تازہ تر ین

پاکستان کی بجائے لندن میں سیاسی دنگل

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)رواں ہفتہ میں سیاسی دنگل پاکستان کی بجائے لندن میں لگے گا، میاں نوازشریف لندن میں بیٹھ کر پانامہ سکینڈل کے فیصلے کے نتیجے میں خاندان پر بننے والے نیب ریفرنسز پر این آر او حاصل کرنے کیلئے لابنگ کرینگے جبکہ ان کے مخالفین برطانیہ کے مختلف شہروں میں ان کے خلاف جلسے کرینگے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نے اپنا اندرون پنجاب کا دورہ اسی لیے ملتوی کیا تھا اور خاموشی اختیار کی تھی کہ انہیں کسی طرف سے کوئی ریلیف ملنے کی امید نظر آئی تھی، میاں نوازشریف کے قریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ انہیں سپریم کورٹ میں میاں محمدنوازشریف کی نااہلی کے خلاف نظرثانی اپیل میں اور نیب ریفرنسز میں ریلف ملنے کا امکان ہے۔دوسری طرف میاں شہباشریف نے اپنے بڑے بھائی کو ایسے اشارے دئیے ہیں کہ وہ ان کیلئے راہ ہموار کررہے ہیں کہ جلد حالات ٹھیک ہوجائینگے۔ ان کا موقف ہے کہ 2018ءکے الیکشن تک ہمیں خاموشی سے عوام میں اپنا کام جاری رکھنا ہوگا اور اپنے اہداف پورے کرنے ہونگے، ایک طرف لندن میں یہ سیاسی گیم رواں ہفتہ میں نوازلیگ کھیلے گی جبکہ پانامہ کے درخواست گزار عمران خان بھی لندن جارہے ہیں اور شیخ رشید پہلے ہی سوموار کی رات لندن پہنچ گئے ہیں۔ شیخ رشید نے میاںنوازشریف کی لندن میں موجودگی کے دوران اپنا سیاسی جلسوں کا پروگرام بھی شیڈول کرلیا ہے۔ شیخ رشید کے بیان کردہ شیڈول کے مطابق وہ 5سے 9ستمبر تک مختلف شہروں میں میاںنوازشریف کے خلاف جلسے کرینگے۔ وہ 5ستمبر کو ریڈنگ، 6 کو برمنگھم، 7 کو ویسٹ کروئے ڈون، 8کو لندن اور9ستمبر کو پاکستان تحریک انصاف کے کارکن اور رہنما سپورٹ کرینگے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف لندن 3ستمبر سے 9 ستمبر تک لندن میں موجود ہونگے، ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف 3ستمبر کو لندن پہنچیںگے۔جہاں ان کا قیام چند دن کا ہوگا، عمران خان 9ستمبر کو لندن جائینگے۔ حمزہ شہبازاور سلمان شہباز پہلے ہی لندن میں موجود ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain