تازہ تر ین

عالمی منڈی کے اپنے ملک میں تباہی ،شدید زلزلہ ،سونامی کی وارننگ

میکسیکو سٹی (آئی این پی ) میکسیکو کے جنوبی ساحلی علاقے میں 8.1 کی شدت سے آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 33ہوگئی جبکہ متعدد زخمی ہیں، کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں، زلزلے کے نتیجے میں میکسیکو اور قریبی ممالک کے سمندر میں تقریبا تین میٹر بلند لہریں اٹھنے پر میکسیکو میں سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی، زلزلے کی شدت کی وجہ سے عمارتیں لرز اٹھیںاور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے،حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ،دوسری جانب متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں شروع کردی گئیں، صدر انریق پینا نیٹو نے اسے میکسیکو کی تاریخ کا شدید ترین زلزلہ قرار دیدیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ۔میکسیکو کے جنوبی ساحلی علاقے میں 8.1 کی شدت سے آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئےملک کے صدر انریق پینا نیٹو نے اسے میکسیکو کی تاریخ کا شدید ترین زلزلہ قرار دیا ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق حالیہ زلزلہ8.1 کی شدت سے آیا ہے اور اس کی زمین میں گہرائی 70 کلومیٹر تک تھی۔میکسیکو کے ساحلی علاقوں کے قریب4.3 اور5.7 کی شدت سے درجنوں آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔اس زلزلے کے نتیجے میں ہمسایہ ملک گوئٹے مالا میں بھی ایک شحض ہلاک ہوا ہے۔زلزلے کے نتیجے میں میکسیکو اور قریبی ممالک کے سمندر میں تقریبا تین میٹر بلند لہریں اٹھنے پر میکسیکو میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی۔بتایا گیا ہے کہ جمعے کو مقامی وقت کے مطابق شب 11 بج کر 50 منٹ پر زلزلہ آیا۔زلزلے کے جھٹکے مرکز سے 1000 کلومیٹر تک کے علاقے میں ایک منٹ تک محسوس کیے جاتے رہے۔ زلزلے کی شدت کی وجہ سے عمارتیں لرز رہی تھیں اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain