حدیبیہ کیس نیب کارڈ کیخلاف نیا ریفرنس تیار کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(نیااخبار رپورٹ) سپریم کورٹ میں حدیبیہ کیس کھولنے کی اپیل مسترد ہونے کے با وجود نیب میں وفا قی وزیر اسحاق ڈار کے خلاف بطور ملزم تحقیقات اب بھی جا ری ہیں، جن میں پیشرفت کی صورت میں کسی دوسرے نام سے ریفرنس آسکتا ہے ۔ ذرائع نے بتایا چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی جانب سے پرا سیکیوشن برا نچ کو احکامات ملنے پر پیل تیار کر کے دا ئر کی جائے گی ۔ نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف ریفرنس ختم ہو نے کے باوجود اسحاق ڈار کی بطور ملزم حیثیت ابھی با قی ہے ، وہ ری نہیں ہوئے ، حدیبیہ کیس میں جعلی اکانٹس کھو لنے سمیت دیگر شواہد پر تحقیقات کی جا ئیں گی، جن کو ایون فیلڈ ریفرنس میں استعمال کیا جائے گا اور حقائق سامنے آنے پر بری ہو نے والے ملزموں کو دوبارہ اس میں شامل کیا جا سکتا ہے ۔ نیب پراسیکیوٹرعمران الحق نے بتایا حدیبیہ کیس میں نظرثانی اپیل دا ئر کرنے کا وقت شروع ہو چکا ہے ۔ تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد مزید حقائق پیش کر نے کی گنجائش ہو تی ہے ۔

 

آج صبح ملتان میں سی ٹی ڈی کی کاروائی ‘2دہشتگرد ہلاک 3فرار

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) آج صبح ملتان کے علاقے جلالپور پیروالا میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران دو دہشت گرد ہلاک جبکہ تین فرار ہوگئے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا پانچ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ ہلاک ہونے والے ایک دہشت گرد کی ناخت اجمل کے نام سے ہوئی۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔

بیگنا ہی ثابت ہو گئی

لاہور (پ ر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کےلئے جاپان کی ایجنسی جائیکا(JICA)کے تعاون سے صوبائی دارالحکومت میں 105پرانے اور خراب ٹیوب ویلوں تبدیل کرنے کا
منصوبہ مکمل کر لیا ہے۔اس منصوبے کی تکمیل سے لاہور کے شہریوں کو آرسینک سے پاک صاف پانی مل رہا ہے۔18ماہ کی مدت میں مکمل ہونے والے اس منصوبے پر 2ارب30کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں اور اس تعاون پر ہم جاپان کے شکر گزار ہیں۔ پنجاب حکومت گزشتہ9برسوں سے صوبے کے عوام کے پینے کے صاف پانی ، تعلیم ، صحت اور دیگر شہری سہولتوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔صاف پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور یہ حق اسے دینے کے لئے انتھک محنت سے کام کیا گیا ہے۔پینے کے صاف پانی کے بڑے پروگرام پر تیز رفتاری سے کام کیا جا رہا ہے۔اگر اللہ تعالیٰ نے عوام کی خدمت کا دوبارہ موقع فراہم کیا تو ہمارا پنجاب کے عوام سے وعدہ ہے کہ صوبے کے ہر گھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار آج ماڈل ٹاﺅن میں جاپان کے ادارے جائیکا(JICA)کے تعاون سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کےلئے لاہور میں105ٹیوب ویلوں کی تبدیلی کے منصوبے کی تکمیل پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزراءخواجہ عمران نذیر، مجتبیٰ شجاع الرحمن، ملک ندیم کامران ، ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان ، مسلم لیگی رہنما خواجہ احمد حسان، پاکستان میں جاپان کے سفیرتاکاشی کورائی اور ان کی ٹیم کے اراکین، چیف سیکرٹری اور پنجاب کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آؓباد میں13ارب روپے کی لاگت سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی سکیم مکمل کی گئی ہے جبکہ14ارب روپے کی ایک اور سکیم کا آغاز جلد کیا جا رہا ہے۔صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام میں برادر اسلامی ملک ترکی کی معاونت بھی حاصل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان وسائل کی دولت سے مالا مال ہے۔ہمیں عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں کےلئے وسائل کی ضرورت نہیں۔ہمیں ان کی تکنیکی معاونت درکار ہے اور اس مقصد کے لئے جہاںسے بھی مدد ملتی ہے،اس کا شکریہ ادا کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ70سالوں میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر اربوں روپے ضائع ہوئے لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ عام آدمی کی حالت بدلنے اور عوام کو صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کےلئے وسائل عوام کے قدموں پر نچھاور کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ 105ٹیوب ویلوں کی تبدیلی جاپان کا شاندار تحفہ ہے، جس پر پنجاب کے عوام اور حکومت انکی شکر گزار ہے۔انہوں نے کہا کہ پینے کا صاف پانی ہر پاکستانی چاہے وہ پنجاب، سندھ، بلوچستان ،خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر کا رہنے والا ہو، اس کا حق ہے اور اب اسے اس حق محروم نہیںرکھا جاسکتا۔انشاءاللہ وہ وقت قرےب ہے جب پاکستان کے ہرشہری کے گھر مےں پےنے کا صاف پانی دستےاب ہوگا۔وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے اس موقع پر مےڈےا کے نمائندوں کے سوالات کا جواب دےتے ہوئے کہا کہ چےف جسٹس آف پاکستان نے مےو ہسپتال کا دورہ کےا ہے ،ہم انہیں خوش آمدےد کہتے ہےں ۔ہر پاکستانی کو خالص دوا،صاف پانی،معےاری تعلےم اورروزگار ملنا چاہیئے۔ سےاستدانوں، ججوں، جرنیلوں،تاجروں اورسب کو ملکر پاکستان کومضبوط بنانا ہے اورپاکستان کے وجود کے دشمنوں سے تسلےم کرانا ہے۔ اےک اور سوال کے جواب مےں وزےراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے لاہور، راولپنڈی۔ اسلام آباد اورملتان مےں اپنے وسائل سے مےٹروبسوں کے منصوبے لگائے ہےں ۔راولپنڈی مےٹروبس کے منصوبے پر 42ارب روپے جبکہ ملتان مےٹروبس پر 20ارب روپے پنجاب حکومت نے اپنی جےب سے لگائے ہےں ۔