ریلوے سکولز کی نجکاری کے بعد نئی انتظامیہ نے طلبہ کی فیسوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد والدین میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق نئی فیس پالیسی کے تحت پانچویں کلاس تک کے بچوں کی فیس 1000 روپے مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ چھٹی کلاس سے دسویں کلاس تک کے طلبہ کے لیے فیس 1500 روپے مقرر کی گئی ہے۔
اس سے قبل کلاس اول سے دسویں جماعت تک یکساں فیس 900 روپے وصول کی جا رہی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیسوں میں یہ اضافہ ہیڈکوارٹر کی اجازت سے ریلوے سکولز انتظامیہ نے کیا ہے۔





































