پی ایس ایل،کرکٹرزکےلئے بکتربند گاڑیاں خریدنے کاحکم

کراچی(آن لائن) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا جس کی تیاریاں عروج پر ہیں جب کہ وزیراعلیٰ سندھ نے کھلاڑیوں کے لئے بکتر بند بسیں بھی خریدنے کا حکم دیا ہے۔چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات بھی کی اس موقع پر سیکیورٹی ٹیم بھی چیئرمین پی سی بی کے ہمراہ تھی۔ملاقات میں آئی جی پی، سیکریٹری داخلہ، پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت، ایڈیشنل آئی جی کراچی، کمشنر کراچی، ڈی جی رینجرز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر پی ایس ایل فائنل کے لئے سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اسٹیڈیم کی مرمت کے جاری کام میں سیکیورٹی تجاویز کے لئے ایس ایس پی سیکیورٹی کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس اور ڈپٹی ڈی جی کو فل ڈریس سیکیورٹی ریہرسل کرنے اور کھلاڑیوں کے لئے بکتر بند بسیں خریدنے کا بھی حکم دیا۔

فنکار کا عوام میں مقبول ہونا مشکل ہے مگر ناممکن نہیں، ثنا جاوید

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ وماڈل ثنا جاوید نے کہا ہے کہ موجودہ دورمیں بھی فنکاروں کو اس طرح کے مقام کوپانے کیلئے جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے تاہم کسی فنکار کا عوام میں مقبول ہونا مشکل ہے مگر ناممکن نہیں۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ثنا جاوید نے کہا کہ قیام پاکستان سے آج تک مختلف ادوارمیں بہت سے مقبول فنکارہوئے اوران کا تذکرہ کیے بغیرفلم انڈسٹری کی تاریخ مکمل نہیں ہوتی، لیکن پاکستان کے عظیم فنکاروں کی بات کریں توماضی کے معروف فنکاروں نے اپنی صلاحیتوں کے بل پرفلم انڈسٹری کوجس مقام پرپہنچایا، اس تک پہنچنے کیلئے موجودہ دورکے فنکاروں کو بڑا لمبا سفرطے کرنا ہوگا۔ کیونکہ ماضی میں نہ تومیڈیا تھا اور نہ ہی سوشل میڈیا، لیکن اس کے باوجود فنکاروں کے چاہنے والے ان کی ہربات سے باخبررہتے تھے۔

 

پاکستانی فلم ”پرچی “سعودی عرب میں نمائش کےلئے پیش کی جائیگی

ریاض(شوبز ڈیسک)لالی وڈ فلم پرچی سعودی عرب سمیت دنیا بھرمیں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان نے حال ہی میں سینما گھروں پر 35 سال سے عائد پابندی اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے تحت اب لالی وڈ فلم ”پرچی“سعودی عرب کے سینما گھروں کی زینت بھی بنے گی۔ اس فلم میں پاکستانی فلمسٹارز حریم فاروق، احمد علی،عثمان مختار ،فیضان شیخ ،شفقت چیمہ،موجز حسن ا ور فضا سلیم نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔ابتدائی طورپر اس فلم کو سعودی عرب میں نجی سینما سکرین پر پیش کیا جائے گا۔

ہدایت کاری کا تجربہ نہیں لیکن شوق رکھتی ہوں، میرا

لاہور(شوبز ڈیسک) نامور پاکستانی اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ ہدایت کاری کا تجربہ نہیں لیکن شوق رکھتی ہوں، پاکستان اور بھارت کا ایک ساتھ مل کرکام کرنا بہت ضروری ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نےکہا کہ انہیں ہدایت کاری کا کوئی تجربہ نہیں لیکن پھر بھی میں اس جانب آنے کا شوق رکھتی ہوں اور چاہتی ہوں کہ فلمیں خود بھی بناﺅں مگر اس کیلئے سخت محنت کی ضرورت ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ سلمان خان ، شاہ رخ خان اور عامر خان سمیت بالی ووڈ ہیروز کیساتھ کام کرنا چاہتی ہوں۔

 

