تازہ تر ین

برما پر حملہ بارے اھم ترین خبر،صورتحال انتہائی کشیدہ

انقرہ، جدہ ،ماسکو، لندن، جکارتہ (خصوصی رپورٹ) ترک صدر رجب طیب اردگان نے بھی روہنگیا مسلمانوں پر منظم حملوں کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میانمار کے ہمسایہ ممالک کی خاموشی انسانیت کیخلاف جرم ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردگان نے
میانمار پر روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا الزام عائد کیا ہے۔ استنبول میں اپنی تقریر میں انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے جمہوریت کی آڑ میں اس نسل کشی پر آنکھیں بند کرلی ہیں وہ بھی شریک جرم ہیں۔ ہزاروں روہنگیا مسلمان نسلی تشدد سے بچنے کیلئے سرحد پارکرکے بنگلہ دیش چلے گئے ہیں۔ صدر رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ ترکی برمی مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کیخلاف برما کی حکومت کیخلاف ہر ممکن قدم اٹھائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی ترمی مسلمانوں کو ہر طرح کی امداد کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ ہم برمی مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ دوسری جانب ترک وزیرخارجہ میولود چاوش اولو نے بنگلہ دیش سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی سرحدیں روہنگیا پناہ گزینوں کیلئے کھول دے اور اس کے اخراجات ترک حکومت ادا کرے گی جبکہ برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں پر مظالم ختم کرانے کیلئے آنگ سان سوچی کردار ادا کریں۔ روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کیخلاف دنیا بھر میں شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ انڈونیشیا اور روس میں سینکڑوں افراد میانمر کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے، اقوام متحدہ سمیت کئی ممالک نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف فوج کی کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ میانمار کے دارالحکومت رنگون میں ہزاروں طلباءنے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مشعل بردار ریلی نکالی۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی نمائندہ خصوصی برائے میانمار یانگ ہی لی نے ملک میں روہگنیا مسلمانوں کی خلاف ہونے والے مظالم کی مذمت کی ۔ انہوں نے ملک کی سربراہ آنگ سان سوچی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ آگ سان سوچی اس معاملے کے حل کیلئے کوئی قدم اٹھائیں۔ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں سیکڑوں لوگوں نے میانمر کے سفارتخانے کی سامنے مظاہرہ کیا اور میانمر حکومت کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔ ادھر روس کے دارالحکومت ماسکو میں بھی میانمر کے سفارتخانے کے باہر سینکڑوں لوگوں نے احتجاج کیا۔ برطانیہ کے وزیرخارجہ بورس جانسن نے میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی سے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف تشدد کو ختم کرنے کی اپیل کی۔ دوسری جانب سعودی عرب نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اقوام متحدہ میں قرارداد لانے کا مطالبہ کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain