اجے دیوگن کی فلم بادشاہو آج پاکستان میں ریلیز ہوگی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکار اجے دیوگن کی فلم بادشاہو آج پاکستان میں ریلیز کی جائے گی۔بھارتی ذرائع کے مطابق فلم بادشاہو بھارتی سینماﺅں میں یکم ستمبر کو نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی جہاں اس نے اب تک 60.54کروڑ کا بزنس کیا اور اب یہ فلم پاکستان میں کل نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ۔فلم کو یکم ستمبر کو ہی ریلیز کیا جانا تھا لیکن پاکستانی دو فلمیں پنجاب نہیں جاﺅں گی اور نامعلوم افراد2 کی وجہ سے بادشاہو کی ریلیز کی تاریخ آگے کر دی گئی۔پاکستان کی دونوں فلمیں اچھا بزنس کر رہی ہیں۔

ہمایوں سعید کے والد انتقال کرگئے

کراچی( وےب ڈ یسک) پاکستانی اداکار و ہدایت کار ہمایوں سعید کے والد انتقال کرگئے۔ معروف پاکستانی اداکار و ہدایت کار ہمایوں سعید کے والد محمد سعید کراچی میں انتقال کرگئے،محمد سعید کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ خالق حقیقی سے جاملے محمد سعید کی عمر 80 سال تھی جب کہ ان کی نماز جنازہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اداکی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار و ہدایت کار ہمایوں سعید کے والد انتقال کرگئے۔

آزادی کپ کی ٹی 20کے لوگو کی نقب کشائی

لاہور(آئی این پی) پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین ٹی 20 سیریز کے لوگو کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا۔قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ اسپانسرز نے ہمیشہ پی سی بی کے ہر ایونٹ کیلئے بھرپور ساتھ دیا ہے جس پر ان کے شکر گزار ہیں، ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی بہتری لانے کیلئے کوشاں ہیں، ٹاپ 4 ریجنز کی ٹیموں کیلئے بھی سپانسرز تلاش کر رہے ہیں، ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان کرکٹ کیلئے بہت بڑا قدم ہے، تنقید برائے تنقید نہ کی جائے، کچھ بھی کہنے یا لکھنے سے پہلے قومی مفاد کو مدنظر رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کے میچز کے انعقاد کیلئے بہت مشکلات تھیں، سکیورٹی ٹیم کو مطمئن کرنا بڑا چیلنج تھا، بین الاقوامی پلیئرز کی بہت سی ڈیمانڈز ہیں، کرکٹرز اور بورڈز کے مسائل رہے، ورلڈ الیون کیلئے مختصر وقت میں متوازن ٹیم بنانا تھی جس میں زیادہ سے زیادہ ممالک کے صف اول کے پلیئرز شامل ہوں۔نجم سیٹھی نے کہا کہ کراچی میں بھی انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے کوشش کر رہے ہیں، تاہم فی الحال عالمی پلیئرز وہاں کھیلنے کیلئے تیار نہیں، انٹرنیشنل سکیورٹی ٹیموں کو کراچی کادورہ کروائیں گے اور انہیں مطمئن کرنے کی کوشش کریں گے جس کے بعد کراچی میں بھی میچز کروائیں گے، پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ آزادی کپ کے میچز پاکستان کیلئے نہایت اہم ہیں۔ یہ پہلا قدم ہے، اس کے بعد سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں بھی آئیں گی۔چیئرمین پی سی بی کا آزادی کپ کے انتظامات کے حوالے سے کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کے انتظامات کے لیے بہت کم وقت تھا۔ کچھ لوگ ٹکٹس کی فروخت پر مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ہم صرف ایونٹ کو ممکن بنا رہے ہیں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہو رہی۔ لوگوں کو ٹکٹوں کے حصول میں مشکلات ہو گی، مگر صبر کریں۔

