لاہور: چلڈرن اسپتال میں ڈاکٹر اور مریض کے لواحقین کے درمیان جھگڑے کے واقعے کے تناظر میں کلوزسرکٹ فوٹیج اور دیگر شواہد کی روشنی میں درج مقدمہ خارج کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق اقدام قتل ، کارسرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت متوفی مریض کے لواحقین پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ کی تفتیش میں مریض کے لواحقین بے گناہ پائے گئے۔ پولیس نے گرفتار کیے جانے والے تین افراد کو بھی رہا کردیا۔

کلوزسرکٹ فوٹیجز سمیت کوئی ثبوت ڈاکٹرز کے مؤقف کو ثابت نہیں کرسکا۔ ڈاکٹرز نے نہ صرف جاں بحق مریض کے لواحقین کو تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ ان پر جھوٹا مقدمہ بھی درج کرادیا۔