عمران خان نے شریف خاندان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

 اسلام آبادچیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہناہے کہ شریف خاندان این اے 120 کے نتائج چوری کرنے پر تمام سرکاری ذرائع استعمال کررہا ہے لیکن یہ جتنا بھی زور لگا لیں پاکستان کو ان کی کرپشن سے نجات دلوا کے ہی دم لوں گا۔اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر بیرسٹر بابر اعوان سے ملاقات میں چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ این اے 120 میں مقابلہ احتساب کے حامیوں اور کرپشن کے محافظوں کے مابین ہوگا، وفاقی اور صوبائی کابینہ کے اراکین براہ راست اور بالواسطہ انتخابی مہم کا حصہ بنے ہوئے ہیں اور مرکزی اور صوبائی حکومتوں کے تمام اسباب انتخابات کے نتائج چوری کرنے پر لگائے جارہےہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابات کا صاف و شفاف اور غیرجانبدارانہ انعقاد الیکشن کمیشن کا بنیادی فریضہ ہے پوری قوم کی نظریں این اے 120 کے ضمنی انتخابات پر جمی ہیں اور قوم دیکھے گی کہ الیکشن کمیشن ان انتخابات کی شفافیت کے لئے کیا اقدامات اٹھاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم انتخابات کو 2 حکومتوں کے اثر سے آزاد رکھنے لئے الیکشن کمیشن کے کردار کے منتظر ہیں ہمارے ساتھ اللہ اور عوام کی حمایت ہے جب کہ شریف خاندان کے ساتھ تمام سرکاری ادارے مدد کررہے ہیں لیکن یہ لوگ جتنا مرضی زور لگا لیں ہم پاکستان کو ان کی کرپشن سے نجاب دلوا کر ہی دم لیں گے۔

سنی لیون کی جانب سے اہم فلمی شخصیت کو خراج تحسین پیش کرنے کا انوکھا اقدام

ممبئی (خصوصی رپورٹ) بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون ان دنوں فلم میں آئٹم سانگ میں نظر آتی ہیں تاہم اسی طرح وہ اپنی آئندہ فلم میں اپنے رقص کے ذریعے بھارت کی لیجنڈ اداکارہ ریکھا کو خراج تحسین پیش کریں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سنی لیون نئی مراٹھی فلم ”بوائز“ میں کام کر رہی ہیں جس کے گانے ”کتھے کتھے جائیچا“ میں انہوں نے ریکھا جیسی ساڑھی پہنی اور رقص کر کے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے، جبکہ فلم کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ ایسے نوجوانوں پر مشتمل ہے جو اپنے گھروں سے دور ہوسٹل میں رہتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم 8ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

پاکستانی بھابھی اُمید سے ہوگئیں، خبر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

واشنگٹن (خصوصی رپورٹ)فریال مخدوم نے سوشل میڈیا پر ایک حالیہ پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وہ دوسرے بچے کی ماں بننے والی ہیں۔سوشل میڈیا پر فریال مخدوم نے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی اور کہا میں بہت ہی خاص اعلان کا انتظار کر رہی ہوں، الحمد للہ، میں اپنے دوسرے بچے کی ماں بننے والی ہوں اور اس پر بہت خوش ہوں۔ٹوئٹر پر بھی فریال مخدوم نے اپنے دوسرے بچے کے بارے میں تھوڑا سا منفرد انداز میں اعلان کیا ۔انہوں نے کہا کہ الحمد للہ ، میں خوش نصیب ہوں کہ میرے پیٹ میں دوسرا بچہ پرورش پا رہا ہے، یہ خبر میرے لیے بہت ہی خوشی کا باعث ہے اور اسی خوشی میں کھاتی جا رہی ہوں اور اس کام سے خود کو روک نہیں پا رہی۔باکسر عامر اور فریال کے درمیان صلح میں تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، عامر ان دنوں امریکا میں ہیں، جب کہ فریال بھی وہیں والدین کے ہمراہ ہیں۔

سنجے دت کی سلمان خان کو جادو کی جپھی‘ تمام گلے شکوے ختم

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے سنجو بابا نے سلمان خان کو جادو کی جپھی دے کر تمام گلے شکوے بھلا دیے اور یوں دونوں سپر اسٹارز کے درمیان اختلافات کی افواہیں بھی دم توڑ گئیں۔بالی ووڈ میں چند ہی ایسے ستارے ہیں جن کی دوستی کی مثالیں دی جاتی ہیں اور انہیں میں بھی ایک دبنگ خان اور سنجو بابا کی دوستی بھی ہے جو بھائیوں سے بڑھ کر تصور کی جاتی تھی اور سنجے دت خود سلمان کو اپنا جھوٹا بھائی قرار دیتے تھے مگر کچھ عرصے سے اس دوستی میں دراڑ کی خبروں نے مداحوں کو غمگین کر رکھا تھا۔ سنجو بابا نے جیل سے رہائی کے بعد کئی بار سلمان کے حوالے سے شکوہ کیا کہ وہ ان سے ملنے نہیں آئے بلکہ سلمان خان کو مغرور تک کہہ ڈالا۔دونوں اسٹارز کے حوالے سے یہ خبریں بھی زیرگردش تھیں ۔

کہ وہ ایک دوسرے کو دیکھنا بھی نہیں چاہتے مگر دونوں اداکاروں نے ہمیشہ ہی ان خبروں کی تردید کی اور موقف اختیار کیا کہ ہم دونوں اپنے اپنے کام میں مصروف ہونے کی وجہ سے نہیں مل پاتے، سمجھ نہیں آتا کہ لوگ ہماری دوستی کے پیچھے کیوں پڑے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجو بابا نے ان تمام افواہوں کر رد کرتے ہوئے ہندوں کے مذہبی تہوار کے موقع پر اپنے چھوٹے بھائی سلمان خان کو جادو کی جپھی دے کر تمام گلے شکوے بھلا دیے جب کہ دونوں اسٹارز کے درمیان بہت دیر تک بات چیت بھی ہوتی رہی، دونوں کو دوبارہ سے قریب آتا دیکھ کر ان کے مداحوں میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی۔واضح رہے کہ سنجے دت کی فلم بھومی 22 ستمبر جب کہ سلمان خان کی فلم ٹائیگر زندہ ہے 22 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزاحیہ اداکار زید علی کی بیوی کےساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ٹورنٹو (شوبز ڈیسک ) پاکستانی نڑاد کینیڈین سوشل میڈیا سٹار زید علی نے اپنی اہلیہ کی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی ہے جسے اب تک ہزاروں افراد دیکھ اور پسند کرچکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اپنی مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نڑاد کینیڈین مزاحیہ اداکار زید علی نے کچھ عرصے قبل اپنی شادی کی خبر دے کر سب کو حیران کردیا تھا۔پہلے تو ان کے مداح سمجھے کہ وہ مذاق کر رہے ہیں تاہم زید علی نے ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنی شادی کی خبر ٹوئٹر پر شیئر کرنی شروع کردی اور بالاآخر انہوں نے 20 اگست کو اپنے نکاح کی خبر کا اعلان کیا جسے دیکھ کر بہت سے لوگوں نے انہیں مبارکباد دی جب کہ بہت سی لڑکیوں کے دل ٹوٹ گئے۔
تاہم زید علی کی شادی کی خبر کے ساتھ لوگوں کو زید علی کی بیوی کو دیکھنے کا بے حد اشتیاق تھا ، گزشتہ روز لوگوں کے بےحد اصرار پر زید علی نے اپنی اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ میں لکھا ہے مسٹر اینڈ مسز زید علی۔تصویر میں دونوں کی جوڑی بے حد خوبصورت لگ رہی ہے اور ہر طرف سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے ، دونوں کی تصویر کو اب تک ہزاروں لوگ لائک اور پسند کرچکے ہیں۔ واضح رہے کہ 2014 میں زید علی نے اپنی ایک دوست کے ساتھ تصیور شیئر کرتے ہوئے اسے اپنی منگیتر قرار دیا تھا بعد ازاں یہ خبر جھوٹی ثابت ہوئی جس کی تصدیق خود زید علی نے کی تھی ، لہٰذا اس بار بھی لوگ اس خبر پر یقین کرنے کے بجائے اسے ایک مذاق سمجھ رہے تھے ۔

