برکس اعلامیہ،پاکستان کا دہشتگردوں کی پناگاہوں بارے منہ توڑ جواب

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر دفاع خرم دستگیر نے برکس سربراہ اجلاس کا اعلامیہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں۔ وزیر دفاع خرم دستگیر نے برکس سربراہ اجلاس کے اعلامیے پر ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں اور ہم برکس سربراہ اجلاس کے اعلامیہ کو مسترد کرتے ہیں۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس کے دوران بات کرتے ہوئے وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا کہ دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں پاکستان میں نہیں افغانستان میں ہیں، افغانستان کے 407 میں سے صرف 60 اضلاع پر افغان فورسز کا کنٹرول ہے، دہشتگرد تنظیم داعش کے معاملے پر پاکستان اور امریکا ایک ہیں۔وزیر دفاع خرم دستگیر نے بتایا کہ وزیر خارجہ خواجہ ا?صف چار اہم ممالک چین، روس، ترکی اور ایران کا دورہ کریں گے جس کے بعد وہ امریکا جائیں گے، پاکستان نے کامیاب آپریشنز کیے جو امریکا، عراق اور افغانستان میں نہ کرسکا مگر عالمی برادری نے آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کے تحت کارروائیوں کو تسلیم نہیں کیا۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد پاکستان میں غیر ضروری خطرے کی گھنٹیاں بجائی جا رہی ہیں، سیاسی لیڈران موجودہ صورتحال میں جذباتی بیانات نہ دیں، پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے، عوام خوفزدہ نہ ہوں، ہم ہر صورت اپنے وطن کا دفاع کریں گے، پاکستان کی تینوں مسلح افواج انتہائی مستعدی سے ملکی دفاع پر مامور ہیں۔واضح رہے کہ چین میں ہونے والی برکس تنظیم کے سالانہ اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ لشکرِ طیبہ اور جیشِ محمد خطے میں فساد کی ذمہ دار ہیں، دہشتگردی کے واقعات میں ملوث، ان کا انتظام کرنے یا حمایت کرنے والوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جانا چاہیے۔

لندن روانگی سے قبل چودھری نثار سے ملاقات, وجہ کیا بنی؟

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ شہباز شریف لندن روانگی سے قبل سابق وزیر داخلہ سے اہم ملاقات کرینگے۔ ملاقات کے بعد بڑی خبریں سامنے آ سکتی ہیں۔ سینئر صحافی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید انکشاف کیا کہ چودھری نثار ابھی تک شہباز شریف کے کہنے پر ہی چپ بیٹھے ہیں۔ اب دونوںرہنماﺅں میں اہم ملاقات میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ چودھری نثار پارٹی سے الگ نہ ہوئے تو ممکن ہے کہ ان دونوں رہنماﺅں میں سے ایک وزیراعظم اور دوسرا ن لیگ کا صدر بن جائے گا۔

پاک انگلینڈ ٹاکرا، پاکستانی کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال انگلینڈ کا مختصر دورہ کرے گی جس کے دوران گرین شرٹس میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 24 مئی سے لارڈز میں جبکہ دوسرا ٹیسٹ ہیڈنگلے میں یکم جون کو کھیلا جائے گا۔اس کے علاوہ انگلینڈ آئندہ سال آسٹریلیا، انڈیا اور اسکاٹ لینڈ کی میزبانی بھی کرے گا۔خیال رہے کہ 2016 میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز 2-2 سے برابر ہوئی تھی جبکہ ون ڈے سیریز میں گرین شرٹس کو 4-1 سے شکست ہوئی تھی۔

