روہنگیا کے مسلمانوں کیلئے تر ک صدر نے عملی قدم اُٹھا لیا، برمی مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ اُٹھی

لاہور:ترکی نے روہنگیا مسلمانوں کی امداد کیلئے 10ہزارٹن خوراک بھیجنے کااعلان کیا ہے،جبکہ کسی بھی ادارے کوروہنگیا میں امدادی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی کے صدرطیب اردوان نے میانمارکی صدرآنگ سان سوچی کوٹیلیفون کیا،جس میں روہنگیامسلمانوں پرمظالم کانوٹس لینے کامطالبہ کیاگیا۔ترک صدرنے روہنگیامسلمانوں کیلئے امداد بھیجنے کی اجازت بھی لی۔ میانمارکی صدر نے ترکی کوامدادی سرگرمیوں کی اجازت دے دی ہے۔ترکی نے برمامیں روہنگیامسلمانوں کی مدد کیلئے 10ہزارٹن خوراک بھیجنے کافیصلہ کیاہے۔ امدادی سامان میں ادویات، پانی اورکھانے کی اشیاء شامل ہیں۔واضح رہے میانمار میں روہنگیامسلمانوں کیلئے کسی بھی امدادی ادارے کو سرگرمیوں کی اجازت نہیں۔

روہنگیا ئی مسلمانوں کیلئے بنگلا دیشی کسان نے وہ کام کر دکھایا کہ سب حیران

ڈھاکہ (ویب ڈیسک) انسانی خدمت کا جذبہ دولت یا حیثیت کی بناءپر پروان نہیں چڑھتا بلکہ یہ ایک خداداد خاصیت ہوتی ہے جو کہ چند افراد کو عطا کی جاتی ہے، میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و ستم کا بازار گرم ہوا تو وہ لوگ خلیج بنگال کے پانیوں میں گمنام منزلوں کی جانب چل پڑے، لٹے پٹے قافلے بنگلہ دیش کی سرحد پر پہنچے تو انہیں واپس بھیج دیاگیا، جس کے بعد سینکڑوں روہنگیا خلیج بنگال میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ، مگر ایسے حالات میں بنگلہ دیش کا ایک غریب کسان ان کی مدد کو پہنچ گیا ، غیر ملکی صحافیوں نے ” مقامی ہیرو“ کے نام سے ایک بنگلہ دیشی کسان کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ یہ شخص گھر کا سارا سامان لیکر دریاے ناف پر لٹے پٹے روہنگیا مسلمانوں کے قافلے کی مدد کو پہنچ گیا ہے ، اس کسان نے اپنے کندھوں پر سامان سے بھرے ہوئے تھیلے اٹھا رکھے ہیں جبکہ اس کے دونوں ہاتھوں میں بھی سامان دیکھا جاسکتا ہے ، یہی نہیں بلکہ اس کسان نے اپنی بنیان کے اندر بھی پانی کی بوتلیں اور کھانے کی اشیاءاٹھا رکھی ہیں، اس بنگلہ دیشی کسان نے ایثار کی لازوال داستان رقم کرکے عالمی دنیا اور خود اپنی حکومت کو شرمندہ کردیا ہے۔

یوم دفاع کے موقع پر دشمنوں کا بڑا وار،دھماکے میں 3افراد جاں بحق

اسلام آباد (ویب ڈیسک)یوم دفاع پاکستان کے دن دہشتگردوں کی مذموم کارروائی، کوہلو کے قریب بارودی سرنگ دھماکے میں تین افراد جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق یوم دفاع پاکستان کے دن دہشتگردوںکی مذموم کارروائی میں ڈیرہ بگٹی کے علاقے کوہلو کے قریب بارودی سرنگ دھماکے کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہو گئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں مین 3خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں۔