Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • دمشق میں کیفے دھما کے میں 4 افراد جاں بحق
    • پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ای اسپورٹس نیشنز کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا
    • پاکستان میں پہلی بار نیم ایکٹیو روبوٹک اسپائن سرجری کامیابی سے انجام دے دی گئی
    • پاکستان نے ایران کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لیے برآمدی ادائیگیوں کے قواعد میں عارضی نرمی کر دی
    • کراچی میں مون سون سے قبل 584 خطرناک عمارتوں کو خالی کرانے کا فیصلہ
    • برطانوی پاؤنڈ میں روپے کے مقابلے 3.3 روپے اضافہ، امریکی ڈالر اب بھی کمزور
    • برطانیہ میں 1884 کے بعد دوسرا سب سے گرم جون ریکارڈ
    • پنجاب میں بارشوں سے تباہی، مختلف حادثات میں کم از کم 2 افراد جاں بحق اور 9 زخمی
    • سوات کی سیف اللہ جھیل میں افسوسناک حادثہ، کشتی الٹنے سے پانچ سیاح جاں بحق
    • حکومت نے مری ایکسپریس وے میں 70 کلومیٹر توسیع کی منظوری دے دی
    • پاکستان بھر میں پاسپورٹ دفاتر میں نقدی ادائیگی کا نظام ختم، ڈیجیٹل نظام نافذ
    • لاہور میں غیر قانونی سمر کیمپ کے دوران اسکول کی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق
    • پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک تقریباً 10 ہزار روپے کا اضافہ
    • دلجیت دوسانجھ کا کہنا ہے کہ سیاست انہیں لاہور آنے سے روک رہی ہے
    • وِنٹ سرف، “فادر آف دی انٹرنیٹ”، تقریباً 60 سال بعد ریٹائر ہو گئے
    • گلگت بلتستان میں گلیشیئرز کے پگھلنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی
    • پنجاب میں غیر رسمی اسکولوں کی گرمیوں کی چھٹیاں بڑھا دی گئیں
    • روما مائیکل: مس گرینڈ انٹرنیشنل 2024 میں پاکستان کی جانب سے کوئی مالی معاونت نہیں ملی
    • پلے اسٹیشن 2028 تک ڈسک پر گیمز کی ریلیز ختم کرے گا
    • جنوبی فرانس میں شدید جنگلاتی آگ، سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    لاہور کے تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ کون کرے گا؟ اہم ترین خبر سے طلباءمیں کھلبلی

    By Daily Khabrainستمبر 9, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (خصوصی رپورٹ) کراچی میں کالعدم تنظیم انصار الشریعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد لاہور کے تین بڑے تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ شروع کر دی گئی۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق بعض پروفیسرز، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس اور طلباءیونینز کے کالعدم تنظیموں سے روابط ہیں اور ان کی سرگرمیاں بھی مشکوک پائی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں کالعدم تنظیم انصار الشریعہ کے سامنے آنے پر حساس ادارے لاہور میں بھی الرٹ ہوگئے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذرائع بتاتے ہیں کہ ماضی میں کالعدم تنظیموں سے روابط رکھنے کے الزام میں جن اساتذہ اور طلباءکو گرفتار کیا جاچکا ہے‘ ان کے اداروں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ ماضی میں جن کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا تھا ان میں سے ایک بڑی تعداد اس وقت لاہورکے تعلیمی اداروں میں موجود ہی نہیں ہے۔ ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ اساتذہ اور طلباءتنظیموں میں شامل بعض افراد ایسے بھی ہیں جن کی سرگرمیاں مشکوک ہیں اور چند اساتذہ طلباءکو استعمال کر رہے ہیں‘ ان کی بھی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ لاہور کے تین بڑے تعلیمی اداروں کی خصوصی مانیٹرنگ کے لئے حساس ادارے کے اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں جوروزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کر رہے ہیں۔ ایسے اساتذہ، طلباءوطالبات اور دیگر ملازمین جن کے متعلق پہلے ہی کالعدم تنظیموں کے ساتھ تعلق کا انکشاف ہو چکا یا خدشات ظاہر کئے گئے ہیں ان کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔ دوسری جانب کالعدم تنظیموں کے انتہائی مطلوب اشتہاریوں کے ساتھ بھی روابط کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کو حساس اداروں نے ایک رپورٹ میں آگاہ کیا کہ اشتہاریوں نے اپنے گروپ بنا رکھے ہیں جو پیسے کی لالچ میں سہولت کاروں کو پناہ دیتے ہیں۔ محکمہ داخلہ نے 38خطرناک اشتہاریوں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیدیا ہے اور یہ بھی پوچھا ہے کہ ایک برس میں اشتہاریوں کے خلاف کیا کارروائی کی گئی۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ حکام کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے تمام تر رپورٹس اور معاملات کو دیکھتے ہوئے الرٹ ہیں اور ایسے عناصر جو ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث، ایسی سرگرمیاں کر رہے یا کسی کالعدم تنظیم کے ساتھ ہیں‘ ان کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان میں پہلی بار نیم ایکٹیو روبوٹک اسپائن سرجری کامیابی سے انجام دے دی گئی

      پاکستان نے ایران کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لیے برآمدی ادائیگیوں کے قواعد میں عارضی نرمی کر دی

      کراچی میں مون سون سے قبل 584 خطرناک عمارتوں کو خالی کرانے کا فیصلہ

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.