Tag Archives: Turkey

ترکی نے کمال اتاترک کی توہین پر نیٹو کی فوجی مشقوں کا بائیکاٹ کردیا

 انقرہ(ویب ڈیسک) ترکی کے بانی اور پہلے صدر مصطفیٰ کمال اتاترک کی توہین کرنے پر ترک حکومت نے نیٹو کی فوجی مشقوں کابائیکاٹ کردیا۔ناروے میں نیٹو کی فوجی مشقوں کے دوران ترکی کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک کی تصویر دشمن کے طور پر  لگا کر توہین کی گئی۔ ترکی اس واقعے پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجاً نیٹو کی فوجی مشقوں سے علیحدگی کا فیصلہ کرتے ہوئے مشقوں میں شریک اپنے 40 فوجیوں کو واپس بلا لیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ترک صدر رجب طیب اردوان کے نام سے بنے ہوئے ایک جعلی اکاؤنٹ سے بھی نیٹو مخالف پیغامات بھیجے گئے ہیں۔نیٹو کے جنرل سیکریٹری جینز اسٹولٹن برگ نے معاملے پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ترکی نیٹو کے فوجی اتحاد کا اہم حصہ ہے اور کمال اتاترک کی تصویر دشمن کے طور پر لگانا انفرادی نوعیت کا عمل ہے جسے نیٹو اتحاد کا مؤقف نہ سمجھا جائے۔واضح رہے کہ ترک فوج نیٹو اتحاد میں شامل دوسری بڑی فوج ہے۔ ترکی دولتِ اسلامیہ (داعش) کے خلاف اتحاد اور افغانستان میں نیٹو مشن دونوں کا حصہ ہے۔

ترکی میں 6پاکستانیوں کا خوفناک انجام ۔۔وجہ کیا بنی ؟؟

استنبول(ویب ڈیسک)ترکی میں اغواکاروں نے 6 پاکستانیوں کو قتل کردیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق استنبول میں کردوں اور افغان گروپوں نے 6 پاکستانیوں کو اغواکے بعد تاوان نہ ملنے پر قتل کردیا ۔ جاں بحق ہونے والے دوافراد کا تعلق گوجرانوالہ جبکہ چار افراد کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایسے واقعات ہوتے رہے ہیں اور اغواکاروں کی طرف سے پاکستانیوں کو اغواکے بعد ان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔واضح رہے کہ جنوری میں ترک پولیس نے استنبول میں کارروائی کرتے ہوئے 6 مغوی پاکستانی شہریوں کو بازیاب کرایا تھا

فٹبال گراﺅنڈ کے باہر دو بم دھماکے ….پولیس اہلکاروں سمیت ہلاکتوں کے انبار….سینکڑوں افراد زخمی

ترکی (ویب ڈیسک)ترکی کے شہراستنبول میں فٹبال گراو¿نڈ کے باہر ہونے والے 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 29 افراد ہلاک جب کہ 150 سے زائد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں بیشتر افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جب کہ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں۔

اسرائیل کی اذان پر پابندی پر وارننگ….سنگین نتائج برآمد

ترکی (ویب ڈیسک)میڈیا کے مطابق گزشتہ روز استنبول میں منعقدہ بین الاپارلیمانی القدس پلیٹ فارم سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے طیب اردوان نے کہا کہ اسرائیل میں اذان پر پابندی لگانے کی بحث انتہائی خطرناک ہے اس موضوع پر بحث کرنا عقل و منطق کے منافی ہے۔ انھوں نے اس طرف توجہ دلائی کہ دین، عقائد اور آزادی کی پامالی کرنے والے اس بحث و مباحثے سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، گزشتہ روز اسرائیل کے صدر کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران میں نے انھیں اس موضوع کی حساسیت سے آگاہ کیا تھا، مجھے یقین ہے اسرائیلی پارلیمنٹ اس بارے میں دانشمندانہ فیصلہ کریگی۔اس قسم کی کوششوں سے نہ صرف فلسطینیوں بلکہ تمام مسلمانوں کو صدمہ پہنچے گا ، ملک میں نئے بحران پیدا کرنے کے بجائے امن کے قیام کیلیے کوششیں صرف کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو 1967 کی سرحدوں کو بنیاد بناتے ہوئے اور آزاد فلسطینی مملکت کوجس کا دارالحکومت مشرقی القدس ہے قائم کرنے سے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