Yearly Archives: 2017
وزیراعظم نے وائٹ آئل پائپ لائن موٹر گیسولین منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

کرکٹر فخر زمان بس ڈرائیور بن گئے، شائقین حیران ،سوشل میڈیا پر ہنگامہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے نیا پیشہ اپنا لیا ہے۔اوپننگ بلے باز نے چیمپئنز ٹرافی میں اپنے انٹر نیشنل کیریئر کا آغاز کیا اور بھارت کے خلاف ایونٹ کے فائنل میں سنچری سکور کرکے ملکی شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے ۔ چیمپئنز ٹرافی کے بعد سے فخر زمان کی فارم تو زیاد ہ اچھی نہیں جارہی لیکن پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کو اب بھی ان سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں ۔قومی ٹیم کا اگلا پڑا نیوزی لینڈ میں ہوگا جہاں وہ میزبان ٹیم کیخلاف 5ون ڈے اور 3ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی ۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر فخر زمان کی ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں وہ کسی کمپنی کے اشتہار کے لیے بس ڈرائیور کے روپ میں دکھائی دے رہے ہیں ،سوشل میڈیا صارفین ان کے اس روپ پر طرح طرح کے کمنٹس کررہے ہیں ۔

ہم دیکھتے ہی رہ گئے اوربھارت پاکستان سے آگے نکل گیا۔۔۔۔اہم تجربہ کر ڈالا
نئی دہلی (ویب ڈیسک)دہلی حکومت نے دھند کو ختم کرنے کے لئے آزمائشی طور پر اینٹی اسموگ گن کا تجربہ کیا ہے جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ تجربے میں کامیابی کی صورت میں اسے شہر بھر میں کیا جائے گا۔دہلی کے علاقے آنند بہار میں اینٹی اسموگ گن کے ذریعے فضا میں پانی کا اسپرے کیا گیا تاکہ فضا میں موجود آلودگی اور نمی کو کم کیا جاسکے۔اس سے قبل اس قسم کا تجربہ چین نے کیا تھا تاہم اسے بہت کم کامیابی حاصل ہوئی جب کہ چینی ماہرین کا خیال ہے کہ اگر طویل المدت وقت تک اینٹی اسموگ گن کا استعمال کیا جائے تو فضا میں موجود آلودگی کو کسی حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

شہباز شریف کی وزیر اعظم کیلئے نامزدگی کے بعد چوہدری نثار کے بیان نے ن لیگ میں ہلچل مچا دی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماءاور سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ شہبازشریف کی وزیراعظم کیلئے نامزدگی اچھا فیصلہ ثابت ہوسکتاہے،مسلم لیگ ن ایک جمہوری جماعت ہے۔، غیرسیاسی لوگوں کے فیصلوں سے پارٹیوں کی ساکھ متاثر ہوتی ہے،سیاسی جماعتیں ٹویٹس اور ٹکرز سے نہیں چلائی جاتیں، تصادم کی بجائے سیاسی مخالفین پرتوجہ رکھنی چاہیے۔انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہبازشریف کی وزیراعظم کیلئے نامزدگی اچھا فیصلہ ثابت ہوسکتاہے۔شہبازشریف کوان کی صلاحیت کے مطابق کام کرنے دیاجائے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک جمہوری جماعت ہے۔تاہم مسلم لیگ ن اس وقت ناز ک دورسے گزر رہی ہے۔اس وقت ہوش سے فیصلے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ غیرسیاسی لوگوں کے فیصلوں سے پارٹیوں کی ساکھ متاثر ہوتی ہے۔سیاسی جماعتیں ٹویٹس اور ٹکرز سے نہیں چلائی جاتیں۔چوہدری نثار نے کہا کہ اس وقت تصادم کی بجائے سیاسی مخالفین پرتوجہ رکھنی چاہیے۔ غیرضروری تنازعات کے باعث الجھنے سے گریز کرناچاہیے۔

صائمہ خوشبو‘ نور‘ فریحہ پرویز سے اثاثوں کی تفصیلات طلب
لاہور(خصوصی رپورٹ) ایف بی آر نے فلمی ستاروں اور سٹیج اداکاروں کیلئے شکنجہ تیار کر لیا، متعدد اداکاراں اور گلوکاروں کو نوٹس جاری کرکے اثاثوں اور بینک اکاﺅنٹس کی تفصیل فراہم کرنے کیلئے 27 دسمبر کی ڈیڈ لائن دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق پاکستانی اداکاراں اور گلوکاراں کی شامت آگئی، ایف بی آر نے شوبز سے تعلق رکھنے والی خواتین کے کھاتے ٹٹولنے کا پروگرام بنا لیا۔فلم اسٹار صائمہ، خوشبو، نور اور گلوکارہ فریحہ پرویز کو نوٹس جاری کر دئیے، نوٹس شوبز کی ان شخصیات کے گھروں پر پہنچا دیئے گئے ہیں جس میں انہیں اثاثوں کی تفصیلات 27 دسمبر تک جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے ایف بی آر کا کہنا ہے کہ صائمہ، خوشبو، فریحہ پرویز اور نور سے سال 2013 سے 2016 تک گوشواروں کی کاپیاں جمع کرانے کو کہا گیا ایف بی آر حکام کے مطابق شوبز کی شخصیات کو نوٹس سیکشن 176 کے تحت جاری کئے گئے ہیں۔

پاکستان اور روایتی حریف بھارت ٹکرانے کو تیار،قذافی سٹیڈیم پھر سے آباد
اسلام آباد (ویب ڈیسک)پانچویں بلائنڈ ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں 8 جنوری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل(پی بی سی سی) کے مطابق آئندہ ماہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہونے والے پانچویں بلائنڈ ورلڈ کپ 8 سے 21 جنوری تک پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مختلف گراﺅنڈز پر کھیلا جائے گا جس میں 6 ٹیمیں میزبان پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال کی ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی، ایونٹ 8 جنوری کو پاکستان اور بھارت کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، اسی روز لاہور جمخانہ باغ جناح گراﺅنڈ پر دوسرا میچ بنگلہ دیش اور نیپا کے درمیان کھیلا جائے گا، 9 جنوری کو پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ بنگلہ دیش سے گوجرانوالہ سٹیڈیم میں کھیلے گی، اسی روز دوسرا میچ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں بھارت اور نیپال کے درمیان گوجرانوالہ جبکہ تیسرا میچ متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان کے اوول کرکٹ گراﺅنڈ پر آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا، 10 جنوری کو دو میچ کھیلے جائیں گے، پاکستانی ٹیم تیسرے میچ میں جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں نیپال کے خلاف کھیلے گی جبکہ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں بھارت کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو گا، 11 جنوری کو ا?رام کا دن ہو گا، 12 جنوری کو عجمان گراﺅنڈ پر پاکستانی ٹیم اپنا چوتھا میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا، اسی روز ایم سی سی عجمان گراﺅنڈ پر دوسرا میچ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا، 13 جنوری کو بھی دو میچز کھیلے جائیں گے جن میں بھارت کا مقابلہ سری لنکا اور آسٹریلیا کا مقابلہ نیپال سے ہو گا، 14 جنوری کو پاکستانی ٹیم اپنا پانچواں میچ سری لنکا کےخلاف کھیلے گی، بنگلہ دیش کو آسٹریلیا کا چیلنج درپیش ہو گا، 15 جنوری کو بھارت کا مقابلہ آسٹریلیا، سری لنکا کا مقابلہ نیپال سے ہو گا، 16 جنوری کو آرام کا دن ہو گا، ایونٹ کے سیمی فائنلز 17 اور 18 جنوری جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 21 جنوری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

امریکی نائب صدر کی کھلی دھمکی پر پاکستان کا مُنہ توڑ جواب
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا ہے کہ امریکا کو ہمارے خدشات پر بھی توجہ دینا چاہیے جب کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ ایک جیسا برتاوٴ کرنا چاہیے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے شرکت کی، جنرل اسمبلی میں فلسطین کے معاملے پر واضح موقف اپنانے پر کمیٹی نے وزارت خارجہ کو خراج تحسین پیش کیا جب کہ اس موقع پر سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے بتایا کہ امریکی سیکیورٹی پالیسی پر پاکستان نے واضح اور مفصل جواب دیا، پاکستان نے امریکی ہرزہ سرائی کو یکسر مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی یکطرفہ کارروائی کے بیان پر امریکا کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہیں، امریکا کو ہمارے خدشات پر بھی توجہ دینا چاہیے جب کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ ایک جیسا برتاوٴ کرنا چاہیے۔سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی نائب صدر پینس اور پینٹاگون کے بیانات پر تشویش ہے جب کہ پاکستان نے دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کردیے، اس موقع پر سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ اسامہ بن لادن کی طرح پھر کوئی آپریشن ہو جائے، سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ امریکی صدر اور دیگرحکام نے واضح دھمکی دی ہے۔اجلاس میں امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کے دورہ پاکستان پر بھی بریفنگ دی گئی، سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ جیمز میٹس کی وزیراعظم، وزیر دفاع، وزیر خارجہ اور داخلہ سے ملاقاتیں ہوئیں جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر بات چیت سمیت القاعدہ، نائن الیون اور افغانستان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تہمینہ جنجوعہ نے اجلاس کو بتایا کہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کے دورہ پاکستان میں افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے کا معاملہ بھی اٹھایا گیا، جس پر جیمز میٹس نے افغان سرزمین کے استعمال کا معاملہ حل کرنے کا یقین دلایا۔سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارت اور دشمن ممالک کی جانب سے مسلسل دہشت گردی کا شکار ہے جس کے ثبوت دیے گئے، پاکستان کو مسلسل بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، محرم کے دوران 9 دہشت گرد حملوں میں سے 8 افغانستان سے ہوئے، افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں کے ٹھکانے پاکستان کے لیے مسئلہ ہیں، بھارتی اور افغان انٹیلی جنس ایجنسیاں جو کر رہی ہیں اس پر شدید تشویش ہے۔تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ وزارت خارجہ کامیابیوں کی تشہیر نہیں کرتی شاید یہی غلطی ہے، ہارٹ آف ایشیاء امرتسر اجلاس میں پاکستان کی رضامندی کا بھارت نے غلط فائدہ اٹھایا، بھارت میں 64 دہشت گرد تنظیمیں ہیں، پاکستان نے باکو اجلاس میں بھارتی دہشت گرد تنظیموں کو شامل کرنے کی بات کی، پاکستان کی تجویز پر باکو اجلاس میں بہت شور مچا تاہم پاکستان نے مطالبہ کیا کہ پھر پہلی یکطرفہ فہرست بھی ختم کی جائے۔فرحت اللہ بابر نے کہا کہ وزارت خارجہ نے حوثیوں کے سعودی عرب میں میزائل حملے پر یکطرفہ پوزیشن لی، جس پر دفتر خارجہ حکام کا کہنا تھا کہ امریکیوں کے مطابق حوثیوں کے میزائل ایرانی ساختہ ہیں، سعودی عرب کے حوالے سے میزائل حملہ پر سوچ سمجھ کر بیان جاری کیا گیا۔

