سانحہ ماڈل ٹاﺅن ۔۔۔حکومتی حکمت عملی نے سب کو حیران کر دیا ، شہباز شریف اور رانا ثناءاﷲ بارے بڑی خبر آگئی

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وزیر قانون رانا ثنااللہ نے سانحہ ماڈل ٹاو¿ن پر صفائی دینے کے لیے آمادگی ظاہر کردی۔پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاو¿ن پر آئندہ کی حکمت عملی طے کرنے کے لیے اے پی سی طلب کی اور طا ہرالقادری کا کہنا ہے کہ اب عوامی احتجاج اور دھرنے سمیت کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاو¿ن پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وزیر قانون رانا ثنااللہ صفائی دینے کے لیے تیار ہیں لیکن پنجاب حکومت اس بارے میں معافی مانگنے کو تیار نہیں۔ذرائع نے بتایا کہ شہبازشریف اور رانا ثنااللہ قسم اٹھانے یا حلفاً کہنے کو بھی تیار ہیں کہ سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کسی منصوبہ بندی کے تحت نہیں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے بعد سے اب تک عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈاپور اور رانا ثنااللہ کے درمیان چار ملاقاتیں ہوچکی ہیں، خرم نواز نے راناثناءاللہ سے 2 ملاقاتیں ایک دوست گل شیر کے گھر پر کیں، 180 ایچ ماڈل ٹاو¿ن میں بھی دونوں کی ملاقات ہوئی جس میں ایک اہم شخصیت بھی شامل تھی۔

فلم ’پدماوتی‘ کو ریلیز کی مشروط اجازت مل گئی

بالی وڈ (ویب ڈیسک )اداکارہ دپیکا پڈوکون کی فلم ’پدماوتی‘ کو بھارتی سنسر بورڈ نے نمائش کی مشروط اجازت دے دی۔سال 2017 کی سب سے متنازع فلم ’پدماوتی‘ رہی، جس نے بھارت بھر میں بھونچال کی کیفیت طاری کیے رکھی۔ فلم پر ’شری راجپوت کرنی سینا‘ نے تاریخی حقائق مسخ کرنے کا الزام عائد کیا تو وہیں انتہا پسندوں نے فلم کی نمائش روکنے کے لیے پر تشدد مظاہرے کیے۔دوسری جانب بی جے پی کے انتہا پسند رہنما نے دپیکا پڈوکون اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے سر کی قیمت 10 کروڑ لگا ڈالی، جس کے بعد پروڈیوسرز نے انتہا پسندوں کے دباو¿ میں آکر فلم کی ریلیز یکم دسمبر کو موخر کردی تھی۔فلم کی اسپیشل اسکریننگ میں سنسر بورڈ کے ارکان کے ساتھ ساتھ تاریخ دان اور رانی پدمنی کے خاندان کے افراد بھی شریک تھے۔ اجلاس میں طویل مشاورت کے بعد بھارتی سنسر بورڈ نے فلم کو مشروط اجازت دے دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنسر بورڈ کا کہنا ہے کہ فلم کا نام تبدیل کرنے اور فلم کے 26 مناظر کو ہٹانے کی شرط پر سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا، جس پر عمل کیے بغیر فلم کو نمائش کی اجازت نہیں دی جائے گی۔بھارتی سنسر بورڈ نے فلم کا نام بھی ’پدماوت‘ تجویز کیا ہے، اس حوالے سے سنجے لیلا بھنسالی اور فلم پروڈیوسرز کی جانب سے کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا۔

 

سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر طاہر القادری کی آل پارٹیز کانفرنس

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی زیر صدارت سانحہ ماڈل ٹاو¿ن پر آل پارٹیز کانفرنس ہورہی ہے۔عوامی تحریک کے سربراہ کی زیر صدارت کل جماعتی کانفرنس ہورہی ہے جس میں ڈاکٹر طاہر القادری تمام اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ کل جماعتی اجلاس کے باقاعدہ آغاز پر طاہر القادری نے کہا کہ اے پی سی میں 40 سے زائد سیاسی جماعتیں شرکت کررہی ہیں، وہ تمام جماعتوں کے قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہیں، آج کی اے پی سی کا ایجنڈا سانحہ ماڈل ٹاو¿ن اور مجھے کیوں نکالا ہے، سیاسی جماعتوں میں بعض معاملات پر اختلافات ہوتے ہیں لیکن سانحہ ماڈل ٹاو¿ن پر آج تمام بڑی جماعتیں ایک چھت تلے جمع ہیں، ماڈل ٹاو¿ن میں پنجاب حکومت کی درندگی نے سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کردیا ہے، سیاسی جماعتیں عدلیہ، فوج اور دیگر اداروں کے ساتھ ہیں، نواز شریف نے ملکی تاریخ میں کرپشن کاآغازکیا، انہوں نے ارکان اسمبلی کو پیسے دے کر رشوت کا آغازکیا، آج نوازشریف کہتے ہیں کہ وہ نظریاتی اور جمہوریت کی جنگ لڑرہے ہیں۔آل پارٹیز کانفرنس میں پیپلز پارٹی کا وفد شریک ہے جس میں سینیٹر رحمان ملک، قمر زمان کائرہ، میاں منظور احمد وٹو اور لطیف کھوسہ شامل ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے وفد میں شاہ محمود قریشی ،جہانگیر ترین، شفقت محمود اور چودھری سرور شامل ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید کا ایک رکنی وفد بھی اے پی سی میں موجود ہے جب کہ مسلم لیگ ق کے چوہدری برادارن، کامل علی آغا اور طارق بشیر چیمہ بھی شرکت کررہے ہیں۔ جماعت اسلامی کی طرف سے لیاقت بلوچ کی سربراہی میں وفد اے پی سی میں نمائندگی کررہے ہیں۔

ایم ڈبلیو ایم کے سید اسد عباس نقوی وفد کے ہمراہ اے پی سی میں شریک ہیں۔ چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال بھی کانفرنس میں شرکت کے لئے لاہور پہنچ گئے ہیں۔ سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر صغیر، وائس چیئرمین وسیم آفتاب بھی انکے ہمراہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاو¿ن سے متعلق جدوجہد کو فیصلہ کن بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور کارکنوں کو کم از کم 15 دن کا راشن جمع کرنے اور تیاری کی ہدایات کردی گئی ہیں۔عوامی تحریک جنوری کے پہلے یا دوسرے ہفتے سے احتجاج کی کال دے سکتی ہے اور احتجاج کی نوعیت اور حتمی تاریخ کا اعلان آج کیا جائیگا۔ اے پی سی میں لاہور سمیت مختلف شہروں میں ایک ہی دن احتجاجی دھرنے دینے کے آپشن پر بھی غور ہوگا۔

سابق فٹبالر جارج ویا لائبیریا کے صدر منتخب

لائبیریا (نیٹ نیوز) فٹبال کلب چیلسی، مانچیسٹر سٹی اور اے سی میلان کے سابق کھلاڑی جارج ویا لائبیریا کے صدر بن گئے ہیں۔ اکیاون سالہ جارج ویا سنہ 1995 میں بیلن ڈی اور جیتنے والے پہلے غیر یورپی کھلاڑی رہ چکے ہیں۔ ان کے 18 سالہ فٹبال کریئر کا اختتام 2003 میں ہوا تھا۔اس کے بعد وہ سیاست میں داخل ہو گئے اور لائبیریا کی پارلیمان میں بطور سینیٹر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ لائبیریا کی نیشنل الیکشن کمیشن نے ان کی جیت کا اعلان کیا اور کہا کہ انھوں نے اپنے مخالف امیدوار کے مقابلے میں 60 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے۔ جیسے ہی ان کی جیت کی خبر سامنے آئی تو ان کے سپورٹر دارالحکومت مونورویا میں جشن منانے لگے۔ جارج ویھ کئی دہائیوں میں پہلی مرتبہ لائبیریا میں اقتدار کی منتقلی کے اس مرحلے میں افریقہ کی پہلی منتخب خاتون صدر کی جگہ اب اقتدار سنبھالیں گے۔ انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد جارج ویھ نے اپنے ٹوئٹر پر لکھا: ’میرے لائبیرین ساتھیو، میں پوری قوم کے جذبات کو محسوس کر رہا ہوں۔‘انھوں نے مزید کہا کہ ’مجھے آج ملنے والی ذمہ داری اور اس کی اہمیت کا احساس ہے۔

 