ایشیا ءمیں بڑی جنگ چھڑ سکتی ہے ،،،

پیانگ یانگ، واشنگٹن، اسلام آباد (صباح نیوز+ مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے ایک اور ہائیڈروجن بم کا تجربہ کرلیا ہے جو ایٹم بم سے کئی گنا زیادہ طاقتور ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے چھٹا ایٹمی دھماکا کیا ہے اور جدید ترین ہائیڈروجن بم تیا کیا ہے جو بین البراعظمی بیلسٹک میزائل پر رکھ کر لانچ کیا جاسکتا ہے۔ چاپان حکومت نے بھی شمالی کوریا کے نئے جوہری تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے گذشتہ روز ایک نیا جوہری تجربہ کیا جس کی وجہ سے زیر زمین وسیع پیمانے پر زلزلے کا جھٹکا محسوس کیا گیا۔امریکی زلزلہ پیماں نے بھی ممکنہ طور پر ہونے والے جوہری دھماکے کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے کہ شمالی کوریا کے شمال مشرقی علاقے میں 6.3 شدت کے زلزلے کا پتہ چلا ہے جو کہ ممکنہ طور پر جوہری دھماکہ ہو سکتا ہے اور یہ زلزلہ اس علاقے میں محسوس کیا گیا ہے جہاں شمالی کوریا نے اپنے سابقہ جوہری تجربات کیے تھے۔اس سے قبل شمالی کوریا کےسرکاری میڈیا پر کم جونگ کی تصویر بھی جاری ہوئی تھی جس میں وہ ایک نئے قسم کے ہائیڈروجن بم کا معائنہ کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں شمالی کوریا کے چھٹے جوہری تجربات کے جواب میں جنوبی کوریا نے میزائل کی ایک مشق کی ہے جو کہ شمالی کوریائی جوہری تنصیبات پر حملے کے مشابہ ہے۔اصلی ہتھیارں سے کی جانے والی مشق میں راکٹوں کو فائٹر طیاروں سے چھوڑے جاتے اور زمین سے بیلسٹک میزائل داغے جاتے دیکھا گیا۔یہ مشق امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کے انتباہ کے بعد کی گئی ہے جس میں انھوں نے پیانگ یانگ کو کہا ہے کہ اگر امریکہ یا اس کے اتحادی کو کوئی خطرہ پیش آیا تو اس کا جواب بھرپور فوجی قوت سے دیا جائے گا۔شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اس نے اتوار کو جوہری ہتھیار کا کامیاب تجربہ کیا جو دور تک مار کرنے والے میزائل پر نصب کیا جا سکتا ہے۔شمالی کوریا نے مسلسل اقوام متحدہ کی پابندیوں اور بین اقوامی دبا کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میزائل کا تجربہ کیا ہے جس سے اشتعال کو ہوا ملتی رہی ہے۔ شمالی کوریا کے چھوٹے جوہری تجربات کے جواب میں جنوبی کوریا نے میزائل کی ایک مشق کی ہے جو کہ شمالی کوریائی جوہری تنصیبات پر حملے کے مشابہ ہے۔ اصل ہتھیاروں سے کی جانے والی مشق میں راکٹوں کو فائٹر طیاروں سے چھوڑے جاتے اور زمین سے بیلسٹک میزائل داغے جاتے دیکھا گیا۔ تابکاری اثرات مرتب کرنے والے اعدادوشمار کے مطابق ڈیموکریٹکس پیپلز ری پبلکن کوریا ( ڈی پی آر کے) کی طرف سے اتوار کو کیے جانے والے جوہری تجربے کے پیرکو صبح چار بجے تک چین کے ماحول پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے تھے۔وزارتتحفظ ماحولیات ایم ای پی )کے آن لائن اعلامیہ کے مطابق چین ہی لانگ ،جیلن ،لیاﺅ ننگ شنڈونگ صوبوں میں چین کے شمال مشرقی سرحدی علاقوں کے تمام مانیٹرینگ سٹیشنوں نے معمول کی سطع کی تابکاری ریکارڈ کی۔ایم ای پی نے جوہری تجربے کے ہنگامی اقدام کے طور سرحدی علاقوں میں اتوار سے تابکاری کی سطح کی مانیٹرنگ شروع کی۔مانیٹرنگ کے اعدادو شمار کو عام کیا جائے گا۔چین کے محکمہ زلزلہ پیما نے اطلاع دی کی اتوار کو صبع 11;30بجے ڈی پی آر کے میں 6.3درجے شدت کا زلزلہ آیا جس کے مرکز کی گہرائی 0کلو میٹر تھی۔محکمہ نے کہا ممکن ہے یہ زلزلہ دھماکے کی وجہ سے آیا ہو۔چین کی وزارت خارجہ نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں تجربے کی بھرپور مخالفت اور شدید مذمت کی گئی ہے۔ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے خبردار کیا ہے کہ شمالی کوریا کے تنازع پر ایک بڑی جنگ چھڑ سکتی ہے۔ امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ امریکی یا اس کے اتحادیوں کو شمالی کوریا کی جانب سے کسی بھی خطرے کا سامنا بھرپور فوجی قوتوں سے کیا جائے گا اور یہ جواب بااثر اور شدید ہو گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شمالی کوریا کی جانب سے چھٹے ایٹمی تجربے کے دعوے کے بعد کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ مفاہمت کی پالیسی کام نہیں آئے گی۔ پاکستان نے شمالی کوریا کی جانب سے جوہری تجربہ کی مذمت کرتے ہوئے مسئلہ کے پر امن مذاکرات کے ذریعے حل پر زور دیا،دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے شمالی کوریا کے جوہری تجربہ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ شمالی کوریا کو چاہئے کہ وہ اقوام متحدہ کی قرارادادوں کی مکمل پاسداری کرے اور تمام فریقین کو چاہئے کہ وہ اشتعال انگیز کارروائیوں سے باز رہیں ،پاکستان نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ اشتعال انگیزی سے گریز کی پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے پر امن مذاکرات کی جانب واپس آئیں۔

یاسمین راشد کا مریم نواز کو ایسا چیلنج جو پہلے کبھی نہ دیا

لاہور (خبر نگار) پاکستان تحرےک انصاف کی اےن اے 120سے امےدوار ڈاکٹر ےاسمےن راشد اور سےنئر مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے دےگر پارٹی رہنماﺅں کے ہمراہ ےوسی 58 اسلام پورہ مےں ڈور ٹو ڈور کےمپےن کے موقع پر مےڈےا کے نمائندوں سے گفتگو اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی وی مرےم نواز کو تو کورےج دے رہا ہے لےکن پی ٹی آئی کی کورےج کے لئے نہےں آتا ےہ عوام کے پےسوں سے پی ٹی وی چل رہا ہے لےکن پی ٹی وی شرےف خاندان کا ذاتی چےنل بن چکا ہے باقی مےڈےا کا شکرےہ ادا کرتے ہے جو رےاست کا پانچواں ستون ثابت ہوا ہے جو ہرسطح پر حق اور سچ کی بات کو عوام کے سامنے لا رہا ہے ، سرکاری ٹی وی پر (ن) لےگ کےمپےن چلا رہی ہے کل الےکشن کمےشن سے رجوع کرےں گے، عوام کے ٹےکسوں کے پےسوں سے تنخواہ لےنے والے رانا ثناءاللہ وزےر قانون اور پنجاب حکومت بتا دےں کہ انہوں نے پی ٹی آئی کے کارکنوں پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کوئی کاروائی نہےں کرنی، فائرنگ کے واقع کی اےف آئی آر ابھی تک درج نہےں ہوئی، اس فائرنگ کے واقع کا آئی جی پنجاب کو فوری اےکشن لےنا چاہےے، پارٹی رہنماﺅں نے مرےم نواز کو مناظرے کا چےلنج دےتے ہوئے کہا کہ وہ سامنے آئےں انہےں بتائےں گے کہ ان کے والد کتنے معصوم ہے اور انہےں کےوں نکالا گےا ہے، گزشتہ رات پی ٹی آئی کے اسلام پورہ کے دفتر پر (ن) لےگ کے غنڈوں کی جانب سے حملہ کےا گےا اور کارکنوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی، (ن) لےگ اپنے گلوں کو لگام دے اور اگر ےہ سلسلہ بند نہ ہوا تو پی ٹی آئی اےنٹ کا جواب پتھر سے دےنا جانتی ہے، تحرےک انصاف پرامن جماعت ہے مگر اس با ت کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پولےس کو بار بار درخواستےں دےنے کے باجوود ذمہ دوراں کو گرفتار نہےں کےا جارہا اور نہ اےف آئی آر درج کی گئی ہے، پارٹی خواتےن گھرگھر جاکر ووٹ مانگ رہی ہےں انہےں بھی تنگ کےاجاتا ہے۔ رہنماﺅں نے کہا کہ اگر ہمارے کسی کارکن کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار شہبازشرےف اور آئی جی پنجاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شرےف عدم توجہ کی وجہ سے اےن اے 120مسائل کا گڑھ بن چکا ہے، پی ٹی آئی(ن) لےگ کو اس بار دھاندلی نہےں کرنے دے گی، حلقے کی عوام تحرےک انصاف کے ساتھ ہے، عمران خان چاہتے ہے کہ ہر شہری کو صحت اور تعلےم کی سہولتےں مےسر ہوں، عوام کی جان و مال کا تحفظ ہو پولےس کی دہشت گردی سے عوام کو نجات ملے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شرےف نے حلقہ پر کوئی توجہ نہےں دی آج ےہاں کی عوام بے پناہ مسائل کا شکار ہے۔ بعد ازاں ڈاکٹر ےاسمےن راشد نے طارق ثناءباجوہ کے ہمراہ ےوسی 51 اور ےوسی 54 مےں ڈور ٹو ڈور کےمپےن کی اور ےوسی 69 مزنگ مےں اعجاز احمد چوہدری اور عمےر نےازی کے ہمراہ انتخابی دفتر کا افتتاح کےا۔

