سیاسی مخالفین کے نام شہباز شریف کا اہم پیغام

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے ترکی کی ہلال احمر کے نائب صدر اسماعےل حقی ترونک (Mr. Ismail Hakki Turunc)کی قےادت مےں وفد نے ملاقات کی ۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے ترک بھائےوں کو عےد الاضحی کی مبارکباد دی اورکہا کہ آپ کی لاہور آمد سے ہماری عےد الاضحی کی خوشےاں دوبالا ہوگئی ہےں۔پاکستان اورترکی تارےخی برادرانہ رشتوں مےں بندھے ہوئے ہےں ۔انہوںنے کہا کہ ترکی نے ہر مشکل کی گھڑی مےں پاکستان کا بھر پور ساتھ دےا ہے ۔ 2010ءکے سےلاب مےں ترک بہن بھائےوں نے جس طرح پنجاب کے عوام کی مدد کی ہم اسے کبھی نہےں بھلا سکتے ۔ترکی کے صدر رجب طےب اردوان کی قےادت مےں ترکی نے تےزرفتاری سے ترقی کی ہے ۔انہوںنے کہا کہ ترک عوام کی اپنے ہر دل عزےز قائد رجب طےب اردوان سے محبت غےر مشروط ہے ۔انہوںنے کہا کہ ترکش ہلال احمرعوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے اورہم ترکش ہلال احمر کے سا تھ ہےلتھ کےئر کے حوالے سے تعاون کو فروغ دےنا چاہتے ہےں ۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ مےں پنجاب مےں انتقال خون کا جدےد سےنٹر بنانا چاہتا ہوں اوراس سےنٹر کے قےام کےلئے وسائل پنجاب حکومت دے گی۔پنجاب حکومت کو صرف ترکی کی معاونت درکار ہے۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے پسماندہ ضلع مظفرگڑھ مےں گورنمنٹ آف پنجاب رجب طےب اردوان ٹرسٹ ہسپتال عوام کو بہترےن علاج معالجہ مہےا کررہا ہے ۔ےہ ہسپتال پاک ترک دوستی کی زندہ علامت ہے ۔ پنجاب حکومت اس ہسپتال مےں مزےد 250بستروں کا اضافہ کررہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ مظفر گڑھ مےں امےنے رجب طےب اردوان سکول طالبات کو معےاری تعلےم فراہم کررہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت موٹر بائےکس اےمبولےنس سروس رواں ماہ شروع کررہی ہے اور ترکش ہلال احمر کے ساتھ تعاون کو فروغ دے کر ہم عوامی خدمت کے سفر کو مزےد آگے بڑھائےں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے عیدالاضحی کے موقع پر اہل اسلام اور پاکستانی قوم کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عیدالاضحی کا مذہبی تہوار حضرت ابراہیمؑ کی اس عظیم قربانی کی تقلید کے طو رپر منایا جاتا ہے جوانہوںنے اﷲ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کے حصول کےلئے دی۔ انہوں نے کہا کہ خلق خدا کی خدمت، نادار، بے سہارااوریتیموں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہی عید کا اصل پیغام ہے اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات، مفلس اور محروم معیشت افرادطبقات کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنا ہی عید کا فلسفہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عید کے دن کا تقاضا ہے کہ باہمی رنجشوں اور اختلافات کو بھلا کر اخوت و محبت کے جذبات کو فروغ دیا جائے۔ دن اپنی ذات کی نفی ، ذاتی انا او رمفادات کی قربانی دےکر ایثار ، بھائی چارے او راتحاد کے جذبے سے سرشار ہوکر ملک کی ترقی کےلئے کام کرنے کا پیغام دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قربانی کا عمل صرف جانوروں کی قربانی تک محدود نہیںبلکہ دکھی انسانیت کے دکھوں کا مداواکرنا، مظلوموں کی مدد، خلق خدا کی بے لوث خدمت اور انہیں خوشی کے لمحات میں شریک کرنا ہی اصل قربانی ہے ۔ وزےراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے زرعی شعبہ کی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے اربوں روپے کاتاریخی پیکیج دیا ہے اور زرعی پیکیج کی ایک ایک پائی کاشتکاروں کی فلاح و بہبود پر صرف کی جارہی ہے،جس سے کاشتکاروں کو ان کا حق لوٹاےا گےا ہے۔ زرعی پیکیج کے تحت کسانوں کو ان کی دہلیز پر ریلیف فراہم کےا جا رہاہے۔انہوںنے کہاکہ چھوٹے کاشتکاروں کو آسان شرائط پراربوں روپے کے بلاسود قرضے فراہم کےے جارہے ہےں اور اپنے کاشتکاروں کو عالمی کساد بازاری سے بچانے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائے گئے ہےں۔ انہوںنے کہا کہ کسان خوشحال ہوگا تو پاکستان آگے بڑھے گا۔ شعبہ زراعت کی ترقی کیلئے ہر ممکن وسائل دےئے گئے۔ وزےراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ بے لوث عوامی خدمت مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا ایجنڈا ہے۔ وسائل قوم کی امانت ہیں اور ایک ایک پائی دیانتداری کےساتھ فلاح عامہ کے منصوبوں پر خرچ کی جا رہی ہے۔منصوبوں میں شفافیت، معیار اور رفتار کو یقینی بنایا گیا ہے اور ہمارے منصوبے شفافیت میں اپنی مثال آپ ہیںاور ملکی تاریخ کا پہلا موقع ہے کہ منصوبوں میں اربوں روپے بچائے گئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ جھوٹ اور بے بنےاد الزام تراشی کی منفی سیاست اپنی موت آپ مر چکی ہے اور عوام جان چکے ہےں کہ بہتان تراشی کرنے والے عناصر صرف ترقی روکنا چاہتے ہےں اوردروغ گوئی کی سےاست پہلے کامیاب ہوئی نہ آئندہ کامیاب ہو گی۔ جو لوگ عوام کی ترقی وخوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنا چاہتے تھے وہ سیاسی طور پر تنہا ہو چکے ہیں۔ رکن قومی اسمبلی حافظ عبدالکریم سے بات چیت کررہے تھے، جنہوں نے ان سے ملاقات کی، چیئرمین بیت المال پنجاب سلمان منگلہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تمام ریاستی اداروں کے نام آرمی چیف کا اہم پیغام

