آرمی چیف کی لاہور آمد, لیکن کیوں؟, دیکھئے اہم خبر

لاہور (کرائم رپورٹر) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ گزشتہ روز لاہور پہنچے۔ آرمی چیف لاہور آمد کے بعد پنجگور میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل عامر وحید کی رہائشگاہ پہنچے جہاں انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔ یاد رہے کہ 4 ستمبر کو کوئٹہ کے علاقہ پنجگور میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل عامر وحید سمیت 3 جوان شہید اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔

میانمار سفیر کی دفتر خارجہ طلبی, مسلم مظالم پر شدیداحتجاج

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، صباح نیوز) پاکستان کی سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے میانمار کے سفیر یو ون مائینٹ کو دفتر خارجہ طلب کر کے روہنگیا مسلمانوں پر جاری ظلم و بربریت کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کرا دیا۔دفترخارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان نے میانمار کی ریاست رخائن میں جاری روہنگیا مسلمانوں پو ہونے والے ظلم کے خلاف شدید احتجاج کیا۔سیکریٹری خارجہ نے میانمار کے سفیر سے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری ظلم و بربریت کو ختم کرنے کے حوالے سے مناسب اقدامات کا مطالبہ کردیا۔اعلامیے کے مطابق سیکریٹری خارجہ نے میانمار کے سفیر سے ریاست رخائن میں روہنگیا مسلمانوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے، حقوق کا تحفظ اور انھیں بلا امتیاز اور بغیر کسی خوف کے نقل و حمل کی اجازت دینے کا بھی مطالبہ کیا۔پاکستانی وزارت خارجہ نے میانمار کے سفیر سے مطالبہ کیا کہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری ظلم کی تحقیقات کرائی جائے اور ان کی خون ریزی میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔رخائن میں جاری تنازع کے پائیدار حل کے لیے اقوام متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل کوفی عنان کے کمیشن کی سفارشات کو فوری طور پر عمل درا?مد پر زور دیا گیا۔خیال رہے کہ اس کمیش کی سفارشات میں میانمار کی ریاست رخائن میں فوری طور پر جاری شورش کو ختم کرنے کے لیے اقدامات، امن بحال رکھنے، رضا کارانہ مصالحت، غیر جانبدارانہ طور پر متاثرہ لوگوں تک رسائی اور شہریت کے مسائل کے حل پر مشتمل تجاویز بھی شامل ہیں۔میانمار کے سفیر یو ون مائینٹ نے سیکریٹری خارجہ کو یقین دہانی کرائی کہ وہ میانمار حکومت تک پاکستانی حکومت اور پاکستانی عوام کے تحفظات پہنچائیں گے۔خیال رہے کہ میانمار کی ریاست رخائن میں فوجی بیس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف کارروائی کا ا?غاز کردیا تھا۔میانمار کی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک 400 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں اکثریت روہنگیا مسلمانوں کی ہے۔میانمار کی سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں نے ان پر حملے کیے تاہم روہنگیا مسلمان اس کی ترید کر رہے ہیں۔روہنگیا مسلمان میانمار کی فوج کے مظالم سے بچنے کے لیے پڑوسی ملک بنگلہ دیش کی جانب ہجرت کر رہے ہیں۔بنگلہ دیش میں موجود اقوامِ متحدہ کے نمائندے نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ اب تک میانمار سے 3 لاکھ مسلمان گذشتہ ایک ماہ میں بنگلہ دیش ا?چکے ہیں۔انھوں نے یہ بھی بتایا کہ بنگلہ دیش پہنچنے والے افراد نے بتایا کہ ان لوگوں کو میانمار میں بربریت کا نشانہ بنایا گیا جبکہ میانمار فوج نے ان کی خواتین کو ریپ کا بھی نشانہ بنایا۔بدھ مت اکثریت کے حامل اس ملک کی فورسز کی نہتے مسلمانوں پر جاری مظالم کے خلاف پوری دنیا کی جانب سے شدید ردِ عمل سامنے آرہا ہے اور بین الاقوامی فورم پر میانمار کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