محمد حفیظ کو بڑا سرپرائز مل گیا

دبئی(نیوزایجنسیاں)جنوبی افریقہ آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا۔آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ہے جس میں جنوبی افریقہ 5957 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، آسٹریلیا 5505 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جب کہ پاکستان 3885 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ بھارت 5266 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔بالنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزووڈ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے حسن علی ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے سے ساتویں نمبر پر پہنچ گئے۔ جنوبی افریقا کے عمران طاہر دوسرے اور آسٹریلیا کے مچل اسٹاک تیسرے نمبر پر ہیں۔ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر بھارتی فاسٹ بولر بھومرا 27 درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔ بھومرا نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں 15 وکٹیں حاصل کیں۔بیٹنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی بدستور سرفہرست ہیں اور انہوں نے ٹنڈولکر کا 887 پوائنٹس کا ریکارڈ بھی برابر کردیا ہے۔ کوہلی نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں 330رنز بنائے۔ پاکستان کے بابر اعظم پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔آل راو¿نڈر رینکنگ میں بنگلادیش کے شکیب الحسن پہلے اور پاکستان کے محمد حفیظ دوسرے نمبر پر ہیں۔بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر دوسرے، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز تیسرے، انگلینڈ کے جو روٹ چوتھے، نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن چھٹے، جنوبی افریقہ کے کوینٹن ڈی کوک ساتویں، جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی آٹھویں، بھارت کے روہت شرما نویں اور نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل دسویں نمبر پر ہیں۔باﺅلرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کی اجارہ داری برقرار ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے عمران طاہر دوسرے، آسٹریلیا کے مچل سٹارک تیسرے، بھارت کے جسپریت بمرا چوتھے، جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا پانچویں، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ چھٹے، پاکستان کے حسن علی ساتویں، ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن آٹھویں، افغانستان کے راشد خان نوویں اور انڈیا کے اشر پٹیل دسویں نمبر پر ہیں۔

ماریہ شراپوا بارے افسوسناک خبر،وہ کا م ہو گیا جس کی امید نہ تھی

نیو یارک( آن لائن) یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ماریہ شراپووا کی کامیابیوں کا سفر اختتام کو پہنچ گیا جہاں انہیں پری کوارٹرفائنل میں لٹویا کی کھلاڑی نے شکست دی۔ نیویارک میں جاری ایونٹ میں کوارٹر فائنل تک رسائی کے لیے روس کی شراپووا کو لٹویا کی اسیوسٹووا کا چیلنج درپیش تھا، پہلے سیٹ میں سابق عالمی نمبرون نے بہتر کھیل پیش کیا تاہم وہ 5 کے مقابلے میں 7 پوائنٹس سے ہار گئیں۔ ماریہ شراپووا دوسرے سیٹ6-4 سے ناکام رہیں، تیسرا سیٹ اسیوسٹووا نے 6-2 سے جیت کر شراپووا کے ارمان کا خون کیا۔ ایک اور میچ میں جموریہ چیک ری پبلک کی کیویٹوا نے ومبلڈن چیمپئن مگورزا کو ایونٹ سے باہر کردیا۔

