اہم وزیر کے استقبال پر ہیجڑے کے ٹھمکے ،ناچ ناچ کر بے حال

ملکہ ہانس (نمائندہ خبریں) صوبائی وزیر لٹریسی ڈاکٹر فرخ جاوید کی گاﺅں54/Eb میں آمد کے موقع پر خواجہ سراﺅں کا ڈانس،تماشائیوں نے نوٹ نچھاور کیے۔ بتایاگیاہے کہ صوبائی وزیر لٹریسی ڈاکٹر فرخ جاوید کو ضیاءالحق شہید کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا تھا ان کی گاﺅں آمد کے موقع پر اہل علاقہ نے ان کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے مہمان خصوصی کی آمد کے موقع پر انتظامیہ کی طرف سے مہمان خصوصی اور اہل علاقہ کو محظوظ کرنے کے لئے خواجہ سراﺅں کے ڈانس کا خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا، مہمان خصوصی کو گاﺅں سے گراﺅنڈ تک پیدل لایا گیا اسی دوران راستے میں ان کے آگے خواجہ سرا مختلف گیتوں پر رقص کرتے رہے جبکہ ان کے ہمراہ معززین خواجہ سرا ﺅںکے ڈانس سے خوب محظوظ ہوئے تماش بین خواجہ سراﺅں پر نوٹ بھی نچھاور کرتے رہے ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر لٹریسی ڈاکٹر فرخ جاوید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کھےلےں ثقافت کی آےنہ دار ہےں ، کھےلوں کی طرف راغب قومےں تےزی سے ترقی کی مدارج طے کرتی ہےں ، حکومت کھےلوں کے فروغ کےلئے خطےر فنڈز خر چ کر رہی ہے ۔ کرکٹ مےچ 54/E.B اور 88/E.B کی ٹےموں کے مابےن کھےلا گےا 54/E.B کی ٹےم نے سنسنی خےز مقابلے کے بعد جےت لےا ، صوبائی وزےر لٹرےسی ڈاکٹر فرخ جاوےد نے جےتنے والی ٹےم کو ا ٹرافی اور 50 ہزار روپے کےش انعام دےا ، جبکہ ر نر اپ ٹےم کی حو صلہ افزائی کی۔

ورلڈ الیون کے خلاف کلین سویپ کرینگے

لاہور(بی این پی ) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون کیخلاف تینوں میچ جیتنے کیلیے میدان میں اتریں گے۔مکی آرتھر نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی اسٹارز سے مزین مہمان اسکواڈ خاصا مضبوط ہے، کسی میچ کو آسان نہیں لے رہے، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلیے بہترین ٹیم تیار کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں، اس کیلیے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ موقع دینا چاہتے ہیں، انٹرنیشنل کرکٹرز کے مقابل کھیل کر ان کی صلاحیتیوں کی پرکھ ہوگی اور انہیں مستقبل کیلیے تجربہ حاصل ہو گا۔ایک سوال کے جواب میں مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ محرومی کا شکار ملک میں انٹرنیشنل کرکٹرز کا آنا بڑا خوش آئند ہے، سیریز سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوگی، ہوم گراو¿نڈز پر کھیلنے سے ملکی نوجوان کھلاڑیوں کو فائدہ ہو گا۔ ہیڈ کوچ نے کہا کہ مستقبل کیلیے کھیپ تیار کرنے میں ہوم سیریز اہم کردار اداکرتے ہیں، نوجوان کھلاڑیوں کے پاس موقع ہے کہ ورلڈ الیون کیخلاف اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنے پرستاروں سے داد سمیٹیں۔