دوسری جانب کے پی کے کی حکومت نے مےٹروبس کے لئے اےشےائی ترقیاتی بےنک سے قرضہ لےا ہے ۔پنجاب مےں اربوں روپے کے وسائل سے جدےد ہسپتال بنائے جارہے ہےں ۔پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کو ہے۔گردہ و جگر کے امراض کی اس جدےد علاج گاہ پر 20ارب روپے خرچ کےے جارہے ہےں ۔گزشتہ 70سالوں مےں کونسا اےسا موقع تھا جب اےسے منصوبے بےرونی قرض لےے بغےر لگائے گئے ہوں۔اےک سوال کے جواب مےں وزےراعلیٰ نے کہا کہ رحےم ےار خان مےں اربوں روپے کی لاگت سے پاکستان کی پہلی انفارمےشن ٹےکنالوجی ےونےورسٹی مکمل ہونے کو ہے،اسی طرح خانےوال سے لودھراں تک 24ارب روپے کی لاگت سے دوروےہ سڑک بنائی جارہی ہے جبکہ ڈی جی خان سے مظفر گڑھ روڈ پر 15ارب روپے خرچ کےے جارہے ہےں ۔ےہ نےشنل ہائی وےز کی سڑکےں ہےں اور پنجاب حکومت اپنے وسائل سے بنارہی ہے ۔لاہور کے بعد ملتان اورلودھراں مےں عوام کی سہولت کے لئے سپےڈ و بس سروس بھی چلائی گئی ہے۔اےک اور سوال کے جواب مےں وزےراعلیٰ نے کہا کہ مجھ پر الزام لگانے والی چےنی کمپنی ےابےٹ کو مےں نے نہےںبلکہ چےن کی حکومت نے بلےک لسٹ کےا ہے ۔انہوںنے کہا کہ مجھ پر الزام لگاےا گےا کہ مےں نے ملتان مےٹروبس کے منصوبے سے 1ارب 75کروڑ روپے چےن مےں اپنے اکاو¿نٹ مےں بھجوائے ہےں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے آج انڈونیشیا کے صدر کے خصوصی ایلچی برائے او آئی سی (اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم) اور مشرق وسطیٰ ڈاکٹر علوی شہاب (Dr. Alwi Shihab) کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی جس میںباہمی دلچسپی کے امور، پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں مختلف شعبوں اور معاشی میدان میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اچھے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔انڈونیشیا کے ساتھ مختلف شعبوں اور معاشی تعلقات کو بھی فروغ دینا چاہتے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انڈونیشیا نے پالیسیوں کے تسلسل کے باعث معاشی و صنعتی ترقی کی ہے اورایگروبیسڈ انڈسٹری میں انڈونیشیا بہت آگے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر معاشی میدان میں آگے بڑھنے کی جنگ لڑنی ہے کیونکہ روایتی جنگوں کا دور گزر چکا ہے۔ اب مل کر غربت،بیروزگاری اور عدم مساوات کے خاتمے کی جنگ لڑنا ہوگی۔ عوام کی ترقی اور خوشحالی کی جنگ میں ہمیں مل کر آگے بڑھنا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ورکنگ ویمن کے حقوق کے قومی دن کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد اداروں اور محکموں میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنے والی خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کےلئے اقدامات کو تیز کرنا ہے۔ یہ دن ملک کی تعمیر وترقی میں مثبت کردار ادا کرنے والی خواتین کو مزید آگے بڑھنے کےلئے حوصلہ افزائی کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے آج یہاں جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی (Mr. Takashi Kurai) نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اورمختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے خانیوال کے قریب موٹروے پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سنیٹر پروفیسر ساجد میر کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ کاشتکاروں کے مفادات کا پہلے بھی تحفظ کیا ہے آئندہ بھی کریں گے -کاشتکاروں کے سا تھ کسی قسم کی زیادتی قبول نہیں -پنجاب کے کاشتکاروں کے مفادات کی خاطر ہر حد تک جاﺅں گا- کاشتکاروں سے گنے کی 180روپے فی من قیمت کی وصولی ہر قیمت یقینی بنائی جائے گی اور گنے کا وزن کم کرنے کی شکایت کسی صورت برداشت نہیں کروں گا،شوگر ملیںکاشتکاروں کو پکی رسید دینے کی پابند ہوں گی اورجو ملیں کچی رسید دےں گی ان کے خلاف کارروائی ہوگی اوراس ضمن میںکئے جانے والے فیصلوں پر شوگر ملیں من وعن عملدرآمد کرےں گی اور شوگر مل مالکان نے کسی فیصلے کی خلاف ورزی کی تو میںکسی کا لحاظ نہیں کروں گا-