فلم ”پرچی “کی کاسٹ کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات

اسلام آباد (شوبز ڈیسک) فلم پرچی کی کاسٹ اپنی فلم کی پرموشن کیلئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملنے پہنچ گئی۔نئے سال کے موقع پر پاکستانی فلم انڈسٹری کا فلم بینوں کیلئے تحفہ، فلم پرچی کی کاسٹ اپنی فلم کی پرموشن کیلئے وزیراعظم سے ملاقا ت کی۔اس موقع پر فلم کے مرکزی کرداروں حریم فاروق ، علی رحمان خان اور ڈائریکٹر اظفرجعفری نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی ، فلم پرچی 5 جنوری 2018 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم کی ٹیم نے وزیر اعظم کو فلم کے نام والی ایک جرسی تحفہ کے طور پر دی۔ جسے وزیراعظم نے بہت پسند کیا۔

مادھوری کیساتھ کام کرنے کیلئے پرجوش ہوں‘انیل کپور

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار انیل کپور نے کہا کہ وہ اداکارہ مادھوری کیساتھ فلم ٹوٹل دھمال میں کام کرنے کیلئے بہت پرجوش ہیں۔ میڈیا کے مطابق انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ 17 سال کے طویل عرصے کے بعد ٹوٹل دھمال میں دوبارہ ایکساتھ جلوہ گر ہونگے ، اس سلسلے میں انیل کپور کا کہنا ہے کہ میں فلم میں مادھوری ڈکشٹ کیساتھ کام کرنے کیلئے بہت خوش اور پرجوش ہوں، ہم نے ماضی میں بھی بہت سی فلمیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا لوگوں نے ہمیشہ ہماری جوڑی کو پسند کیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہم دوبارہ شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرنے اور وہی جادو بکھیرنے میں کامیاب ہوں گے۔واضح رہے کہ فلم میں اجے دیوگن ، ارشد وارثی ،رتیش دیش مکھ اور جاوید جعفری بھی شامل ہیں۔

میرا کی قومی کرکٹرز کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور(شوبز ڈیسک ) اداکارہ میرا کی قومی کرکٹرز کے ساتھ بنائی گئی تصاویر منظر عام پر آگئیں، اداکارہ میرا جو ہر وقت خبروں میں رہنے کیلئے الٹی سیدھی حرکتیں کرتی رہتی ہیں نے ایک بار پھر پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ بنائی گئی اپنی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر دوبارہ پوسٹ کر دی ہیں۔یہ تصاویر قومی کرکٹ ٹیم کے دبئی میں ٹی ٹین لیگ میں شرکت کیلئے روانگی کے موقع پر اتاری گئی تھیں جس کو اداکارہ نے ایک بار پھر سے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ کے اکاﺅنٹ پر پوسٹ کر دی ہیں۔تصاویر میں اداکارہ کے ساتھ قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ گرانٹ فلاور ،کپتان سرفراز احمد ، شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا دکھائی دے رہی ہیں۔

بالی وڈفلم ”ٹائیگر زندہ ہے“ نے گول مال اگین کا ڈبہ گول کردیا

ممبئی(شوبز ڈیسک ) بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’ٹائیگرزندہ ہے‘نے 7 دنوں میں 200 کروڑ سے زائد کمالیے۔بالی وڈ کے سلطان سلمان خان اوراداکارہ کترینہ کیف کی فلم’ٹائیگرزندہ ہے ‘کی کامیابی کا سفر تیزی سے جاری ہے۔ فلم کو ریلیز ہوئے سات دن ہوگئے ہیں لیکن سینماو¿ں میں شائقین کی تعداد میں کمی نہیں آرہی ہے ا ور فلم تیزی سے کامیابی کی جانب بڑھ رہی ہے۔معروف بھارتی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ’باہوبلی2‘ کے بعد’ٹائیگر زندہ ہے‘ 2017 کی سب سے زیادہ تیزی سے 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی فلم بن گئی ہے اور فلم نے ریلیز کے صرف سات دنوں میں 200 کروڑ سے زائد کی رقم کمالی ہے۔ جب کہ بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹوئٹ کی ہے کہ فلم نے سات دنوں میں 206 کروڑ 4 لاکھ کماکراجے دیوگن کی’گول مال اگین‘کے اب تک کے بزنس 205 کروڑ کا ریکارڈ ایک جھٹکے میں توڑدیا۔ یاد رہے کہ 150 کروڑ کے بجٹ سے بنائی گئی فلم ریلیز کے صرف سات دنوں میں اپنی لاگت پوری کرچکی ہے۔

