جنرل(ر) راحیل شریف کی زیر قیادت سعودی فوجی اتحاد رواں ماہ کیا کرنے جارہا ہے ،چونکا دینے والی خبر

لاہور (ضیاشاہد سے) پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا ہے کہ میری حکومت پاکستان کے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کےلئے کوئی این آر او نہیں کرا رہی اور ہم اس بارے میں بالکل خاموش ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور سابق سنیٹر محمد علی درانی کے عشائیہ میں اخبارات کے چند سینئر ایڈیٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ کھانے کی میز پر ہونے والی اس بات چیت میں سعودی سفیر نے کہا کہ ان پر پاکستان کی اعلیٰ عدالتوں میں مالی مقدمات چل رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف اسلامی فوج کا منصوبہ جاری و ساری ہے اور نومبر کے آخر میں اس بارے میں کوئی واضح شکل سامنے آ جائے گی۔ پاکستان کے سابق آرمی چیف راحیل شریف کے بارے میں متعدد سوالوں کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ بڑی محنت سے کام کر رہے ہیں۔ ان سے پوچھا گیا کہ ایک طرف سعودی حکومت اور اس کے اعلیٰ عہدیداروں کے علاوہ خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کے تمام امام حضرات نے سختی سے دہشتگردی کی مذمت کی ہے اور ایک مسلمان کے خون کو دوسرے مسلمان کےلئے حرام قرار دیا ہے۔ برسوں پہلے نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر حملے کے کلیدی ملزمان میں سے بعض کا تعلق سعودی عرب سے تھا۔ یہی نہیں بلکہ اس دور میں عالمی سطح پر دہشتگردوں کا سرغنہ قرار دئیے جانے والے اسامہ بن لادن بھی آپ ہی کے ملک سے تعلق رکھتے تھے۔ اس سوال پر سعودی سفیر نے ہنستے ہوئے کہا کہ آپ کے ملک پاکستان میں ہزاروں بے گناہ اور معصوم لوگ دہشتگردی کا شکار بنے ہیں مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ اس ملک سے ان گنت لوگ دہشتگردی کی تحریکوں میں شامل رہے اور فوج کی تمام تر کوششوں کے باوجود آج بھی پاکستان میں خودکش حملہ آور موجود ہیں اور آئے دن ان کی طرف سے خوفناک کارروائیاں کی جاتی رہی ہیں۔ نیویارک ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر حملے کے بارے میں شریک مجلس کے ایک سابق فوجی افسر نے کہا کہ کیا اتنی بڑی عمارت ایک جہاز کے ٹکرانے سے تباہ ہو سکتی ہے تو سعودی سفیر نے کہا کہ اس کے بارے میں بھی بہت بحث ہوتی رہی ہے تاہم یہ حقیقت ہے کہ اس روز تین ہزار سے زیادہ یہودیوں کو پیشگی علم کیسے ہو گیا اور انہوں نے ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی عمارت خالی کر دی۔ ان سے پوچھا گیا کہ کیا امریکہ کی طرف سے اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد سے گرفتاری کے بعد یہ امریکی دعویٰ تسلیم کیا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اسامہ کی نعش سمندر میں پھینک دی تو انہوں نے کہا اس مسئلہ کو بھی متنازعہ سمجھا جاتا ہے۔ ان سے پوچھا گیا کہ سعودی عرب کی تاریخ میں شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے شہزادوں اور دوسرے قریبی لوگوں کی کرپشن میں گرفتاری پہلا واقعہ ہے جبکہ یہ سمجھا جاتا تھا کہ وہاں انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔ جس پر سفیر محترم نے کہا یہ درست نہیں کہ سعودی عرب میں حکمران خاندان کے لوگوں کو ہر جرم کی چھٹی رہی ہے۔ ان کے خلاف قانون حرکت میں آتا رہا ہے لیکن ایسے واقعات الگ الگ پیش آتے رہے ہیں مگر اس طرح کی اجتماعی مہم سامنے نہیں آئی تھی۔ یمن کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا یہ کہنا درست نہیں ہوگا کہ مسئلہ مکمل طور پر ختم ہو گیا ہے۔ چونکہ پاکستان کے شمالی علاقوں اور افغانستان کے اندر انتہا پسندوں اور دہشتگردوں کا طرز زندگی قبائلی ہے اور یمن میں بھی مختلف قبائل کے اندر بھی یہی مشکل پائی جاتی ہے۔ قبائلی جنگ کا مکمل طور پر خاتمہ مشکل ہوتا ہے اس کا اندازہ آپ افغانستان کے اندر کابل حکومت کے باغی قبائلی افراد سے لگا سکتے ہیں جو دنیا کی بڑی فوجی قوت اور سپر طاقت کے علاوہ مختلف اتحادی ممالک کی فوج سے بھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے لیکن سعودی عرب کی کوشش جاری ہے اور انشاءاللہ ہم کامیاب ہونگے۔ ان سے سوال کیا گیا کہ داعش ہو یا دہشتگردی اور انتہاپسندی میں ملوث تنظیمیں حال ہی میں عالمی ذرائع ابلاغ کے ذریعے سے یہ امر سامنے آیا ہے کہ سعودی عرب خفیہ طور پر اسرائیل سے تعلقات بڑھا رہا ہے۔ جس پر سفیر نے کہا کہ یہ سو فیصد جھوٹ اور بے بنیاد بات ہے۔ دراصل یہ اکثر مسلمان ممالک کی مستحکم حکومتوں کے خلاف دہشتگرد جماعتوں کا پراپیگنڈا ہے کہ وہ اپنے لئے مختلف مسلم ممالک کے عوام کی ہمدردیاں حاصل کر سکیں۔ قبل ازیں محمد علی درانی کی طرف سے خیر مقدمی الفاظ میں سعودی حکومت کی پاکستان سے محبت اور برسہا برس سے پاکستانی عوام اور حکومت کےلئے ان کی نیک خواہشات کا اعتراف کیا اور توقع ظاہر کی کہ نئے سعودی سفیر کی محنت، سرگرمی اور ایمان کی حد تک پہنچے ہوئے خلوص اور دیانتدارانہ کوششوں سے پاکستان اور سعودی عرب کے عوام میں دوستی، محبت اور بھائی چارے کے مزید جذبات پیدا ہونگے۔ جس کے جواب میں سعودی سفیر نے بھی عشائیہ کے شرکاءسے اظہار خیال کرتے ہوئے اپنی اور حکومت کی طرف سے بھرپور تعاون اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔ عشائیہ کا گلبرگ کے ایک ہوٹل میں اہتمام کیا گیا تھا جس میں زندگی کے ہر شعبہ کے نمائندہ افراد نے شرکت کی۔