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف قمرجاویدباجوہ نے عید کا دوسرا دن بلوچستان میں جوانوں کے ساتھ گزارا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دورہ کے دوران حیات آباد میں شہید ہونے والے میجرجنرل شیر ان کے لواحقین سے ملاقات بھی کی۔ پاک فوج بھرپور لگن کے ساتھ فرائض کی ادائیگی جاری رکھے گی۔ آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ دورافتادہ علاقوں میں فرائض کی انجام دہی ہمارے لئے باعث فخر ہے۔ بلوچستان کی سکیورٹی اور ترقی نہایت اہم ہے۔ پاک فوج تمام ریاستی اداروں کی معاونت جاری رکھے گی۔ بلوچستان کے تما م منصوبے انشاءاللہ جلد مکمل کرلئے جائیں گے۔ آرمی چیف نے گوادر اور تربت میں مقامی عمائدین سے بھی ملاقاتیں کیں۔

باکسر عامر پھنس گئے

لندن (خصوصی رپورٹ) قانونی ماہرین نے کہا ہے کہ فریال کو طلاق ملی تو بہت فائدے میں رہے گی۔ طلاق دینے کی صورت میں دونوں بچے ماں کے پاس جائیں گے اور عامر خان کولاکھوں روپے ماہانہ خرچہ بھی دیناپڑے گا۔تفصیلات کے مطابق عامر نے فریال کو طلاق دی تو انھیں ایک ارب 64کروڑ روپے نقد دینا ہوں گے، دونوں بچے ماں کے پاس جائیں گے، لاکھوں روپے ماہانہ خرچہ بھی دیناپڑے گا، وکیل کا کہنا ہے کہ طلاق ملی توفریال بہت فائدےمیں رہے گی۔برطانوی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ عامر خان اور فریال مخدوم کے درمیان معاملہ طلاق کی جانب بڑھ رہا ہے اور یہ سراسر برٹش پاکستانی باکسر کے لیے نقصان کاسبب بنے گا۔واضح رہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر کی اہلیہ فریال مخدوم نے حال ہی میں سماجی میڈیا ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ وہ دوسرے بچے کی ماں بننے والی ہیں اور وہ بہت خوش ہیں۔اپنے پیغام میںفریال مخدوم کامزید کہنا تھا کہ وہ اپنے دوسرے بچے کی پرورش خود کرنا چاہتی ہیں اور وہ باکسر عامر سے دوبارہ تعلق نہیں جوڑنا چاہتیں۔

ٹرمپ کا شاہ سلمان کو فون ،نیا کھیل شروع ،سعودی عرب پردباﺅ ،اصل وجہ سامنے آگئی

واشنگٹن (خصوصی رپورٹ) قطر اور دیگر عرب ممالک کے مابین جاری تنازعات اور مسلسل بگڑتے ہوئے تعلقات کے سنگین اثرات ساری دنیا پر مرتب ہورہے ہیں جبکہ اس حوالے سے سعودی عرب پر دباو¿ بڑھانے کی غرض سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شاہ سلمان کو بھی فون کردیا ہے۔ٹرمپ نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو ٹیلی فون کرکے ان پر زور دیا کہ وہ قطر کے تنازع میں شامل دیگر تمام فریقین کے ساتھ مل کر اس مسئلے کا سفارتی حل ڈھونڈیں کیونکہ اس معاملے نے کئی خلیجی ملکوں کو خلجان میں مبتلا کر رکھا ہے۔عالمی خبررساں ایجنسیوں کے مطابق وائٹ ہاو¿س سے جاری ہونے والے ایک بیان میں صدر ٹرمپ اور شاہ سلمان کے درمیان ٹیلی فونی رابطے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکہ خطے میں امن کا خواہش مند ہے۔واضح رہے کہ اس سال جون سے شروع ہونے والے اس تنازعے میں سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر نے قطر پر یہ الزام عائد کیا تھا کہ وہ اسلامی عسکریت پسندوں اور ایران کی حمایت کرتا ہے؛ اور اس کے ساتھ اپنے سیاسی اور تجارتی تعلقات منقطع کر دیئے تھے۔یہ تنازعہ بڑھنے کی صورت میں مذکورہ ممالک قطر کے ساتھ مکمل سفارتی قطع تعلق بھی کرسکتے ہیں اور ممکنہ طور پر ایک بڑی جنگ کا جنم بھی ہوسکتا ہے۔

چوہدری نثار کی خفیہ ملاقاتیں،سنسنی خیز انکشافات

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کابینہ کا حصہ نہ بننے والے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے سیاسی تنہائی کے خاتمے اور آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے غیررسمی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ چودھری نثار نے ملک میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کیلئے ابھی سے ہوم ورک شروع کر دیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی طرف سے حالیہ دنوں میں راولپنڈی ڈویژن میں جلسے کے انعقاد کے بعد چودھری نثار سیاسی طور پر متحرک ہو گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا چودھری نثار کی خفیہ طور پر راولپنڈی ڈویژن کے ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے اور وہ سیاسی تنہائی سے خود کو بچانے کیلئے آئندہ کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔ ذرائع کے مطابق چودھری نثار قومی اسمبلی میں اپنی نشست کے ساتھ وزیر داخلہ احسن اقبال‘ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر خارجہ خواجہ آصف کی موجودگی کی وجہ سے بھی ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔ نثار نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں شامل نہ ہو کر ان کیلئے بھی اچھا پیغام نہیں چھوڑا۔ ذرائع کے مطابق اس وقت چودھری نثار صرف وزیراعلیٰ شہبازشریف کے ساتھ سیاسی طور پر ایڈجسٹ ہیں اور سیاسی حلقوں کے مطابق ملک میں آئندہ سیاسی سیٹ اپ میں چودھری نثار اور شہبازشریف کا کردار ہی بنیادی نوعیت کا ہو گا۔

