سانحہ ماڈل ٹاؤن پر طاہر القادری کا اے پی سی بلانے کا اعلان

 لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے معاملے پر 28 دسمبر کو آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ اصل مقدمہ تو ماڈل ٹاؤن کا ہے، باقی مقدمات اپنے وقت پر کھلیں گے، 17 جون 2014ء  کو پنجاب حکومت نے منصوبہ بندی کے تحت حملہ کیا جس میں  45 تھانوں سے چن چن کر 809 شوٹرز بلائے گئے جب کہ حملہ کرنے والوں میں  شارٹ شوٹرز اور اسنائپرز شامل تھے۔سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ اتنا بڑا آپریشن وزیر اعلیٰ کی اجازت کے بغیر ممکن نہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان 31 دسمبر تک سرنڈر کرکے خود کو قانون کے حوالے کریں، ہم  اس معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس بلا رہے ہیں جس میں تمام بڑی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو مدعو کیا جائے گا، تمام جماعتوں کے ساتھ مشاورت کرکے ہم آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

37بچوں کا پاکستانی باپ پھر سے دولہا بننے کو تیار،کونسی رکاوٹیں پیش آرہی ہیں،دلچسپ خبر

بنوں (ویب ڈیسک) 65 سالہ گلزار خان نے 3 شادیاں کر رکھی ہیں، جن سے ان کے پہلے ہی 36 بچے تھے، جن میں 12 لڑکے اور 24 لڑکیاں شامل ہیں اور اب ایک اور بیٹے کی پیدائش نے یہ تعداد 37 تک پہنچادی ہے۔گلزار خان کا تعلق فاٹا کی ایجنسی شمالی وزیرستان سے ہے، جہاں ہونے والے فوجی آپریشن کی وجہ سے وہ بیوی بچوں سمیت بنوں کے علاقے ملتانی لنڈیاک میں آکر مقیم ہوئے۔گلزار خان کو خاندان کی کفالت میں مشکلات پیش آرہی ہیں اور انہیں گھر کے خرچے کے لیے وقتاً فوقتاً اراضی بیچ کر گزارہ کرنا پڑ رہا ہے۔گلزار خان کے مطابق، ‘مجھے چوتھی شادی کا شوق ہے، لیکن مہنگائی بہت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت بچوں کے لیے ماہانہ وظیفہ مقرر کرے تو وہ چوتھی شادی کرسکتے ہیں اور بچوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔

251 افراد پر مشتمل مسافروں سے بھری کشتی سمندر میں ڈوب گئی،متعددافراد ہلاک،درجنوں زخمی

منیلا (ویب ڈیسک)فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے قریب خراب موسم کی وجہ سے مسافر کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق کشتی میں مجموعی طور پر 251 افراد سوار تھے جن میں سے 240 افراد کو سمندر میں موجود ماہی گیروں نے بچالیا۔کوسٹ گارڈز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثہ بظاہر خراب موسم کی وجہ سے آیا، کشتی میں 251 افراد سوار تھے اور اس میں 286 افراد کے سوار ہونے کی گنجائش تھی۔زندہ بچ جانے والے افراد نے بتایا کہ کشتی صبح سویرے پورٹ سے روانہ ہوئی اور تقریباً تین گھنٹے بعد موسم خراب ہوگیا، تیز ہوائیں اور اونچی لہریں اٹھنے لگیں جس کی وجہ سے کشتی الٹ گئی۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق اس حادثے میں دو مرد اور دو خواتین ڈوب کر ہلاک ہوئے جبکہ 7 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

 

صرف 6 روز با قی، ٹیکس گوشواروں کا ہدف پورا نہیں ہوسکا ۔۔۔ایف بی آر کو 300 ارب روپے درکار ،تہلکہ خیز انکشافات

 

اسلام آباد (ویب ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف پورا کرنے میں 300 ارب روپے درکار ہے۔ ٹیکس گوشواروں کا ہدف پورا نہیں ہوسکا ہے اور اب اس کے پاس انتہائی کم وقت باقی ہے۔ ایف بی آر کو اب بھی ٹیکس ہدف پورا کرنے میں 300 ارب روپے درکار ہیں اور اس کے پاس صرف 6 روز ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کاہدف 1576 ارب روپے ہے، ششماہی ہدف پورا کرنے کے لیے 6 دن میں ہر روز 50 ارب روپے اکٹھے کرنا ہوں۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے پاس یکم جولائی تا20 دسمبر 1276 ارب روپے جمع ہوئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 27 دسمبر کو آکلینڈ جائیگی،کن کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ہونگے،دیکھئے خبر

اسلا م آباد (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 27 دسمبر کو لاہور سے آکلینڈ کے لیے روانہ ہو گی اور 6 جنوری سے دورے کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔دورہ نیوزی لینڈ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم 5 ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے اور غیر ملکی دورے سے قبل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قومی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ 23 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں لیے جائیں گے۔ جن کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے جائیں گے ان میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، حارث سہیل، فہیم اشرف، عماد وسیم، محمد عامر، حسن علی، رومان رئیس، عامر یامین، عمرامین، صہیب مقصود، احمد شہزاد اور محمد نواز شامل ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں محمد حفیظ اور اظہر علی کے فٹنس ٹیسٹ پہلے ہو چکے ہیں اور دونوں کھلاڑی اس وقت قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ شاداب خان بگ بیش لیگ کھیلنے کے لیے آسٹریلیا گئے ہوئے ہیں اس لیے ان کا فٹنس ٹیسٹ بھی نہیں لیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فٹنس ٹیسٹ کے بعد لاہور میں قومی کھلاڑیوں کا تین روزہ مختصر کیمپ بھی لگایا جائے گا جس کے بعد کھلاڑی نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

ادا کا رہ صائمہ، نور، خوشبو اور گلوکارہ فریحہ پرویز کیخلا ف شکنجہ تیا ر،بڑے فنکا ر ہکا بکا

اسلا م آ با د (ویب ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس ادا نہ کرنے پر شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو نوٹس بھیج دیے۔ فلم اسٹار صائمہ، نور، خوشبو اور گلوکارہ فریحہ پرویز سے 27 دسمبر تک آمدن، جائیداد اور اکاو¿نٹس کی تفصیلات مانگ لیں۔ ادکارہ صائمہ ، خوشبو، نور اور گلوکارہ فریحہ پرویز نے سال 2013 سے 2016 تک ٹیکس گواشوارے جمع نہیں کرائے جنہیں نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ اس سے قبل ایف بی آر کی جانب سے گلوکار راحت فتح علی خان اور عارف لوہار کو بھی نوٹس جاری کیے جاچکے ہیں جب کہ گزشتہ روز جاری کردہ نوٹس میں عارف لوہار سے 15 روز کے اندر تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ ایف بی آر نے کراچی اور لاہور کے دیگر فنکاروں کی بھی فہرست تیار کرلی ہے جنہیں جلد ہی نوٹسز بھجوائے جائیں گے۔

مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق پا کستانی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور ہو نے کا امکان

نیویارک (ویب ڈیسک)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق امریکی فیصلے کے خلاف قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی جائے گی جس سے امریکا کو پیغام جائے گا کہ دنیا فلسطین کے ساتھ کھڑی ہے۔ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ فلسطین اور القدس کا تحفظ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مرکزی اصول ہے جب کہ مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق 1967 میں قرارداد بھی پاکستان ہی کی قیادت میں پیش کی گئی تھی۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ سلامتی کونسل کی تمام قراردادوں پر بلاامتیاز عملدرآمد ہونا چاہیے جب کہ انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکی متنازع فیصلے کے خلاف ا?ج جنرل اسمبلی میں قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی جائے گی۔پاکستان کی مستقل مندوب نے کہا کہ بیت المقدس کا درجہ تبدیل کرنے سے مشرق وسطیٰ میں مزید بدامنی پھیلے گی، امریکی صدر کو اپنا فیصلہ واپس لینا چاہیے، امید ہے کہ جنرل اسمبلی میں قرارداد کی منظوری سے امریکا کو پیغام جائے گا کہ دنیا فلسطین کے ساتھ کھڑی ہے۔

بیت المقدس کے مسئلے پر امریکہ کیخلاف ووٹ دینے والے کو نمٹ لینگے،ٹرمپ آپے سے باہر

نیویارک (مانیٹرنگ) امریکہ نے پوری عالمی برادری کو دھمکی دی ہے کہ جس نے آج جنرل اسمبلی میں امریکہ کے خلاف ووٹ ڈالا اس کے خلاف اقدامات کیے جائیں گے اور اس کی امداد میں کٹوتی کی جائے گی۔ اسی قسم کی دھمکی براہ راست امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے آئی ہے جبکہ اقوام متحدہ میں امریکی خاتون مندوب نے بھی مختلف ممالک کے سفیروں کو دھمکی آمیز خط لکھے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کر لینے کے خلاف جنرل اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے سلامتی کونسل میں امریکہ کے خلاف قرارداد پیش ہوئی تھی جسے امریکہ نے ویٹو کر دیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ جس ملک نے امریکہ کے خلاف ووٹ دیا اس کی امداد میں کمی کر دی جائے گی۔ ٹرمپ نے کہا وہ تمام صورتحال کاجائزہ لے رہے ہیں۔ امریکی مندوب نکی ہیلی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں جو کچھ ہوا وہ ہماری بے عزتی تھی۔ ایسی بے عزتی ماضی میں کبھی نہیں ہو تی۔ اقوام متحدہ فائدے کی بجائے ہمیں نقصان پہنچا رہی ہے ہمیں ہمیشہ کہا گیا ہے کہ ”ڈومور اینڈ پے مور“ یعنی ہم سے مزید رقم کا تقاضہ کیا جاتا ہے۔ ہم امریکی عوام کی بہبود کیلئے سفارتخانہ منتقل کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو وہ ممالک بھی ہماری مخالفت میں کھڑے ہو جاتے ہیں جس کو ہم امداد دیتے ہیں۔ نکی ہیلی نے مختلف سفیروں کو خط میں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جنرل اسمبلی میں بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے خلاف قرارداد کی حمایت کرنے والے ممالک کے نام صدرٹرمپ کو دونگی اور ایک ایک ووٹ کا حساب رکھا جائے گا۔ نکی ہیلی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم نے امریکی عوام کی خواہشات کے مطابق بیت المقدس میں سفارتخانہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا، جن ممالک کی ہم مدد کرچکے ہیں ان سے امریکا کو نشانہ بنانے کی توقع نہیں رکھتے۔ تاہم جمعرات کو جنرل اسمبلی میں امریکی فیصلے کے خلاف تنقیدی ووٹ ڈالا جائے گا اور اس دوران قرارداد کی حمایت کرنے والے ہر ملک کا نام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بتاو¿ں گی، اور ایک ایک ووٹ کا حساب رکھا جائےگا۔ امریکہ کے اہم اتحادی ممالک برطانیہ، فرانس، جاپان، اٹلی اور یوکرین نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالے جس میں کہا گیا تھا کہ مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق کسی بھی فیصلے کی قانونی حیثیت نہیں ہوگی۔

الیکٹرک فالٹ پرمشہور جرمن کمپنی نے 3لاکھ سے زائد گاڑیاں واپس منگوالیں

میونخ(خصوصی رپورٹ) جرمنی میں گاڑیاں بنانے والی مشہور کمپنی اودینے الیکٹرک فالٹ کی شکایات آنے پر ہزاروں کاریں واپس منگوالیں،غیرملکی میڈیا کے مطابق بدھ کو اودی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ الیکٹریکل کا مسئلہ آگ کا باعث بن رہا تھا،جس کے بعد اودی کے واکس ویگن یونٹ نے 3لاکھ 30 ہزار کاروں کو واپس منگوا لیا گیا ہے۔ان میں اپریل 2011ءتا مئی 2015 ءمیں بننے والے A4,A5,A5 کیبریلٹ اور Q5 کے ماڈل شامل ہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سال کا مختصر ترین دن ، طلوع آفتاب دیکھنے،دلی مرادیں مانگنے والے ہزاروں افرادکس جگہ کا رخ کرتے ہیں،دیکھئے خبر

لاہو ر (ویب ڈیسک)پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سال کا مختصر ترین دن ہے۔ کیونکہ اس دن زمین کا جھکاو¿ سورج سے دور ہوتا ہے جس کی وجہ سے سورج دیر سے نکلتا ہے اور وقت سے پہلے غروب ہوجاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ رات طویل ترین ہوتی ہے۔برطانیہ میں سال کے مختصر دن کا آغاز صبح 8 بجے تک ہوتا ہے جب کہ اختتام شام 4 بجے کے قریب ہوجاتا ہے۔اس کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک اپنے مقامی وقت کے حساب سے اس دن کا اختتام کرتے ہیں۔ ہر سال یہاں موسم سرما میں طلوع آفتاب دیکھنے ہزاروں افراد اس جگہ کا رخ کرتے ہیں اور اپنی دلی مرادیں بھی مانگتے ہیں۔