ورلڈ الیون کی آمد ، قذافی سٹیڈیم میں تیاریاں عروج پر

لاہور(آئی این پی)ورلڈ الیون ٹیم کی لاہور آمد سے قبل قذافی سٹیڈیم میں تیاریاں جاری ، کمشنر لاہور عبداللہ سنبلکا کہنا تھا کہ تماشائیوں کو سٹیڈیم پہنچانے کیلئے شٹل سروس چلائی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم کی آمد اور کرکٹ میچ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ۔ قذافی سٹیڈیم میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ۔ انتظامی امور کے حوالے سے کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں ۔ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر سید نے سٹیڈیم کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ پولیس حکام نے بھی روٹ پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔ کمشنر لاہورعبداللہ سنبل نے قذافی سٹیڈیم کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میچ کے روز میٹرو بس گجومتہ سے ایم اے او کالج تک بند رہے گی ، شام 4بجے سے11بجے تک ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک میٹروبس چلتی رہے گی ۔کمشنر لاہورعبداللہ سنبل نے بتایا کہ سکول اور مارکیٹ بند کرانے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا ، میچ کی پریکٹس کے دوران میٹرو کے تین سٹیشنز بند رہیں گے ۔ کمشنر لاہور کا مزید کہنا تھا کہ سٹیڈیم میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ، شائقین کے لیے شٹل بس سروس بھی شروع کی جائے گی ۔

سعید اجمل 5سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان ایکشن

لاہور (آن لائن)سعید اجمل 5سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان ایکشن ہوں گے ۔ 39سالہ سعید اجمل رواں سال قائد اعظم ٹرافی میں فیصل آباد ریجن کی نمائندگی کریں گے،انہوں نے آخری مرتبہ اکتوبر 2012میں زرعی ترقیاتی بینک کی جانب سے واپڈا کیخلاف فرسٹ کلاس میچ کھیلا تھا۔ سعید اجمل اب تک 142فرسٹ کلاس میچز میں26.75کی اوسط سے 562شکار کرچکے ہیں ۔

پاکستان سے سیریز،لنکانے شیڈول کی منظوری دیدی

لاہور(آئی این پی) لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں چند روز بعد انٹرنیشنل کرکٹ کا میلہ سجنے جارہا ہے ۔ سات ممالک کے کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈ الیون کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ جس کے بعد پاکستان نے سری لنکا کی یواے ای میں میزبانی کرنی ہے ۔ سری لنکن بورڈ کے صدر نے ایک ٹی ٹوئنٹی لاہورمیں کھیلنے کا اعلان کیا تھا جس کی تاریخ منظرعام پرآگئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق لاہور29 اکتوبر کو پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی کی میزبانی کرے گا۔ سری لنکا نے پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے شیڈول کی منظوری دے دی ہے جس کا باضابطہ اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ کرے گا۔ لاہور کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ الیون کے کامیاب دورے اور سکیورٹی سے مشروط ہے۔پاک سری لنکا سیریز کا آغاز2 ٹیسٹ میچز کی سیریز سے ہوگا ۔ پہلا ٹیسٹ28 ستمبر سے2 اکتوبر تک شیخ زید اسٹیڈیم ابوظہبی میں ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا جو6 سے10 اکتوبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔پانچ میچز کی ون ڈے سیریز کا آغاز13 اکتوبر سے ہوگا۔ دوسرا ون ڈے16 اکتوبر کو ابوظبہی، تیسرا18 اکتوبر کو ابوظبی، چوتھا20 اکتوبر کو شارجہ اور پانچواں ون ڈے23 اکتوبر کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ پہلے 2 ٹی ٹوئنٹی26 اور 27 اکتوبرکو دبئی میں ہونگے جس کے بعد آخری ٹی ٹوئنٹی29 اکتوبر کو لاہور میں کرایا جائے گا۔ جس کیلئے سری لنکن ٹیم لاہور آئے گی۔

ورلڈ الیون سے سیریز, گرین شرٹس نے مشقوں کا آغاز کردیا

لاہور(نیوزایجنسیاں) ورلڈ الیون کے خلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز ہو گیا۔پلیئرز نے کیمپ کے پہلے روز فزیکل ٹریننگ کے سیشنز میں شرکت کی۔ کیمپ میں 13 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جن میں کپتان سرفراز احمد، احمد شہزاد، فخر زمان، شعیب ملک، بابر اعظم، عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی، محمد نواز، عثمان شنواری، عمر امین، عامر یامین اور سہیل خان شامل ہیں۔محمد عامر کے گھر پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے جس کی وجہ سے وہ کیمپ میں شریک نہیں ہو سکے اور ان کی ورلڈ الیون کے خلاف 1،2 میچز بھی نہ کھیل پائیں۔ فاسٹ بولر رومان رئیس کی گزشتہ روز شادی ہوئی اور آج ولیمہ ہے جس کی وجہ سے پیسر ہفتے کو کیمپ جوائن کریں گے۔ لیگ سپنر شاداب خان کریبیئن لیگ سے فراغت کے بعد جمعے کو کیمپ میں رپورٹ کریں گے۔واضح رہے کہ ورلڈ الیون اور پاکستان ٹیم کے درمیان ٹی 20 آزادی کپ میں تین میچز کھیلے جائیں گے پہلا میچ 12، دوسرا 13 ستمبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 15 ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔لیگ اسپنر شاداب خان کیریبیئن پریمیئر لیگ سے فراغت کے بعد آج کیمپ جوائن کریں گے،اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچ چکے ہیں، لاہور کے پلیئرز این سی اے کے بجائے اپنے گھروں سے ہی کیمپ میں شرکت کیلیے آنے کو ترجیح دیں گے، اظہر علی، بابر اعظم اوراحمد شہزاد پہلے ہی اکیڈمی میں پریکٹس کیلیے آتے رہے ہیں۔ عید سے قبل چھٹیوں پر جانے والے ہیڈ کوچ مکی آرتھر لاہور واپس پہنچ چکے، معاون اسٹاف بھی این سی اے میں ڈیرے ڈال چکا ہے۔

اقتصادی غارت گر اسحاق ڈار سے کپتان نے بڑا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ دور حکومت میں زرداری دور سے بھی کم سرمایہ کاری ہوئی ہے ، سرمایہ کاری نہ آنے کی وجہ کرپشن ہے،حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے ۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار پاکستان کے اقتصادی غارتگر ہیں، نیب ریفرنس دائر ہونے کے بعد وہ فوری طور پر مستعفی ہوجائیں، نواز حکومت میں بہت کم سرمایہ کاری ہوئی، اتنی کم سرمایہ کاری ملکی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی.حکمرانوں نے ملک کی معیشت کےساتھ بہت ظلم کیا،جوظلم معیشت کےساتھ ہواایسا دشمن بھی نہیں کرسکتا تھا۔ سی پیک کے باوجود ملک میں سرمایہ کاری نہیں آرہی ، سی پیک کے ثمرات سیمٹنے کے لئے ملک اور گورننس کو ٹھیک کرنا ہوگا۔ اسلام آباد میں پارٹی رہنماں کے ہمرا ہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمران کہتے ہیں کہ ہم نے بہت ترقی کی اور ججز نے ان کو نکال دیا، نیب ریفرنس پر اسحاق ڈار کو استعفا دے دینا چاہیے ۔ نواز شریف نے کیسی ترقی کرائی کہ ملک کو مقروض کردیا اور قرضے چڑھا کر (ن) لیگ کی حکومت نے بڑے بڑے پروجیکٹس بنائے جب کہ حکومت کی پالیسیوں سے ملک میں غربت میں اضافہ ہوا ہے۔ہماری معیشت کا اتنا برا حال کبھی نہیں ہوا جتنا آج ہے، انھوں نے جو ظلم معیشت کے ساتھ کیا ایسا کوئی دشمن بھی نہیں کرتا۔ پیپلز پارٹی نے 480 ارب روپے کے گردشی قرضے چھوڑے لیکن پاکستان جتنا مقروض آج ہے اتنا تاریخ میں کبھی نہیں تھا۔پاکستان کی برآمدات تباہ ہوگئی ہے، پاکستان جس راستے پر جا رہا ہے وہ بہت خطرناک ہے، برآمدات اور درآمدات میں 30 ارب ڈالر کا فرق آگیا ہے۔ اسحاق ڈار بار بار کہتے رہے کہ ٹیکس ریونیو بڑھا دیا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اشیا ضروریہ، بجلی اور گیس پر ٹیکس بڑھانے کی وجہ سے ٹیکس ریونیو میں اضافہ کیا گیا۔ سرمایہ کاری نہ آنے کی وجہ کرپشن ہے،حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار پاکستان کے اقتصادی غارتگر ہیں، نیب ریفرنس دائر ہونے کے بعد وہ فوری طور پر مستعفی ہوجائیں، نواز حکومت میں بہت کم سرمایہ کاری ہوئی، اتنی کم سرمایہ کاری ملکی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی.حکمرانوں نے ملک کی معیشت کےساتھ بہت ظلم کیا،جوظلم معیشت کےساتھ ہواایسا دشمن بھی نہیں کرسکتا تھا۔ سی پیک کے باوجود ملک میں سرمایہ کاری نہیں آرہی ، سی پیک کے ثمرات سیمٹنے کے لئے ملک اور گورننس کو ٹھیک کرنا ہوگا۔ نیب چیرمین کا کام ہے کرپشن کو پکڑنا لیکن ہمارے پیسے سے تنخواہ لینے والے نیب چیئرمین بڑی کرپشن پر پردہ ڈال رہے اور چھوٹے چوروں کو پکڑ رہے ہیں، ایف بی آر پرکرپٹ چیئرمین بٹھانے سے ٹیکس اکٹھا نہیں کیا جاسکتا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار پاکستان کے اقتصادی غارتگر ہیں، نیب ریفرنس دائر ہونے کے بعد وہ فوری طور پر مستعفی ہوجائیں، نواز حکومت میں بہت کم سرمایہ کاری ہوئی، اتنی کم سرمایہ کاری ملکی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی، مشرف اورزرداری کے دور میں بھی اس سے زیادہ سرمایہ کاری تھی، کرپشن کی وجہ سے پاکستان میں سرمایہ نہیں آ رہا، موجودہ حکومت آصف زرداری سے بھی زیادہ بدترین ہے، سارا کرپٹ ٹبراوپرسے نیچے تک پیسے بنانے میں لگا ہے۔چیرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ اقتصادی راہداری سے فائدہ اٹھانے کے لئے اپنا ملک ٹھیک کرنا ہوگا، پاکستان بہت خطرناک راستے پر جارہا ہے، معیشت کا اس وقت سب سے برا حال ہے، حکمرانوں نے عوام کے ساتھ جو کیا وہ کوئی دشمن بھی نہیں کرتا، بجلی کا سب سے برا حال ہے، ملک میں توانائی کا شدید بحران ہے۔