 

وزیر اعلی پنجاب کیلئے مریم نواز کا نام سامنے آ گیا این اے 120 123 الیکشن لڑنے کا اعلان

لاہور(نیا اخبار رپورٹ)مسلم لیگ (ن)کی قیادت کی جانب سے2018 ءکے انتخابات میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار کے لیے پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی نامزدگی کے بعد پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا امیدوار کون ہو گا، اس پر سیاسی حکومتی اور جماعتی حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع ہو چکی ہیں اور پارٹی حلقے اس حوالہ سے سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبز ا د ی مریم نواز کا نام لے رہے ہیں جو اس وقت سیاسی اور جماعتی محاذ پر اپنے والد نوازشریف کی معاونت کی ذمہ داریاں بھی ادا کر رہی ہیں،پنجاب کو مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا گڑھ سمجھا جاتا ہے اور طویل عرصہ تک خود میاں نوازشریف کی پنجاب کی سیاست پر گرفت رہی۔ لہٰذا سمجھا جا رہا ہے کہ اس وقت پارٹی میں ان کی صاحبزادی مریم نواز کا نام اب وزارت اعلیٰ کے طور پر لیا جا رہا ہے اور انہوں نے پنجاب سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقاتیں بھی شروع کر رکھی ہیں دوسری جانب غیر اعلانیہ طور پر تین وفاقی وزرا ءخواجہ محمد آصف، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق کے قریبی ذرائع یہ بتا رہے ہیں کہ وہ آئندہ انتخابات میں قومی اسمبلی کے ساتھ پنجاب اسمبلی کی نشست پر بھی الیکشن لڑیں گے اور انہوں نے اپنے اس فیصلے سے پارٹی قیادت کو آگاہ کر رکھا ہے گو کہ مریم نوازشریف کا نام باضابطہ طور پر پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لئے ہی لیا جا رہا ہے البتہ پارٹی کے ذمہ دار ذرائع اس امر کی تصدیق کر رہے ہیں کہ مریم نواز آئندہ لاہور سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں سے امیدوار ہوں گی مریم نواز کے لئے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 این اے 123 اور پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 147 اور پی پی 144 زیرغور ہیں اور غیر اعلانیہ طور پر یہاں انتخابی سرگرمیوں کا آغاز ہو چکا ہے ۔ اعلیٰ سطح کے سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ مرکز میں وزیراعلیٰ شہبازشریف کی وزارت عظمیٰ کے لیے نامزدگی کے بعد پارٹی سربراہ نوازشریف جماعت اور حکومت میں اپنی اہمیت و حیثیت قائم رکھنے کے لیے پنجاب کو اپنے ہاتھ میں رکھیں گے ، جس کے لیے ان کی صاحبزادی مریم نواز کا نام لیا جا رہا ہے ، ان حلقوں کا کہنا ہے کہ ویسے تو مسلم لیگ (ن) کی حکومت بننے کے بعد وزیراعظم ہاﺅس اور خصوصاً میڈیا کے محاذ پر مریم نواز سرگرم رہی ہیں، البتہ سابق وزیراعظم نوازشریف عدالتی طور پر نااہلی کے بعد ان کی صاحبزادی مریم نواز ہی ہیں جنہوں نے سیاسی محاذ پر نوازشریف کی عدالتی نااہلی کو اپنے لئے چیلنج سمجھتے ہوئے اپنے والد کا کیس انتہائی جرات سے پیش کیا اور خطروں کے باوجود اسٹیبلشمنٹ کو چیلنج کرتی نظر آ رہی ہیں جس بنا پر ان کی خود جماعتی حلقوں، اراکین اسمبلی میں مقبولیت بڑھی ہے اور وہ مستقبل کی سیاست کے حوالہ سے ان کی جانب دیکھتے نظر آ رہے ہیں، علاوہ ازیں جب اس حوالہ سے پارٹی کے ذمہ دار ذرائع سے پوچھا گیا تو انہوں نے واضح کہا کہ شہبازشریف کے حوالے سے وزارت عظمیٰ کا فیصلہ واضح ہے البتہ پنجاب میں وزرات اعلیٰ کے حوالہ سے کوئی فیصلہ قبل ازوقت ہے اور اس حوالہ سے حتمی فیصلہ پارٹی لیڈر شپ ہی کرے گی۔

 

عدلیہ کی مدا خلت ‘ نواز شریف پھٹ پڑے ‘ سنگین الزامات عائد

لاہور (آئی اےن پی) مسلم لیگ (ن) کا عام انتخابات کی مہم اور تحر ےک عدل چلانے کےلئے تھنک ٹینک بنانے کا فےصلہ کیا ہے۔ اس تھنک ٹےنک مےں سیاسی قائدےن کے علاوہ ‘وکلا ءبھی شامل ہوں گے یہ تھنک ٹینک تحریک عدل کے خدو خال طے کرے گا اور حکومت کے کام میں عدلیہ کی مداخلت روکنے کی تجاویز دے گاجبکہ صدر (ن) لےگ مےاں نوازشر یف کی زےرصدارت ہونےوالے مشاورتی اجلاس مےں انہوں نے اےک بار پھر وزارت عظمی کیلئے شہباز شریف کو موزوں ترےن امےدوار قرار دےدےا۔ اس اجلاس میں (ن) لےگ کے سنےٹر پروےز رشےد ±وفاقی وزےر دانےال عزےز اورمشےر وزےراعظم عرفان صدیقی سمےت دےگر شرےک ہوئے ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ساری توجہ تحریک عدل پر مرکوز کی ہوئی ہے، تحریک عدل میں سڑکوں پر احتجاج، لانگ مارچ یا دھرنے نہیں ہوں بلکہ یہ الیکشن 2018 کی مہم کا حصہ ہوگی اور لوگوں تک صرف آگاہی فراہم کی جائے گی۔ اجلاس کے دوران نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور شہباز شریف کے درمیان کوئی کنفیوژن نہیں، شہباز شریف نے میری رائے سے کبھی اختلاف نہیں کیا اور نہ ہی کسی بات سے کبھی انحراف کیا ہے، شہباز شریف سے میرا پیار کا رشتہ ہے ، آئندہ الیکشن کے بعد وزارت عظمی کیلئے شہباز شریف سے بہتر کوئی امیدوار نہیں کیونکہ ان کا انتظامی امور کا تجربہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لےگ اپنی عوام دوست پالےسوں کی وجہ سے قوم کے دلوں مےں بستی ہے اور ہم نے ہمےشہ ملک آئےن وقانون کی بات کی ہے ہم اقتدار نہےں اقدار کی سےاست کرتے ہےں اس لےے اصولوںپر سمجھوتہ کا سوال ہی پےدا نہےں ہوتا ہم حق اور سچ کےلئے ہر قر بانی دےنے کوتےار ہےں۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی جمعرات کو جاتی امراءپہنچے جہاں انہوں نے نواز شریف اور شہباز شریف سے ملاقات کی۔ انہوں نے الیکشن 2018ءکی تیاریوں اور فاٹا اصلاحات بل سمیت دیگر امور پر مشاورت کی۔ وزیر اعظم اسلام آباد سے لاہور پہنچے تو وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔ وفاقی وزراء انوشہ رحمان، خرم دستگیر، مریم اورنگزیب اور رانا تنویر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بذریعہ ہیلی کاپٹر لاہور سے نواز شریف کی رہائشگاہ جاتی امراءرائے ونڈ پہنچے جہاں انہوں نے شہباز شریف اور دیگر رفقاءکے ہمراہ پارٹی صدر اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کے شرکاءنے فاٹا اصلاحات کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں شرکاءنے مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر حکومتی حلیفوں کے تحفظات دور کرنے اور پارلیمنٹ میں سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطے تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر میاں نواز شریف نے کہا کہ پارلیمنٹ کی مضبوطی تمام اداروں کی مضبوطی ہے، 2018ءانتخابات کا سال ہے لہٰذا عوام اور کارکنوں سے رابطے میں تیزی لائی جائے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ جمہور کی مضبوطی کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں تاہم، شفاف احتساب ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا، ٹارگٹڈ احتساب قوم کو کسی صورت قبول نہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے اور 2018ءکے انتخابات نواز شریف کی قیادت میں لڑے گی۔ وزیر اعظم نے لاہور میں برجیس طاہر کے بیٹے کے ولیمے میں شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی وزیر اعظم کے ہمراہ دعوت ولیمہ میں شریک ہوئے۔

 