عامر ورلڈ الیون کے خلاف پہلے میچ میں شرکت نہیں کرینگے

لاہور(بی این پی ) محمد عامر ورلڈ الیون کے خلاف پہلا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ٹیم منیجر طلعت علی نے کہا ہے کہ فاسٹ بولر نجی مصروفیات کی وجہ سے انگلینڈ میں موجود ہیں اور پہلے مقابلے کیلیے دستیاب نہیں ہوں گے تاہم امید ہے کہ وہ دوسرے میچ میں قومی ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد قومی ٹیم کا مورال بلند ہے، کھلاڑی جیت کا تسلسل برقرار رکھنا چاہتے ہیں، ورلڈ الیون میں دنیا کے بہترین کرکٹرز شامل ہیں اور بہت سخت مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔واضح رہے کہ محمد عامر کے گھر پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے جس کی وجہ سے وہ انگلینڈ میں موجود ہیں، خوشخبری ملتے ہی پیسر ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔

پاکستان جانا میرے لیے باعث مسرت

لاہور(سپورٹس ڈیسک) ہاشم آملا پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا حصہ بننے پر مسرور ہیں۔ ہاشم آملا نے کہا کہ ”پلیئرز کیلیے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اہم ہے کیونکہ یہ عالمی کرکٹ کیلیے بھی اہم ہے۔ میرا پاکستان جانا میرے لیے باعث مسرت ہو گا۔“
بنگلا دیشی اوپنر تمیم اقبال نے کہا ہے کہ ”سب سے اہم یہ بات ہے کہ پاکستان کرکٹ فیملی کا حصہ ہے اور ہم ان کی انٹرنیشنل سرکل میں واپسی کیلیے مدد کی کوشش کر رہے ہیں۔“ورلڈ الیون کے کوچ اینڈی فلاور نے کہا ہے کہ ”پاکستان سے میری بہت سی خوشگوار یادیں وابستہ ہیں اور اس ملک کے لوگوں کے ساتھ میرا اچھا رشتہ ہے۔“

گیل کی ٹرنبیگو اینڈ نائٹ رائیڈرز نے کیریبین پریمیئر لیگ جیت لی

ٹرینیڈاڈ (اے پی پی) ٹرنبیگو اینڈ نائٹ رائیڈرز نے کیریبین پریمیئر لیگ 2017ءکا ٹائٹل جیت لیا۔ ٹرینیڈاڈ میں کھیلے گئے لیگ کے فائنل میچ میں ٹرنبیگو اینڈ نائٹ رائیڈرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کرس گیل بدقسمتی سے محض ایک رن بنا کر آﺅٹ ہوگئے۔

پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی بہترین اقدام ہے

لاہور(بی این پی ) شعیب ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ورلڈ الیون کا آنا بہت اچھا اقدام ہے اس سے ملک میں عالمی کرکٹ کی بحالی کی راہیں کھلیں گی۔ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے آزادی کپ کا انعقاد بہترین اقدام ہے پاکستان میں دنیا کے بہترین کھلاڑی آئیں گے۔اور اس اقدام سے ملک میں عالمی کرکٹ کی راہیں کھلیں گی۔شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون سے بہت اچھا مقابلہ ہوگا تاہم بحثیت سینئر کھلاڑی بہت زیادہ دباو¿ بھی ہوتا ہے

قذافی سٹیڈیم دلہن کی طرح سج گیا 8سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان لوٹ آئی

لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان کرکٹ پرستار کا طویل انتظار عالمی کرکٹ کے سورج‘ چاند اور ستاروں کی لاہور آمد کے ساتھ ختم ہونے جارہا ہے۔ پاکستان میں ساڑھے آٹھ سال کے طویل عرصے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے ورلڈ الیون آزادی کپ میچوں میں شرکت کے لئے آج صبح سویرے دبئی سے لاہور پہنچ رہی ہے۔ سکیورٹی حکاکم نے غیرملکی کرکٹرز کی حفاظت کے لئے سخت اقدامات کئے ہیں۔ سکیورٹی انتظامات کے تحت فیصلہ کیا گیا تھا کہ دنیا کے مشہور کھلاڑیوں کو سخت پہرے میں ایئرپورٹ سے مقامی ہوٹل منتقل کیا جائے گا۔ اتوار کو پاکستانی ٹیم فائیو سٹار ہوٹل منتقل ہوگئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر ورلڈ الیون کی آمد کے موقع پر میڈیا سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ البتہ پاکستان کرکٹ بورڈ ٹیم کی آمد کی ویڈیو اور تصاویر جاری کرے گا۔ شام کو دونوں ٹیمیں پانچ سے آٹھ بجے تک قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی۔ پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور ورلڈ الیون کے عمران طاہر پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ سرفراز احمد اور ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن میں حصہ لیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی اور آئی سی سی ٹاسک ٹیم کے سربراہ اور ڈائریکٹر جائیلز کلارک آج مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کریں گے جس کے بعد ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی اور کوچ اینڈریو فلاور پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ جائیلز کلارک کی کوششوں سے ورلڈ الیون کا دورہ ممکن ہوا ہے۔ پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا۔ میچ مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی کے انعقاد کے لئے قذافی سٹیڈیم لاہور میں تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

این اے 120میں مسلم لیگ ق کس کی حمایت کریگی؟, چودھریوں کا بڑا اعلان

لاہور (خصوصی رپورٹ)مسلم لیگ ق نے این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان گزشتہ روز چودھری پرویزالٰہی اورچودھری محمد سرور کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ن لیگ نے دھاندلی کے بغیر آج تک انہوں نے کوئی الیکشن نہیں جیتا، شہبازشریف نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر خودباقرنجفی کمیشن بنایا تھااس کی رپورٹ اس لیے دبارہے ہیں کہ انہیں پھانسی کا پھندا نظرآتا ہے۔ چودھری سرور نے پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت پر چودھری شجاعت، پرویزالٰہی سے دلی تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پرویزالٰہی کے ممنون ہیں کہ انہوں نے ہماری درخواست پر کامل علی آغا کو ہمارے لیے انتخابی سرگرمیاں ادا کرنے کیلئے کہا ہے۔ الیکشن کمیشن ہماری شکایات پر توجہ نہیں دے رہا۔

ووٹ لینے کیلئے کتنے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں پی پی امیدوار نے وہ کام کردیا کہ ووٹرز حیران رہ گئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے ضمنی انتخابی حلقے میں صفائی کے ناقص انتظامات پر پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل میر نے احتجاج کا انوکھا انداز اختیار کر لیا، حلقے کی سڑکوں کی صفائی کے لئے خود جھاڑو اٹھا کر میدان میں آ گئے، فیصل میر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے حلقے کو کوڑے کا ڈھیر بنا دیا ہے۔ ضمنی انتخاب کا میدان دلچسپ مناظر پیش کرنے لگا۔ این اے 120 میں صفائی کی صورتحال پر پیپلز پارٹی کے امیدوار نے احتجاج کا انوکھا طریقہ اختیار کیا۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر احتجاجاً خود صفائی مہم میں پر نکل پڑے۔ فیصل میر نے حلقے کی گلیوں میں جھاڑو مہم شروع کر دی۔ خود بھی کوڑا اٹھایا۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے این اے 120 کو کوڑے کا ڈھیر بنا دیا ہے۔دوسری طرف پولیس نے پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر کو سکیورٹی فراہم کر دی ہے۔ فیصل میر کی سکیورٹی پر چھ پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

”کیا کہا ذرا اونچا بولو“, لاہوریوں بارے حیرت انگیز خبر

لاہور (خصوصی رپورٹ) بے ہنگم ٹریفک، پریشر ہارنز، جنریٹرز اور انڈسٹری کا شور، لاہوریوں کو بہرہ کرنے لگا، انسانی کان 70 سے 75 ڈیسی بل تک شور کی برداشت رکھتے ہیں کہ اس سے زیادہ شور سماعتوں کو بری طرح متاثر کرتا ہے، اس حوالے سے اگر لاہور کی صورتحال دیکھی جائے، اچھرہ، ریلوے سٹیشن، مزنگ، شالامار اور دیگر متعدد علاقوں میں شور کی سطح 80 سے 90 ڈیسی بل تک پہنچ چکی ہے۔