واشنگٹن کو کچھ پتا نہیں, وزیرخارجہ نے دوٹوک پیغام دیدیا

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو دہشتگردی کیخلاف جنگ جیت چکا ہے ،ایک دو واقعات ہوتے رہتے ہیں لیکن ہم یہ جنگ جیت چکے ہیں۔ سفرا کانفرنس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم خوددار قوم ہیں، ایک ایک انچ کی ہر حال میں حفاظت کرینگے، پاکستانی قوم کو قربانی کا بکرا نہیں بننے دیں گے،خواجہ آصف نے کہا کہ امریکہ سے تعلقات ختم نہیں کر رہے،معاملات ملکی مفادات کی نظر سے دیکھیں گے، امریکا،پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کا احترام کرے،واشنگٹن میں بیٹھے لوگوں کو پاکستان اور خطے کی حقیقی صورتحال کا ادراک نہیں ،وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان باہمی احترام کیساتھ قربانیوں کا ادراک کرنیوالے ممالک کیساتھ آگے بڑھے گا، امریکہ سمیت کسی بھی ملک سے تعلقات کو باہمی احترام پر مبنی دیکھنا چاہتے ہیں،خواجہ آصف نے کہا کہ آج چین جا رہا ہوں،دو تین روز میں ایران کا دورہ بھی کروں گااور گزشتہ روز افغان وزیر خارجہ سے رابطہ ہو اتھاجس میں ایرانی صدر اور وزیر خارجہ سے ملاقات رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے قبل دوست ممالک کا دورہ بھی کروں گا ، سب سے پہلی ترجیح پاکستان کو دہشتگردی سے محفوظ بنانا ہے۔ انہوں نے کہا سفراکانفرنس میں خطے کے مسائل حل کرنے کیلئے حکمت عملی طے کر لی ہے اورپاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ ملکر خطے کے مسائل حل کرے گا، خواجہ آصف نے کہا کہ برکس میں جن تنظیموں کا نام لیا گیا وہ پاکستان میں کالعدم ہیں اور چین نے برکس اجلاس میںبھارت کی بہت چیزیں شامل نہیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ تینوں دن کانفرنس میں سکیورٹی اداروں اور فوج کے نمائندے موجود تھے اور کشمیر کو ہر فورم پر اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا ہے،وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ پاکستان تنہائی کا شکار ہے اوریہ غلط فہمی ہو گی کہ 40 سال کا ملبہ دنوں میں ٹھیک ہو جائے، ہم نے بیانیہ تیار کیا ہے سب کو اس سے آگاہ کریں گے، خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری جیسی قربانیاں کسی اور ملک نے نہیں دیں،آج کراچی وزیرستان خیبریاجنسی اور باجوڑ میں امن ہے ۔ پاکستانی قوم کو قربانی کا بکرا نہیں بننے دینگے۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ خطے میں بدلتے حالات کے تحت ہی پاکستان کو نئی سِمت کا تعین کرنا ہوگا اور باہمی احترام کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا ادراک کرنے والے ممالک کے ساتھ ہی آگے بڑھا جائے گا۔ پاکستانی سفیروں کی تین روزہ کانفرنس کے اختتامی سیشن کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات ختم نہیں ہوئے لیکن دونوں ملکوں کے روابط کو ملکی مفادات کی نظر سے دیکھا جائے گا جبکہ اب امریکا پر پاکستان کا انحصار کم ہوگیا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان، امریکا سمیت کسی بھی ملک کے ساتھ تعلقات کو باہمی احترام پر مبنی دیکھنا چاہتا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک خود دار قوم ہے، اسے قربانی کا بکرا نہیں بننے دیں گے اور اس سرزمین کے ایک ایک انچ کی حفاظت کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں بہت تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں اور ہمیں بھی پاکستان کے لیے دنیا کے رویے کو تبدیل کرنا ہو گا۔ عالمی دہشت گردی کا تذکرہ کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ صرف پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت رہا ہے اس کے علاوہ دنیا کے کسی بھی ملک نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل نہیں کی۔ انہوں نے واضح پیغام دیا کہ پاکستانی عوام، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ’دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں ہم نے کھویا ہی ہے پایا کچھ نہیں، اب ہمیں بھی نئی اور درست سمت کا تعین کرنا ہوگا۔ خواجہ آصف نے بتایا کہ اس تین روزہ کانفرنس کے دوران امریکی پالیسی پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے اور امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے پاکستان اور افغانستان کے لیے نئی امریکی پالیسی کو مختلف زاویوں سے واضح کیا جس کی وجہ سے معاملات کو مزید سمجھنے میں مدد ملی۔وفاقی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ وہ یہ نہیں کہتے کہ ملک میں حالات مکمل طور پر بہتر ہیں، دنیا بے شک اعتراف نہ کرے لیکن پاکستان میں امن قائم ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ کراچی سے باجوڑ تک مساجد، گاو¿ں، قصبے اور شہر امن کی جانب بڑھ رہے ہیں۔پاکستان کے سفیروں کی تین روزہ کانفرنس میں امریکا، روس، چین، سعودی عرب ،قطر، افغانستان، ایران اور بھارت سمیت مختلف ممالک میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں نے شرکت کی۔کانفرنس کے شرکاءنے جغرافیائی سیاسی اور علاقائی صورتحال کے تناظر میں خارجہ پالیسی کی اہمیت اور اس میں مزید بہتری کے امکانات کا جائزہ لیا اور اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔ پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کا جواب دیتے ہوئے اپنی خارجہ پالیسی میں بنیادی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ تعلقات میں ملکی مفاد سب سے پہلے ہو گا۔ خطے میں تبدیلیاں ہو رہی ہیں، کچھ فیصلے جلد کرنا ہوں گے۔خواجہ آصف نے بتایا کہ سفیروں کی کانفرنس میں ملک کو خارجہ سطح پر درپیش نئے چیلنجز کے تناظر میں خارجہ پالیسی مرتب کرنے کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو پاکستان کی قربانیوں کا قائل کرنے کے لئے بھرپور سفارت کاری کریں گے۔ پاکستانی سفیروں کو مظلوم کشمیریوں کی آواز عالمی فورمز پر اٹھانے کا ٹاسک دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا افغان مسئلے کا حل فوجی نہیں سیاسی ہے، افغانستان میں فوجی کارروائی کی حکمت عملی کامیاب نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا امریکی صدر کی نئی افغان پالیسی ناکام ہو جائے گی، ٹرمپ کی نئی حکمت عملی کا حال پہلے منصوبوں جیسا ہی ہو گا۔ وزیراعظم نے مزید کہا کسی کو افغان جنگ پاکستان کی سرزمین پر لڑنے کی اجازت نہیں دینگے، بھارت کو افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال کرنے سے روکنا ہوگا۔