گو رے کرکٹر با ل ٹمپر نگ کر تے ر نگے ہا تھو ں پکڑے گئے

میلبورن (نیوزایجنسیاں ) انگلش باو¿لر جیمز اینڈرسن اور سٹورٹ براڈ کی جینٹل مین گیم کے ساتھ دو نمبری پکڑی گئی۔ دونوں میلبورن ٹیسٹ میں بال ٹمپرنگ کرتے پکڑے گئے، امپائر دھرما سینا نے وارننگ دے دی۔میلبورن ٹیسٹ میں انگلش ٹیم کا کھیل سے کھلواڑ سامنے آگیا۔ جیمز اینڈرسن اور سٹورٹ براڈ کی سرعام بال ٹیمپرنگ پوری دنیا نے دیکھ لی۔ گورے باو¿لرز کے کالے کرتوت کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگئے۔ جیمز اینڈرسن نے زیادہ سوئنگ حاصل کرنے کے لئے نئی گیند کو ناخن سے کھرچا،سٹورٹ براڈ نے بال کو سخت جگہ پر پٹخ کر ٹمپرنگ کی۔ امپائر کمار دھرماسینا نے دونوں باﺅلرز کو وارننگ دے دی۔ دونوں انگلش گیند باز دو ہزار دس کے دورہ جنوبی افریقہ میں بھی بال ٹمپرنگ کرچکے ہیں۔انگلش ٹیم بال ٹمپرنگ کی پرانی کھلاڑی ہے، انیس سو چورانوے میں انگلش کپتان مائیکل آرتھرٹن بھی اس جرم کا ارتکاب کرچکے، کیا جیمز اینڈرسن اور سٹورٹ براڈ کو سزا کے لئے کیمرے کی گواہی کافی نہیں ؟شائقین کرکٹ کی نگاہیں آئی سی سی پر جم گئیں۔ جبکہ دوسری جانب انگلش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ٹریور بیلس نے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن پر بال ٹیمپرنگ کا الزام مسترد کر دیا ۔چوتھے ٹیسٹ کے دوران ایک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں انگلش بولر جیمز اینڈرسن کو گیند کے ساتھ ناخن کے ذریعے چھیڑ چھاڑ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے اب تک اس پر کوئی ردعمل نہیں آیا تاہم سابق کرکٹر اسے بال ٹیمپرنگ قرار دے رہے ہیں تاہم انگلش کوچ ٹریور بیلس نے بال ٹیمپرنگ کے الزامات مسترد کردیے۔چوتھے روز بارش سے متاثرہ کھیل کے اختتام پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انگلش کوچ کا کہنا تھا کہ انہوں نے میڈیا میں خبروں کے بعد امپائر سے بات کی جس پر ان کا کہنا تھا ایسی کوئی بات نہیں اور یہ بال ٹیمپرنگ نہیں ہے۔اس سے قبل مایہ ناز سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں کسی بولر کو گیند کے ساتھ اس طرح چھیڑ چھاڑ نہیں کرنی چاہیے۔

فتح کا لی آ ندھی سے روٹھ گئی

نیلسن (اے پی پی) نیوزی لینڈ نے کالی آندھی کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 47 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، کیویز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، گلین فلپس 55 اور کولن منرو 53 رنز بنا کر نمایاں رہے، جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 19 اوورز میں 140 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، کالی آندھی کا کوئی بھی کھلاڑی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، آندرے فلیچر 27 رنز بنا کر نمایاں رہے، کرس گیل بیٹنگ کا جادو نہ چلا سکے اور صرف 12 رنز بنا کر چلتے بنے، ٹم ساﺅتھی اور سیتھ رانس نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، گلین فلپس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ جمعہ کو نیلسن میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم کے قائد کارلوس بریتھویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی اور ان کا یہ فیصلہ درست ثابت نہ ہو سکا، نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے، گلین فلپس 55 اور کولن منرو 53 رنز بنا کر نمایاں رہے، مارٹن گپٹل 5 رنز بنا سکے، ٹام بروس 2، روز ٹیلر 20، انارو کچن 12، بریسویل صفر پر آﺅٹ ہوئے، مچل سینٹنر 23 اور ٹم ساﺅتھی 10 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، کریگ بریھویٹ اور ٹیلر نے 2، 2 جبکہ بدری، ولیمز اور ایشلے نرس نے ایک، ایک وکٹ لی، جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 19 اوورز میں 140 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی