ملالیہ یوسف زئی برطانیہ کی 150 بااثر خواتین میں شامل

لندن(آئی این پی ) پاکستانی نژاد نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی برطانیہ کی 150 بااثر خواتین میں شامل ہوگئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق معروف برطانوی فیشن و شوبز میگزین بازار نے رواں برس اپنی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر برطانیہ بھر کی 150 بااثر ترین خواتین کی فہرست شائع کی۔حیران کن طور پر اس فہرست میں برطانیہ کی 150 بااثر اور متاثر کن خواتین میں پاکستانی نژاد نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا نام بھی شامل ہے۔بازار میگزین نے یہ فہرست رواں ماہ 15 نومبر کو شائع کی، جس میں اس نے آرٹس، فیشن، خوبصورتی، سیاحت، کاروبار، سائنس اور اوپینین سمیت دیگر شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی خواتین کو شامل کیا۔اس فہرست کو شائع کرتے ہوئے میگزین نے لکھا کہ برطانیہ کی مذکورہ 150 خواتین اعلی سوچ اور متاثر کن شخصیت کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہیں۔

 

امریکی ادارے کا مودی کی مقبولیت میں اضافے کادعویٰ

واشنگٹن (این این آئی) امریکا کے تھینک ٹینک ادارے نے کہاہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی مقبولیت میں مزیداضافہ ہوگیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے کروائے گئے سروے سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہر 10میں سے 9 بھارتی شہری وزیر اعظم نریندر مودی کے حق میں رائے رکھتے ہیں اور بھارت کے دو تہائی سے زائد شہری مودی کی پالیسیوں سے مطمئن ہیں۔سروے کے مطابق سونیا گاندھی کے مقابلے میں مودی کی مقبولیت 31 فیصد زیادہ ہے اور راہول گاندھی کے مقابلے میں 30 پوائنٹس آگے ہیں۔سروے رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مودی کی حقیقی مقبولیت گجرات اور ہماچل پردیش اسمبلی کے انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کے نتائج سامنے آنے کے بعد سامنے آئے گی، جہاں پر مودی مقامی رہنماوں کے مقابلے زیادہ مضبوط نظر آتے ہیں۔

 

بھارت کا کلبھوشن یادیو کی اہلیہ کو اکیلے پاکستان بھیجنے سے انکار

اسلام آباد(ویب ڈیسک )بھارت نے کلبھوشن یادیو کی اہلیہ کو اکیلے پاکستان بھیجنے سے انکار کرتے ہوئے ان کی والدہ کا ویزہ جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلیہ سے ملاقات کی پاکستانی پیش کش سے متعلق بھارتی جواب موصول ہوگیا جس کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے جواب میں کہا گیا ہےکہ کلبھوشن کی اہلیہ اکیلی پاکستان نہیں آسکتیں، ان کی والدہ کے ویزے کی درخواست بھی پاکستان میں زیر التوائ ہے، انسانی بنیادوں پر کلبھوشن کی والدہ بھی بیٹے سے ملاقات کی حقدار ہیں لہٰذا انہیں بھی انسانی بنیادوں پر ویزہ دیا جائے۔یاد رہے کہ رواں ماہ 10 نومبر کو پاکستان نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلیہ کو شوہر سے ملاقات کی پیش کش کی تھی۔

میئر کراچی وسیم اختر ، اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار بھی نواز شریف کے نقش قدم پر،فردجرم لگ گئی

کراچی (ویب ڈیسک )میئر کراچی وسیم اختر اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار پر کراچی کے ریڈ زون میں احتجاج کرنے سے متعلق کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ سال جون میں ایم کیو ایم رہنماو¿ں نے شہر میں پانی کی بندش کے خلاف وزیراعلیٰ ہاو¿س کے باہر احتجاج کیا تھا جو 4 گھنٹے تک جاری رہا تھا، یہ احتجاج وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وقار مہدی پر مشتمل وفد کی جانب سے مطالبات ماننے کی یقین دہانی کے بعد ختم کیا گیا تھا۔کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پانی کی بندش کےخلاف وزیراعلیٰ ہاو¿س کے سامنے احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر، خواجہ اظہار الحسن، محفوظ یار خان اور ساتھی اسحاق پرفرد جرم عائد کی جب کہ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔عدالت نے کیس میں فاروق ستار اور خالد مقبول صدیقی سمیت 12 ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔

تحریک لبیک یا رسول اللہ کا دھرنا ختم کرانے کیلئے بڑی ہستی آگئی، انکا مرزا قادیانی کے خلاف ختم نبوت تحریک سے تعلق جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)حکومتی اپیل پر تحریک لبیک یا رسول اللہ کا جڑواں شہروں کے سنگم پر دھرنا ختم کرانے کیلئے علماءکرام اور مشائخ میدان میں آگئے۔ سجادہ نشین گولرہ شریف پیر نظام الدین دھرنا ختم کرانے کیلئے پہنچ گئے، مذاکرات جاری۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ کا جڑواں شہروں کے سنگم پر دھرنا ختم کرانے کیلئےوفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی اپیل پر علماءکرام اور مشائخ کرام سامنے آچکے ہیں اور گدی نشین گولڑہ شریف پیر نظام الدین جامی دھرنا ختم کرانے کیلئے حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کے بعد دھرنے کے مقام پر پہنچ گئے ہیں جہاں ان کے تحریک لبیک یارسول اللہ کی قیادت سے مذاکرات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ گدی نشین گولڑہ شریف پیر نظام الدین جامی پیر مہر علی شاہ کے پوتے پیر نصیر الدین شاہ گیلانی کے صاحبزادے ہیں۔ پیر مہر علی شاہ برصغیر پاک و ہند کے ساتھ ساتھ دنیا کی وہ واحد شخصیت ہیں جنہوں نے جب تحریک ختم نبوت کے سلسلے میں مرزا غلام احمد قادیانی کے خلاف لاہور مینار پاکستان میں مناظرے کا چیلنج دیا تھا تو پاکستان کے تمام مسالک کے علمائے کرام نے بغیر کسی حیل و حجت کے آپ کو اپنا سربراہ اور نمائندہ قرار دیا تھا۔ پیر صاحب کے مناظرے کی جگہ پہنچتے ہی مرزا غلام احمد قادیانی نے مناظرے سے فرار کا راستہ اختیار کیا تھا۔

جسٹس عظمت سعید کے بھائی کے گھر خواجہ آصف کی بیٹی کا نکاح ،بات جیسے ہی سپریم کورٹ کے معزز جج کو معلوم ہوئی تو انہوں نے اچانک کیا قدم اٹھایا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سینئر صحافی اور تجزیہ نگار چوہدری غلام حسین نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کیا ہے کہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ میں حدیبیہ کیس کے بنچ میں نہیں بیٹھتا۔ حالانکہ ان پراس قسم کی کوئی پابندی عائد نہیں تھی لیکن انہوں نے خود کو بنچ سے علیحدہ کر کے بڑے پن کا ثبوت دیا۔چوہدری غلام حسین نے انکشاف کیا کہ سپریم کورٹ کے اسی پانچ رکنی بنچ کے ممبر جسٹس عظمت سعید کے گھر وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف کی صاحبزادی کا نکاح ہوا ہے اور شادی کی تقریبات جاری ہیں۔ چوہدری غلام حسین نے بتایا کہ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی بیٹی کی شادی جسٹس عظمت سعید کے بھائی کے گھر ہوئی ہے ، اگرچہ جسٹس عظمت سعید ملنسار ہیں ، لیکن وہ اپنے سگے بھائی کے بیٹے کی شادی میں بھی شریک نہیں ہوئے ، نہ ہی وہ نکاح میں شریک ہوئے اور نہ ہی انہوں نے شادی کی کسی اور تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی بھی سیاسی تقریب میں نہیں جاﺅں گا۔

نواز شریف، حسن، حسین، مریم صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

اسلام آباد، لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، آئی این پی)نیب لاہور نے پانامہ کیس میں شامل سابق وزیراعظم میاں نوازشریف ،ان کے داماد ،بیٹی مریم نواز اور بیٹوں حسن اور حسین کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی ،نیب ہیڈ کوآرٹرز احتساب بیورو لاہور کی درخواست پر غور کرے گا۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق پانامہ کیس میں شامل شریف فیملی کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی گئی ،میاں نوازشریف اور بیٹی مریم نواز،داماد کیپٹن (ر) صفدر اور بیٹوں حسن اور حسین کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے ۔نیب ہیڈ کوآرٹرز احتساب بیورولاہور کی درخواست پر غور کرے گا ،نیب ہیڈ کوآرٹرزدرخواست پر غور کر کے وزارت داخلہ کو ارسال کرے گا۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ حسن اور حسین نواز کرپشن ریفرنسز میں مطلوب ہیں۔ چیئرمین نیب نے اس سے قبل حسن وحسین کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش مسترد کر دی تھی۔

 

ختم نبوت قانون کی غلطی، ذمہ دار زاہد حامد نہیں، ”کوئی اور نکلا“

اسلام آباد(ویب ڈیسک )سینیٹر راجہ ظفر الحق کی زیر قیادت مسلم لیگ (ن) کی تحقیقاتی کمیٹی نے الیکشن ایکٹ 2017ءکے مسودے میں ختم نبوت کے حوالے سے قابل اعتراض تبدیلیاں شامل کرنے کا ذمہ دار وزیر قانون زاہد حامد کو قرار نہیں دیا۔ اس کے برعکس، مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف کو کمیٹی کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ میں ”ایک اور شخص“ کا ذکر کیا ہے جس نے پارلیمانی کمیٹی کی سطح پر یہ مسودہ تحریر کیا تھا۔رپورٹ میں اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ ”یہ لوگ کون تھے“ لیکن صرف ایک شخص کا ذکر کیا گیا ہے جس نے یہ مسودہ تیار کیا تھا۔ اگرچہ تحقیقاتی کمیٹی نے ”ذمہ دار کیخلاف کارروائی“ کی سفارش کی تھی لیکن یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اس میں کہیں کوئی سازش تو نہیں تھی۔راجہ ظفر الحق کی زیر قیادت تحقیقاتی کمیٹی کی بنیاد پر یہ معلوم کرنے کیلئے مزید تحقیقات کی ضرورت ہوگی کہ یہ قابل اعتراض تبدیلیاں غلطی سے قانون میں شامل ہوئیں تھیں یا کسی سازش کے تحت انہیں شامل کیا گیا تھا۔ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ نواز شریف کو ا±س وقت پیش کی گئی جب وہ لندن میں تھے۔نواز لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر نواز شریف رپورٹ میں ذمہ دار قرار دیئے جانے والے شخص کو عہدے سے ہٹانا چاہتے تھے لیکن بعد میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ تھوڑا انتظار کیا جائے کیونکہ اس طرح کی کارروائی کے نتیجے میں ا±س شخص کی سلامتی اور زندگی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ عمومی تاثر اور سوشل میڈیا پر موجود غیر مصدقہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ وزیر قانون نے مبینہ طور پر یہ متنازع تبدیلیاں تحریر کی تھیں۔ تاہم، تحقیقاتی کمیٹی نے کسی اور شخص کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔باخبر ذرائع نے رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر قانون پارلیمانی کمیٹی میں مسودے میں موجود سنگین غلطی کو پکڑنے میں ناکام ہوگئے تھے اور مسودہ پارلیمانی کمیٹی میں پیش کردیا۔تحقیقاتی کمیٹی کے روبرو وزیر قانون نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور کہا کہ یہ دیکھنا ان کی بنیادی ذمہ داری تھی کہ مسودے میں کہیں کوئی متنازع چیز تو شامل نہیں کی گئی لیکن قانونی فراست، تجربہ اور قانونی زبان پر مہارت ہونے کے باوجود وہ اپنے فرائض انجام نہ کر پائے۔

اپنے صوبے میں بدترین کارکردگی دکھانے والے باشعور عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے، شہباز شریف

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ جھوٹ اور بے بنیاد الزامات کی سیاست کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ ترقی کے پہیے کو روکنا کیا عوام کی خدمت ہے؟ عوام کی خدمت سے یکسر عاری عناصر کو ملک کی ترقی ایک آنکھ aنہیں بھاتی۔سیاسی شعبدہ بازوں نے عوام کی خدمت کی بجائے قوم کا وقت برباد کیاہے۔ الزامات اور منفی سیاست کرنے والوں کا سیاسی مستقبل تاریک ہے۔ 2018 کے انتخابات میں عوام منفی سیاست کرنے والوں کو مسترد کر دیں گے۔ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو عبادت کا درجہ دیا ہے۔پاکستان ہمارا ہے اور ہم سب نے مل کر اسے سنوارنا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار اراکین قومی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آج یہاں ان سے ملاقا ت کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے کہا کہ پاکستان کے عوام بے بنیاد الزامات اور جھوٹ کی سیاست نہیں بلکہ ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔ اپنے صوبے میں بدترین کارکردگی دکھانے والے صرف دشنام طرازی کی سیاست کر رہے ہیں۔ جھوٹ کے منصوعی سہارے کے ذریعے باشعور عوام کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا۔ جھوٹ کے پاﺅں نہیں ہوتے ۔اس لئے ہر موقع پر جھوٹ بولنے والوں کو ندامت کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ سچ اور حق ہر قدم پر سرخرو ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی قیمت پر تماشا لگانے کی کوشش کرنے والے سیاسی عناصر قوم پر رحم کریں۔ عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے اسے ہر حال میں پورا کریں گے۔ لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں” خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام“ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا-اجلاس میں ”خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام “اورلوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کے امور کا جائزہ لیا گیا- وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام “گاﺅں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے ایک سنگ میل ثابت ہوگا-بلدیاتی اداروں کے ذرےعے اس پروگرام پر عملدرآمد کرایا جائے گا-انہوںنے کہا کہ دیہات صاف ہونے سے بیماریو ں سے نجات ملے گی اور دیہی زندگی میں بہتری آئے گی -اس پروگرام کے ذرےعے گاﺅں کی سطح پر صفائی کا موثر نظام متعارف کرایاجائے گا- صوبائی وزراءمنشا اللہ بٹ، ملک ندیم کامران، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازشریف، معاون خصوصی ملک محمد احمد خان، چیف سیکرٹری،لارڈ میئر لاہور ، چیئرمین ضلع کونسل نارووال ،چیئرمین ضلع کونسل فیصل آباد ، چیئرمین ضلع کونسل شیخوپورہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ کمشنر سرگودھا ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

 

عمران خان نے اپنی پارٹی کے سب سے اہم ترین رکن قومی اسمبلی کی چھٹی کروا دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایم این اے داور کنڈی کو پارٹی سے نکال دیا۔ رکن اسمبلی پر پارٹی کے خلاف جھوٹے بیانات دینے کاالزام۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ داور کنڈی پارٹی کے خلاف جھوٹی باتیں کرتے ہیں، وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف بھی بیانات دیئے، لڑکی کی بے حرمتی کے معاملہ پر علی امین پر جھوٹے الزامات لگائے انہوں نے کہا کہ میں نے آئی جی کے پی کے سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ ان پر کوئی دباﺅ نہیں ہے۔ داور کنڈی پارٹی اجلاس میں بھی شرکت نہیں کرتے اسی لئے انہیں فارغ کر دیا ہے۔ چیرمین عمران خان نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر ممبر قومی اسمبلی داور کنڈی کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کر دیا۔عمران خان نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ داور کنڈی جھوٹ بولتا ہے اور یہ کافی عرصے سے پارٹی سے باہر ہے بلکہ اب ہم اسے پارٹی سے نکال رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ داور کنڈی ابھی سے نہیں بلکہ ایک سال سے پارٹی اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف بیانات دے رہا ہے اور پارٹی کے اجلاسوں میں بھی شریک نہیں ہوتا۔چیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم اس کے خلاف ایکشن لے رہے ہیں کیونکہ پارٹی پالیسی یہ ہے کہ اگر پارٹی کے اندر کوئی غلط کام کرتا ہے تو اس معاملے کو پارٹی کے اندر اٹھانا چاہیے تھا، داور کنڈی کو مجھے یا ڈسپلنری سیل کو بتایا چاہیے تھا۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ داور کنڈی گزشتہ ایک سال سے میڈیا پر جا کر پارٹی کے خلاف بیانات دے رہا ہے اور لڑکی کی بے حرمتی کے حوالے سے انہوں نے مجھے جو چیزیں بتائیں وہ کچھ اور تھیں۔انہوں نے کہا کہ داور کنڈی نے علی امین گنڈا پور پر بالکل غلط الزام لگایا ہے کیونکہ میں نے آئی جی خیبر پختونخواہ صلاح الدین محسود سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ہمیں علی امین یا کسی اور کی جانب سے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔لڑکی کی بے حرمتی میں ملوث ہونے کے واقعے میں ایم پی اے علی امین گنڈا پور کے ملوث ہونے کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ علی امین کہتا ہے کہ اس معاملے میں جو بھی ملوث ہے اسے پھانسی پر لٹکا دیا جائے، علی امین گنڈا پور تو اس معاملے پر پریس کانفرنس بھی کریں گے۔