بارودی سرنگ کے دھماکہ سے 2جوان شہید

ڈی آئی خان (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے جب کہ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سابق ایم این اے کو ہتھکڑیا کیوں لگی ؟

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) جائیداد ہتھیانے کیلئے خاتون سے زبردستی شادی اورحبس بے جا میں رکھنے کے الزام پرروات پولیس نے سابق ایم این اے فیض ٹمن کوگرفتار کرلیا۔ راولپنڈی کی مقامی عدالت نے ملزم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔سابق ایم این اے فیض ٹمن اور ان کے ڈرائیور کو ڈیوٹی مجسٹریٹ قاسم رسول کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ پولیس مخالفین کے ہاتھوں کٹھ پتلی بن چکی ہے۔ ایف آئی آر میں لگے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔ مدعی مقدمہ اپنے خالہ اور ماموں کے خلاف بھی اسی طرح کی درخواست دے چکی ہے۔عدالت نے ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو میں فیض ٹمن نے معاملے کو سیاسی مخالفین کی کارستانی قرار دے دیا۔

قائداعظم ؒ ، اقبال کی تصاویر کوڑے کے ڈھیر میں لیگی ایم این اے کے خلاف عوام میں استقال

اسلام آباد (ویب ڈیسک)مسلم لیگی رہنما کا قائد عظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کی تصویر کےساتھ توہین امیز سلوک، تفصیلات کے مطابق لیگی رہنماءجاوید لطیف نے بلدیہ شیخوپورہ کی عمارت میں لگی بانی پاکستان اور علامہ اقبال کی تصاویرکی اتروا کر کوڑے دان میں پھینک دیا اور ان کی جگہ ا پنی اور سابق وزیر اعظم نوازشریف کی تصاویر لگادیں۔ رپورٹ کے مطابق جاوید لطیف کا اس حوالے سے مبینہ طور پر کہنا ہے کہ اب ہم نوازشریف کے پاکستان میں رہتے ہیں اور قائد اعظم کے پاکستان میں نہیں سوشل میڈیا پر مذکورہ رپورٹ کے حوالے سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔

امریکہ سے کشیدگی کے خاتمہ بارے اہم فیصلہ

اسلام آباد (آئی این پی) حکومت نے پاک امریکہ تعلقات پرپارلیمینٹ کے ممکنہ فیصلوں عملدرآمدکو فیصلہ کرلیا ،سابق وزیراعظم محمدنوازشریف کو بھی اعتمادمیں لے لیاگیاوزیراعظم شاہدخاقان عباسی رواںہفتے خارجہ محاز بالخصوس پاک امریکہ کشیدگی کے ضمن پاکستان کی مشکلات من و عن پارلیمینٹ کے سامنے رکھ دیں گے اور حکومت اس معاملے پارلیمینٹ کے متفقہ فیصلہ کو تسلیم کر لے گی اور باقاعدہ طور پر قومی فیصلہ سے امریکہ کو آگاہ کردیا جائےگا ابتدائی طور رپرپاک امریکہ حالیہ کشیدگی میں کمی کےلئے”پارلیمانی سفارتکاری“ کو بروئے کار لانے کی سفارش کر دی،امریکہ کو دو ٹوک انداز میں پاکستان کی ممکنہ آپشنز سے بھی آگاہ کرنے کی تجویز دے دی گئی، پارلیمنٹ اس بارے میں متفقہ فیصلہ کرے گی ، وزیراعظم کے پارلیمنٹ میں پالیسی بیان کے تناظر میں متفقہ سفارشات تیار کی جائیں گی ، حکومت کی طرف سے چیئرمین سینیٹ کو پارلیمنٹ کے متفقہ فیصلوں پر عمل درآمد کے سلسلے میں بلواسطہ طور پر آگا ہ کردیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق پاک امریکہ تعلقات کے تناظر میں ازسرنو خارجہ پالیسی کی تشکیل کےلئے 15نکات پر مشتمل رہنما اصولوں کو حتمی شکل دے دی، سینیٹ ہول کمیٹی میں ان سفارشات پر بحث ہو گی،وزارت دفاع، وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام کی بھی سینیٹ ہول کمیٹی کے اجلاس میں شرکت متوقع ہے،ڈرافٹ کمیٹی نے بڑی قوتوںکے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات استوار کرنے کےلئے ”پارلیمانی سفارتکاری“کی سفارش کر دی گئی، پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے متعلقہ پالیسی پر نظرثانی کی پرزور سفارش بھی رپورٹ میں شامل ہے، یہ رپورٹ 28اگست پیر کو سینیٹ ہول کمیٹی میں پیش ہو گی۔ سفارش کی گئی ہے کہ امریکہ کے معاملے پر معذرت خواہ ہونے کی بجائے دوٹوک موقف کےلئے تمام اداروں کی باہمی مشاورت سے ”قومی بیانیہ“ وضع کرنے کی سفارش کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے یہ بھی سفارش کی ہے کہ امریکی صدر کے حالیہ بیان کے حوالے سے پاکستان کو اپنا موقف اجاگر کرنے کےلئے سفارتی کوششوں کو تیز کرنا ہوگا، روس اور چین کے بیانات کو حوصلہ افزاءقرار دیا گیا ہے، کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ امریکہ کو پارلیمنٹ سے واضح پیغام جانا چاہیے، اس حوالے سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جا سکتا ہے۔

نواز ،شہباز ملاقات, نیب مقدمات بارے اندرونی کہانی منظرعام پر آگئی

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے جاتی امراءمیں ملاقات کی ملاقات میں نیب کی جانب سے شریف فیملی پر بنائے گئے مقدمات اور این اے 120 میں ضمنی الیکشن بارے تبادلہ خیال کیا گیا بتایاگیا ہے کہ گزشتہ دوپہر تین بجے سہ پہر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بذریعہ ہیلی کاپٹر جاتی امراءپہنچے اور انہوں نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے ون ٹو ون ملاقات کی ملاقات میں نیب کی جانب سے شریف فیملی پر بنائے گئے مقدمات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی بھی طے کی گئی جبکہ ملاقات میں این اے 120 میں ہونے والے ضمنی الیکشن پر بھی گفتگوکی گئی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو این اے 120 کی انتخابی مہم کے حوالے سے اہم ہدایات دی ہیں۔

افغان پائلٹ نے ہیلی کاپٹر ہی بیچ ڈالا ،اہم ا نکشاف

راولپنڈی (خصوصی رپورٹ) مری میں اربوں روپے کی سینکڑوں کنال سرکاری اراضی کوڑیوں کے بھاﺅ لیز کرنے کے باوجود 20/20 برسوں سے سرکار کو کوئی کرایہ وصول نہیں ہوا ہے‘ جس کا بورڈ آف ریونیو پنجاب نے بھی سخت نوٹس لیا ہے اور کئی بار نشاندہی کے باوجود صورتحال جوں کی توں ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق کروڑوں روپے کنال والی جگہ 160 روپے سے ایک ہزار روپے کنال سالانہ لیز کی گئیں اس کے باوجود کرایہ وصول نہیں کیا جارہا ہے۔ بورڈ آف ریونیو کی رپورٹ کے مطابق شنگریلا ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹس کو 112 کنال اراضی فروری 90ءمیں پچاس سال کیلئے 160روپے کنال کے حساب سے لیز کی گئی‘ جس کا کرایہ جون 2000ءتک جمع ہے۔ لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ یامین کے تھری سٹار ہوٹل کو مئی 90ءمیں پچاس سالہ لیز پر 160روپے کنال کے حساب سے 120کنال اراضی لیز کی گئی ‘ جس کا کرایہ 1999ءتک جمع ہے۔ مائیکروویو ٹاور کیلئے آٹھ کنال اراضی ایک ہزار روپے کنال کے حساب سے بارہ برسوں کیلئے مئی 96ءمیں لیز کی گئی‘ 1999ءتک کرایہ لیا گیا۔ ایک خاتون فرحت رانا ولد چودھری وارث رانا کو چار کنال چار مرلہ اراضی جولائی 95ءمیں بارہ برسوں کیلئے ایک ہزار روپے کنال پر دی گئی‘ آج تک کوئی رقم سرکاری خزانے میں جمع نہیں ہوئی۔ گیسٹ ہاﺅس مری کو دو کنال 16مرلہ اراضی اگست 90ءمیں 30برسوں کیلئے 160روپے کنال پر دی گئی جس میں سالانہ 25فیصد اضافہ ہونا تھا۔ صرف 1996-97ءتک کرایہ ملا۔ میسرز پارکس پاک پرائیویٹ لمیٹڈ کو چیئر لفٹ منصوبہ کیلئے 39ایکڑ 6کنال اراضی 30برسوں کیلئے160روپے کنال کے حساب سے اپریل 87ءمیں دی گئی‘ آج تک کوئی رقم ریکور نہیں ہوئی۔ پاک سروسز پی سی ہوٹل کو پانچ ایکڑ اراضی 30برسوں کیلئے اگست91ءمیں لیز کی گئی جس کا آج تک کرایہ ہی طے نہیں ہو سکا۔ مری امپرومنٹ ٹرسٹ کو چائنیز ہوٹل کیلئے 7ایکڑ ستمبر 91ءمیں 18ہزار 557روپے میں25برسوں کیلئے لیز کی گئی‘ کچھ وصول نہیں ہوا۔ اسی طرح مینجمنٹ آف لارنس کالج کو آٹھ کنال چار مرلہ اراضی مئی 93ءمیں 25سالہ لیز پر دی گئی‘ جس کے کرایہ کا تعین کیا گیا لیکن اب ریکارڈ دستیاب نہیں ہے۔ بورڈ آف ریونیونے ڈسٹرکٹ کلکٹر راولپنڈی کو ہدایت کی ہے کہ وہ لیزشدہ جگہوں کا ریکارڈ تلاش کرائیں اور تازہ ترین رپورٹ بھجوائیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر مری اور ڈسٹرکٹ آفس نے اتنی زحمت ہی نہیں کی کہ سرکاری اراضی کا ریکارڈ حاصل کریں‘ جس کے باعث بغیر کوئی پیسہ ادا کئے لیز ہولڈر سرکاری اراضی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