ڈرامہ عینک والاجن کے رحموبابا انتقال کر گئے

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان ٹیلی ویژن پر بچوں کے مقبول ڈرامے عینک والاجن میںرحموباباکے کردارمیں جلوہ گرہونے والے اداکارمختاراحمددل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے جنہیں سپرد خاک کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مرحوم کوسینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں دربارمیاں میر قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ان کی نماز جنازہ میں حفیظ طاہر ، حسیب پاشا،عمران بخاری ،غفارلہری سمیت دیگرفن سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔مرحوم کے پسماندگان میں ایک بیوہ دوبیٹے اورتین بیٹاں شامل ہیں۔بتایاگیاکہ رحموباباکوتقریبا دوماہ قبل دل کااٹیک ہواتھاجس کے باعث وہ ہسپتال میں داخل رہے اورانکی صحت بہترہوگئی گزشتہ روزانہیں دوبارہ دل کااٹیک ہوااوروہ جانبرنہ ہوسکے۔شوبزسے وابستہ فنکاروں نے مرحوم کے انتقال پرگہرے دکھ کااظہارکیاہے۔

فلم میں تیمور کے کردار کی خبریں بے بنیاد ہیں

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے فلم ”ویر دی ویڈنگ“ میںاپنے بیٹے تیمور علی خان کے مختصر کردار کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور نے بیٹے کی خاطر فلمی مصروفیات کم کردی تھیں تاہم اب بڑے وقفے کے بعد ایک بار پھر فلم ”ویر دی ویڈنگ“ کے ذریعے فلم نگری میں واپس آرہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کرینہ ننھے تیمور کو اپنے ساتھ ہی رکھتی ہیں۔کرینہ کے ترجمان کے مطابق تیمور کی فلم میں مختصر کردار کی خبریں من گھڑت ہیں اور عمر کے اس حصے میں تیمور کیمرے کے سامنے نہیں بلکہ والدین کے ہاتھوں میں اچھا لگتا ہے۔

نواز الدین نے فلموں میں آنے کی وجہ بتا دی ، اہم انکشاف

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکاری کے شوق کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے گاﺅں کی ایک لڑکی کو سبق سکھانے کے لیے فلموں میں آئے۔نوازالدین صدیقی کا شمار بالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتاہے، انتہائی غریب اور پسماندہ گھرانے سے تعلق رکھنے والے نوازالدین صدیقی آج بالی ووڈ میں تینوں خانزکے بعد سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں شامل ہیں۔

، انہوں نے یہ مقام کڑی محنت اور کوششوں کے بعد حاصل کیا ہے تاہم انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکاری کے شوق کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے گاں کی ایک لڑکی کو سبق سیکھانے کے لیے فلموں میں آئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نوازالدین صدیقی اپنی نئی فلم بابو موشائی بندوق باز کی تشہیر کے سلسلے میں ایک تقریب میں شریک تھے جہاں انہوں نے اپنی اہلیہ انجلی صدیقی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بیوی تو بیوی ہوتی ہے چاہے میری ہو یا اوباما کی اور کوئی بھی بیوی پسند نہیں کرتی کہ اس کا شوہر کسی بھی خاتون کے ساتھ رومانوی سین کرے، انجلی بھی مجھے اسکرین پر رومانوی سین کرتے دیکھ کر جذباتی ہوجاتی ہےاور مجھ سے ناراض ہوجاتی ہے۔نواز نے اپنی زندگی کا ایک اور دلچسپ قصہ سناتے ہوئے کہا کہ پہلے ہرگھرمیں ٹی وی نہیں ہوتا تھا سب گاں والے ایک ہی جگہ پر ٹی وی دیکھنے کے لیے اکٹھا ہوتے تھے میں بھی وہاں جاتا تھا ہمارے گاں کی ایک لڑکی بھی ٹی وی دیکھنے آتی تھی ہم دونوں ٹی وی کم ایک دوسرے کو زیادہ دیکھتے رہتے تھے، ایک دن میں نے ہمت کرکے کہا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کو 4 سال سے دیکھ رہے ہیں چلو کچھ بات کرتے ہیں جس پر لڑکی نے بات کرنے سے منع کردیا مجھے بہت غصہ آیا اور میں نے اسے کہا ایک دن آئے گا جب میں ٹی وی میں آں گا اس وقت تم سمجھوگی اور آج میں فلم اسٹار ہوں لیکن مجھے نہیں پتہ وہ لڑکی اب کہاں ہے لیکن وہ میری پہلی محبت تھی۔

جیا بچن نے بھارتی ہندو پنڈتوں کو کھری کھری سنا دیں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن کی اہلیہ جیابچن نے ہیمامالنی اور دھرمیندر کی بیٹی ایشادیول کی گودبھرائی کی رسم میں بھارتی ہندو پنڈتوں کو کھری کھری سنادی۔ ماضی کی نامور اداکارہ اور بھارتی لوک سبھا کی ممبر جیا بچن اپنے سامنے کچھ بھی غلط ہوتا نہیں دیکھ سکتیں اور اگرا ن کے آس پاس کچھ بھی غلط یا برا ہورہا ہوتا ہے تو وہ فورا آواز اٹھاتی ہیں ، رواں سال انہوں نے بھارت میں گائے کے نام نہاد تحفظ کے بجائے خواتین کو تحفظ دینے کا مطالبہ کرکے بھارتی انتہا پسند ہندوں کے غصے کو ہوا دی تھی اور اب بھارتی اداکارہ ایشا دیول کی گود بھرائی کی تقریب میں جیا بچن نے بھارتی ہندو پنڈتوں کو کھری کھری سنادیں۔اایشا دیول کی گود بھرائی کی رسم میں پوجا کے لیے آئے ہوئے پنڈتوں میں سے ایک پنڈت نے پوجا چھوڑ کر وہاں موجود اداکاروں کے ساتھ سیلفی لینی شروع کردیَ

، پہلے تو جیا بچن نے پنڈت کی اس حرکت کو نظر انداز کیا لیکن جب ان سے برداشت نہ ہوا تو انہوں نے تقریب میں موجود لوگوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے پنڈت کو ڈانٹنا شروع کردیا اور کہا آپ پوجا میں دھیان دیجئے، جیا بچن کے چلانے سے پہلے تو تقریب میں موجود تمام لوگ حیرت زدہ رہ گئے بعد ازاں انہوں نے بھی اداکارہ کی تائید کی اور پنڈت کے عمل کی مذمت کی۔واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب جیا بچن نے تصاویر کھینچنے پر لوگوں کو ڈانٹا ہو بلکہ گزشتہ سال بھی ایک کالج کے دورے کے دوران طالبعلموں کی جانب سے مسلسل تصاویر کھینچے جانے پر جیا بچن سخت غصے میں آگئیں تھیں اور انہوں نے اسٹوڈنٹس پر بھڑکتے ہوئے کہا تھا کہ اسکول ،کالج اور گھروں میں بچوں کوبنیادی آداب سیکھانے کی ضرورت ہے۔

راحت فتح علی خان کا فلم بنانے کا اعلان‘تیاریاں شروع

کراچی (شوبز ڈیسک) گلوکار راحت فتح علی خان نے فلم بنانے کا اعلان کردیا جسکی تیاریاں جاری ہیں فلم کے دوسکرپٹ پر کام ہورہا ہے سکرپٹ مکمل ہونے کے بعد کاسٹ کا انتخاب کیا جائیگا ،گائیکی کی طرح عالمی سطح پر پاکستان فلم انڈسٹری کو متعارف کرانا چاہتا ہوں ،انڈسٹری کو ملنے والی نئی زندگی میں اپنا حصہ بطور پروڈیوسر ڈالوں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ا س موقع پر سلمان احمد ،عامر حسن نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے مزید کہا آئندہ دیگر اداروں کے کمرشل شوز نہیں کرونگا ،راحت نے اعلان کیا کہ وہ بہت جلد کراچی میں عوام کیلئے لائیو شوزکر ینگے۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا میوزک اکیڈمی بنانا ایک بڑا چیلنج ہے اس کیلئے قوالی کا علم رکھنے والے چند خاندانوں کو ایک پلیٹ فار م پر یکجا ہوکر بیٹھنا ہوگا ،آکسفورڈ یونیورسٹی کیساتھ مل کر ایک قدم اٹھا یا ہے جہاں میوزک کے طالب علموں کو تربیت دی جائیگی۔