احمدشہزادنے 79رنزکی اننگز کھیلی۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے گذشتہ روز پہلے میچ میں کراچی کے کپتان سرفراز احمدنے ٹاس جیت کرفاٹا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،فاٹاریجن کی ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر219رنز بنائے ،مختار احمد نے ٹورنامنٹ کی پہلی سنچری سکورکی ،انہوں نے 58گیندوں پر 15چوکوںاور 6چھکوں کی مدد سے 117نز کی شاندار اننگ کھیلی جبکہ سہیل اختر نے ایک چوکے اور پانچ چھکوں کی مدد سے 39 رنزاور نبی گل نے دو چکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 22رنز بنائے ،کراچی کی طرف سے انور علی اور تابش خان نے بالترتیب 51اور62رنز دیکر دو،دو جبکہ رومان رئیس 29 رنز اور ذوالفقار بابر نے 40 رنز دے کر ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں کراچی کی ٹیم مطلوبہ ہدف پورا نہ کر سکی بلکہ مقررہ20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر200رنز بنا سکی اور 19رنز سے میچ ہار گئی،کراچی کی طرف سے خرم منظور نے ٹورنامنٹ کی دوسری سنچری سکور کی تاہم وہ اپنی ٹیم کو کامیابی دلوانے میں ناکام رہے،خرم منظورنے 61گیندوں پر14چوکوں اور دو چھکوں کی مددسے 104رنزاور حارث سہیل نے 23گیندوں پر4چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے50رنز بنائے،فاٹا کی طرف سے سمین گل اور حماد اعظم نے بالترتیب 26اور30رنز دیکر دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔فاٹا ریجن کے مختار احمد کو ان کی شاندار سنچری پر مین آف دی میچ کے ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا۔(آج) جمعرات کومزید دو میچ کھیلے جائینگے۔پہلا میچ لاہورریجن(بلیوز) اورراولپنڈی ریجن کی ٹیموں کے درمیان دوپہر12بجے جبکہ دوسرا میچ فیصل آبادریجن اورپشاورریجن کی ٹیموں کے درمیان سہ پہر4بجے کھیلا جائیگا۔

بھارت کے پاس ہمارے ساتھ کھیلنے کے سوا کوئی آپشن نہیں: سیٹھی

لاہور(نیوزایجنسیاں) چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے جنوری میں آئی سی سی تنازعہ کمیٹی میں کیس فائل کر دیں گے۔گورننگ بورڈ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کے معاملے پر اراکین کو اعتماد میں لیا ہے، جنوری کے پہلے ہفتے میں آئی سی سی کی تنازعات کمیٹی کے سامنے کیس فائل کردیں گے جب کہ آئی سی سی نے ترمیم کردی ہے کہ اب تنازعات کمیٹی کے بعد کسی دوسرے فورم میں نہیں جا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ٹورنامنٹ میں پاک بھارت میچ ہوگا تو بھارت کو کھیلنا ہوگا نہ کھیلنے پر پاکستان کو پوائنٹس ملیں گے، زیادہ بہتر یہی ہوگا کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز ہو، بی سی سی آئی حکومت سے اجازت مانگ رہا ہے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل تھری کے لئے غیر ملکی کھلاڑیوں نے لاہور آنے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے، دبئی نے پی ایس ایل کے لئے مزید میچز مانگے ہیں، 2 سال کے اندر پی ایس ایل پاکستان میں آجائے گا اور جب پی ایس ایل پاکستان آئے گا تو ہمیں اسٹیڈیم بھی بڑھانا ہوں گے جب کہ 8 سے 10 روز میں پی ایس ایل تھری کے شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا، پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن کا آڈٹ ہوچکا ہے، پی ایس ایل ٹو کا آڈٹ آخری مراحل میں اور چار ہفتے تک رپورٹ مکمل ہو جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے، طویل المدت نئے پراجیکٹ کے لئے ڈیڑھ ارب مختص کیے گئے ہیں، اسٹیڈیم کے لئے لانگ اور شارٹ ٹرم منصوبہ بندی کی ہے، شارٹ ٹرم کے تحت فروری میں پی ایس ایل تھری کا فائنل کروانے کے لئے اسٹیڈیم تیار کرنا ہے۔

اجمل کو پروفیسر کے معاملے پر پی سی بی کو مدد کی پیشکش

لاہور (نیوزایجنسیاں) جادوگر سپنر سعید اجمل نے آل راﺅنڈر محمد حفیظ کا باﺅلنگ ایکشن ٹھیک کروانے میں مدد کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور محمد حفیظ نے ان کیساتھ رابطہ کیا تو وہ ایک مہینے میں باﺅلنگ ایکشن ٹھیک کروا سکتے ہیں۔نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل نے کہا کہ 2004ءمیں جب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جب انہیں معطل کیا گیا تو ثقلین مشتاق اور مشتاق احمد نے ان کا ایکشن درست کروانے میں مدد کی۔

آفریدی ٹی 20 میں زیادہ وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی باؤلر بن گئے

ڈھاکا (اے پی پی) شاہد خان آفریدی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے چوتھے باﺅلر بن گئے، انہوں نے رواں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ڈھاکہ ڈائنامائٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے رنگپور رائیڈرز کے خلاف میچ میں 2 وکٹیں لیکر یہ اعزاز حاصل کیا۔، انہوں نے سابق ہم وطن باﺅلر یاسر عرفات کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، اسطرح آفریدی ٹی ٹونٹی میں مجموعی طور پر زیادہ وکٹیں لینے والے باﺅلرز کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں، یاسر عرفات نے 281 جبکہ آفریدی نے 283 وکٹیں لے رکھی ہیں، ویسٹ انڈیز کے ڈیوائن سمتھ 389 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں، لاستھ مالنگا 326 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور سنیل نارائن 302 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

 

سلمان بٹ مسلسل نظر انداز کیے جانے پر شدید مایوس

کراچی (یوا ین پی)اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ اوپنر سلمان بٹ نے مسلسل نظر انداز کئے جانے پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس تو اس بات کا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی کسی فرنچائز نے بھی ان کا انتخاب نہیں کیا۔سلمان بٹ کایو این پی سے کہنا تھا کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں گزشتہ برس رنز کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر تھے لیکن پی ایس ایل میں گولڈ کیٹگری میں موجودگی پر بھی کسی فرنچائز نے ان کو قابل غور نہیں سمجھا اور اس بار بھی ایسا ہی ہوا جس کی وجہ انہیں خود بھی معلوم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس سے وہ انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور اگرچہ رواں سال ان کی کارکردگی پچھلے سیزن جیسی نہیں رہی لیکن پھر بھی وہ دوسروں سے بہتر رہے لیکن ان کو نظر انداز کر دیا گیا۔ سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ وہ کچھ نہیں کہہ سکتے کہ پی سی بی انہیں دوبارہ قومی فریضہ انجام دینے کا موقع دینے کیلئے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے گا یا نہیں اور نہ ہی وہ اس بارے میں کوئی وضاحت طلب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کا کام محنت کرنا اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے جو وہ پوری ایمانداری سے کر رہے ہیں۔ سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ بورڈ کو ان کی پرفارمنس پر نظر رکھنا چاہئے اور ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے والوں کا نام قومی کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے ضرور زیر غور لانا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری امید ہے کہ سلیکٹرز انہیں موقع دے کر شائقین کرکٹ کو مایوس نہیں کریں گے۔

ملکہ برطانیہ دینا کی معمر ترین حکمران بن گئیں

سینتیس برس زمبابوے (ویب ڈیسک) پر حکمرانی کے بعد رابرٹ موگابے کو آخر کار عہدہ صدارت سے استعفیٰ دینا پڑا۔ ترانوے سالہ موگابے دنیا کے معمر ترین حکمران تھے۔ ان کے اقتدار کے خاتمے کے بعد اب ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم معمر ترین حکمران بن گئی ہیں کیونکہ ان کی عمر اکانوے برس ہے۔ تیونس کے نوے سالہ صدر محمد الباجی قائد السبسی معمر حکمرانوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ وہ 2014ءمیں ملک کے صدر بنے۔ دنیا کے تیسرے معمر ترین حکمران کویت کے امیر۔۔شیخ صباح احمد الجابر الصباح ہیں، ان کی عمر اٹھاسی برس ہے۔