امریکہ کی بار بار دھمکیوں کے بعد پاکستان کا کرارا جواب
لاہور (ویب ڈیسک)امریکی نائب صدر مائیک پینس کے پاکستان سے متعلق بیان پر دفتر خارجہ نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتحادی ممالک ایک دوسرے کو نوٹس پر نہیں رکھا کرتے۔مائیک پینس کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اتحادی ممالک ایک دوسرے کو نوٹس پر نہیں رکھا کرتے، نوٹس پر ان کو ہونا چاہیے جہاں منشیات کی پیداوار اور کرپشن میں اضافہ ہوا۔دہشت گردوں کو پناہ دینے سے پاکستان کو بہت کچھ کھونا پڑے گا: امریکی نائب صدریاد رہے کہ امریکی نائب صدر مائیک پینس نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا کہ دہشت گردوں کو پناہ دینے سے پاکستان کو بہت کچھ کھونا پڑ ے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو نوٹس پر رکھا ہوا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نوٹس پر افغانستان کو ہونا چاہیے جو دوسروں پر الزام تراشی کرتا ہے، جن کی مختلف علاقوں میں عملداری کم ہوئی اور جہاں داعش نے اپنے قدم جمائے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ افغانستان میں قیام امن اور مفاہمتی عمل کے طریقہ کار پر بھی توجہ دینی چاہیے، اور پھر نوٹس پر ان کو ہونا چاہیے جو دوسروں پر الزام تراشی کرتے ہیں۔

معروف کر کڑسچن ٹنڈولکر بارے افسوسناک خبر
نئی دہلی(صباح نیوز) کرکٹ کے میدان میں حریف بولرز کو اپنی بیٹنگ سے خاموش کرانے والے بھارتی اسٹار بلے باز راجیہ سبھا میں اپنے ڈیبیو اجلاس میں خاموش کھڑے رہ گئے، اپوزیشن نے انہیں بولنے نہیں دیا مقامی میڈیا کے مطابق بھارت کے کرکٹ اسٹار اور رکن پارلیمنٹ سچن ٹنڈولکر ایوان بالا میں اپنی پہلی تقریرمیں بھارت میں کھیلوں کے مستقبل پر تحریک پیش کرنا چاہتے تھے، جس میں توقع تھی کہ وہ بین الاقوامی مقابلوں میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں کے سینٹرل ہیلتھ گارنٹی اسکیم اور کھیلوں کو اسکول نصاب کا حصہ بنانے سمیت دیرینہ حل طلب ایشوز پر بات کرتے۔تاہم اس دوران کانگریسی ارکان نے احتجاج شروع کردیا، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی معطل ہوگئی، اپوزیشن ارکان سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ پر الزامات لگانے پر وزیراعظم نریندرا مودی سے معافی کا مطالبہ کررہے تھے۔ٹنڈولکر10منٹ تک اپنی نشست پرخاموش کھڑے رہے جبکہ اپوزیشن نعرے لگاتی رہی۔چیئرمین وینکیا نائیڈو نے اپوزیشن ارکان سے درخواست کی کہ ٹنڈولکر کو بات کرنے دی جائے، قوم راجیہ سبھا میں اِس شورشرابے کو دیکھ رہی ہے لیکن کارنگریسی ارکان نے ان کی بات پر کان نہ دھرے اور شور مچاتے رہے۔بھارتی لیجنڈ اور بھارت رتن کا اعزاز رکھنے والے ٹنڈولکر کو بات کرنے کا موقع نہ ملا اور چیئرمین کو اجلاس آج تک کے لئے ملتوی کرنا پڑا۔