نواز شریف کو پارٹی کے چند لوگوں نے فوج عدلیہ محاذ آرائی کا مشورہ دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکمرانی ایک سائنس بھی ہے اور آرٹ بھی۔ پارٹی کے چند ارکان نے نواز شریف کو فوج اور سپریم کورٹ سے محاذ آرائی کا مشورہ دیا ابھی بھی وقت ہے محاذ آرائی ختم کر کے ملک کو خطرات سے بچایا جائے۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے اختلافات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ تین چار سال میں نواز شریف سے اختلافات آئے،محسوس کیامجھے جان بوجھ کر مشاورت سے الگ رکھا جا رہا ہے،2013 کے بعد نواز شریف کے چہرے پر متعدد بار ناراضگی دیکھی،فوج کا پانامہ معاملے سے تعلق نہیں ہے نا ہی فوج نے کوئی کردار ادا کیا،سپریم کورٹ سے محاذآرائی کر کے کوئی سیاسی مقاصد حاصل نہیں کیے جا سکتے ،ابھی وقت ہے کہ محاذ آرائی کو ترک کر کے ملک کو بین الاقوامی خطرات سے بچایا جا سکے ،میری رائے ہے کہ ابھی پانی سر کے قریب ہے،میرے مخالفین کہتے ہیں میں مغرورہوں لیکن میں مغرور نہیں ہوں بلکہ محدود رہتا ہوں ،زیادہ سوشل نہیں ہوں ، دشمنیوں اور دوستیوں کو بہت لمبا نبھاتا ہوں،ایان علی کا کیس وزارت داخلہ نہیں وزارت خزانہ کے پاس تھا،خاندانی پس منظر فوجی ہونے پر فخرہے،جنرل اسلم بیگ سے آج بھی اچھے تعلقات ہیں ۔ایک نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ مجھے فخر ہے میرا خاندان اور مکمل بیک گراﺅنڈ فوجی ہے اسی وجہ سے میری سیاست میں اسکی جھلک موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ انا پرست نہیں ہوں بس تھوڑا ریزرو ضرور کہہ سکتے ہیں ، 1985سے میرے حلقے کے عوام مجھ پر اعتماد کرتے آئے ہیں ، نظم وضبط ، اوقات کی پابندی اور وطن سے محبت میں نے فوج سے سیکھی ، زیادہ سوشل نہیں اسلئے مخالفین مجھے مغرور کہتے ہیں مگر میں مغرور نہیں ہوں۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ 1985سے لیکر 2013تک نوازشریف کو میری کوئی تنقید گوار نہیں گزری لیکن گزشتہ چار سالوں میں ناگوار گزرنے لگی لگی ، اس دور میں ہمارے درمیان اختلافات آئے میں وفاداری سچ بات کہنے کو سمجھتا ہوں ، دوستی اور دشمنی بھی نبھاتا ہوں۔سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ مجھے جان بوجھ کر اہم مشاورت سے دوررکھانے لگا، زیادہ اختلافات پچھلے ادوار میں پالیسی کی وجہ سے آئے اس کا ذکر کابینہ اجلاس میں کیا اور بہت سی چیزوں کا پوسٹ مارٹم کیا ، نوازشریف سے اختلافات کا ذکر میں نے کبھی نہیں کیا۔نوازشریف کے قریب ہونے کے ذریعے یہ کوشش کی ہے کہ حالات کو مینج کیا جائے ،لیکن جو راستہ چند لوگوں نے اپنایا ہے وہ غلط ہے ۔انہوں نے کہا کہ فوج کا نوازشریف کو ہٹانے میں کوئی کردار نہیں ہے ، ابھی بھی وقت ہے کہ محاذ آرائی کو ترک کر کے ملک ک خطرات سے بچایا جائے ، فوج سے محاذآرائی ترک کرنا مسلم لیگ (ن) سے زیادہ نوازشریف کے مفاد میں ہے ، پانی سر تک پہنچ چکا ہے۔انھوںنے کہاکہ جنرل بیگ سے اچھے تعلقات تھے اور ہیں مگر حکومت کی خاطر ایک بیان دیا جس کے بعد میرے تعلقات خراب ہو گئے، وہی لوگ تنقید کرتے ہیں کہ میں فوج کا آدمی ہوں جن کے پاس تنقید کرنے کیلئے کچھ اور نہیں۔انہوں نے بتایا کہ میں نے کبھی کسی سے لائن نہیں لی۔ا یک سوال کے جواب میں چوہدری نثار نے کہا کہ پرویز مشرف نے مارشل لاء لگایا تو مجھے صرف دو سال تک نظر بند رکھا گیا ، میری نظر بندی کے دوران پرویز مشر ف نے مجھ سے ملاقات کےلئے فون کیا جس سے میں نے معذرت کر لی۔ مشرف نے میرے حلقے کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا تاکہ میں الیکشن نہ جیت سکوں ۔ ایان علی کیس سے متعلق سوال کے جواب میں چوہدری نثار نے کہا کہ ایان علی کا کیس وزارت داخلہ کے پاس نہیں بلکہ وزارت خزانہ کے پاس تھا ۔ وزارت خزانہ کے کہنے پر ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالا اور نکالا جاتا رہا تھا از خود وزارت داخلہ نے ایان علی کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا اسی طرح ڈاکٹر عاصم کیس میں میرا یا میری وزارت کا کوئی کردار نہیں تھا ۔ ڈاکٹر عاصم کا کیس رینجرز کے پاس تھا ۔ انہوں نے کہا کہ حکیم اللہ محسود سے مذاکرات میں فوج اور امریکہ سمیت دیگر دوست ممالک کو اعتماد میں لیا گیا تھا تاکہ ہم پر کوئی قدغن نہ آئے ۔ ڈان لیکس کے متعلق سوال کے جواب میں چوہدری نثار نے کہا کہ ڈان لیکس پر پرویز رشید کو ہٹانے میں میرا کوئی کردار نہیں ہے ۔ ڈان لیکس پرحکومت کے حق میں صرف میں بولا۔ ڈان لیکس کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آرمی نے دی اور وزیر اعظم سیکریٹریٹ کے تحت آئی بی نے تصدیق کی ۔ فوج اور وزیر اعظم کی خواہش تھی کہ ڈان لیکس کی انکوائری میں اور اسحاق ڈار کریں مگر اسحاق ڈار نے ڈان لیکس کی انکوائری میں شامل ہونے سے معذوری ظاہر کر دی اور وہ شامل نہیں ہوئی ۔انھوںنے کہاکہ کسی نے نواز شریف سے کابینہ میں ہونیوالی باتیں لیک کر دیں، کابینہ میں ہونیوالی باتیں جس نے لیک کی اس نے اپنے انداز میں کی میں نے کچھ اور باتیں بھی کی تھیں، میری کی ہوئی تمام باتیں اگر لیک ہو جاتی تو شاید میری پرسنلٹی بلڈنگ ہوتی۔ اپنی سیاسی اور عام زندگی اسلام کی روش پر چلانے کی کوشش کی ہے۔چوہدیری نثار نے کہاکہ میں تنہائی پسند ہوں، شادیوں میں نہیں جاتا، میں نے ڈسپلن اور وقت کی پابندی فوج سے سیکھا، فوجی ماحول میں پلنے بڑھنے سے اثر تو ہوتا ہے، میں کنٹونمنٹ بورڈ کے ماحول میں پلا بڑھا، میرا خاندان چار پشتوں سے فوج میں ہے، میرے والد پاک فوج میں اعلی عہدے پر تھے۔

نواز شریف جسے قائد بنائیں گے وہی ہمارا لیڈر ہوگا

لاہور(صباح نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہاہے کہ نوازشریف کے خلاف فیصلے کی ایک سال قبل ہی پیشگی اطلاع تھی تاہم ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کو مانتے ضرور ہیں لیکن اتفاق نہیں کرتے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ کوئی ایسا قدم نہ اٹھایا جائے جس سے ملک کا نقصان ہو لیکن یہاں ہر کوئی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانے میں مصروف عمل ہے، اداروں میں کچھ لوگوں کی وجہ سے مسائل پیدا ہوتے ہیں اور اگر ادارے اپنی حدود سے باہر نکلیں تو نقصان پاکستان کا ہوگا، ملکی استحکام کے لیے ضروری ہے کہ ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے ایک سال قبل ہی آگاہ تھے، ہمیں امید تھی کہ فیصلہ نوازشریف کے خلاف ہی آئے گا تاہم ہم نے فیصلے کو من وعن قبول کیا لیکن اس فیصلے سے اتفاق نہیں کرتے، نیب نے بھی جے آئی ٹی رپورٹ پر ریفرنسز دائر کئے ہیں ابھی کیس چلے گا اور دیکھا جائے گا اور 12 ستمبرکو ہونے والی سماعت میں اچھے نتائج کی توقع ہے۔سپیکرنے کہا کہ نوازشریف کی نااہلی کے بعد شریف خاندان کے لئے مشکل حالات پیدا ہوئے تاہم مریم نواز اور ان کی والدہ نے کٹھن حالات میں سیاسی سفر کا آغاز کیا، این اے 120 میں کامیابی کلثوم نوازکی منتظر ہے، ہمیں نوازشریف کا ہرفیصلہ قبول ہے اور وہ جسے قائد بنائیں گے وہی ہمارا قائد ہوگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ کوئی ایسا قدم نہ اٹھایا جائے جس سے ملک کا نقصان ہو۔ 12ستمبر کو کیس کی سماعت ہے انشاءاللہ اچھے نتائج آئیں گے مریم نواز مشکل حالات میں سیاست میں آئی ہیں ان میں سیاسی پختگی آجائے گی۔ نوازشریف جسے قائد بنائیں گے وہ ہمارا قائد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف ہمیشہ گلی محلے میں بھی چوکنا رہنا ہوگا۔ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم نے قربانیاں دی ہیں جوانوں نے جانوں کے نذرانے دیئے قوم کا اربوں روپے کا نقصان ہوگیا۔ خواش ہے کہ کوئی ایسا قدم نہ اٹھایا جائے جس سے ملک کا نقصان ہو۔ ایاز صادق نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے خلاف بیان دیا تو پوری قوم نے متحد ہوکر اس پر ردعمل دیا وزیر خارجہ خواجہ آصف کے ہاﺅس ان آرڈر کرنے کا مقصد عالمی سطح پر رابطوں کا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے گزشتہ الیکشن میں قوم سے کئے گئے وعدے پورے کئے ہیں اور آئندہ بھی وعدے پورے کرے گی۔ ایاز صادق نے کہا اگر ہم پاکستان کی بقاءاور اسے مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں تو ہر ادارے کو اپنے دائرہ کار میں رہنا ہوگا۔ کیونکہ اس راستے سے ہٹنے کا نقصان ہوگا۔ پاکستان اس وقت مشکلات میں گھرا ہوا ہے جس کا مقابلہ صرف اتحاد سے ہی ممکن ہے جے آئی ٹی رپورٹ مفروضوں اور فوٹو کاپیوں پر مشتمل ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے بہت جدوجہد کی سیاست میں مریم بیٹی ہے مشکل حالات میں نکلی ہیں وہ بہت جلد میچور ہوں گی انہوں نے بتایا کہ خواجہ آصف سے چھ ستمر کو ملاقات ہوئی ہے وہ کہتے ہیں اب بین الاقوامی پالیسی بنائیں گے تاکہ مشکلات دور ہوسکیں۔

شریف خاندان جتنی مرضی ملاقاتیں کر لے کوئی ساتھ نہیں دےگا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لندن سے آج سیر وتفریح کیلئے پیرس جا رہا ہوں۔ شریف خاندان کی حکمرانی کے دن پورے ہو چکے۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ شریف خاندان اب لندن میں جتنی مرضی ملاقاتیں کر لیں، کوئی ساتھ نہیں دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج لندن میں ایک شادی کی تقریب میں عمران خان سے ملاقات ہو گی۔

کلثو م نواز کا دوسرا آپریشن بھی کامیابی سے مکمل

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کا دوسرا آپریشن بھی کامیابی سے مکمل ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بیگم کلثوم نواز کے جسم سے گلٹیاں نکال لی گئی ہیں جس کے بعد انہیں ریکوری روم میں منتقل کردیا گیا ہے۔ انہیں گیارھویں روز میں دوسری مرتبہ اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، کلثوم نواز کی پہلی سرجری گردن کے ایک طرف کی گئی تھی، دوسری سرجری میں سینے سے گلٹیاں نکالی گئیں ہیں۔ اس سے قبل کلثوم نواز آج صبح نواز شریف اور بیٹوں کے ہمراہ اسپتال پہنچیں، آپریشن کے بعد میاں نواز شریف اور ان کے دونوں بیٹے بھی کلثوم نواز کے ساتھ موجود رہے۔ سابق وزیراعظم اپنی اہلیہ کے ہمراہ اسپتال میں ہی رہیں گے۔

کرکٹ برادری پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑیں گی

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجا نے ورلڈ الیون کا دورہ ممکن بنانے اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پر آئی سی سی کا شکریہ ادا کیا ہے۔آئی سی سی کی ویب سائٹ کے لئے مضمون میں انہوں نے لکھا ہے کہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کی آمد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی کی جانب پہلا قدم ہے۔ اس مرحلے پر عالمی تنظیم کایہ اقدام دراصل پیغام ہے کہ کرکٹ برادری پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑ ے گی ۔انہوںنے مزید لکھا ہے کہ اس دورے کا تمام تر کریڈٹ کھلاڑیوں اور آئی سی سی کو جانا چاہئے، خاص طور پر پلیئرز کا شکریہ جنہوں نے اپنے گھروالوں اور احباب کی باتیں نظر انداز کرکے یہ جرات مندانہ فیصلہ کیا ۔خیال رہے کہ2009 میں سری لنکن کرکٹ ٹیم بس پر حملے کے بعد 2015میں زمبابوے کی ٹیم کے کامیاب دورے نے ملک میں کرکٹ کا راستہ کھولنے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ پاکستان کے سپر لیگ کے لاہور میں فائنل نے صورتحال کو بہت حد تک تبدیل کر دیا۔رمیز راجہ کا خیال ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی فتح اور پاکستان کی غیر ملکی میدانوں پر شاندار کارکردگی نے بھی ملک میں کرکٹ کو واپس لانے میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔یو اے ای میں جیتنا، ٹیسٹ میں نمبر ایک بننا، پی ایس ایل کی دو کامیاب سیزنز اور چیمپئنز ٹرافی کی تاریخی جیت سے بہت فرق پڑا ہے۔

مداحوں کا سر شرم سے جھکنے نہیں دوں گا

لاہور (آئی این پی)قومی ٹیم کے نوجوان لیگ سپنر شاداب خان کا کہنا ہے کہ وہ شہرت ملنے کے باوجود اپنے قدم زمین ر کھنا چاہتے ہیں اور کبھی اپنے مداحوں کا سر شرم سے جھکنے نہیں دیں گے ۔ایک انٹر ویو میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ اللہ کو خوش رکھنے کی کوشش کرتا ہوں اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آخر میں مجھے اسے ہی جواب دیتا ہوں، میں جانتا ہوں کہ اگر میں ایک کامیاب کرکٹر بنتا ہوں تو ہمیشہ میرے ارد گرد کے بہت سے پرکشش مقامات اور مواقع ہوں گے جن سے میں متنازعہ ہوسکتا ہے لیکن مجھے اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ میں اپنے پیروں کو زمین پر رکھوں، میرا مقصد اپنے کام سے کام رکھنا اور بغیر کسی جھوٹی شان اور گھمنڈ کے پاکستان کے لیے کھیلنا ہے۔، بعض کھلاڑیوں نے پاکستانی عوام کو دھوکہ دیا ہے لیکن میں اپنے مداحوں کو یہ یقین دہانی کرواتا ہوں کہ میں ان کا سر کبھی جھکنے نہیں دوں گا اور ان کا دل نہیں توڑوں گا ۔

گلوبل لیگ میں پریتی زنٹا اسٹیلن بوش فرنچائز کی مالک

ممبئی(یوا ین پی )پریتی زنٹا نے جنوبی افریقی ٹوئنٹی 20 گلوبل لیگ میں اسٹیلن بوش فرنچائز خرید لی۔بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کی جنوبی افریقی ٹوئنٹی 20 گلوبل لیگ میں اسٹیلن بوش فرنچائز خریدنے کے بعد پروٹیز لیگ میں اب تین بھارتی ٹیموں کے مالکان نےشمولیت اختیار کرلی۔، ان سے قبل شاہ رخ نے کیپ ٹان نائٹ رائیڈرز خریدی تھی، جوہانسبرگ جائنٹس کی ملکیت جی ایم آر گروپ نے حاصل کی ہے، دہلی ڈیئر ڈیولز کی ملکیت بھی اسی کے نام ہے۔یاد رہے کہ ایونٹ 3 نومبر سے شروع ہوگا، اسٹیلن بوش فرنچائز کے کوچ اسٹیفن فلیمنگ اورمعاون ایرک سائمنز ہونگے، اس ٹیم کے ٹاپ پلیئر ڈوپلیسی ہیں۔

ورلڈالیون کی آمدسے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی آسان ہوگی،سیمی

دبئی ( نیوزایجنسیاں) ڈیرن سیمی پاکستانی لذیذ کھانوں کے لیے بے تاب، پریس کانفرنس میں اظہار کر دیا۔ ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز آل راو¿نڈر ڈیرن سیمی نے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے موقع پر کہا ہے کہ پشتو سیکھنے کے لیے مجھے سکول جانا پڑے گا۔ ویسٹ انڈین آل راو¿نڈر کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کی آمد سے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی آسان ہو گی، اس کی کامیابی سے ویسٹ انڈیز کی بھی پاکستان میں آمد ہو سکتی ہے، ورلڈ الیون اور پاکستان ٹیم کا میچ دلچسپ ہو گا۔ ڈیرن سیمی نے ویسٹ انڈین طوفان کے شکار افراد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سیمی نے بتایا کہ پی ایس ایل فائنل کے بعد دوستوں میں اچھے تاثرات کا اظہار کیا۔
، مخالف کھیلنے کے باوجود شاداب خان اور حسن علی سمیت تمام کھلاڑی اچھے دوست ہیں۔

الوداعی تقریب کےلئے لاہورجانےکافیصلہ نہیں کیا

لاہور(نیوزایجنسیاں)پاکستان کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر یونس خان نے کہا کہ اب تک الوداعی تقریب کے لیے لاہور جانے کا بھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ٹیسٹ کرکٹ کی 140 سال پر محیط تاریخ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے پانچ مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ کی چوتھی اننگز میں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی طرف سے ریکارڈ 10099 رنز 34 سنچریاں اور سب سے زیادہ 139 کیچ لینے والے محمد یونس خان کا کہنا ہے کہ یہ نہیں بتا سکتا 14 ستمبر کو لاہور میں پی سی بی کی جانب سے دئیے جانے والے الوداعی تقریب کا حصہ ہوں گے یا نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی صاحب کا بذات خود فون آیا تھا تو انہوں نے کہا یونس سنا ہے آپ پی سی بی سے ناراض ہیں جس کے جواب میں کہا کہ ایسا کچھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ الوداعی تقریب کے معاملے میں پی سی بی نے بہت دیر کر دی اور کئی لوگ اس معاملے میں بازی لے گئے ہیں۔یونس کا کہنا تھا کہ پی سی بی کی طرف سے الوداعی تقریب میں انھیں بڑی رقم دینے کی پیش کش بھی کی گئی ہے لیکن آج میں جو کچھ بھی ہوں اس پر پی سی بی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لئے دس ہزار رنز اور سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں تو اس میں ان کا کوئی کمال نہیں، یہ سب اللہ تبارک و تعالی کی خاص عطا ہے جس کا وہ جتنا شکر ادا کروں کم ہوگا۔یونس خان نے مزید کہا کہ انھیں نہیں لگتا کہ وہ 14 ستمبر کو لاہور میں ہوں گے ، باقی جو اللہ تعالی چاہے بندے کی کوئی اوقات نہیں۔انہوں نے تنقید کرنے والے سابق کرکڑز کو واضع پیغام دیا ہے کہ اب وہ اس حقیقت کو مان لیں تو اچھا ہوگا کہ یونس خان رنز بنانے کے اعتبار سے پاکستان کا نمبر “ون ” کھلاڑی ہے۔

سجل علی سرمد کھوسٹ کی ڈرامہ سیریل میں مرکزی کردار کرینگی

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ سجل علی سرمدکھوسٹ کی نئی ڈرامہ سیریل میں مرکزی کرداراداکریں گی۔بتایاگیاہے کہ سرمدکھوسٹ نے بطور ہدایتکار نور العین کے نام سے ڈرامہ سیریل بنانے کااعلان کیاہے جس کے سکرپٹ پرکام جاری ہے اورفنکاروں کاانتخاب کیاجارہاہے۔یہ بھی معلوم ہواہے کہ سجل علی کے ساتھ ہیروکے کردارمیں عمران عباس کو کاسٹ کر لیا گیا ہے۔سجل علی کاکہناتھاکہ ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ اگلے ماہ شروع کی جائے گی۔سیریل میں میرایادگارکردارہوگا۔