سرے محل کی ملکیت, زرداری بڑی مشکل میں, نیب نے جال بچھا دیا

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)قومی احتساب بیو رو (نیب) نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ اور سابق صد ر آصف علی زرداری کی احتساب عدالت سے بریت کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں چیلنج کردیا، نیب نے اپیل میں کہا کہ احتساب عدالت نے آصف زرداری کو سرسری سماعت کے نتیجے میں بری کرکے ایک غلط مثال قائم کی،نیب کے پاس آصف زرداری کےخلاف 22ہزار تصدیق شدہ دستاویزات موجود ہیں، احتساب عدالت نے مقدمے کے اہم گواہوں کو نظر انداز کیا اوراہم ریکارڈ پیش نہیں کرنے دیا گیا،عدالت ریکارڈ طلب کرکے مزید کاروائی کرسکتی ہے،آصف زرداری کی بریت کافیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ ہفتہ کو آصف علی زرداری کو اثاثہ جات کیس میں بری کرنے کافیصلہ نیب نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں چیلنج کردیا ۔نیب نے اپنی اپیل میں کہا کہ ایسے ناقابل تردید شواہد موجودہیںجن کی بنیاد پر آصف زرداری کے خلاف میرٹ پر فیصلہ کیا جاسکتا ہے جبکہ احتساب عدالت نے میرٹ پر فیصلہ نہیں کیا۔ نیب کے پاس آصف زرداری کے خلاف 22ہزار تصدیق شدہ دستاویزات موجود ہیں۔ احتساب عدالت نے آصف زرداری کو سرسری سماعت کے نتیجے میں بری کرے ایک غلط مثال قائم کی ہے۔ اپیل میں یہ بھی کہا گیا کہ احتساب عدالت نے مقدمے کے اہم گواہوں کو نظر انداز کیا اور اہم ریکارڈ پیش نہیں کرنے دیا۔ نیب کے پاس آصف زرداری کی آف شور کمپنیوں سرے محل ،بینک اکاﺅنٹس سے متعلق دستاویزات موجود ہیں ۔ عدالت ریکارڈ طلب کرکے مزید کاروائی کرسکتی ہے۔ نیب نے استدعا کی کہ کیس کا فیصلہ میرٹ پر کیا جائے ۔ نیب نے اپیل میں کہا ہے کہ کیس میں جتنا مواد باہر سے منگوایا گیا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آصف زرداری اور ان کا خاندان بہت سی آف شور کمپنیوں کا مالک ہے جب کہ سرے محل سمیت مرزا شوگر مل سے متعلق بھی ریکارڈ موجود ہے، عدالت چاہے تو ریکارڈ طلب کرے جس کی بنیاد پر مزید کارروائی ہوسکتی ہے۔نیب راولپنڈی نے کیس کی پیروی کے لیے اسپیشل پراسیکیوٹر عمران شفیق کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

نواز شریف کیلئے اڈیالہ جیل میں بہترین انتظامات کیے جائیں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے حوالے سے میرے بیان کو توڑ مڑور کر پیش کیا گیا،جبکہ صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت سے بہت بہتر کام کیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان ایک ہفتے کے لئے لندن پہنچ گئے ہیں، لندن ائیرپورٹ پر میڈیاسے مختصر گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے حوالے سے میرے بیان کو توڑ مڑور کر پیش کیا گیا ،وہاں کی موجودہ حکومت نے پانچ ،پانچ باریاں لینے والوں سے بہت بہتر کام کیا ہے ۔نواز شریف کے لئے اڈیالہ جیل میں بہترین انتظامات کئے جائیں تاکہ ان کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین ایک ہفتہ لندن میں قیام کریں گے جہاں وہ شادی کی تقریب میں شرکت کے علاوہ پارٹی رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے، عمران خان کے ساتھ ان کے دونوں صاحبزادے سلمان اور قاسم کے علاوہ پارٹی رہنما عثمان ڈار بھی ہمراہ ہیں۔ لندن ایئر پورٹ پر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے حوالے سے میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، وہاں کی موجودہ حکومت نے پانچ، پانچ باریاں لینے والوں سے بہت بہتر کام کیا ہے۔