عوام کی ڈینگی سے حفاظت بارے وزیراعلیٰ کا اہم بیان

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لندن سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کے پیش نظر ڈینگی سرویلنس کا کام تیز کیا جائے اور ڈینگی سے نمٹنے کیلئے متعلقہ ادارے پوری طرح چوکس ہو کر کام کریں۔ بارشوں کے باعث کھڑے پانی کا فوری نکاس یقینی بنایا جائے،اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے تمام ادارے مربوط انداز سے کام کریں اور عوام کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر ضروری قدم اٹھایا جائے۔ انسداد ڈینگی اقدامات کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے عوام کو آگاہ رکھنے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے اور انسداد ڈینگی کے اقدامات کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مانیٹرنگ جاری رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے مرض کی روک تھام کیلئے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے ، اس ضمن میں غفلت یا تساہل کی کوئی گنجائش نہیں۔ ان ڈور اور آﺅٹ ڈور سرویلنس پر بھرپور توجہ دی جائے اور تمام متعلقہ ادارے جذبے اور محنت کے ساتھ کام کریں۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ڈینگی کی وباءسے نمٹنے کے حوالے سے پنجاب کی میڈیکل ٹیم کی کارکردگی لائق تحسین ہے، اس پر میں صوبائی وزیر صحت ، سیکرٹریز صحت اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی میڈیکل ٹیم نے ڈینگی سے نمٹنے کیلئے خیبرپختونخوا کے بہن بھائیوں کی بھرپور مدد کی ہے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ تعلیم ہی واحدکنجی ہے جو انسانی شعور کے بند دریچوں کے قفل کھولتی ہے۔ تعلیم کے بغیر انسان معاشی و سماجی ترقی نہیں کر سکتا۔ تعلیم حاصل کرنا صرف عبادت ہی نہیں قومی ذمہ داری بھی ہے۔ دنیا کی کوئی بھی قوم تعلیم کے بغیر ترقی اور عروج حاصل نہیں کر سکتی ا ورتعلیم قوم کے بچوں کا بنیادی حق ہے اوراس پر توجہ دینا نہایت ضروری ہے۔ تعلیم ایک ایسا زیو ر ہے جو کسی کی میراث نہیں ہے بلکہ ہر کسی کا بنیاد ی حق ہے۔ معیاری تعلیم کے فروغ اور بہتری کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے عالمی یوم خواندگی کے موقع پراپنے پیغام مےں کہاہے کہ ایک خواندہ شخص کاکردار پورے معاشرے کے کردار کی تشکیل کرتا ہے اور تعلیم کی بدولت ہی قومیںدنیا میں عروج حاصل کرتی اور اپنامقام بناتی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بی اے ،بی اےس سی کے امتحانات مےں نمایاں پوزیشن حاصل کرنےوالے طلبا و طالبات کو مبارکباددی ہے ۔وزےراعلیٰ نے کہا ہے کہ اپنی محنت کے ذریعے پوزیشنیں حاصل کرنےوالوں نے اپنے والدین اور اساتذہ کا سر فخر سے بلند کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ محنت،محنت اورصرف محنت ہی کامےابی کی کنجی ہے۔ میرا ایمان ہے کہ حصول علم سمیت کسی بھی میدان میں محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