ابوظہبی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز بارے خوفناک خبر۔۔۔

لاہور: پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 296 کا دوران لینڈنگ ہائیڈرولک سسٹم خراب ہوگیا تاہم پائلٹ نے مہارت سے پرواز کو بحفاظت اتار لیا۔ابوظہبی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 296 خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔ ترجمان ایوی ایشن کے مطابق پرواز کی لینڈنگ کے دوران ہائیڈرولک سسٹم خراب ہوگیا اور فضا میں ہی جہاز کے انجن کا کور بھی کھل گیا تاہم پائلٹ نے کمال مہارت سے جہاز کو زمین پر لینڈ کروا دیا۔جہاز کے ہائیڈرولک سسٹم کے خراب ہونے اور فضا میں ہی انجن کور کے کھلنے کی خبر سن کر مسافروں میں خوف کی لہر دوڑ گئی جب کہ لینڈنگ کے دوران جہاز کے زمین پر ٹکرانے سے مسافروں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا اور چیخ و پکار شروع کردی۔ترجمان کے مطابق  لینڈنگ کے بعد جہاز رن وے پر ہی رک گیا جس کے باعث 30 منٹ تک رن وے بند رکھا گیا اور جدید مشینری کی مدد سے جہاز کو رن وے ہٹایا گیا جب کہ جہاز ٹھیک کرنے کے لئے پی آئی اے نے کراچی سے ماہرین کی ٹیم طلب کرلی ہے۔

نواز شریف،حسن ،حسین،مریم اور اسحاق ڈار بارے بڑی خبر،نیب کا اہم اقدام

لاہور‘ روالپنڈی (آئی اےن پی) شریف خاندان اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنسز کی منظوری کے لیے نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چھ ستمبر کو طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چھ ستمبر کو طلب کر لیا گیا ہے جس میں شریف خاندان کے خلاف تین ریفرنسز منظوری دیے جانے کا امکان ذرائع کے مطابق نواز شریف، حسن نواز، حسین نواز اور مریم نواز کیخلاف پارک لین، آف شور کمپنیوں اور عزیزیہ سٹیل ملز ریفرنسز جبکہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس دائر کیا جائے گا پراسیکیوٹر جنرل، ڈائریکٹر جنرل آپریشنز اور ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی کو طلب کر لیا گیا ہے۔ نیب لاہور اور نیب راولپنڈی کی جانب سے بجھوائے گئے چاروں ریفرنسز منظوری کے بعد 7 ستمبر کو دائر کر دیے جائیں گے۔

نواز شریف کی وطن واپسی۔۔ تمام افواہیں دم توڑ گئیں

 لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف نے وطن واپسی پر عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف 8 ستمبر کو وطن واپس لوٹیں گے، جس کے بعد انہوں نے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  (ن) لیگ کے سربراہ وطن واپسی پر رائے ونڈ جاتی عمرہ میں اعلیٰ سطح اجلاس کی سربراہی کریں گے، جس میں اہم لیگی رہنما شریک ہوں گے اور آئندہ انتخابات کے سلسلے میں جلسے، جلوسوں، ریلیوں اور عوامی رابطہ مہم کے لیے شیڈول طے کیے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف پہلے مرحلے میں ایبٹ آباد، جنوبی پنجاب اور کراچی میں جلسے جلوسوں سے خطاب کریں گے جب کہ دوسرے مرحلے میں پنجاب میں جلسے کریں گے۔

نواز شریف کی ایم کیو ایم لندن کے رہنماﺅں سے خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لندن میں متحدہ لندن کے اہم رہنماﺅں نے نوازشریف سے خفیہ ملاقات کی ہے، پاکستان کیخلاف گھناﺅنی سازش ہو رہی ہے۔ یہ انکشاف سینئر صحافی نے نجی ٹی وی پروگرام میں کی۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کے بندوں نے عدالت عظمیٰ سے نااہل قرار پانے والے سابق وزیراعظم نوازشریف سے خفیہ میٹنگ کی ہے۔ کراچی کا امن تباہ کرنا اس کا ایجنڈا تھا۔

سینکڑوں مسلمان خواتین،بچوں کا قتل عام, پاکستان،ترکی کا بڑا اعلان

ینگون، لندن، ڈھاکہ، انقرہ، ریاض، اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، ایجنسیاں) برمی افواج اور بدھ مت کے شدت پسندوں سے تنگ آکر بنگلہ دیش کی جانب فرار ہونے والے روہنگیا مسلمان بچوں کے سرقلم اور زندہ جلانے کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔ برما میں روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے شیطانی کھیل پر سوشل میڈیا پر بھی کڑی تنقید جاری ہے، آنگ سانگ سوچی سے نوبل انعام واپس لینے اور ان کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ بھی زور پکڑ گیا، ہیومن رائٹس واچ ایشیا کے سربراہ فل رابرٹسن نے کہا کہ سیٹلائٹ تصاویر سے مسلم آبادی کی تباہی ظاہر ہے جو خود ہماری توقعات سے بھی بڑھ کر ہے،اب تک ہم نے17 ایسے مقامات دریافت کئے ہیں جہاں آگ لگائی گئی ہے لیکن ضرورت ہے کہ فوری طور پر وہاں لوگوں کو بھیج کر صورتحال کا جائزہ لیا جائے۔ پاکستان نے میانمار کے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کی خبروں کی تحقیقات کرائے۔ ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان نے روہنگیا مسلمانوں کے قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات اور ا±ن کی جبری نقل مکانی پر گہری تشویش ظاہر کی۔پاکستان نے قتل عام کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے اور روہنگیا مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ ملک کی 20بڑی دینی جماعتوں کے رہنماﺅں میںکل مسالک ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان سرپرست مولانا محمد الیاس چنیوٹی )ایم پی اے (مسلم لیگ )ن(علماءومشائخ ونگ کے چیئرمین پیر سید ولی اﷲ شاہ جماعت اسلامی کے نائب امیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، ملی مسلم لیگ کے رہنما مولانا امیر حمزہ ، تحریک ملت جعفریہ کے علامہ ساجد نقوی ، جے یو آئی کے رہنما حافظ حسین احمد ، جے یو پی کے پیر جمشید احمدنورانی ، عالمی تحریک تحفظ ختم نبوت کے پیر سلمان منیر ، جمعیت اہلحدیث کے شیخ محمد نعیم بادشاہ جمعیت اہلسنت کے مولانا محمدحنیف حقانی ملی یکجہتی کونسل کے حافظ شعیب الرحمن مصطفائی جسٹس موومنٹ کے میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ سنی علماءفورم کے علامہ اصغر عارف چشتی مجلس احرار اسلام کے مولانا محمد یوسف احرار اتحاد علماءکونسل کے مفتی عاشق حسین تحریک حرمت رسول کے علی عمران شاہین جمعیت مشائخ کے پیر سید منور حسین جماعتی تحریک ناموس رسالت کے مولانامحمد اسلم ندیم اور کل مسالک علماءتحفظ ختم نبوت فورم کے مہر اظہر حسین وینس نے اپنے ایک مشترکہ بیان میںبرما میں مسلمانوں کے قتل ِ عام کیخلاف شدید احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ برما میں نہتے و مظلوم مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جارہا ہے لیکن دنیا مجرمانہ خاموش تماشائی کردار ادا کررہی ہے۔ میانمار میں جان بچا کر بنگلہ دیش پہنچنے والے افراد کی تعداد 80ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق میانمار کے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم میں ایک بار پھر شدت آچکی ہے ¾ بچوں اور خواتین سمیت روزانہ درجنوں مسلمانوں کو قتل کیا جارہا ہے ۔ نسل کشی کا یہ کھیل امن کی نوبل انعام یافتہ حکمران آنگ سانگ سوچی کی نگرانی میں جاری ہے ۔آنگ سان سوچی کی سرکاری فوج کے ساتھ بودھسٹ ملیشیاز بھی میانمار کے مسلمانوں کو گھروں پر حملوں اور جلانے میں مصروف ہیں ۔جو لوگ ان حملوں سے بچ کر پناہ کی تلاش میں خلیج بنگال عبور کر کے بنگلہ دیش کی طرف جارہے ہیں مگر کئی ایسی کشتیاں بھی تھیں ، جن کے نصیب میں کنارا ہی نہ تھا ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں میں بڑی تعداد بچوں کی ہے جن کی لاشوں کو دریا کنارے ہی اجتماعی قبروں میں دفن کیا جارہا ہے ۔یو این ایچ سی آر کے مطابق گزشتہ چند روز میں75 ہزار روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش کے ریلیف کیمپوں میں پہنچے جہاں غذا اور رہائش کی صورتحال انتہائی ابتر ہے ۔ سعودی عرب نے میانمار کے روہنگیا مسلمانوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم رکوانے کیلئے قرارداد لانے کا اعلان کیا ہے۔