10ارب ہرجانہ, عدالت نے عمران خان کو اہم حکمنامہ جاری کردیا

لاہور(صباح نیوز)لاہور کی سول عدالت میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے دائر10 ارب روپے کے ہرجانہ کے کیس کی سماعت ہوئی۔عمران خان کی جانب سے عدالت میں کوئی جواب جمع نہیں کروایا گیا۔عدالت نے عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 ستمبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔پی ٹی آئی سربراہ عمران خان نے الزام عائد کیا تھا کہ پانامہ پیپرز کیس میں منہ بند کرنے کے لیے شریف فیملی کی طرف سے انہیں دس ارب روپے رشوت کی پیشکش کی گئی تھی۔اس الزام پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا تاہم اب تک اس دعویٰ کی جتنی بھی سماعتیں ہوئی ہیں ان میں اب تک نہ تو عمران خان کی جانب سے کوئی جواب داخل کیا گیا ہے اور نہ ہی وہ خود عدالت میں پیش ہوئے ہیں ہفتہ کے روز کیس کی سماعت سول عدالت کے جج اظفر سلطان نے کی۔دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ کیا عمران خان کی جانب سے کوئی وکیل پیش ہوا ہے تو اس پر عدالت کو بتایا گیا کہ عمران خان کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا تاہم ایک جونیئر وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عمران خان کی جانب سے بابر اعوان پیش ہونا چاہتے ہیں انہیں پیش ہونے کے لیے مہلت دی جائے اس پر عدالت نے عمران خان کو 25 ستمبر کے لیے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

2پاکستانی اینکرز کی میانمار میں گرفتاری, ویڈیو نے ہلچل مچادی

ینگون (خصوصی رپورٹ) پاکستان کے دو نجی ٹی وی چینلز کے اینکر پرسنز کو میانمار پہنچنے پرگرفتار کر لیا گیا ہے۔ آخری اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت میانمار پہنچ چکے تھے اور انہوں نے امیگریشن حکام کی جانب سے گرفتاری کا پیغام ویڈیو کے ذریعے دیا تھا تاہم اب ان سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔ واضح رہے عامر لیاقت کے ہمراہ وقار ذکاءبھی ہیں اور دونوں اکٹھے روانہ ہوئے تھے‘ تاہم وقار ذکاءکے بارے میں کوئی حتمی معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔ علاوہ ازیں میانمار نے پاکستان کے ایک اور نجی ٹی وی کے اینکرپرسن اقرارالحسن کو بھی حراست میں لے کر ڈی پورٹ کردیا ہے۔

30ہزار جعلی ووٹوں کا انکشاف, یاسمین راشد کا عدالت جانے کا اعلان

لاہور(خبرنگار) تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے کہا ہے کہ صرف انگوٹھے کے نشان سے ووٹ کی تصدیق ہوسکتی ہے، ہم نے30 ہزار غیر تصدیق شدہ ووٹوں کا معاملہ اٹھایا ہے، معاملہ نادرا اور الیکشن کمیشن ایک دوسرے پر ڈال رہا ہے، نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے نئی لسٹیں مانگی ہیں لیکن ابھی تک نہیں ملیں، غیر تصدیق شدہ ووٹوں کا معاملہ پیر کو عدالت لے جارہے ہیں، ہمارا مقصد ہے کہ صاف وشفاف الیکشن ہوں جبکہ الیکشن کمیشن غیر جانبداری کا مظاہرہ نہیں کررہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کی ویڈیو بنانے پر لڑکی پر تشددکے واقعے کا مقدمہ درج ہوگیا ہے، پولیس فوری ملزم کو گرفتار کرے۔