جاوید ہاشمی کی سیاست میں واپسی ،کس پارٹی میں جا رہے ہیں ،بڑی خبر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں 10 ستمبر کو ایبٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ حکمران جماعت کی طرف سے عوامی طاقت کے مظاہرے کا ٹاسک امیر مقام، مرتضیٰ جاوید عباسی اور کیپٹن (ر) صفدر کو دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نواز شریف عید الاضحیٰ کے بعد دوبارہ عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ ہزارہ کے دل ایبٹ آباد سے شروع کریں گے جس کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ گزشتہ روز صوبائی عہدیداروں، سابق ٹکٹ ہولڈرز اور ارکان اسمبلی کا ایبٹ آباد میں اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ رپورٹ کے مطابق نواز شریف ایبٹ آباد کے بعد ستمبر کے تیسرے ہفتے جنوبی پنجاب کے ہیڈ کوارٹرز ملتان کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر وہ عوام سے خطاب، ارکان اسمبلی، وزراء، ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی عہدیداروں سے ملاقات بھی کریں گے۔ نواز شریف کے دورہ ملتان کے دوران سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی (ن) لیگ میں شمولیت متوقع ہے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف سینئر رہنماء مخدوم جاوید ہاشمی کے گھر ملتان جائیں گے، بعد ازاں انہیں ساتھ لے کر جلسہ میں شرکت اور خطاب کریں گے۔

سرخ گوشت کے انمول فوائد لیکن چند احتیاطی تدابیر بھی ضروری

یوں تو عیدالاضحیٰ کا تہوار اپنے ساتھ بہت سی نعمتیں، قربانی اور گوشت گھر لاتا ہے۔ لیکن اس تہوار پر گوشت سے تیار کردہ کھانوں کا استعمال عام دنوں کے مقابلے میں بہت زیادہ کیا جاتا ہے- یہ ایک ایسا موقع ہوتا ہے جب ہم ناشتے میں کلیجی٬ دوپہر کے کھانے میں مٹن بریانی اور رات میں نہاری یا چپلی کباب کھانا پسند کرتے ہیں-درحقیقت ہم ایک ہی دن میں گوشت سے تیار کردہ کئی کھانوں کو اپنی غذا بنالیتے ہیں- اور گوشت کا یہ بےجا استعمال اکثر افراد کو اسپتال تک پہنچا دیتا ہے۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ قربانی کا گوشت اﷲ تعالیٰ کی جانب سے ایک نعمت ہے جو کہ انسان میں موجود پروٹین کی کمی کو دور کرتا ہے اور ساتھ ہی خون کے سرخ خلیے تخلیق کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے-اور سرخ گوشت حاملہ خواتین اور ایسے افراد کے لیے انتہائی بہترین ہے جو خون کی کمی کا شکار ہوں ، اور ان میں آئرن کی کمی ہوتی ہے۔ بڑے گوشت میں وافر مقدار میں موجود آئرن سرخ خلیات کی پیداوار کے لیے بہت اہم ہے سرخ یا بڑا گوشت جسم کو وٹامن بی 12 بھی مہیا کرتا ہے-

تاہم اس وقت آپ اس گوشت کے فوائد حاصل کرنے میں ناکام ہوجاتے ہیں جب آپ اسے کولڈ ڈرنک اور مرچ مصالحوں کے ساتھ استعمال کرتے ہیں-ذیابیطیس اور دل کے مریضوں کو چاہیے کہ وہ اپنے معالج سے مشورے کے بغیر ہرگز گوشت نہ کھائیں- گوشت کا اضافی استعمال کیلیشیم کی کمی کا باعث بھی بن سکتا ہے- قربانی کا گوشت فریج میں محفوظ شدہ گوشت کے مقابلے میں زیادہ کیلیوریز کا حامل ہوتا ہے- اور اسی وجہ سے آپ کو بدہضمی اور بھاری پن کی شکایت پیدا ہوتی ہے-

عید الاضحیٰ پر غیر متوازن کھانے کی وجہ سے لوگ دوسرے دن ہی اسپتال میں پیٹ میں درد٬ بلند کولیسٹرول٬ بلڈ پریشر میں بےقاعدگی اور ان جیسی مزید کئی بیماریوں کی شکایات کرتے دکھائی دیتے ہیں- یاد رکھیں کہ حد سے زیادہ کھانا ہی صحت کے مسائل کو جنم دینے کا باعث بنتا ہے-
امریکہ کے فلاحی ادارے امیریکن انسٹیٹیوٹ فارکینسر ریسرچ جو کہ کینسر سر بچاو¿ کے لیے مفید غذا اور جسمانی کثرت پر غور و فکر کرتا ہے ، ہدایت دیتا ہے کہ ایک ہفتے میں 18 اونز سے زیادہ سرخ یا بڑا گوشت استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

گوشت کے بکثرت استعمال سے بد ہضمی٬ ڈائریا٬ پیٹ درد٬ بخار جیسی شکایات تو فوری ظاہر ہو جاتی ہیں لیکن ہائی بلڈ پریشر٬ آرتھرائٹس٬ امراض قلب٬ کینسر جیسی امراض کافی عرصہ بعد وقوع پذیر ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ آپ موٹاپے کا شکار بھی بن سکتے ہیں جبکہ انسولین بننے کی رفتار سست روی کا شکار بھی ہوسکتی ہے جو آپ کو ذیابیطیس کا مریض بنا سکتی ہے-

احتیاطی تدابیر:
گوشت کے پکوانوں میں مرچ مصالحوں کا استعمال کم رکھیں جبکہ ان پر سبز دھنیے کی گارنش ضرور کریں گوشت کے ہمراہ سلاد خصوصاً پودینہ ‘لیموں اور دہی کا رائتہ ضرور استعمال کریں۔ ایسی چٹنیاں جن میں زیرہ٬ پودینہ٬ اجوائن٬ شامل ہو، کا استعمال مفید ہے۔

گوشت کھانے کے ساتھ ساتھ سبزیوں کا استعمال بھی جاری رکھیں، سبزیوں میں ٹماٹر، پھلیاں، سلاد (مولی گاجر چقندر مٹر)کا استعمال مفید ہے۔ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔ ابلا ہوا یا بھاپ میں تیار کیا ہوا گوشت بھنے ہوئے گوشت سے بہت بہتر ہے۔
عید قربان پر باربی کیو کھانے بہت شوق سے بنائے جاتے ہیں جبکہ باربی کیو کھانوں میں آدھا کچا آدھا پکا گوشت ہوتا ہے جو نقصان دہ ہوتا ہے کیونکہ بار بی کیو کھانوں میں کچے گوشت میں جانوروں کا خون رہ جاتا ہے اور خون میں مختلف جراثیم کی نشوونما ہوتی ہے- لہٰذا بار بی کیو کھانے بہت اچھی طرح پکا کر استعمال کرنا چاہیے-

گوشت کے استعمال سے پیدا ہونے والی قبض کی شکایت سے اگر بچنا چاہتے ہیں تو رات میں ضرور اسپغول کی بھوسی استعمال کریں- اسپغول کی بھوسی کھانے میں موجود چربی اور کولسٹرول کی ایک مقدار جذب کر کے فضلے میں خارج کردیتی ہے۔ جس سے آپ دل کی بیماریوں سے بھی ایک حد تک محفوظ رہتے ہیں۔

عید قرباں کا گوشت تین ہفتے سے زائد فریج میں نہ رکھا جائے ورنہ اس میں مختلف جراثیم کی نشوونما شروع ہوجاتی ہے جس سے معدے ، اور آنتوں کی بیماریاں لاحق ہونے کا اندیشہ ہوجاتا ہے اور گوشت کو فریج سے نکال کر فوراً پکایا بھی نہ جائے-

کرپشن الزامات ،چین نے دودھ کا دودھ پانی کا پانی کر دیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، چینی سفارتخانے نے عمران خان کے جھوٹے الزامات کو مسترد کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک دفعہ پھر عمران خان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن شرمندہ وہ شخص ہوتا ہے جس میں شرم ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پتہ لگانا لازم ہے کہ عمران خان کایابیتی کمپنی سے کیا تعلق ہے ؟۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف تین دفعہ پنجاب کے وزیراعلیٰ بنے۔ پنجاب کے لوگوں کیلئے اربوں اور کھربوں کے منصوبے بنائے اور لگائے لیکن کبھی بھی بدترین دشمن بھی ایک بھی کرپشن کا الزام ثابت نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پی کے میں خود تو ایک بھی منصوبہ کاغذ تک پر بھی نہ بنا سکے لیکن اربوں اور کھربوں جھوٹ ضرور بولے ہیں، عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب پر الزام لگا کر پنجاب کے لوگوں بالخصوص ملتان کی عوام کی ترقی کے حق پر حملہ کیا ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان سے معافی کی امید تو نہیں لیکن اتنے جھوٹ پکڑے جانے کے بعد امید ہے شرمندگی تو ضرور محسوس کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے صوبے میں نہ ڈینگی اور سیلاب پر قابو پا سکے ہیں لیکن پچھلے چار سال جھوٹ بولنے اور یوٹرن لینے میں ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ عمران خان خیبر پختونخوا کے احتساب کمیشن کا تالا کب کھولیں گے۔

نکاح کے نام پر مکروہ دھندہ ،ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کا انکشاف

لاہور (خصوصی رپورٹ) شادی کے بہانے شرمناک ویڈیوز بنانے کا دھندا ، اہم شہر میں گھناﺅنے سکینڈل نے سر اٹھا لیا، لرزہ خیز انکشافات ، نکاح ایک مرد اور عورت کو میاں بیوی کے رشتے میں ڈھال دیتا ہے، شادی جیسے پاک بندھن کو بھی لوگوں نے مکروہ دھندہ بنا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں شادی کے نام پر نازیبا ویڈیوز بنانے کا مکروہ کام جاری ہے۔ سیالکوٹ میں محمد پورہ کا ایک اور متاثرہ خاندان سامنے آگیا ہے۔ اس خاندان کے داماد نے3 لاکھ روپے اور 15 تولے زیورات ہتھیا لیے۔ آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی نے سیالکوٹ میں چند روز پہلے شادی کے نام پر نازیبا ویڈیوز بنانے کے معاملے کو بے نقاب کر دیا، بے حس اور بے ضمیر افراد شادی کے بعد اپنی بیوی اور سسرال کو لوٹ رہے ہیں، اس مکروہ دھندے کے مزید متاثرین بھی سامنے آ گئے ہیں، سیالکوٹ میں محمد پورہ کا متاثرہ خاندان بھی اسی مسئلے سے دوچار ہے۔ ان کے داماد نے 3 لاکھ روپے اور 15 تولے زیورات بھی لے لیے ہیں۔ متاثرہ خاتون نے کہا کہ مرد تفتیشی اہلکاروں کو خود پر ہونے والے مظالم نہیں بتا سکتی، اس کے لیے خاتون تفتیشی افسر تعینات کی جائے۔ پنجاب کے آئی جی نے اس متاثرہ خاندان کو انصاف کی یقین دہانی کرائی۔ اس سکینڈل کے سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم سمیت چھ افراد کو گرفتار بھی کر لیا ہے لیکن ایک ملزمہ اب تک گرفتار نہیں ہو سکی ہے۔

میانمار ،مسلمانوں پر ظلم کی انتہا ،پوری دنیا میں مسلم برادری خاموش

میانمار (خصوصی رپورٹ)میانمار کی فوج نے عید الضحی کے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے ریاست رخائن میں مسلمانوں کے ڈھائی ہزار سے زائد گھر جلا دیئے۔ گزشتہ ہفتے فوج نے چار سو مسلمانوں کو قتل کر دیا تھا۔ ترک صدر طیب اردوان نے میانمار کی حکومت کو مسلمانوں کے قتل عام کا ذمہ قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ میانمر میں صدیوں سے آباد روہنگیا مسلمانوں پر اپنے ہی ملک کی سرزمین تنگ ہو گئی۔ فوج کی مسلمانوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ریاست رخائن میں مسلمانوں کے اکثریتی علاقے میں دو ہزار چھ سو گھروں کو جلا دیا ہے۔ حکومت کے مطابق یہ کارروائی روہنگیا مسلمانوں کے خلاف کیے جانے والے پرتشدد واقعات کے چند بڑے واقعات میں سے ایک ہے۔ خبریں ہیں کہ میانمار کے حکام کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کو لاڈ سپیکروں کے ذریعے متنبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ سکیورٹی فورسز کو ان کے علاقوں میں داخل ہونے پر چیلنج نہ کریں۔ دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مصنوعی سیارے سے لی گئی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ آگ میانمار کی فوج نے لگائی ہے۔ گزشتہ ہفتے میانمر کی فوج نے چار سو روہنگیا مسلمانوں کو قتل کر دیا تھا، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ادھر اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کی امداد کے ادارے یو این ایچ سی آر کے مطابق اب تک ساٹھ ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان اپنی جانیں بچا کر بنگلا دیش جا چکے ہیں۔ مہاجرین کی اتنی بڑی تعداد کی وجہ سے امدادی کارکنوں کو دقت پیش آ رہی ہے۔ ترکی کے صدر طیب اردوان نے مسلمانوں پر ظلم کے خلاف آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس جرم پر آنکھیں بند کرنے والے بھی شریک جرم ہیں۔ جبکہ برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی سے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف تشدد کو ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