حدیبیہ کیس :مزید پنچھی اُڑان کیلئے تیار

لاہور،ملتان ‘ کوٹ ادو ‘مظفرگڑھ(خصوصی رپورٹ) قومی اسمبلی کے اہم اجلاس میں حکمران جماعت کے 22غیر حاضر اراکین میں سے 10کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے جن میں وفاقی وزیر سکندر بوسن ‘ این اے 156 خانیوال سے رضا حیات ہراج‘این اے 153ملتان سے رانا قاسم نون ‘ این اے 169وہاڑی سے چودھری طاہر اقبال‘این اے 174راجن پورسے جعفر لغاری ‘ بہاولنگر کے دونوں اراکین قومی اسمبلی طاہر بشیر چیمہ اور عالم داد لالیکا ‘این اے 194رحیم یار خان سے مخدوم خسرو بختیار اور مظفر گڑھ سے باسط سلطان بخاری اور سلطان محمود ہنجرا شامل ہیں۔کوٹ ادو سے منتخب ہونے والے لیگی ایم این اے سلطان محمود ہنجرا نے پریس ریلیز میں بتایا کہ اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث اسمبلی اجلاس میں شامل نہیں ہو سکا۔ مجھے مسلم لیگ (ن) اور پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔ ذرائع کے مطابق لیگی قیادت ارکان اسمبلی کی اجلاس سے غیر حاضری کے معاملے کو سنجیدہ لے رہی ہے اور غیر حاضر ارکان کو شو کاز نوٹس بھی جاری کیے جا سکتے ہیں۔ادھر معروف صحافی اور اینکر حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد ن لیگ کی پریشانیوں میں کمی نہیں مزید اضافہ ہوگیا۔ حکمران جماعت کا بے چین گروپ باقاعدہ باغی گروپ میں تبدیل ہوگیا۔ اجلاس کے دوران اسی گروپ کے اراکین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ اس گروپ میں 25 سے 30 اراکین اسمبلی شامل ہیں۔جبکہ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر ایک ایوان سے بل منظور اور دوسرے سے مسترد ہوتا ہے تو پھر معاملہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں چلا جاتا ہےجبکہ قومی اسمبلی اجلاس میں غیرحاضر ہونے والے ارکان کیخلاف ن لیگی قیادت نے ایکشن پلان بنالیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ ارکان اسمبلی کے فنڈز بند کرنے کے علاوہ ترقیاتی کاموں کا آڈٹ کرایاجائے گا۔ اس سلسلے میں ان سے وضاحت مانگ لی گئی ہے۔باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں آنے والے بہت سے ارکان یہ بھی کہتے رہے کہ کتنا پریشر اور ڈالیں گے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق 20سے زائد حکومتی ارکان اسمبلی جو اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ انہوں نے واضح طور پر فارورڈ بلاک کی بنیاد رکھ دی۔ آئندہ چند روز میں جیسے ہی دیگر مقدمات سامنے آئیں گے اور حدیبیہ سمیت اہم کیسز کھلیں گے تو فارورڈ بلاک میں مزید ارکان کی تعداد کھل کر سامنے آجائے گی۔

چوہدری نثار کے انتہا پسندوں سے رابطے ، حکیم اللہ محسود بارے سنسنی خیز انکشافات

اسلام آباد(ویب ڈیسک)قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کے انتہا پسندوں سے رابطے تھے اور سب نے دیکھا کہ وہ حکیم اللہ محسود کے مرنے پر کس طرح روئے تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف عدلیہ سے ناہلی کے بعد سیاست کے اہل بھی نہیں رہے۔ ہمیں قومی اسمبلی میں عددی قوت کا پتہ ہے، معاملہ شکست کا نہیں اصول کا ہے اور ہمارا اصولی موقف ہے کہ ایک نااہل شخص پارٹی کا سربراہ نہیں بن سکتا۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن)کی جانب سے نواز شریف کو نااہل ہونے کے باوجود پارٹی سربراہ بنانے کے فیصلے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ نااہلی کا مطلب وزیراعظم یا وزیر بننے کی پابندی نہیں ہوتی بلکہ ایسا شخص سیاست ہی نہیں کرسکتا۔ اگر نواز شریف پارٹی کے سربراہ رہے تو حکومت ایک نااہل شخص کی پالیسی پر چلے گی۔خورشید شاہ نے مذہبی جماعتوں کی جانب سے جاری دھرنے پر کہا کہ دھرنے کی وجہ سے 20 لاکھ افراد یرغمال ہیں، پارلیمنٹ میں بھی کہہ دیا ہے کہ دھرنا ختم کرانے کے لیے حکومت فوج سے مدد لے اور اس کے لیے اپنا ا?ئینی اختیاراستعمال کرے۔ انہوں نے کہا ختم نبوت کے حلف نامہ کا معاملہ پارلیمنٹ میں ا?تے ہی منٹوں میں حل کرلیا گیا تھا، پارلیمنٹ میں سب جماعتوں نے مل کر مسئلہ حل کیا۔ ختم نبوت کی قانون سازی پیپلز پارٹی کے قائد شہید ذوالفقارعلی بھٹو کا کارنامہ ہے۔خورشید شاہ نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار سے متعلق کہا کہ چوہدری نثار کے انتہا پسندوں سے رابطے تھےاس لیے ایسے مسئلے نہیں بنے، سب نے دیکھا کہ چوہدری نثار حکیم اللہ محسود کے مرنے پر کس طرح روئے تھے۔ مسلم لیگ(ن)ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اس کی حکومت کی عملداری کمزور ہوگئی ہے۔احسن اقبال ایسے وقت میں وزیر داخلہ بنے جب پارٹی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی۔ حکومتی جماعت انتشار کا شکار ہوتو وزیر داخلہ کو بھی رینجرز اہلکارعدالت جانے سے روک دیتے ہیں۔

 

مہاجروں کا ووٹ بینک محفوظ رکھنے کا نیا فارمولا،ایم کیو ایم اور پی ایس پی کیا کرنیوالی ہیں،چونکا دینے والا انکشاف

کراچی(ویب ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما سلیم شہزاد نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی 12 ربیع الاول کو ایک ہوجائیں گی ۔نجی ٹی وی کے مطابق سٹی کورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے سلیم شہزاد نے ایک بار پھر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور پاک سرزمین کے اتحاد کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ چند دنوں میں سیاسی اتحاد بنتے دیکھ رہا ہوں اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ دونوں جماعتیں بارہ ربیع الاول کو یکجا ہوجائیں گی۔سلیم شہزاد نے بتایا کہ پی ایس پی اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماو¿ں سے ملاقات ہوئی ہےاور انہیں ایک پلیٹ فارم پر آنے کا مشورہ دیا ہے، کراچی اور سندھ کے مہاجر ووٹ بینک کو تقسیم نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہر کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور گندگی کے ڈھیرلگے ہیں اس حوالے سے میئر کراچی اور بلدیاتی نمائندوں کو فنڈ اور اختیارات دیئے جائیں۔دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے بھی متحدہ پاکستان اور پاک سرزمین کے اکٹھے ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے پہلے ایم کیو ایم اور پی ایس پی ایک ہوجائیں گے۔

 

مریم نواز کے بعد شریف خاندان کا ایک اور سپوت سیاست میں کود پڑا

لاہور (خصوصی رپورٹ) وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے صاجزادے سلمان شہباز شریف بھی سیاست میں متحرک ہو گئے۔ اپنے بھائی رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف کے ہمراہ ماڈل ٹاﺅن میں میڈیا کے معاملات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں غور کیا گیا کہ میڈیا کے ساتھ مسلم لیگ ن کے معاملات کو کس طرح بہتر کیا جائے اور کیا حکومت عملی اپنائی جائے۔ اجلاس میں ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان، مصطفی کمال، عطااﷲ تارڑ اور لیگی رہنماﺅں نے شرکت کی۔

عدالتوں کا دوہرا معیار ؟اہم شخصیت کے بیان سے نئی بحث چھڑ گئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف بیٹی اور داماد کے ساتھ احتساب عدالت حاضر ہوگئے۔ عدالت حاضر پر کارکنوں کی بڑی تعداد استقبال کیلئے جگہ جگہ موجود تھی۔ اس حاضری کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ حاضری سے قبل میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھرنوں کے باوجود بجلی لائے اور دہشت گردی ختم کی۔ مجھے پانامہ کی بجائے اقامہ پر سزا دی، تحریک انصاف نے چین سے کام نہیں کرنے دیا، دھروں مکے باوجود قوم و ملک کو ڈلیور کیا۔ رولز آف گیمز سب کے لیے برابر ہونے چاہیے۔ ہم کن حالات سے گزر رہے ہیں آپ دیکھ لیں۔ کے پی کے کا وزیراعلیٰ دھرنوں کی قیادت کرتا، مافیا، گارڈ فادر، سیسل جیسے الفاظ عدالتوں کو زیب نہیں دیتے جو فیصلوں میں لکھے گئے ہیں، ہمارے فیصلے بہت جلد آ جائیں گے۔

 

پاکستان کی انتظامی تاریخ کا منفرد قانون بنانے کی تیاری مکمل

لاہور‘ کراچی (نیااخبار رپورٹ) سندھ حکومت نے جانوروں کے بھی شناختی کارڈ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ پاکستان کی انتظامی تاریخ کا منفرد قانون بنانے کی تیاری اس وقت زور و شور سے جاری ہے، جس کی منظوری کے بعد ملک میں انسانوں کے بعد جانوروں کو بھی شناختی کارڈ کا اجراءکیا جائے گا۔ جانوروں کے لئے بھی نادرا کی طرز کا ادارہ بنایا جائے گا، جس کے ذریعے انہیں شناختی کارڈ،
ویزا اور پاسپورٹ بھی دیئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے محکمہ لائیوسٹاک نے انوکھا بل تیار کیا ہے، جس کے تحت سندھ لائیو اسٹاک رجسٹریشن اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ جانوروں کا سینٹرل ڈیٹا بیس بنایا جائے گا۔ ان کی نقل و حرکت اور پیدائش و انتقال کے بارے میں لائیوسٹاک اتھارٹی کو آگاہ کرنا ہوگا اور دستاویز لینا ہوگی۔ کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا بیس میں جانوروں کی پیدائش و اموات کا اندراج ہوگا۔ ہر جانور کو مخصوص شناختی کوڈ جاری کیا جائے گا اور انہیں ذبح خانوں میں لانے پر اتھارٹی کو اطلاع دینا لازمی ہوگی۔ لائیوسٹاک اتھارٹی جانوروں کی ویلفیئر اور نیوٹریشن پر کام کرے گی، جبکہ قصابوں کی تربیت اور ان کی رجسٹریشن ہوگی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت پنجاب بھی صوبے کے جانوروں کی مردم شماری کا فیصلہ کرچکی ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ محکموں کو ہدایات مل چکی ہیں۔
جانور‘ شناختی کارڈ

 

سالانہ 2ارب کی بجلی چوری کا انکشاف

لاہور (خصوصی رپورٹ) لیسکو کے سسٹم سے دو ارب روپے کی بجلی چوری ہونے کا انکشاف، اکتوبر میں درست بلنگ نے بھانڈا پھوڑ دیا۔ سسٹم سے ہونے والی بجلی چوری کو اوور بلنگ کرکے لائن لاسز مرتب ہوتے رہے، قومی اسمبلی سے بل پاس ہونے پر کمپنی کے لائن لاسز میں مزید اضافہ ہونے کے خدشات بڑھ گئے۔ لیسکو میں دو ارب روپے کی بجلی چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ کمپنی نے اوور بلنگ کرکے گزشتہ سال لائن لاسز کو مرتب کیا تھا۔ صارفین کو دو ارب روپے کی اوور بلنگ کی گئی۔ دستاویزات کے مطابق نیپرا ایکٹ میں ترمیم نے افسران و ملازمین کا قبلہ درست کر دیا، قومی اسمبلی میں بل پاس ہونے سے لائن لاسز میں مزید اضافہ ہونیکا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ درست ریڈنگ لینے کی وجہ سے کمپنی کے لائن لاسز میں اضافہ ہوا۔ گزشتہ ادوار میں بجلی چوری کو چھپانے کیلئے اوور بلنگ کی جاتی رہی۔ دستاویزات کے مطابق اکتوبر 2016 میں کمپنی کے 9.4 فیصد لائن لاسز تاہم رواں سال اکتوبر میں کمپنی کے 139 ملین یونٹس سسٹم سے غائب ہوئے ۔ نیپرا نے 9.5فیصد ٹیکنیکل لائن لاسز کی منظوری دے رکھی ہے۔ ٹیکنیکل لائن لاسز کے علاوہ کمپنی کے لائن لاسز میں 6.7 فیصد اضافہ ہوا۔ کمپنی کی ریکوری میں بہتری آئی ہے۔

افغان خود کش حملہ آور پاکستان داخل ۔۔ٹارگٹ کیا ؟؟

لاہور (خصوصی رپورٹ) نیکٹا نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی ہے۔ اس حوالے سے سجنا گروپ نے 7 سے 9 خودکش بمباروں کو افغانستان کے راستے پاکستان منتقل کیا ہے جو پاکستان بھر کے ہوائی اڈوں پر خودکش حملے کرنے کی کوششیں کریں گے جبکہ یہ دہشت گرد پاک افواج کے تعلیمی اداروں اور سول ہسپتالوں کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حوالے سے وفاقی حکومت نے تمام صوبوں کے صوبائی محکمہ داخلہ کو مراسلے لکھ دیئے ہیں جس میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام صوبے اپنے اپنے علاقے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کریں جبکہ ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کا ازسرنو سکیورٹی آڈٹ کروائیں اور تمام متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کردیں۔

 

50غیر قانو نی ارکان ،ترمیم کے حق میں 98,مخالفت میں 163ووٹ ،منظر نامہ کیسے تبدیل ہوا ؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کا نااہل شخص کے پارٹی سربراہ بننے پر پابندی کا بل قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے مستر دکر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے بل کو مسترد ہونے کا اعلان کیا تو نوید قمر اپنی کرسی پر کھڑے ہوئے اور انہوں نے ووٹنگ کے عمل کو چیلنج کیا جس کے بعد سپیکر نے ووٹنگ کی گنتی کا عمل شروع کروایا جس کے بعد صورتحال مکمل طور پر واضح ہو گئی۔ نمبر گیم میں ن لیگ نے بازی ماری اور بل کو کثرت رائے سے مسترد کر دیا گیا۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے پیش کیے جانے والے بل کے حق میں 98 ممبر نے اپنی رائے کا اظہار کیا جبکہ اس بل کی مخالفت میں 163ممبرز نے ووٹ دیا۔ سپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے 167 ارکان موجود ہیں جب کہ حکومتی اتحادیوں جے یو آئی (ف)کے 13، فنکشنل لیگ کے 5 اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے 3 ارکان بھی اجلاس میں شریک ہیں۔ دوسری جانب اپوزیشن میں شامل پیپلز پارٹی کے 45، تحریک انصاف کے 33، ایم کیو ایم کے 24، جماعت اسلامی کے 4 جب کہ مسلم لیگ (ق) اور اے این پی کے 2 ارکان شریک ہیں۔ الیکشن ایکٹ 2017 کے آرٹیکل 203 میں ترمیم کا بل پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید نوید قمر نے پیش کیا۔ وزیر قانون زاہد حامد نے کہا ہے کہ پولیٹکل پارٹیز ایکٹ نیا نہیں ہے بلکہ یہ ایکٹ1962میں نافذ کیا گیا ، بھٹودورمیں ایوب خان دورکی پولیٹیکل پارٹیزایکٹ شق 1975میں نکال دی گئی اور سابق صدر پرویز مشرف نے نا اہلی والی شق آئین میں شامل کی، کیونکہ وہ سابق صدر بے نظیر بھٹو اور نواز شریف کو سیاست سے باہر رکھنا چاہتے تھے، پولیٹیکل پارٹیز آرڈیننس ہاﺅس میں پیش ہوا لیکن کسی نے اس پر اعتراص نہیں کیا، تمام سیاسی جماعتوں کے ممبران نے اس بل کی حمایت کی تھی، بل ایوان میں منظورہواسینیٹ سے منظورہواتوکسی نے اعتراض نہ کیا اور جب یہ دیکھا گیا کہ اس کا فائدہ نواز شریف کو ہوگا تو انہوں نے اس کے خلاف ترمیم جمع کرادی۔ قومی اسمبلی میں پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بل پیش کیا گیا، اس بل پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون زاہد حامد کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے نواز شریف اور بینظیر بھٹو کوپارٹی کی سربراہی سے باہر رکھنے کے لئے پولیٹکل پارٹی ایکٹ میں نا اہلی کی شق شامل کی جبکہ پارلیمنٹ کی سب کمیٹی نے 17نومبر 2014کو اس شق کو نکالنے کی منظوری دی تھی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قانون میں شرط تھی کہ نا اہل شخص سیاسی جماعت کا سربراہ نہیں بن سکتا لیکن اس شرط کو الیکشن ایکٹ کے ذریعے ختم کردیا گیا۔ شق 203 میں جو ترمیم کی گئی وہ آئین کی رو کے خلاف ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ مجھے خدشہ تھا کہ دستاویز میں کچھ گڑ بڑ ہوئی ہوگی، اس لیے میں نے آخری والی دستاویز پر دست خط نہیں کیے۔شازیہ مری مخالفین پر برس پڑیں اور کہا کہ ہمیں جمہوریت کا درس نہ دیا جائے، اندھیروں میں ملاقاتیں کرنیوالے جمہوریت کا درس دے رہے ہیں۔ جلسوں میں کہا جا رہا ہے کہ ہم نظریاتی ہیں جبکہ ذوالفقار بھٹو کا نام لے کر آپ جمہوری نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اس پارلیمنٹ میں کتنی بار آئے؟ جب شق نکالی اس وقت پانامہ کا کچھ پتا نہیں تھا لیکن پانامہ کے بعد یہ صورت حال شدت پکڑ گئی۔قومی اسمبلی میں نا اہل شخص کے پارٹی سربراہ بننے کے خلاف پیپلز پارٹی کے بل کے دوران مسلم لیگ (ن) کے ظفر اللہ جمالی نے اپنی پارٹی سے اختلاف کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی حمایت میں ووٹ دیا۔ الیکشن ترمیمی بل2017ءقومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے نوید قمر نے پیش کیا، ان کے بل پر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ووٹنگ کرائی جس میں بل کی حمایت میں98ممبران نے رائے دی جبکہ 163ممبران نے بل کی مخالفت کی ، یوں بل کو ممبران اسمبلی نے کثرت رائے سے مسترد کردیا۔ بل کی ووٹنگ کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رہنمائ ظفر اللہ خان جمالی نے حکومت کا ساتھ دینے کی بجائے پیپلز پارٹی کے بل کی حمایت میں ووٹ دیا۔ ظفر اللہ جمالی گذشتہ انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت میں ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور بعد ازاں مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کی۔

پرویزمشرف نے بینظیر بھٹو‘ نوازشریف کو سیاست سے باہر رکھنے کیلئے نااہلی کی شق آئین میں
شامل کی: زاہدحامد‘ ترمیم آئین کی خلاف ورزی ہے: شاہ محمود قریشی‘ گڑبڑ ہوئی: شازیہ مری

50غیر قانو نی ارکان ،ترمیم کے حق میں 98,مخالفت میں 163ووٹ ،منظر نامہ کیسے تبدیل ہوا ؟

ڈی آئی خان میں آپریشن کے دوران پاک فوج کے میجر اسحاق شہید، آئی ایس پی آر

راولپنڈی(ویب ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کے میجر اسحاق شہید ہوگئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں آپریشن کیا جس میں ایک اور دھرتی کے سپوت میجراسحاق نے جام شہادت نوش کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 28 سال کے شہید میجر اسحاق کاتعلق خوشاب سے ہے جو دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہوئے، ان کے پسماندگان میں بیوہ اور ایک سال کابچہ شامل ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید میجر اسحاق کے جنازے میں شرکت کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہم اپنی دھرتی کودہشت گردوں سےصاف کررہےہیں، مادروطن کی حفاظت کا مقدس فریضہ انجام دیتے رہیں گے۔دوسری جانب وزیراعظم نے شہید میجر اسحاق کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی اور ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