چشم ما روشن دل ما شاد, ورلڈ الیون کیلئے وزیراعلیٰ کا بڑا اعلان

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے لندن سے سول سیکرٹریٹ لاہور میں 3گھنٹے طویل ویڈیوکانفرنس کی،جس میں آزادی کپ 2017اور ورلڈ الیون کے دورہ لاہور کے دوران سکیورٹی اوردیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلی محمد شہباز شریف نے ویڈیوکانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ الیون کے بین الاقوامی کھلاڑیوں کو پاکستان آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ورلڈ الیون او رپاکستان الیون کے میں میچوں کا لاہو رمیں انعقاد بڑا ایونٹ ہے اور آپ سب نے مل کر اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لئے دن رات محنت کرنا ہے۔سکیورٹی آپ کی نمبرون ترجیح ہے اور آپ سب نے مل کر اس کو فول پروف بنانا ہے۔وزیراعلی نے ہدایت کی کہ ورلڈ الیون کے دورہ لاہور کے دوران سکیورٹی اور دیگرانتظامات خوب سے خوب تر ہونے چاہئیں اورورلڈ الیون کے میچوں کی سکیورٹی اوردیگر انتظامات پی ایس ایل فائنل سے بڑھ کر ہوں تاکہ شائقین کرکٹ کو اچھا کھیل دیکھنے کو ملے۔انہوںنے کہا کہ پرامن اور پرسکون ماحول میں میچوں کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا ۔یہ پاکستان کی عزت کا معاملہ ہے ، اس پر حرف نہیں آنے دیں گے۔متعلقہ ادارے او رمحکمے آپس میں قریبی رابطہ رکھتے ہوئے فرائض سرانجام دیں اورکابینہ کمیٹی برائے ا من وامان سکیورٹی اور دیگر انتظا مات کا باقاعدگی سے جائزہ لے۔وزیراعلی نے ہدایت کی کہ ٹریفک پلان اور متبادل راستوں کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کے بارے میں عوام کو بھرپور آگاہی دی جائے۔ میچوں کے دوران کھلاڑیوں کی سٹیڈیم آمد او رروانگی کے حوالے سے کثیر الجہتی حکمت عملی اختیار کی جائے اورسکیورٹی کے لئے وضع کردہ پلان پر من وعن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔انہوںنے کہاکہ میچوں اور دیگر مقامات پر فرائض سرانجام دینے و الی پولیس فورس اور دیگر عملے کےلئے کھانے پینے کا بہترین انتظام ہونا چاہیئے۔اس ضمن میں کسی قسم کی شکایت ملی تو متعلقہ حکام کے خلاف سخت ایکشن لوں گا۔ میچوں کے دوران داخلی وخارجی راستوں پر بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔روٹ کو بھی برقی قمقموں سے روشن کیا جائے ۔انہوںنے کہاکہ شائقین کرکٹ کو پارکنگ سے سٹیڈیم تک لانے او رلے جانے کے لئے مفت شٹل سروس چلائی جائے گی۔وزیراعلی نے ہدایت کی کہ سٹیڈیم کے اندر اور باہر صفائی کے بہترین انتظامات ہونے چاہئیں ۔ کارپارکنگ میں ڈرائیور حضرات کے لئے منرل واٹر ،چائے ، بسکٹ کا خصوصی انتظام کیا جائے اور سٹیڈیم کے اندر واش رومز کی صفائی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔ وزےراعلیٰ پنجاب نے سرگودھا میں خاتون اسسٹنٹ کمشنر کو آفس میں بند کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سینئر سیاستدان و سابق رکن قومی اسمبلی رانا تاج احمد نون کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔
شہباز شریف

عوام کیلئے ایک اور بم تیار, ادویات کی قیمتوں بارے بڑی خبر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے 8000 سے زائد ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی ہے،ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی حالیہ تجویز وزارت قومی صحت کو ارسال کی جائے گی۔ڈر گ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کی پرائس کنٹرول کمیٹی کی23ویں میٹنگ میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کا جائزہ لیا گیا۔ڈریپ کی پرائس کنٹرول کمیٹی نے شیڈول ادویات کی قیمتوں میں 2.08 فیصد نان شیڈول ادویات کی قیمتوں میں 2.91 فیصد اور کم قیمت ادویات کی قیمتوں میں 4.16 فیصد اضافہ کی تجویز دی ہے۔ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔ڈریپ نے ہیپاٹائٹس کی دوا ڈیکلا سوفو کی درآمد کےلئے بھی سولہ کمپنیوں کو اجازت دے دی ہے، جب کہ ڈیکلا سوفو کی قیمت فی پیکٹ 29 ہزار روپے مقرر کی گئی ۔

نواز شریف حکومت میں نہ ہوں تو دہشت گردی کا تحفہ ملتا ہے

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی نا اہلی کے بعد سٹاک مارکیٹ زمین پر آنے لگی،پاکستان کی ترقی اور نواز شریف کا رشتہ گہرا ہے،پاکستان کو ضرورت ہے نواز شریف کی ، جب نواز شریف اقتدار میں نہیں ہوتا تو پاکستان کو دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کا تحفہ ملتا ہے، نواز شریف کواقتدار کے ایوان سے نکال دو مگر دلوں سے کیسے نکالوگے،لاہور نے سازشیوں ،مہروں اور سازشوں کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کر دیا ہے،اگر نواز شریف نے کوئی کام نہیں کیا توایک سال انتظار کر لیتے،پانامہ ،اقامہ، تنخواہ سب بہانہ ہے، نواز شریف نشانہ ہے،بات نہ کرپشن کی ہے اور نہ ہی پانامہ کی، بات صرف یہ ہے کہ 2018میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کی فتح نظر آ رہی ہے،عمران خان نے کہا کہ شکر ہے ہمیں 2013میں حکومت نہیں ملی، اگر ملی ہوتی تو پاکستان کو وہی حال ہوتا جو خیبرپختونخوا کا ہوا ہے،میری حسرت ہے کہ ایک دفعہ میدان میں آکر نواز شریف کا مقابلہ کرو، کبھی انگلی، کبھی الیکشن کمیشن اور کبھی عدلیہ کے پیچھے چھپتے ہو، اپنا کیا ہے تمہارا، نواز شریف نے 11000میگاواٹ بجلی سسٹم میں لائی، الزامات میں سچائی تھی تو اقامہ کا سہارا کیوں لینا پڑا، پاکستانی تاریخ کا یہ پہلا مقدمہ ہے جس میں چار مرتبہ فیصلہ آ چکا ہے، انہوں نے کہا کہ جب نواز شریف کو نا اہل کر دیا گیا تو سٹاک مارکیٹ زمین پر آنے لگی،پاکستان کو ضرورت ہے نواز شریف کی ، پاکستان کی ترقی اور نواز شریف کا رشتہ گہرا ہے، نواز شریف کو ایوان سے نکال دو مگر دلوں سے کیسے نکالوگے۔ انہوں نے کہا کہ جب نواز شریف اقتدار میں نہیں ہوتا تو پاکستان کو دہشت گردی کا تحفہ ملتا ہے، لوشیڈنگ کے اندھیرے ملتے ہیں،70سالوں میں ملک میں اتنی بجلی پیدا نہیں کی گئی ،نواز شریف نے 11000میگاواٹ بجلی سسٹم میں لائی، آج سڑکیں بن رہی ہیں، گیس کی لوڈشیڈنگ دور ہو رہی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ جب سے نواز شریف نے اقتدار سنبھالا تو کبھی دھاندلی، کبھی دھرنے اور کبھی پانامہ آ جاتا ہے اور نا اہلی اقامہ پر ہوتی ہے، لاہور نے سازشیوں کو مسترد کر دیا، مہروں کو مسترد کر دیا اور سازشوں کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کر دیا ہے،لاہور سے شروع کی جانے والی سازشوں کو لاہوریوں نے دفن کر دیا،ان مہروں کو سمجھ نہیں آرہی کہ پاکستان بدل رہا ہے،اب پانامہ، اقامہ کی سیاست اور دھرنوں کی سیاست نہیں چلے گی۔ مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ شکر ہے ہمیں 2013میں حکومت نہیں ملی، اگر ملی ہوتی تو پاکستان کو وہی حال ہوتا جو خیبرپختونخوا کا ہوا ہے، لاہور سے باہر جا کر لاہور کی ترقی کو گالیاں کیوں دیتے ہیں، پولیس کو گالیاں کیوں دیتے ہیں اور پھر لاہور میں آ کر کس منہ سے ووٹ مانگتے ہیں۔