قرارداد میں مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی جائے گی اور مطالبہ کیا جائے گا کہ روہنگیا مسلمانوں پر وحشیانہ مظالم کا نوٹس لیا جائے۔سعودی عرب کے اقوام متحدہ کے مشن نے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے مسائل کے حل کی خاطر اور بے بسی کے خاتمے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ سعودی عرب نے سیکیورٹی کونسل کے ارکان سے رابطہ کیا ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے پر وحشیانہ مظالم کا نوٹس لے جس کے بعد اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری نے روہنگیا حکومت کی مذمت کی ہے۔ ترکی کے صدررجب طیب ایردوآن نے روہنگیا مسلمانوں کے قتل کو ’نسل کشی‘ قرار دے دیا ہے۔ میانمار میں گزشتہ ہفتے سے جاری جھڑپوں کے نتیجے میں چار سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر کا تعلق روہنگیا برادری سے ہے۔ اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے ایردوآن نے اپنے بیان میںکہا ہے کہ اس کمیونٹی کے افراد کو یوں ہلاک کرنا ’نسل کشی‘ ہے۔ انہوں نے عالمی برادری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو اس نسل کشی کو نظر انداز کر رہا ہے، وہ اس عمل میں شامل ہے۔ میانمار کی فوج کا کہنا ہے کہ وہ راکھین میں ’دہشت گردوں‘ کے خلاف کارروائی کر رہی ہیں۔ ترک وزیرخارجہ نے کہاہے کہ میانمار سے بھاگ کر آنیوالے مسلمانوں کے لیے بنگلہ دیش اپنے بنددروازے کھول دے تو وہ تمام اخراجات پورے کرنے کو تیار ہیں۔انہوں نے بتایاکہ ترک صدر نے روہنگیا میں ہونے والے مظالم کا نوٹس لے لیا اور ہم نے فوری طور پر اسلامی تعاون تنظیم کو متحرک کیا ہے ، اسی مسئلے پر ایک کانفرنس کا انعقاد بھی کیاجائے گا، ہم اس مسئلے کا فیصلہ کن حل چاہتے ہیں، برما کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم روکنے کے لیے ترک حکومت نے اپنا نقطہ نظر واضح کردیا ہے۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے برما کے مسلمانوں پر مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ حیرت کی بات ہے کہ جو مغربی معاشرہ جانوروں کے حقوق اوراحترام کا علمبردار بنا ہوا ہے، اس نے برما اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم پر آنکھیں بند کی ہوئی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے برما کے مسلمانوں کے قتل عام پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مسلم ممالک خاص طور سے انڈو نیشیا، ملائیشیا، پاکستان، ایران اور ترکی کی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مسئلے کو اقوام متحدہ کے فورم پر اٹھائیں اور میانمار حکومت کے مجرمانہ کردار کے خلاف رائے عامہ منظم کرنے کیلئے اپنے اثر و رسوخ استعمال کریں۔ پوپ فرانسس نے روہنگیا میں مسلمانوں پر ظلم و ستم اور ان کے قتل کی مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو روہنگیا سے باہر نکال کر پھینک دیا گیا ہے،انہیں ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں دھکیل دیا گیا ہے لیکن وہ سب اچھے اور امن پسند لوگ ہیں،وہ ہمارے بھائی ہیں۔ برطانیہ نے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم ختم کرانے کے لیے ا?نگ سان سوچی سے کردارادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں پرمظالم سے میانمارکی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق میانمارمیں ایک ہفتے کی جھڑپوں میں سیکڑوں افراد ہلاک اور اٹھاون ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق میانمار کی فوج اور بدھ مت انتہاپسندوں نے مسلمانوں کے کئی گاﺅں جلادئیے۔ پاکستان تحریک انصاف نے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف قومی اسمبلی میں باضابطہ طور پر تحریک التواءجمع کرادی، تحریک انصاف نے برما میں مسلمانوں پر سنگین ظلم وستم پر فوری بحث کا مطالبہ کیا۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹر نیشنل نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر رخائن کے روہنگیا کے مسلمانوں کو بروقت میڈیکل سہولت اور اشیاءخورد نوش کی سہولت فراہم نہ کی تو ہلاکتوں میں لاکھوں کا اضافہ ہوسکتا ہے، تنظیم کے بیان کے مطابق برما کے7 لاکھ سے زائد افراد مختلف علاقوں میں گھروںسے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

سی پیک بارے مایہ ناز سائنسدان کا اہم بیان ،سستی بجلی کا آسان حل بھی بتا دیا

اسلام آباد (این این آئی)معروف سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہے کہ پاکستان کے کوئلے کے ذخائر کو سستی بجلی بنانے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ ایک انٹرویومیں انھوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ملک ہے اور اس میں کوجود کوئلے کے ذخائر کو استعمال کرتے ہوئے سستی بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ گفتگو کردوران انہوں نے تھر کوئلے کے منصوبے کو بروقت مکمل کرنے کے لیے فنڈز کی فراہمی پر ضرورت بھی زور دیا۔ثمر مبارک نے مذید کہا کہ توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے بہت   سے توانائی کے منصوبے پاک چین اقتصادی راہداری کے ذریعے جلد مکمل کر لئے جائیں گے۔

شمالی کوریا اور پاکستانی ایٹمی پروگرام بارے ڈاکٹر قدیر کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (خبر نگار) محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدےر خان نے کہا ہے کہ پاکستان عطیہ خداوندی ہے مضبوط اور خوشحال پاکستان ہر شہری کا خواب ہے اس کی تعبیر کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے‘قیام پاکستان کیلئے ہمارے اسلاف نے انتھک جدوجہد اور کوششیں کی ہیں‘ ہم اسلاف کی کاوشوں کو رائیگاں نہیں جانے دینگے۔‘پاکستان لاکھوں شہدا کی قربانیوں کا ثمر ہے اور یہی وہ خطہ ہے جہاں سے میر عرب کو ٹھنڈی ہوا آتی تھی یہ وطن ہمارا ایمان ہے۔اپنے اےک انٹر وےو مےں ڈاکٹر عبد القدےر خان نے کہا کہ ملک کی تقدیر نوجوانوں کے ہاتھوں ہے۔ وطن کی تعمیر و ترقی کیلئے ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا پرامن پاکستان کا خواب بہت جلد شرمندہ تعبیر ہونیوالا ہے عالم اسلام کی قیادت عنقریب پاکستان کے ہاتھوں میں ہو گی۔ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ جوہری ٹیکنالوجی کے میدان میں شمالی کوریا پاکستان سے بہت آگے ہے اورچین اور روس اسے کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ روس اور چین نے ویتنام اور امریکہ کی جنگ میں بھی ویتنام کا ساتھ دیا تھا اور اب وہ شمالی کوریا کو بھی کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ اگر یہ سوال کیا جائے کہ کیا شمالی کوریا جوہری ٹیکنالوجی بنا سکتا ہے یا نہیں تو ہاں وہ بنا سکتے ہیں اور اس کا اندازہ انھیں شمالی کوریا اور پاکستان کے درمیان میزائیل پروگرام کے حوالے سے رابطوں کے دوران ان کے ماہرین سے ملاقاتیں اور کام کرنے سے ہوا۔ڈاکٹرعبدالقدیر خان کے بقول جوہری ٹیکنالوجی میں شمالی کوریا پاکستان سے بہت آگے ہے۔ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے بتایا کہ میزائل پروگرام کے حوالے سے ان کا شمالی کوریا دو مرتبہ آنا جانا ہوا ان کی ٹیکنالوجی پاکستان سے بہت بہتر ہے وہاں کے ماہرین بہت سمجھدار ہیں اور زیادہ تر روس سے تعلیم یافتہ ہیں۔تاہم وہ اس امکان کو رد کرتے ہیں کہ شمالی کوریا نے کبھی پاکستان کی ٹیکنالوجی اور علم سے کوئی فائدہ اٹھایا ہو گا۔’سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ان کی مجموعی ٹیکنالوجی ہماری ٹیکنالوجی سے بہت بہتر ہے۔ ہماری ٹیکنالوجی تو وہی پرانی ہے جو امریکیوں نے کی تھی عام ٹیکنالوجی، ہم نے کبھی نہ ان کی فکیلٹی دیکھی اور نہ ہی اس معاملے پر بات کی، ہم ان کے ساتھ میزائل کے پروگرام کرتے تھے جو سب کو پتہ ہے اور پاکستانی حکومت نے خود اعلان کیا کہ ہمارا ان سے رابطہ تھا۔’خیال رہے کہ شمالی کوریا نے دعوی کیا ہے کہ اس نے ایک ایسے ہائیڈروجن بم کا تجربہ کیا ہے جو ایک ایٹمی بم سے کئی گنا زیادہ طاقتور ہے۔

5 بیٹے زندہ جلادیئے،2 بیٹیوں سے گینگ ریپ پھر انہیں بھی قتل کردیاگیا،مسلمان برمی خاتون کا دل دہلا دینے والا انکشاف جسے پڑھ کر آپ بھی آبدیدہ ہوجائے گے

لاہور (خصوصی رپورٹ) برما کی فوج کے ظلم کا شکار ایک مسلم خاتون نے بتایا کہ برمی فوج نے میرا خاوند اور سات بچے ہلاک کردیئے ہیں۔ بنگلہ دیش کے پانیوں میں کشتی پر سوار اپنی آؒخری زندہ بچ جانے والی بیٹی کو مضبوطی سے تھامے ہوئے نور عائشہ نے بتایا کہ وہ پیچھے ایک جلا ہوا گھر‘ بے دردی سے قبل کیا گیا۔ خاوند موت کے گھاٹ اتارے گئے۔ چھ بچے اور اسے زیادتی کا شکار بنانے والے فوجی چھوڑ کر آئی ہے۔ برطانوی اخبار گارڈین سے گفتگو کرتے ہوئے چالیس سالہ مظلوم عورت نے بتایا کہ اس کے گھر 20 فوجیوں نے حملہ کیا اور ہم سب کو صحن میں آنے کا حکم دیا۔ ظالم فوجیوں نے میرے پانچ بیٹوں کو ایک کمرے میں بند کردیا اور اس کمرے میں بم پھینک کر آگ لگا دی اور وہ پانچوں زندہ زندہ جل گئے۔ اس کے بعد فوجیوں نے میری دو بیٹیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔ آخر میں انہوں نے میرے خاوند کو بھی قتل کردیا۔ عائشہ نے بتایا کہ اس کی صرف ایک پانچ سالہ بیٹی دلنواز بیگم زندہ بچی جو فوجیوں کے آنے پر ہمسایوں کے گھر چھپ گئی تھی۔ ایک دوسری 32 سالہ عورت سعیدہ خاتون نے بتایا کہ وہ پانچ ماہ کی حاملہ ہے اور گاﺅں پر حملہ کرنے والے فوجی مجھے گن پوائنٹ پر ایک میدان میں لے گئے جہاں انہوں نے تقریباً 30 خواتین کو اکٹھا کیا ہوا تھا۔ فوجیوں نے خوش شکل 15 لڑکیوں کو الگ کیااور نامعلوم جگہ پر لے گئے جبکہ باقی 15 خواتین کو اسی صحن میں زیادتی کا نشانہ بناگیا۔ تیسری عورت نور حسین نے گارڈین کو بتایا برما کے فوجیوں نے بدھوں کے ساتھ ان کے گاﺅں پر حملہ کیا اور 100 سے زائد خواتی کو زیادہ کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد 25 خواتین کو قتل کردیا گیا جبکہ 850 گھر اور 40 مرد زندہ جلا دیئے گئے۔ نور نے بتایا کہ لوگوں کو گولیاں مار کر قتل کرنے‘ زندہ جلانے کے ساتھ ساتھ چھریوں سے ان کے گلے کاٹ کر بھی قتل کیا گیا۔ 27 سالہ سلطان احمد نے بتایا کہ بعض لوگوں کے سر قلم کردیئے گئے اور انہیں بے دردی سے کاٹا گیا اور میں اپنے گھر میں چھپا تھا۔