ترکی نے کمال اتاترک کی توہین پر نیٹو کی فوجی مشقوں کا بائیکاٹ کردیا

 انقرہ(ویب ڈیسک) ترکی کے بانی اور پہلے صدر مصطفیٰ کمال اتاترک کی توہین کرنے پر ترک حکومت نے نیٹو کی فوجی مشقوں کابائیکاٹ کردیا۔ناروے میں نیٹو کی فوجی مشقوں کے دوران ترکی کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک کی تصویر دشمن کے طور پر  لگا کر توہین کی گئی۔ ترکی اس واقعے پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجاً نیٹو کی فوجی مشقوں سے علیحدگی کا فیصلہ کرتے ہوئے مشقوں میں شریک اپنے 40 فوجیوں کو واپس بلا لیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ترک صدر رجب طیب اردوان کے نام سے بنے ہوئے ایک جعلی اکاؤنٹ سے بھی نیٹو مخالف پیغامات بھیجے گئے ہیں۔نیٹو کے جنرل سیکریٹری جینز اسٹولٹن برگ نے معاملے پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ترکی نیٹو کے فوجی اتحاد کا اہم حصہ ہے اور کمال اتاترک کی تصویر دشمن کے طور پر لگانا انفرادی نوعیت کا عمل ہے جسے نیٹو اتحاد کا مؤقف نہ سمجھا جائے۔واضح رہے کہ ترک فوج نیٹو اتحاد میں شامل دوسری بڑی فوج ہے۔ ترکی دولتِ اسلامیہ (داعش) کے خلاف اتحاد اور افغانستان میں نیٹو مشن دونوں کا حصہ ہے۔

20 گیندوں پر تیسری تیز ترین ففٹی، کامران اکمل کا بھرپور لاٹھی چارج

راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک) قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ میں لاہور وائٹس نے فاٹا کو 41 رنز سے شکست دے کر دوسری کامیابی حاصل کر لی، فاٹا کی ٹیم 213 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 172 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، کپتان حماد اعظم کی نصف سنچری بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، لاہور وائٹس کے کپتان سلمان بٹ 74 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، کامران اکمل کو 29 گیندوں پر 63 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔بلے بازنے نیشنل ٹی 20کی تاریخ کی تیسرءتیزترین نصف سنچری کااعزازبھی نام کیا۔عمران نذیرکو 17گیندوں پرنصف سنچری بنانے کااعزازحاصل ہے۔ دوسرے میچ میں کراچی وائٹس نے راولپنڈی کو14 رنزسے زیرکیا۔کراچی وائٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے6 وکٹوں پر178رنزبنائے ۔ اسدشفیق 72 رنزکیساتھ نمایاں رہے۔جواب میں راولپنڈی کی ٹیم 9وکٹوں پر164رنزبناسکی۔انورعلی نے4وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری قومی ٹی ٹونٹی کپ میں جمعہ کو کھیلے گئے 13 ویں میچ میں لاہور وائٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، کامران اکمل نے کپتان سلمان بٹ کے ساتھ مل کر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو 94 رنز کا جاندار آغاز فراہم کیا، کامران کمل نے 29 گیندوں پر 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 63 رنز کی اننگز کھیلی، سمیع اسلم 11 اور عمر اکمل ایک رن بنا کر چلتے بنے، اس کے بعد عامر یامین نے کپتان بٹ کا ساتھ دیا، دونوں بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور چوتھی وکٹ میں 75 قیمتی رنز جوڑ کر سکور 203 تک پہنچا دیا، عامر یامین 26 گیندوں پر 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، سلمان بٹ نے 74 رنز بنائے اور ناٹ آﺅٹ رہے، سہیل اختر نے 2، حماد اعظم اور اوسامہ میر نے ایک، ایک وکٹ لی، جواب میں فاٹا کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 18.3 اوورز میں 172 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، حماد اعظم کی 50 رنز کی اننگز بھی ٹیم کے کام نہ آئی، مختار احمد 30، نوید ملک 13، اویس ضیاء9، خوشدل شاہ 16، سہیل اختر 18، آصف آفریدی 14، اوسامہ میر 2، محمد عرفان ٹو صفر اور ثمین گل 2 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔، وہاب ریاض نے 3 جبکہ بلال آصف اور امید آصف نے دو، دو، عماد بٹ نے ایک وکٹ لی۔

کرن جوہر کو ٹوئیٹ میں غلط اسپیلنگ لکھنا بھاری پڑگیا

بالی وڈ(ویب ڈیسک ) کے مشہور فلم ساز اور ہدایت کار کرن جوہر کو اپنی ٹوئیٹ میں غلط ہجے (اسپیلنگ) لکھنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑگیا۔کرن جوہر نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک نئے ٹیلنٹ شو کی تشہیر کر رہے ہیں۔اس شو میں کرن اور مشہور فلم ساز روہت شیٹھی ججز کے طور پر خدمات سرانجام دیں گے۔کرن نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ انہیں بھارت کے اگلے سپر اسٹار کی تلاش ہے جس کے لیے وہ کافی پر جوش ہیں لیکن کرن نے سپر اسٹار لکھنے کے بجائے ‘سیپر اسٹار’ لکھ دیا۔

