شیطان کو کنکریاں مارنے والے حا جی نے اچانک ایسا نعرہ لگادیا کہ سب حیران

لاہور (ویب ڈیسک) حج کے دوران شیطان کو کنکریاں مارتے ہوئے حاجیوں نے منیٰ میں گو نواز گو، گو زرداری گو کے نعرے لگا دیئے، نعروں کی گونج میں تمام حجاج اکرام شیطان کو لگاتار کنکریاں مارتے رہے، کئی نوجوانوں نے اس خوبصورت منظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر کے ویڈیو سوشل میڈیا پر فائرل کر دی، اس ویڈیو کو دنیا بھر میں خاصی شہرت ملی۔ اب حجاج اکرام کی واپسی کا فریضہ حج کی ادائیگی سے واپسی کا سلسلہ شروع ہو چکا۔ لیکس ویڈیو سے لوگ خاصے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

لاہور کے تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ کون کرے گا؟ اہم ترین خبر سے طلباءمیں کھلبلی

لاہور (خصوصی رپورٹ) کراچی میں کالعدم تنظیم انصار الشریعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد لاہور کے تین بڑے تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ شروع کر دی گئی۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق بعض پروفیسرز، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس اور طلباءیونینز کے کالعدم تنظیموں سے روابط ہیں اور ان کی سرگرمیاں بھی مشکوک پائی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں کالعدم تنظیم انصار الشریعہ کے سامنے آنے پر حساس ادارے لاہور میں بھی الرٹ ہوگئے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذرائع بتاتے ہیں کہ ماضی میں کالعدم تنظیموں سے روابط رکھنے کے الزام میں جن اساتذہ اور طلباءکو گرفتار کیا جاچکا ہے‘ ان کے اداروں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ ماضی میں جن کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا تھا ان میں سے ایک بڑی تعداد اس وقت لاہورکے تعلیمی اداروں میں موجود ہی نہیں ہے۔ ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ اساتذہ اور طلباءتنظیموں میں شامل بعض افراد ایسے بھی ہیں جن کی سرگرمیاں مشکوک ہیں اور چند اساتذہ طلباءکو استعمال کر رہے ہیں‘ ان کی بھی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ لاہور کے تین بڑے تعلیمی اداروں کی خصوصی مانیٹرنگ کے لئے حساس ادارے کے اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں جوروزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کر رہے ہیں۔ ایسے اساتذہ، طلباءوطالبات اور دیگر ملازمین جن کے متعلق پہلے ہی کالعدم تنظیموں کے ساتھ تعلق کا انکشاف ہو چکا یا خدشات ظاہر کئے گئے ہیں ان کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔ دوسری جانب کالعدم تنظیموں کے انتہائی مطلوب اشتہاریوں کے ساتھ بھی روابط کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کو حساس اداروں نے ایک رپورٹ میں آگاہ کیا کہ اشتہاریوں نے اپنے گروپ بنا رکھے ہیں جو پیسے کی لالچ میں سہولت کاروں کو پناہ دیتے ہیں۔ محکمہ داخلہ نے 38خطرناک اشتہاریوں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیدیا ہے اور یہ بھی پوچھا ہے کہ ایک برس میں اشتہاریوں کے خلاف کیا کارروائی کی گئی۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ حکام کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے تمام تر رپورٹس اور معاملات کو دیکھتے ہوئے الرٹ ہیں اور ایسے عناصر جو ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث، ایسی سرگرمیاں کر رہے یا کسی کالعدم تنظیم کے ساتھ ہیں‘ ان کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔

پاکستان پوسٹ آخری ہچکیاں لینے لگا ،خسارہ جا ن کر آپ بھی حیران

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)پاکستان پوسٹ بھی دیگر سرکاری اداروں کی طرح ملکی خزانے پر بوجھ بن گیا، پاکستان پوسٹ کو گزشتہ 3سال میں 20 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد خسارہ ہوا، مالی سال 2013-14ءمیں پاکستان پوسٹ کو 6588.540 ملین جبکہ مالی سال 2015-16ءمیں ادارے کو 7488.924 ملین روپے کا نقصان ہوا۔ دستاویزات کے مطابق پاکستان پوسٹ نے مالی سال2013-14ءمیں 126.597 ملین روپے کا ریونیو حاصل کیا جبکہ اس دوران پاکستان پوسٹ کے اخراجات 15715.137 ملین روپے تھے اس طرح پاکستان پوسٹ کو مالی سال 2013-14ءمیں 6588.540 ملین روپے کا نقصان ہوا۔

عالمی منڈی کے اپنے ملک میں تباہی ،شدید زلزلہ ،سونامی کی وارننگ

میکسیکو سٹی (آئی این پی ) میکسیکو کے جنوبی ساحلی علاقے میں 8.1 کی شدت سے آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 33ہوگئی جبکہ متعدد زخمی ہیں، کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں، زلزلے کے نتیجے میں میکسیکو اور قریبی ممالک کے سمندر میں تقریبا تین میٹر بلند لہریں اٹھنے پر میکسیکو میں سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی، زلزلے کی شدت کی وجہ سے عمارتیں لرز اٹھیںاور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے،حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ،دوسری جانب متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں شروع کردی گئیں، صدر انریق پینا نیٹو نے اسے میکسیکو کی تاریخ کا شدید ترین زلزلہ قرار دیدیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ۔میکسیکو کے جنوبی ساحلی علاقے میں 8.1 کی شدت سے آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئےملک کے صدر انریق پینا نیٹو نے اسے میکسیکو کی تاریخ کا شدید ترین زلزلہ قرار دیا ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق حالیہ زلزلہ8.1 کی شدت سے آیا ہے اور اس کی زمین میں گہرائی 70 کلومیٹر تک تھی۔میکسیکو کے ساحلی علاقوں کے قریب4.3 اور5.7 کی شدت سے درجنوں آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔اس زلزلے کے نتیجے میں ہمسایہ ملک گوئٹے مالا میں بھی ایک شحض ہلاک ہوا ہے۔زلزلے کے نتیجے میں میکسیکو اور قریبی ممالک کے سمندر میں تقریبا تین میٹر بلند لہریں اٹھنے پر میکسیکو میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی۔بتایا گیا ہے کہ جمعے کو مقامی وقت کے مطابق شب 11 بج کر 50 منٹ پر زلزلہ آیا۔زلزلے کے جھٹکے مرکز سے 1000 کلومیٹر تک کے علاقے میں ایک منٹ تک محسوس کیے جاتے رہے۔ زلزلے کی شدت کی وجہ سے عمارتیں لرز رہی تھیں اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

نواز شریف ،انکے بچوں کے خلاف 3ریفرنسزدائر،ایک نامکمل قرار

اسلام آباد(آئی این پی) نیب نے پاناما کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کے بچوں حسن، حسین، مریم نواز، داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کردئیے ہیں،شریف خاندان کے خلاف تین جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ایک ریفرنس دائر کیا گیا ہے،ریفرنسز میں نواز شریف،حسین ،حسن ،مریم نواز ،کپٹن صفدر،اوراسحاق ڈار کوباقاعدہ ملزم نامزد کیا گیاہے،نواز شریف کے خلاف تین ریفرنسز میں نیب کی سیکشن 9اے لگائی گئی ہے،جس کی سزا14مقرر ہے،وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ایک ریفرنس میں سیکشن 14سی لگائی گئی ہے،جس کی سزا 14سال مقرر ہے،ان دفعات کے تحت عوامی نمائندوں کیلئے سزا کے بعد عمر بھر نااہلی بھی ہوتی ہے۔جمعہ کو شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز نیب کی پراسیکیوشن ٹیم نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جمع کرادیے۔لندن فلیٹس، 16آف شور کمپنیاں اور عزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنسز شریف فیملی کے خلاف دائر کیے گئے۔ ریفرنسز کے ساتھ جے آئی ٹی کی رپورٹ بھی لف کی گئی ۔ شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز میں مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں ۔ نواز شریف کےخلاف تین ریفرنسز میں شق 9اے لگائی گئی ہے جو غیر قانونی رقو م اور تحائف کی ترسیل سے متعلق ہے۔ شق9اے کے تحت 14سال قید کی سزا مقرر ہے۔ جبکہ اسحاق ڈار کےخلاف نیب آرڈیننس کی شق 14سی لگائی گئی ہے جو آمدن سے زائد اثاثے رکھنے سے متعلق ہے جس کی سزا14سال ہے۔ ان تما م شقوں کے تحت سزا کے بعد تاحیات نااہلی ہوسکتی ہے۔ مریم نواز پر جعلی دستاویزات دینے پر الگ سے شیڈول دو کا حوالہ دیا گیاہے۔ اس کے علاوہ مریم نواز کے خلاف تحقیقات کو نقصان پہنچانے کی دفعہ 131اے بھی شامل کی گئی ہے جس کی سزا تین سال قید ہے۔ چاروں ریفرنسز میں مجموعی طورپر نواز شریف،حسن ،حسین ،مریم نواز ،کیپٹن صفدر اور اسحاق ڈار کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ دریں اثنا عزیزیہ مل کا ریفرنس شامل ہے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثوں سے زائد آمدن کا ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔ نواز شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت نے تین ریفرنسز مکمل ہونے پر قبول کر لیے جبکہ لندن فلیٹس سے متعلق ریفرنس نامکمل قرار دے دیا گیا عدالت نے ریفرنس کے ساتھ متعلقہ دستاویزات جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
ریفرنس

ریپ کیس میں سزا یافتہ گروگرمیت بارے تازہ ترین خبر،سنسنی خیز انکشافات

اسلام آباد(ویب ڈیسک)بھارت کے گرو گرمیت رام رحیم کے محلات جہاں وہ مغلیہ شہنشاہوں کی سی شان و شوکت سے رہتے تھے۔ وہ آج کل ریپ کے جرم میں جیل میں ہیں۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھار ت میں نام نہاد پیر گرو گرمیت سنگھ کے ہاتھوں ریپ کا نشانہ بننے والی 2خواتین پیروکار نے سی بی آئی ججوں کے سامنے اپنے بیانات میں اہم انکشاف کئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریپ کا شکار بننے والی عورتوں نے اپنے بیانات میں انکشاف کیا کہ گرو گرمیت سنگھ نے خواتین کو ریپ کا نشانہ بنانے کیلئے خفیہ سرنگ میں ایک کمرہ بنا رکھا تھا۔ اس خفیہ سرنگ میں گرمیت سنگھ کا ذاتی کمرہ تھاجہاں کسی اور کو جانے کی اجازت نہ تھی۔ اخبار ”ٹائمز آف انڈیا “کی ایک رپورٹ کے مطابق انہوںنے خواتین پیروکاروں کیجانب سے ریکارڈ کرائے گئے بیانات پر مبنی دستاویزات حاصل کر لی ہیں جن میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ گرمیت سنگھ کے ڈیرہ سچا سودا پر ریپ کیلئے پتا جی کی معافی کی اصطلاح استعمال کی جاتی تھی۔۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خفیہ سرنگ میں موجود گرو گرمیت سنگھ کے کمرے کی نگرانی کیلئے صرف خواتین شاگردوں کو ہی تعینات کیا جاتا تھا اور یہ ریپ کیلئے معافی کا کوڈ ورڈ استعمال کرتی تھیں۔28 فروری 2009کو عصمت دری سے بچنے والی ہریانا کے علاقے یامونا نگر کی رہائشی نے سی بی آئی کے جج اے کے ورما کو بتایا کہ اس نے جولائی 1999سے ڈیرہ میں رہنا شروع کیا اور اس کی وجہ اس کا بھائی تھا جسے مبینہ طور پر اپنی بہن کیلئے انصاف مانگنے پر قتل کر دیا گیا تھا۔اس نے بتایا کہ مجھے اس وقت کچھ بھی سمجھ نہیں آیا جب دیگر شاگردوں نے مجھ سے پوچھنا شروع کیا کہ کیا مجھے پتا جی کی معافی مل گئی ہے، اور جب 28 اور 29 اگست 1999کی درمیانی شب گرو گرمیت نے مجھے ریپ کا نشانہ بنایا تو مجھے علم ہوا کہ وہ کیا بات کرتی تھیں۔بات یہاں تک ہی نہیں بلکہ گرو گرمیت سنگھ نے اپنی کرنسی بھی جاری کی ہوئی تھی۔ جبکہ اس وقت بھی گرو گرمیت کے ایک ہزار ایکڑ پر مشتمل آشرم”ڈیرہ سچاسودا“میں دو لاکھ سے زائد چیلے موجود ہیں جن میں عورتیں بھی شامل ہیں۔