نیب نے نواز شریف ‘ مریم اور حسین نواز کے انٹر ویوز تفصیل طلب کر لی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے شریف فیملی کے خلاف ریفرنسز میں تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے نوازشریف ، مریم نواز اور حسین نواز کے مختلف ٹی وی چینلز کو دیئے گئے انٹرویوز کی تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔ نیب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نیب نے سپریم کورٹ کے حکم پر احتساب عدالت میں نوازشریف، مریم نواز اور حسین نواز کے خلاف ریفرنس دائر کررکھا ہے جس میں ان کو مزید تحقیقات کیلئے ان تینوں کے انٹرویوز کے ٹرانسکرپٹ اور ٹی وی پروگرامز کی تصدیق شدہ کاپی دی جائے۔ نیب نے متعلقہ تفصیلات 26دسمبر تک دینے کی درخواست کی ہے۔ واضح رہے نیب نے ایوان فیلڈ پراپرٹیز سے متعلق تحقیقات کے تناظر میں خط لکھا ہے جبکہ تفصیلات مانگنے کا خط ڈی جی نیب آفس لاہور کی جانب سے 20دسمبر کو لکھا گیا۔

خواجہ سراوں کیلئے الگ جیلیں بنیں گی حق وارثت بھی تسلیم

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق، اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی خواجہ سراﺅں کے حق وراثت کو تسلیم کرلیاہے۔ کمیٹی کا اجلاس یئرپرسن سینیٹر نسرین جلیل کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاﺅس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں خواجہ سراﺅں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق سینیٹر کریم احمد خواجہ اور سینیٹرز روبینہ خالد، روبینہ عرفان ،ثمینہ سعید اور کلثوم پروین کے الگ الگ بل زیر بحث آئے۔ خواجہ سراﺅں کے حقوق پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کو سزا دی جائے۔ ان کے ساتھ امتیازی سلوک بھی روا نہ رکھا جائے ۔ مفتی عبدالستار نے کہا کہ خواجہ سراﺅں کو بھی آئین کے تحت عام شہری کی برابر حیثیت دی جائے۔ کمیٹی نے سینیٹر کریم احمد خواجہ اور خواتین سینیٹرز کے پیش کردہ الگ الگ بلز کی بعض شقوں کو یکجا کر کے منظور کر لیا ۔منظور کردہ بل کے تحت خواجہ سراﺅں کی شکایات کے ازالے کیلئے محتسب مقرر کیا جائے گا۔ ووکیشنل ٹریننگ کے علاوہ آسان قرضہ جات دیئے جائیں گے۔ سیف ہومز اور پروٹیکشن سینٹرز کے علاوہ الگ حوالات بھی بنائی جائے گی ۔ زبردستی بھیک منگوانے کو جرم قرار دیا گیا ہے ۔ کسی زیادتی پر جرمانہ ایک لاکھ تک کیا جا سکے گا۔ لاہور سے لاپتہ ہونے والے امن کے سرگرم کارکن رضا محمود خان کے بارے میں ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور سلطان نے بتایا کہ کوئی گواہ موجود نہیں پرائیویٹ کیمروں کی مدد لی گئی ہے ۔ لاپتہ ہونے والے رضا محمود خان کے بھائی نے تین دن بعد ایف آئی آر درج کرائی ۔ رضا محمود خان گلبرک کارہائشی ہے ۔ آغاز دوستی این جی او چلاتا ہے ۔جس کا نعرہ ہم سب ایک ہیں ہے۔فیس بک پر ریاست پر تنقید اور قابل اعتراض مواد بھی ڈالا جاتا تھا ، ایف آئی اے ، آئی بی ، آئی ایس آئی ، ایم آئی ، سی ٹی ڈی ، وزارت داخلہ کو خطوط لکھے ہیں جواب کا انتظار ہے ۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہاکہ بلوچستان میں ایک صحافی گرفتار کر کے جیل بجھوایا گیا عدالت نے ضمانت پر چھوڑ دیا۔

 

2379ہم جنس پرست پاکستانی برطانیہ پھنس گئے

لندن (ویب ڈیسک) پاکستان میں ہم جنسی پرستی غیرقانونی اور قابل سزا جرم ہے لیکن 3535ہم جنس پرستوں نے برطانیہ میں پناہ کی درخواست کی جن میں سے صرف 814کو اجازت ملی جبکہ باقی پاکستانیوں سمیت پناہ کی درخواست مسترد ہونے پر برطانیہ میں پھنس کر رہ گئے ۔تفصیلات کے مطابق ایسے ممالک جہاں ہم جنسی پرستی کی سزا موت ہے ، ان شہریوں سمیت ہم جنس پرستی کو بنیاد بنا کر برطانیہ میں پناہ کی 70فیصددرخواستیں مسترد کردی گئیں ۔ پہلی دفعہ ہوم آفس کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق برطانیہ میں پناہ کی درخواست دائر کرنے والوں میں سے 3535افراد نے ہم جنس پرستی کو وجہ بیان کیا اور یہ تعدادیکم جولائی 2015ءسے 31مارچ 2017ءتک کے اعدادوشمار سے 6فیصد زائد ہے ۔ انٹرنیشنل بزنس ٹائمز کے مطابق 2379درخواست گزاروں کی درخواستیں مسترد کردی گئیں جنہوں نے لکھا تھا کہ وہ اپنے ملک میں سزاﺅں سے بچنے کے لیے بھاگ آئے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق پناہ کی درخواست دینے والوں میں 20یعنی تقریباً1000افراد کا تعلق پاکستان سے تھا جنہوں نے ہم جنس پرستی وجہ بیان کی ، ان میں سے صرف 233کوپناہ دی گئی جبکہ بقایا 700کی درخواستیں مسترد کردی گئیں ۔

آرمی چیف کی 112بیویاں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلمان ، بالخصوص قبائلی معاشروں میں ایک سے زائد شادیوں کا رواج ہے کیونکہ قبائل میں تصور پایا جاتاہے کہ جتنا بڑا کنبہ ہوگا اتنی ہی آپ کی عزت ہوگی یااس سے ملتے جلتے کچھ دیگر رجحانات ہیں جبکہ اسلام میں ہرصاحب استطاعت شخص کو چار شادیوں کی مشروط اجازت ہے لیکن ایک ایسا آرمی چیف بھی تھا جس کی 112بیگمات ہیں۔ جی ہاں، دی اکانومسٹ کے مطابق جنوبی سوڈان میں روایت عام ہے کہ جس شخص کی جتنی زیادہ آمدن ہوگی اس کی اتنی ہی زیادہ بیگمات ہوں گی ، جنوبی سوڈان کے سابق آرمی چیف سٹاف پال ملونگ کی 100سے زیادہ بیگمات تھیں، بالکل درست تعداد تو معلوم نہیں لیکن ایک نیوزویب سائٹ نے کچھ عرصہ قبل پا ل کی 112بیگمات کا انکشاف کیا تھا جب سب سے چھوٹی بیگم ایک سکول ٹیچر کے عشق میں مبتلاءہوکر شادی کیلئے گھر سے بھاگ گئی تھی ۔

سلامتی کونسل میں بھارت کو پھر عبرت ناک شکست ‘ مولانا مسعود اظہر بارے چین نے دوستی کا حق ادا کر دیا

نیویارک (آئی این پی) اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں بھارت کے مستقل نمائندے سید اکبرالدین نے کہا ہے کہ چین کا نام لئے بغیر کہا ہے کہ جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو ایک بار پھرمعمولی سیاسی مفادات کیلئے بچا لیا گیا ہے اور بھارت کی طرف سے اسے بین الاقوامی دہشتگرد قراردینے کی کارروائی اور پابندی کو ویٹو کر دیا گیا ہے۔ بھارت کے معروف ہندوستان ٹائمز نے اس کی خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ چین نے برطانیہ، فرانس، امریکہ اور بھارت کی طرف سے اس پر پابندیاں لگانے کی قرارداد کو ویٹو کر دیا جو کہ پٹھانکوٹ کے فوجی ہوائی اڈے پر حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا ، چین نے بھارت کی تحریک کو ویٹو کے ذریعے ناکام بنا دیا۔