ٹرمپ سے نواز شریف کی ملاقات…دیکھئے سب سے اہم خبر

لاہور: امریکی صدر سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی مشترکہ ملاقات کے لئے بیک ڈور ڈپلومیسی جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف اہلیہ کو مزید علاج کے لئے آئندہ چند روز میں امریکہ لے جا سکتے ہیں ۔ لندن میں ڈاکٹروں نے گلے کے کینسر کے ابتدائی علاج کے بعد انہیں ہوائی سفر کے لئے کلیئر قرار دے دیا ہے ۔عید کے روز نواز شریف کی لندن میں اعلی امریکی سفارتکار سے ملاقات ہوئی تھی ۔ جس میں نواز شریف کے ممکنہ دورا امریکہ کے دوران اعلی حکام سے ملاقاتوں کے حوالے سے شیڈول ترتیب دیا گیا ۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے لئے 21سے23ستمبر تک سرکاری دورہ کرینگے ۔ امکانی طور پر18ستمبر کو پاکستان سے روانہ ہوں گے اور اس دوران وہ نواز شریف کے ساتھ اعلی امریکی حکام سے ملاقاتیں کرینگے۔ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور نواز شریف کی مشترکہ ملاقات کے لئے بھی پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن بھی بیک ڈور ڈپلومیسی کے ذریعے کوشاں ہے ۔ ایم این اے حمزہ شہباز پہلے ہی گزشتہ کئی روز سے امریکہ میں موجود ہیں ۔ لندن میں موجود ذرائع یہ بھی دعوعی کر رہے ہیں کہ نواز شریف کا ممکنہ دورہ امریکہ کا اصل مقصد اعلی امریکی احکام کو پاکستان کے سیاسی معمالات سے اگاہ کرنا ہے جبکہ بیگم کے علاج کو ایک وجہ بنا کر دورہ کیا جا رہا ہے ۔

بنگلا دیش میں آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی بس پر حملہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سٹیڈیم سے واپسی پر بنگلہ دیش میں آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی بس پرحملہ، پتھر لگنے سے بس کا شیشہ ٹوٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام سٹیڈیم سے واپسی پر بنگلہ دیش میں آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی بس پر نامعلوم افراد کی جانب سے پتھرائو کے نتیجے میں بس کا شیشہ ٹوٹ گیا تاہم واقعہ میں کوئی بھی کھلاڑی زخمی نہیں ہوا۔ سٹریلوی کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ واقعہ مبینہ طور پرپتھر مارنے کے باعث پیش آیااورمقامی اتھارٹیز کےساتھ مل کر واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں،انتظامیہ آسٹریلوی کرکٹ بورڈکے مطابق بس کی کھڑکی ٹو ٹنے   کا واقعہ گزشتہ شام سٹیڈیم سے ہوٹل واپسی پر پیش آیا۔ واقعہ کے بعد ہوٹل سے گرائونڈ تک کے روٹ کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ آسٹریلوی بورڈ نے سکیورٹی اقدامات پر بنگلہ دیشی اتھارٹیز کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ہمسایہ ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بہتر تعلقات چاہتے ہیں، وزیرخارجہ

 اسلام آباد: وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے ہم ہمسایہ ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔اسلام آباد میں جاری پاکستانی سفیروں کی تین روزہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے ہم مسلسل کہہ رہے ہیں کہ افغان مسئلے کا حل فوجی طاقت سے نہیں بلکہ مزاکرات کے ذریعے حل کیا جائے اور اب افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے مذاکرات کی بات پاکستان کےمؤقف کی حمایت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کامعاملہ ہرسطح پراٹھانا ہوگا اور پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