فریال سے علیحدہ ہوکر غلطی کی، عامر خان

(ویب ڈیسک ) پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر کا کہنا ہے کہ فریال سے علیحدہ ہوکر انہوں نے غلطی کی، جسے اب وہ سدھارنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔اہلیہ فریال کے ساتھ تعلقات کے معاملے پر عامر خان نے پہلی بار ایک انٹرویو میں کھل کر اعتراف کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر پوری صورتحال کو دیکھیں تو یہ بالکل احمقانہ تھی۔عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال کے درمیان صلح ہوگئی عامر کے مطابق ‘ٹیکسٹ میسجز کے ذریعے جس طرح سے بات شروع ہوئی وہ انداز ہی غلط تھا، میں نے اپنی زندگی سوشل میڈیا پر ڈال دی اور ایسی باتوں کا تصور کیا، جوغلط تھیں۔’ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘میں نہیں جانتا کہ میرے ہاں دوسری بار بھی بیٹی ہوگی یا بیٹا لیکن میری فیملی میری ذمہ داری ہے اور میں اپنی اولاد کو ایسے اکیلے نہیں چھوڑ سکتا’۔عامر کا مزید کہنا تھا کہ ‘اس وقت فریال کو میری بے انتہا ضرورت ہے۔ ماضی میں جو کچھ بھی ہوا وہ سب غلط فہمیوں کے باعث تھا۔’خیال رہے کہ گزشتہ دنوں عامر اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم کے درمیان کافی غلط فہمیاں اور تنازعات منظر عام پر آئے تھے جس پر عامر نے اہلیہ سے علیحدگی کا اعلان کردیا تھا تاہم حال ہی میں دونوں کے درمیان صلح ہوچکی ہے۔

”اسحاق ڈار مستعفی“

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے ملاقات کے بعد اسحاق ڈار کا استعفیٰ منظور کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے ۔بتا یا جا رہا ہے کہ اسحاق ڈار کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد وزارت خزانہ کے امور ماہرین کی ٹیم چلائے گی۔واضح رہے کہ طبعیت خراب ہونے کے باعث اسحاق ڈار اس   وقت لندن میں زیر علاج ہیں اور وہیں سے وزارت خزانہ کے امور چلا رہے تھے ۔

پریانکا چوپڑا چلتی گاڑی سے گر گئیں، ویڈیو وائرل

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی چلتی گاڑی سے گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ سابق ملکہ حسن پریانکا چوپڑا ان دنوں نیویارک میں اپنے مقبول ترین سیریل کوانٹیکو کے تیسرے سیزن کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ کچھ دن قبل پریانکا نے اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پرایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اور کوانٹیکو میں ان کےساتھی اداکار روشیل چلتی گاڑی میں خوشگوار موڈ میں نظر آتے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریانکا چلتی گاڑی کے دروازے سے لٹکی ہوئی ہیں اور روشیل انہیں پکڑ کر کھینچ رہے ہیں، تاہم اسی دوران پریانکا اپنا توازن برقرار نہیں رکھ پائیں اور چلتی گاڑی سے گر گئیں۔

دبئی میں عرب فیشن ویک سج گیا، ماڈلز کے ریمپ پر جلوے

دبئی: (ویب ڈیسک) دبئی میں عرب فیشن ویک کا آغاز ہو گیا، فئیریز اور عروسی ملبوسات زیب تن کیے ماڈلز ریمپ پر اتریں، سیاہ اور ہلکے رنگوں کے گاو¿نز ماڈلز پر خوب جچے، دلکش ملبوسات کی اس کولیکشن کو حاضرین نے بھی سراہا۔

دیپیکا پڈوکون کے گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات

ممبئی : ( ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بھارتی فلمسٹار کو فلم پدماوتی میں کام کرنے اور فلم کے سکرپٹ پر ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں جس پر دپیکا کی سکیورٹی کیلئے انکے گھر کے باہر پولیس کی مزید بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔خیال رہے کہ بالی وو ڈ کی متنازعہ ترین فلم ”پدماوتی“ آئندہ ماہ یکم دسمبر کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہو گی۔ فلم کی ریلیز سے قبل ہی بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیمیں اس ریلیز کو روکنے کے لیے سراپا احتجاج ہیں۔

امیتابھ بچن نے ایکسیڈنٹ میں زخمی ہونے کی خبروں کی تردید کر دی

ممبئی : ( ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا میں چند روز سے یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ اداکارامیتابھ بچن کولکتہ سے ممبئی واپسی پرایئرپورٹ جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن گزشتہ ہفتے 23 ویں کولکتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کی غرض سے کولکتہ گئے تھے جہاں سے واپسی پران کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا جسکے باعث وہ شدید زخمی ہوگئے۔ امیتابھ بچن نے ان تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ میں میڈیا اوراپنے چاہنے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ حادثے کی خبر بالکل بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ میرا کوئی ایکسیڈنٹ نہیں ہوا اورمیں بالکل ٹھیک ہوں۔