برما پر حملہ بارے اھم ترین خبر،صورتحال انتہائی کشیدہ

انقرہ، جدہ ،ماسکو، لندن، جکارتہ (خصوصی رپورٹ) ترک صدر رجب طیب اردگان نے بھی روہنگیا مسلمانوں پر منظم حملوں کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میانمار کے ہمسایہ ممالک کی خاموشی انسانیت کیخلاف جرم ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردگان نے
میانمار پر روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا الزام عائد کیا ہے۔ استنبول میں اپنی تقریر میں انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے جمہوریت کی آڑ میں اس نسل کشی پر آنکھیں بند کرلی ہیں وہ بھی شریک جرم ہیں۔ ہزاروں روہنگیا مسلمان نسلی تشدد سے بچنے کیلئے سرحد پارکرکے بنگلہ دیش چلے گئے ہیں۔ صدر رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ ترکی برمی مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کیخلاف برما کی حکومت کیخلاف ہر ممکن قدم اٹھائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی ترمی مسلمانوں کو ہر طرح کی امداد کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ ہم برمی مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ دوسری جانب ترک وزیرخارجہ میولود چاوش اولو نے بنگلہ دیش سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی سرحدیں روہنگیا پناہ گزینوں کیلئے کھول دے اور اس کے اخراجات ترک حکومت ادا کرے گی جبکہ برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں پر مظالم ختم کرانے کیلئے آنگ سان سوچی کردار ادا کریں۔ روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کیخلاف دنیا بھر میں شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ انڈونیشیا اور روس میں سینکڑوں افراد میانمر کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے، اقوام متحدہ سمیت کئی ممالک نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف فوج کی کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ میانمار کے دارالحکومت رنگون میں ہزاروں طلباءنے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مشعل بردار ریلی نکالی۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی نمائندہ خصوصی برائے میانمار یانگ ہی لی نے ملک میں روہگنیا مسلمانوں کی خلاف ہونے والے مظالم کی مذمت کی ۔ انہوں نے ملک کی سربراہ آنگ سان سوچی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ آگ سان سوچی اس معاملے کے حل کیلئے کوئی قدم اٹھائیں۔ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں سیکڑوں لوگوں نے میانمر کے سفارتخانے کی سامنے مظاہرہ کیا اور میانمر حکومت کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔ ادھر روس کے دارالحکومت ماسکو میں بھی میانمر کے سفارتخانے کے باہر سینکڑوں لوگوں نے احتجاج کیا۔ برطانیہ کے وزیرخارجہ بورس جانسن نے میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی سے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف تشدد کو ختم کرنے کی اپیل کی۔ دوسری جانب سعودی عرب نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اقوام متحدہ میں قرارداد لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان کی بجائے لندن میں سیاسی دنگل

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)رواں ہفتہ میں سیاسی دنگل پاکستان کی بجائے لندن میں لگے گا، میاں نوازشریف لندن میں بیٹھ کر پانامہ سکینڈل کے فیصلے کے نتیجے میں خاندان پر بننے والے نیب ریفرنسز پر این آر او حاصل کرنے کیلئے لابنگ کرینگے جبکہ ان کے مخالفین برطانیہ کے مختلف شہروں میں ان کے خلاف جلسے کرینگے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نے اپنا اندرون پنجاب کا دورہ اسی لیے ملتوی کیا تھا اور خاموشی اختیار کی تھی کہ انہیں کسی طرف سے کوئی ریلیف ملنے کی امید نظر آئی تھی، میاں نوازشریف کے قریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ انہیں سپریم کورٹ میں میاں محمدنوازشریف کی نااہلی کے خلاف نظرثانی اپیل میں اور نیب ریفرنسز میں ریلف ملنے کا امکان ہے۔دوسری طرف میاں شہباشریف نے اپنے بڑے بھائی کو ایسے اشارے دئیے ہیں کہ وہ ان کیلئے راہ ہموار کررہے ہیں کہ جلد حالات ٹھیک ہوجائینگے۔ ان کا موقف ہے کہ 2018ءکے الیکشن تک ہمیں خاموشی سے عوام میں اپنا کام جاری رکھنا ہوگا اور اپنے اہداف پورے کرنے ہونگے، ایک طرف لندن میں یہ سیاسی گیم رواں ہفتہ میں نوازلیگ کھیلے گی جبکہ پانامہ کے درخواست گزار عمران خان بھی لندن جارہے ہیں اور شیخ رشید پہلے ہی سوموار کی رات لندن پہنچ گئے ہیں۔ شیخ رشید نے میاںنوازشریف کی لندن میں موجودگی کے دوران اپنا سیاسی جلسوں کا پروگرام بھی شیڈول کرلیا ہے۔ شیخ رشید کے بیان کردہ شیڈول کے مطابق وہ 5سے 9ستمبر تک مختلف شہروں میں میاںنوازشریف کے خلاف جلسے کرینگے۔ وہ 5ستمبر کو ریڈنگ، 6 کو برمنگھم، 7 کو ویسٹ کروئے ڈون، 8کو لندن اور9ستمبر کو پاکستان تحریک انصاف کے کارکن اور رہنما سپورٹ کرینگے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف لندن 3ستمبر سے 9 ستمبر تک لندن میں موجود ہونگے، ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف 3ستمبر کو لندن پہنچیںگے۔جہاں ان کا قیام چند دن کا ہوگا، عمران خان 9ستمبر کو لندن جائینگے۔ حمزہ شہبازاور سلمان شہباز پہلے ہی لندن میں موجود ہیں۔