ورلڈ الیون میں بھارتی کھلاڑی کیوں نہیں،اہم وجہ سامنے آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون کے کوچ اور سابق زمبابوین کپتان اینڈی فلاور نے بالآخر ٹیم میں بھارتی کھلاڑیوں کو شامل نہ کرنے کی وجہ بتا دی ہے جسے جان کر پورا بھارت ہی شرم سے پانی پانی ہو جائے گا کہ اب پوری دنیا ان کے بارے میں کیا سوچتی ہے۔
کپتان فاف ڈوپلیسی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اینڈی فلاور نے کہا کہ سیاسی ایشوز پر بھارت کی جگہ دیگر ممالک کے کھلاڑیوں کو ترجیح دی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے کہنے کے مطابق اپنی طرف سے پوری کوشش کی کہ ورلڈ الیون میں زیادہ سے زیادہ ملکوں کی نمائندگی ہو اور اچھے کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ الیون کے کپتان ویرات کوہلی ہیں اور اس وجہ سے بھارتی میڈیا نے اس وقت ہی خدشات کا اظہار شروع کر دیا تھا کہ کہیں پاکستان بھیجی جانے والی ٹیم میں بھارتی کھلاڑیوں کو شامل نہ کر دیا جائے۔
اگرچہ بھارت کا یہ خدشہ دور ہو گیا ہے اور کوئی بھی بھارتی کھلاڑی اس ٹیم میں شامل نہیں لیکن اس سے پوری دنیا کو بھارت کا مثبت چہرہ نظر نہیں آیا بلکہ سب ہی حیران ہیں کہ کرکٹ کو سیاست کی بھینٹ کیوں چڑھایا جا رہا ہے

آزادی کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی

 لاہور:  پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین آزادی کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا، قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور ورلڈ الیون کے قائد فاف ڈوپلیسی نے ٹرافی کی رونمائی کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ کرکٹ میں کوئی بھی چیز آسان نہیں ہوتی، ہماری تیاری بہت اچھی ہے، تینوں شعبوں میں اچھا پرفارم کرتے ہوئے حریف ٹیم کو ٹف ٹائم دینے کی کوشش کریں گے، محمد عامر کا متبادل موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں، کوشش ہے کہ مستقبل کے منصوبوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں زیادہ سے زیادہ نوجوان پلیئرز کو شامل کیا جائے۔

کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ حالات کافی بہتر ہو رہے ہیں، پی ایس ایل میچز کے کراچی میں انعقاد کے بعد امید ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ بھی کراچی میں واپس آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پلیئرز ورلڈ الیون میں شامل ہوتے تو اچھا لگتا تاہم امید ہے مستقبل میں بھارت کی پوری ٹیم پاکستان آئے گی۔ پاکستان جیسی میزبانی اور سیکیورٹی کسی ملک میں نہیں دیکھی۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور ماڈل گرل علیزے کی سوشل میڈیا پر تصاویر نے دھوم مچا دی

ابو ظہبی (آن لائن) پاکستانی نژاد برطانوی باکبر عامر خان اور ماڈل گرل علیزے گبول کی سوشل میڈیا پر تصاویر نے دھوم مچا دی ،دونوں کو شیخ زید مسجد میں دیکھا گیا جہاں عامر خان اور علیزے گبول نے نماز ادا کی،دونوں کی شادی کے بارے میں میڈیا پر تبصرے ۔تفصیلات کے مطابق عامر خان اور پاکستانی ماڈل گرل علیزے گبول کے معاشقے کے چرچے ان دنوں زد عام ہیں دونوں ابوظہبی میں موجود ہیں ۔شیخ زید مسجد میں دونوں کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے مداح قیاس آرائیاں کررہے ہیں شاہد دونوں نے شادی کر لی ہے ۔عامر خان نے انسٹا گرام پر شیخ زید مسجد میں بنائی گئی ایک تصویر

شیئر کی ہے اور کیپشن میں لکھا کہ اس نے یہاں نماز ادا کی ہے ہم سب کو نماز ضرور ادا کرنی چاہیے ۔عامر خان کے تصویر شیئر کرنے کے دو گھنٹے بعد علیزے گبول نے بھی اسی مسجد سے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں عبایہ پہنے ہوا تھا ۔ تصویر کے کیپشن میں علیزے گبول نے ” الحمد للہ“ لکھا۔ دونوں کی تصاویر شیئر ہونے کے بعد مداحوں نے دونوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار اور قیاس آرائیاں کی ہیں کہ شاہد دونوں نے شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

ملک کا راستہ آئین اورجمہوریت کے ساتھ جڑا ہوا ہے، وفاقی وزیرداخلہ

 کراچی: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے 70 سالوں میں بہت ہچکولے کھالیے جب کہ ملک کا راستہ آئین اورجمہوریت کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ  احسن اقبال نے کراچی میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح مزار پر حاضری دی  اور فاتحہ خوانی کی،اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے اندرفرقوں کی عصبیت نے جڑپکڑلی ہے اور ہمارے نوجوانوں کو ورغلانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن  ہم یہ سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ہمیں قائداعظم کے وژن کو دوبارہ زندہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان نے 70 سالوں میں بہت ہچکولے کھالیے جب کہ ملک کا راستہ آئین اورجمہوریت کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔وزیر داخلہ نے تحریک انصاف کے سربراہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک بڑی سیاسی جماعت  کے لیڈر ملک کی ترقی و خوشحالی  پر کبھی خوش نہیں ہوئےاور انہوں نے کبھی ملک کی کوئی خوبی اور کامیابی کو تسلیم نہیں کیا جب کہ پاکستان آنے والے انٹرنیشنل کھلاڑی کوئی پھٹیچر نہیں بلکہ ورلڈ کلاس پلیئرز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ10سال سے سنسان ہمارے میدان آباد ہو نے جارہے ہیں پوری قوم  پاکستان میں کرکٹ کا ایک بڑا ٹورنامنٹ دیکھے گی  اس لیےآزادی کپ  کے لاہور میں انعقاد پر اسے صوبائی رنگ نہ دیا جائے۔

شہرقائد میں امن و امان کی صورتحال  کو بہتر بنانے پر وزیر داخلہ نے سیکورٹی اداروں کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں رینجرز نے امن و امان کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا لندن میں نوازشریف کی ایم کیوایم کے بانی سے ملاقات ہوئی ہے تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس بارے میں کچھ علم نہیں جب کہ نوازشریف لندن کسی سیاسی سرگرمی کے لیے نہیں اہلیہ کی عیادت کے لئے گئے ہیں۔

تمام ریاستی اداروں کو اپنی ذمہ داریاں آئین کے مطابق ادا کرنی چاہئیں، چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ ریاست کے تمام اداروں کو اپنی زمہ داریاں آئین کے مطابق ادا کرنی چاہئیں اور ججز کو ہر قسم کے اثر و رسوخ سے آزاد ہونا چاہیے۔نئے عدالتی سال کے آغاز پر فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں پر از خود نوٹس لیے گئے، گزشتہ ایک سال کے دوران انسانی حقوق سیل کے ذریعے 29 ہزار 657 شکایات کو نمٹایا گیا، ججز نے چھٹیوں کا بیشتر وقت بھی کام میں گزارا، چھٹیاں قربان کرنے کے باوجود زیرالتواء کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا، 31اگست 2016  کو زیر التواء مقدمات کی تعداد 30 ہزار 871 تھی، ایک سال کے دوران  13 ہزار  667 مقدمات نمٹائے گئے لیکن اس دوران لاہور رجسٹری میں  5 ہزار 611 ، کراچی میں ایک ہزار  292، پشاور رجسٹری میں 595  جب کہ کوئٹہ میں 518 نئے مقدمات دائر ہوئے، 31 اگست 2017 تک زیرالتواء مقدمات کی تعداد 36 ہزار 692 ہوگئی۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ انصاف کا مقصد آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی سے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے لہذا انصاف کے لیے ضروری ہے جمہوریت کا تحفظ اور بچاؤ کیا جائے، فراہمی انصاف کے لئے باراوربینچ کومتحد ہونا ہوگا۔ آئین سب سے بالاتر ہے، عدلیہ انصاف فراہم ، بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بناتی ہے، ججز کو ہر قسم کے اثر و رسوخ سے آزاد ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے تمام اداروں کو اپنی ذمہ داریاں آئین کے مطابق ادا کرنی چاہئیں،کوئی اتھارٹی یا ریاستی ادارہ آئین کے خلاف کام کرے تو عدلیہ کو جوڈیشل ریویو کا اختیار ہے، ناانصافی سے شہریوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے اور قوموں کو ناانصافی افراتفری اور انارکی کی طرف لے جاتی ہے۔

باکسرعامر کا نیا عشق مٹکا, لڑکی کون؟, دیکھئے اہم رپورٹ

ابو ظہبی ( خصوصی رپورٹ)پاکستانی نژاد برطانوی باکبر عامر خان اور ماڈل گرل علیزے گبول کی سوشل میڈیا پر تصاویر نے دھوم مچا دی ،دونوں کو شیخ زید مسجد میں دیکھا گیا جہاں عامر خان اور علیزے گبول نے نماز ادا کی،دونوں کی شادی کے بارے میں میڈیا پر تبصرے ۔تفصیلات کے مطابق عامر خان اور پاکستانی ماڈل گرل علیزے گبول کے معاشقے کے چرچے ان دنوں زد عام ہیں دونوں ابوظہبی میں موجود ہیں ۔شیخ زید مسجد میں دونوں کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے مداح قیاس آرائیاں کررہے ہیں شاہد دونوں نے شادی کر لی ہے ۔عامر خان نے انسٹا گرام پر شیخ زید مسجد میں بنائی گئی ایک تصویر شیئر کی ہے اور کیپشن میں لکھا کہ اس نے یہاں نماز ادا کی ہے ہم سب کو نماز ضرور ادا کرنی چاہیے ۔عامر خان کے تصویر شیئر کرنے کے دو گھنٹے بعد علیزے گبول نے بھی اسی مسجد سے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں عبایہ پہنے ہوا تھا ۔ تصویر کے کیپشن میں علیزے گبول نے ” الحمد للہ“ لکھا۔ دونوں کی تصاویر شیئر ہونے کے بعد مداحوں نے دونوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار اور قیاس آرائیاں کی ہیں کہ شاہد دونوں نے شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

