صاف پانی کیس: وزیراعلیٰ اور ان کی کابینہ کو ذمے دار سمجھتے ہیں، چیف جسٹس پاکستان

کراچی(ویب ڈیسک )چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا ہےکہ کراچی میں پانی بیچا جارہا ہےاور واٹر ٹینکر مافیا کو مضبوط کیا جارہا ہے یہ سب کمائی کا دھندا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سمندری آلودگی کی سنگین صورتحال اور کراچی میں صاف پانی کی فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت کررہا ہے۔دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ واٹر کمیشن نے مسائل کی نشاندہی کی، اسباب بھی بتائے، وزیراعلی سندھ کو بھی اس لیے بلایا کہ ٹائم فریم دیں لیکن سندھ حکومت نے واٹر کمیشن کی رپورٹ پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا۔چیف جسٹس نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دریاو¿ں اور نہروں میں زہریلاپانی ڈالا جارہا ہے، وہی پانی شہریوں کو پینے کے لیے دیا جا رہا ہے، پنجاب میں بھی پانی کا معاملہ اٹھایا ہے، اسے حل کرکے رہیں گے۔جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ زہریلے پانی سے شہریوں میں پیچیدہ بیماریاں پھیل رہی ہیں، ہیپاٹائیٹس سی سمیت دیگر بیماریاں جنم لے رہی ہیں، پانی زندگی ہے، پانی ہی صاف نہیں تو کیا زندگی رہے گی۔

35 گیندوں پر سنچری ۔۔۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ برابر کرنیوالا کون،کرکٹ کے دیوانوں کیلئے خو شخبری

بنگلورو(ویب ڈیسک) بھارتی بلے باز روہت شرما نے 35 گیندوں پر سنچری اسکور کرکے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ برابر کردیا۔یہ کارمانہ ہندوستانی بلے باز نے سری لنکا کے خلاف تین میچوں پر مشتمل دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سرانجام دیا۔روہت شرما کے علاوہ جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر نے بھی بنگلہ دیش کے خلاف رواں سال اکتوبر میں 35 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔روہت شرما کے 118 رنز کی بدولت انڈیا نے مہمان ٹیم کے خلاف 261 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کردیا۔ یہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیسرا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔ہندوستان کو سیریز میں ایک۔صفر کی سبقت حاصل ہے۔

افغانستان کا پاکستان پر بڑا حملہ، تین ایف سی اہلکار شہید،پاک فو ج کا منہ تو ڑ جواب،پانچ دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی

راولپنڈی (ویب ڈیسک)افغان سرحد سے دہشت گردوں کی جانب سے پاکستانی علاقے پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں تین ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اہلکار مہمند ایجنسی میں پاک افغان سرحدی علاقے شنکرائی میں نئی سرحدی چوکی بنانے میں مصروف تھے کہ دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی۔جوابی فائرنگ میں پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سرحد پار افغان فورسز کی صلاحیت میں کمی کی قیمت پاکستان چکا رہا ہے۔اس سے قبل 12 دسمبر کو شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے پاک فوج کی گاڑی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید سمیت 2 جوان شہید ہوگئے تھے۔ سکینڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کا تعلق بوریوالہ ضلع وہاڑی سے تھا اور انہوں نے حال ہی میں پی ایم اے کورس پاس کیا تھا۔