2018ئ‘ دنیا کے 71ممالک میں انتخابات

واشنگٹن(خصوصی رپورٹ) 2018میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں 71 انتخاب ہوں گے، ملک میں اب حکومتیں اپنی مدت پوری کرنے میں کامیاب ہورہی ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق رواں برس عالمی سطح پر83 الیکشن ہوئے جن میں سب سے بڑا الیکشن امریکاکا جنرل الیکشن تھا، عالمی سطح پروقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جہاں زمانے میں جدت کا رجحان عام ہوتا جا رہا ہے وہیں سیاست میں بھی واضح تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بادشاہت، آمریت اور دیگر غیر جمہوری نظام انحطاط کی جانب گامزن ہیں اور اصل عوامی نظام جمہوریت ان غیر جمہوری نظام کی جگہ لے رہا ہے۔ جمہوری نظام وقت کے ساتھ ساتھ فروغ پانے لگا ہے اور دنیا کے بیشتر خطوں میں جمہوری طرز حکومت عام ہو رہا ہے جس کا اندازہ اس امر سے باآسانی لگایا جا سکتا ہے کہ ہر سال دنیا کے بیشتر خطوں میں انتخابات کا عمل شفاف انداز سے پایہ تکمیل ہو رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2018کے دوران پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں71 انتخابات ہوں گے جن میں سب سے زیادہ 21یورپ جبکہ افریقہ میں 17، ایشیا میں 11، شمالی امریکہ میں 8،اوشنیا اور جنوبی امریکہ میں 5،5 اور مشرق وسطیٰ میں 4 انتخابات ہوں گے۔ امریکہ کے الیکشن کمیشن کے مطابق آئندہ سال امریکہ میں سینیٹ کی 33 نشستوں کے لیے الیکشن منعقد ہونگے۔ 2018کے دوران ایشیاءکے جن 11ممالک میں انتخابات کا عمل ہو گا ان میں پاکستان کے علاوہ افغانستان، بھوٹان، انڈونیشیا، ملائیشیا اور جنوبی کوریا قابل ذکر ہیں جبکہ یورپ میں ہنگری، اٹلی، روس اور سوئیڈن کے الیکشن قابل ذکر ہوں گے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق ملک میں 2018میں قومی اسمبلی کے عام انتخابات کے علاوہ صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کے انتخابات بھی منعقد ہوں گے۔

روہت کی ریکارڈسازسنچری،بھارت نے لنکاکیخلاف ٹی20سیریزجیت لی

اندور(سپورٹس ڈیسک) بھارت نے سری لنکاکو دوسرے ٹی20میں 88رنز سے ہراکر3میچز کی سیریز میں 2-0کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔بھارتی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے5 وکٹوں پر260 رنز بنائے ۔ روہت نے35گیندوں پر سنچری بناکرڈیوڈملر کا ریکارڈ برابر کیا ۔جواب میں سری لنکن ٹیم ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی اور17.2اوورزمیں172رنزپرآﺅٹ ہوگئی۔چاہل نے4کھلاڑیوں کوآﺅٹ کیا۔

کرسمس کی آمد، میسی کا نیمار جونیئرکے نام ویڈیو پیغام

لندن (بی این پی ) کرسمس کی آمد آمد ہے، نامور فٹبالر بھی خوشیوں کے رنگ میں رنگے گئے، میسی کا پکے دوست نیمار کے نام ویڈیو پیغام، کارڈ بھی لکھ دیا۔ سپینش کلب بارسلونا کے سپر سٹار لیونل میسی نے اپنے پرانے ساتھی نیمار جونیئر کے نام کارڈ لکھ دیا۔فٹبال کے کھیل میں مشہور میسی اور نیمار نے ویڈیو پیغام میں کرسمس خوشیاں بانٹیں۔انگلش فٹبال کلب ایورٹن کے کھلاڑیوں نے مقامی ہسپتال کا دورہ کیا، زیر علاج بچوں کو ہیپی کرسمس کہا، تحائف بھی تقسیم کیے ،اس موقع پر ایک خوبصورت میسکاٹ بھی موجود تھا۔

پی ایس ایل،کرکٹرزکےلئے بکتربندگاڑیاںخریدنے کاحکم

کراچی(آن لائن) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا جس کی تیاریاں عروج پر ہیں جب کہ وزیراعلیٰ سندھ نے کھلاڑیوں کے لئے بکتر بند بسیں بھی خریدنے کا حکم دیا ہے۔چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات بھی کی اس موقع پر سیکیورٹی ٹیم بھی چیئرمین پی سی بی کے ہمراہ تھی۔ملاقات میں آئی جی پی، سیکریٹری داخلہ، پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت، ایڈیشنل آئی جی کراچی، کمشنر کراچی، ڈی جی رینجرز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر پی ایس ایل فائنل کے لئے سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اسٹیڈیم کی مرمت کے جاری کام میں سیکیورٹی تجاویز کے لئے ایس ایس پی سیکیورٹی کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس اور ڈپٹی ڈی جی کو فل ڈریس سیکیورٹی ریہرسل کرنے اور کھلاڑیوں کے لئے بکتر بند بسیں خریدنے کا بھی حکم دیا۔

وہاب نے قومی ٹیم میں جلدواپسی کی آس لگا لی

کراچی(نیوزایجنسیاں)پاکستان کرکٹ ٹیم میں واپسی کے لیے کوشاں فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ اچھا برا وقت ہر کھلاڑی پر آتا ہے اور میں بھی ب±رے دور سے نکلنے کی کوشش کر رہا ہوں۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ لوگ مجھ سے اچھی کار کرد گی کی توقعات رکھتے ہیں، بدقسمتی سے پچھلے دنوں میری پرفارمنس بہتر نہ رہی، لیکن میں بھر پور محنت کر رہا ہوں، امید ہے کہ جلد ہی پاکستان ٹیم میں شامل ہو جاو¿ں گا کیوں کہ اچھا اور برا وقت ہر کھلاڑی پر آتا ہے، میں بھی ب±رے دور سے نکلنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ایک سوال کے جواب میں فاسٹ بولر نے کہا کہ ٹی 10 کرکٹ لیگ کا تجربہ بہت دلچسپ رہا، مجھے اس نئی طرز کی کرکٹ کھیل کر بہت مزا آیا، ٹی 10 کرکٹ میں کھلاڑیوں کو کو اپنی اہلیت اور صلاحیت کا اندازہ ہوجاتا ہے۔

ایم والٹس کے ذریعے ملکی ترسیلات زر کے فروغ کی اسکیم متعارف

کراچی (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں ترسیلات زر کی آمد کو فروغ دینے کے لیے متعدد اسٹرے ٹجک اقدامات کر رہی ہے۔ ہماری کوششوں کے تسلسل میں مجھے خوشی ہے کہ حکومت پاکستان، اسٹیٹ بینک اور مالی شعبے کی شراکت سے ایم والٹس کے ذریعے ترسیلاتِ زر کی وصولی کے فروغ کی اسکیم شروع کررہی ہے۔انہوں نے یہ بات ایم والٹ اکاونٹس کے ذریعے ملکی ترسیلات زر کو فرو غ دینے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اسکیم سے ملک میں آنے والی ترسیلات کو برانچ لیس بینکنگ چینلز کے ذریعے لانے میں مدد ملے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے دو مقاصد حاصل ہوں گے، ایک تو اس سے لوگوں کو پاکستان بھر میں برانچ لیس بینکنگ کے ایجنٹس کا نیٹ ورک استعمال کرتے ہوئے تیز، آسان اور سستے طریقے سے ترسیلات وصول کرنے میں آسانی ہوگی، دوسرے اس سے ایم والٹس کے استعمال میں اضافہ ہوگا اور ڈجیٹل اکاو¿نٹس وجود میں آئیں گے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایم والٹ اکاونٹس کے ذریعے ملک میں آنے والی ترسیلات میں سہولت دینے کے لیے بجٹ سپورٹ کا بھی اعلان کیا۔وزیر اعظم نے سامعین کو بتایا کہ 2013ءمیں اقتدار سنبھالنے کے بعد سےان کی پارٹی نے متعدد اقدامات کیے ہیں جن میں معیشت کا استحکام، جی ڈی پی کی نمو میں اضافہ اور عام آدمی کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے متعارف کی گئی ساختی اصلاحات شامل ہیں۔ مالی شمولیت کو بہترین معاشی ترقی کی لازمی شرط سمجھا جاتا ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان انہی ممالک میں شامل ہے جہاں بینکنگ کی سہولتوں سے محروم دنیا کی 5 فیصد آبادی رہتی ہے۔ پاکستان میں صرف 23 فیصد بالغ آبادی کو باضابطہ مالی خدمات تک رسائی حاصل ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان میں پچھلے کئی برسوں سے ترسیلات زر ، برآمدات کے بعد زر مبادلہ کے حصول کا دوسرا بڑا ذریعہ رہی ہیں۔ پچھلے دس برسوں میں ترسیلات بارہ فیصد سے زائد کے مرکب سالانہ شرحِ نمو (سی اے جی آر) سے بڑھی ہیں جو دنیا کے کسی بھی ملک کے بلند ترین شرحِ نمو میں شامل ہے۔ خطے میں پاکستان کی نسبتاً بہتر کارکردگی کی بنیادی وجہ گذشتہ چند برسوں کے دوران تارک وطن کارکنوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ اور اس ضمن میں حکومت اور اسٹیٹ بینک کی سازگار پالیسیاں ہیں۔انہوں نے ترسیلات زر کی مضبوط نمو میں پاکستان ریمی ٹنس انی شیٹو کے کردار کو سراہا۔قبل ازیں اپنے خیرمقدمی کلمات میں گورنر اسٹیٹ بینک جناب طارق باجوہ نے اسٹیٹ بینک کا دورہ کرنے اور اتنے اہم اقدام کا افتتاح کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ ایم والٹس کے ذریعے ملکی ترسیلات زر کی اسکیم کا تعارف کراتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اس سے دو مقاصد کے حصول میں مدد ملے گی، ایک ملک میں بڑھتی ہوئی مالی شمولیت؛ اور دوسرا، ملکی ترسیلات زر کی منتقلی کو زیادہ تیز اور کم لاگت پر مبنی بنانا ہے، تا کہ فراہمی کےبے ضابطہ ذرائع سے مسابقت کی جا سکے۔طارق باجوہ نے کہا کہ ملک میں محدود مالی رسائی کے واضح چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اسٹیٹ بینک برانچ لیس بینکاری کےریگولیٹری اور مارکیٹ ڈویلپمنٹ اقدامات کے ذریعے مالی محرومی کو حل کرنے کی ایک طویل مدتی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متبادل ذرائع کے ذریعے مالی لین دین کے لچکدار، سستے اور باسہولت طریقے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ گذشتہ چند برسوں میں اس صنعت نے قابلِ ذکر ترقی کی ہے۔گورنر نے مزید کہا کہ جون 2017ءتک27.3 ملین موبائل والٹس یعنی برانچ لیس بینکاری اکاونٹس کھولے جا چکے ہیں جبکہ برانچ لیس بینکاری ایجنٹوں کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ دو ہزار ہو چکی ہے۔ اس اضافے کا نتیجہ صارفین کو ان کے مقامات کے قریب بنیادی بینکاری خدمات کی فراہمی کی صورت میں نکلا ہے، جس سے ان کا وقت اور سفر کی لاگت بچ جاتی ہے۔ گورنر نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ ٹیکنالوجی پر مبنی بینکاری کو استعمال کرتے ہوئے عوام کو ان کے تقاضوں کے مطابق مالی خدمات فراہم کرنے کا بہترین وقت ہے ،تا کہ ان کی مالی ضروریات احسن طریقے سے پوری کی جا سکیں۔اس کے استفادہ کنندگان اے ٹی ایمز، متعلقہ بینک شاخوں یا ہزاروں کی تعداد میں برانچ لیس بینکاری ایجنٹوں سے رقوم حاصل کر سکتے ہیں۔ مزید یہ کہ وہ اپنے ایم والٹس کو استعمال کرتے ہوئے یوٹیلٹی بلوں وغیرہ کی ادائیگی کے لیے بھی ڈجیٹل پے منٹس کو استعمال کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ توقع ہے کہ اسکیم سے ملک میں مالی شمولیت اور باضابطہ ذرائع سے ملکی ترسیلاتِ زر کی آمد کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، خاص طور پر محدود مالی انفراسٹرکچر والے دور دراز علاقوں میں۔اس تقریب میں وزراءڈویلپمنٹ مشنز، عالمی شراکت داروں ، اعلیٰ سطح کے حکومتی اہلکاروں، بینکوں اور ڈی ایف آئیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمینوں، اسٹیٹ بینک بورڈ کے ارکان اور بینکوں/ڈی ایف آئیز کے سی ای اوز/صدور نے شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف کاروباری چیمبروں اور تجارتی تنظیموں کے صدور بھی موجود تھے۔