ترک صدر کا روہنگیا ئی مسلمانوں کی شہریت بارے اہم بیان

آستانہ (خصوصی رپورٹ)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے میانمار کی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کو نسل کے حقائق مشن کو انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرنے کی اجازت دے تاکہ ذمہ دار عناصر کو کٹہرے میں لایا جاسکے۔ قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے بارے میں سربراہ اجلاس کے موقع پر اعلامیہ میں اسلامی تعاون تنظیم نے روہنگیا مسلمانوں پر جبر وتشدد پر میانمار کی حکومت کی مذمت بھی کی۔ اجلاس میں سکیورٹی فورسز کی طرف سے ایک سازش کے تحت ظالمانہ کارروائیوں کے نتیجے میں تقریباً تین لاکھ مسلمانوں کے گھروں اور عبادت گاہوں کو جلانے اور ان کی بنگلہ دیش نقل مکانی پر گہری تشویش کا اظہار بھی کیا گیا۔ اسلامی تعاون تنظیم نے میانمار کی حکومت سے کہاکہ وہ 1982ءکے شہریت ایکٹ پر عملدرآمد کرے اور ان وجوہات کا سدباب کرے جن کی وجہ سے لاقانونیت پیدا ہوئی اور روہنگیا مسلمان حقوق سے محروم ہوئے ہیں۔ اسلامی تعاون تنظیم نے میانمار کی حکومت پر زور دیا کہ وہ ملک میں اور بیرون ملک روہنگیا مسلمانوں کی پرامن گھروں کو واپسی کیلئے فوری اقدامات کرے، سربراہی اجلاس میں سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان مشترکہ تحقیقی منصوبے شروع کرنے، سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں اجتماعی صلاحیتوں اور تعلیمی بجٹ میں اضافے اور غربت کے خاتمے کے لیے تعاون پر اتفاق کیا۔ صدر مملکت ممنون حسین نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سربراہی کانفرنس سے خطاب میں مسلم امہ پر نئے دور کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں مل کر کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ محفوظ مستقبل کے لیے امت مسلمہ کا اتحاد انتہائی ضروری ہے۔ صدر پاکستان نے مسلم امہ پر زرعی پیداوار میں بہتری اور زرعی ٹیکنالوجی میں ترقی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ممنون حسین کا کہنا تھا کہ بحیثیت مسلم برادری ہم کئی دہائیوں سے تعلیم کے شعبے پر توجہ دینے میں ناکام رہے ہیں، لہٰذا مسلمانوں کو تعلیمی میدان میں اپنے سنہری دور کو واپس لانے کے لیے مسلمانوں کو سیاسی اور سماجی و اقتصادی محاذ پر خود کفیل ہونا ہوگا۔ ترک صدر رجب طیب اردگان نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم امہ میں اتحاد اور سالمیت کی ضرورت ہے جبکہ پوری دنیا کے مسلم ممالک کو میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری تشدد کو روکنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ کانفرنس میں دنیا بھر کے 20 مسلم ممالک کے سربراہان مملکت شریک ہوئے۔

سجل علی کس کے مطمئن ؟دیکھئے اہم انکشاف

کراچی (خصوصی رپورٹ) ٹی وی اور فلم دونوں شعبوں میں اپنی خاص پہچان بنانے والی اداکارہ سجل علی نے نجی ٹی وی کی نئی ڈرامہ سیریل سائن کر لی۔ کردار دیکھ کر حامی بھری ہے‘ اس ضمن میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری کامیابی والدہ (مرحومہ) کی دعاﺅں کانتیجہ ہے۔ ہمیشہ محنت و لگن کے ساتھ کام کیا‘ ہر کردار کوسمجھ کر ادا کرتی ہوں۔ اب تک جتنا بھی کام کیا ہے اس سے مطمئن ہوں۔ عوام کی جانب سے ملنے والی پذیرائی سے مزید حوصلہ ملتا ہے۔ فنکار بہت حساس ہوتے ہیں لیکن اپنی ساری پریشانیاں ایک طرف کر کے عوام کو تفریح کا سامان مہیا کرتے ہیں۔ اب اس قسم کے کردارادا نہیں کر سکتی جو صرف شو پیس کے طور پر ادا کئے جاتے ہیں کیونکہ شائقین کو مایوس نہیں کر سکتی۔ یہی وجہ ہے کہ اچھے کردار کے حامل ڈراموں میں نظر آتی ہوں۔ اچھی ٹیم کی محنت سے ڈرامہ اور فلم کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہیں۔ فلموں میں آفرز ہیں جلد فلم میں بھی نظر آﺅں گی۔ اب جدید دور ہے۔ ڈرامہ سمیت فلم انڈسٹری میں بہت سی تبدیلیاں آئی ہیں۔

آخر کار کترینہ کیف نے شادی بارے سب افواہوں کا خاتمہ کر دیا

ممبئی(خصوصی رپورٹ) بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ شادی سے کیریئر متاثر ہونے کاخدشہ ہوتا ہے ،اس سے دور رہنا چاہتی ہوں،عوام نے جتنی مجھے عزت و شہرت بخشی اس پر ان کی مشکور ہوں،ابھی تو کیریئر کی شروعات ہیں اور میری منزل بہت دور ہے جہاں تک پہنچنے کیلئے تھوڑا مزید وقت لگے گا ۔ بھارتی خبررساں ادارے کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں اس لئے آئی کہ شہرت کی بلندیوں کو چھو جاﺅں اور عوام نے جتنا میرا کام پسند کیا میں اس پر ان کی مشکور ہوں تاہم مزید شہرت حاصل کرنا چاہتی ہوں کیونکہ ابھی تو میرا کیریئر شروع ہوا ہے اور میری منزل بہت دور ہے جسے حاصل کرنے کیلئے مزید کچھ وقت درکار ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ شادی کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے کیونکہ شادی کے بعد ایک نئی زندگی شروع ہو جاتی ہے جس کے بعد کیریئر متاثر ہونے کا خدشہ ہوتا ہے ۔

پانامہ فیصلے کے بعد شریف خاندان کیخلاف چیف جسٹس نے بڑا فیصلہ سُنا دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) شریف خاندان کی شوگرملز کی دوسرے اضلاع میں منتقلی  غیر قانونی قرار،لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا،نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے شریف فیملی کی شوگر ملزم کی منتقلی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا ، چیف جسٹس منصور شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے شوگر ملزکی منتقلی کا کالعدم قرار دے دیا ،عدالت نے چودھری،حسیب اوراتفاق شوگرملزکی منتقلی پرفیصلہ سنایاان شوگر ملز کو مظفرگڑھ،رحیم یارخان اوربہاولپورمنتقل کیا گیا تھا۔عدالت کا کہنا تھا کہ شوگر ملز کی دوسرے اضلاع کو منتقلی غیر قانونی ہے لہٰذا   3 ماہ کے اندر واپس منتقل کیا جائے۔فیصلہ واپس آنے کے بعد شریف فیملی کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے پانامہ کیس میں سپریم کورٹ نوازشریف کو نااہل قرار دے چکی ہے اور سابق وزیر اعظم اس وقت لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی اہلیہ کلثوم نواز زیر علاج ہیں ۔دریں اثنا سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور شریف خاندان کے دیگر افراد جو لندن میں مقیم ہیں نے امریکہ کے ویزے حاصل کر لیے ہیں۔ ذرائع کا کہناہے کہ لندن میں موجود شریف خاندان کے تمام افراد بشمول نواز شریف اور کلثوم نوازنے ویزے حاصل کر لیے ہیں۔ شریف خاندان نے امریکہ کے ویزے احتیاطاً حاصل کیے ہیں، اس کے برعکس کلثوم نواز کا علاج لندن میں ہی جاری رہے گا اور وہ علاج کے لیے امریکہ نہیں جائیں گی۔ ذرائع نے مزید کہا کہ بیگم کلثوم نواز کا کیس امریکی ڈاکٹرز کو نہیں بھیجا جائے گا۔بیگم کلثوم نواز کو گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور ان کا لندن میں ہی کینسر کا علاج جاری ہے، اس کے علاوہ شریف خاندان کے ذرائع کے مطابق کلثوم نواز کی ایک سرجری کر لی گئی ہے اور بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے اس وقت ان کے شوہر میاں محمد نواز شریف اور خاندان کے دیگر افراد لندن میں موجود ہیں۔ یہاں یہ وضاحت ضروری ہے کہ بیگم کلثوم نواز اس بیماری کے باوجود این اے 120 کے ضمنی انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں وہ خود تو الیکشن مہم نہیں چلا رہی ہیں مگر ان کی غیر موجودگی میں ان کی صاحبزادی مریم نواز حلقہ این اے 120 میں انتخابی مہم بڑے احسن طریقے سے چلا رہی ہیں۔ مریم نواز اپنی والدہ کی بیماری کا ذکر کرکے حلقے کے عوام سے ہمدردی اور ووٹ حاصل کرنے کی کوشش میں کافی حد تک کامیاب نظر آ رہی ہیں۔