شہباز شریف کا ایس ایچ او اور تفتیشی کیخلاف دبنگ اقدام

لاہور (خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے جھنگ کے علاقے اٹھارہ ہزاری میں خودسوزی کرنے والے شادی شدہ شخص کو بروقت انصاف نہ دینے پر ایس ایچ او اٹھارہ ہزاری اور تفتیشی افسر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ایس ایچ او اور تفتیشی افسر کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ آر پی او سرگودھا نے اپنی انکوائری رپورٹ میں ایس ایچ او اور تفتیشی افسر کو قصوروار قرار دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے خودسوزی کرنے والے شخص کی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق شخص کے لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے۔ شہبازشریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے ”خادم پنجاب اجالا پروگرام“ کے تحت بجلی سے محروم 20 ہزار سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”خادم پنجاب اجالا پروگرام“ کے تحت بجلی سے محروم 20ہزار سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنا ہے اوراس پروگرام کے پہلے مرحلے کا آغاز جنوبی پنجاب کے سکولوں سے کیا جا رہاہے جس کے تحت جنوبی پنجاب کے بجلی سے محروم 10ہزار 800 سکولوں کو سولر پینلز سے روشن کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے حوالے سے یہ پاکستان کا منفرد اور شاندار پروگرام ہے اورقوم کے نونہالوں کو بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی کے حوالے سے یہ انتہائی اہم منصوبہ ہے لہٰذا ”خادم پنجاب اجالا پروگرام“ کو وقت ضائع کئے بغیر تیز رفتاری سے آگے بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ20ہزار سکولوں کو سولر پینلز کے ذرےعے روشن کرنے کے اس پروگرام پر اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں اور لاکھوں بچوں اور بچیوں کو اس شاندار پروگرام سے بے پناہ فائدہ ہوگا۔ شہبازشریف سے ممبر قومی اسمبلی سلطان محمود ہنجرا اور صوبائی وزیر جیل خانہ جات احمد یار ہنجرا نے ملاقات کی‘ شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی متوازن ترقیاتی حکمت عملی کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں اور پسماندہ اور کم ترقی یافتہ علاقوں کی ترقی پر اربوں روپے وسائل صرف کئے گئے ہیں۔ جنوبی پنجاب کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ موبائل ہیلتھ یونٹس‘ دانش سکولز‘ جدید ہسپتال اور بڑے تعلیمی ادارے بھی جنوبی پنجاب میں قائم کئے گئے ہیں۔ مظفرگڑھ میں جدید طبی سہولتوں سے آراستہ گورنمنٹ طیب اردوان ہسپتال علاقے کے عوام کو جدید علاج معالجہ فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے آبادی کے تناسب سے 10فیصد زائد فنڈز فراہم کئے گئے ہیں۔ جنوبی پنجاب میں بسنے والے بہن بھائی میرے دل کے بہت قریب ہیں اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا حق دینے کیلئے وسائل کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بڑے منصوبے مکمل کئے گئے ہیں جبکہ اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے۔ شہبازشریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے پینے کے صاف پانی کے پروگرام پر عملدرآمد اور مختلف امور پر پیشرفت کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی عوامی مفاد کا بہت اہم منصوبہ ہے اور مفادعامہ کے اس شاندار پروگرام کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کے پروگرام سے قوم کے بچوں کا مستقبل جڑا ہے۔ شہریوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے صاف پانی نہایت اہمیت کا حامل ہے اور پروگرام کاآغاز اربوں روپے کی لاگت سے جنوبی پنجاب کی تحصیلوں سے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاف پانی کی ساﺅتھ اور نارتھ کمپنیاں فیصلے کر کے آگے بڑھیں اور نتائج دیں۔
شہبازشریف

ہر سال ڈیرھ سال پاکستانی کس بیماری میں مرنے لگے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) کینسر کیئر ہسپتال و ریسرچ سنٹر، لاہور کے چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر شہریار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ادارہ لاہور میں 27ایکڑ رقبے پر 400بستروں کا ایک کینسر ہسپتال تعمیر کر رہا ہے جس میں کینسر کے مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی اور کسی مریض کو واپس نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل کیلئے انہیں تاجر برادری اور عوام کے تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کینسر کا مرض تیزی سے بڑھ رہا ہے لیکن ملک میں کینسر کے ہسپتال نہ ہونے کی وجہ سے صرف 20فیصد مریضوں کو علاج کی سہولت میسر ہے جبکہ 80فیصد مریض اس سہولت سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف پنجاب میں 2016ءمیں کینسر کے 185640نئے کیس سامنے آئے جبکہ شوکت خانم میں سالانہ صرف 10500مریضوں کا علاج ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاج کی بہتر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال کینسر کے 154390مریض فوت ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر سال 85000خواتین کو چھاتی کا کینسر ہو رہا ہے جبکہ صرف پنجاب میں کینسر کی وجہ سے روزانہ 423اموات واقع ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہی حقائق کو پیش نظر رکھتے ہوئے ان کے ادارے نے لاہور میں ایک جدید طرز کا کینسر ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا جس میں مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ یہ ایشیا کا پہلا ہسپتال ہو گا جس میں کینسر کے مریضوں کو مفت علاج کی بہتر سہولت فراہم ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اس نیک مقصد میں ان کے ساتھ تعاون کرے تاکہ یہ منصوبہ جلد پایہ تکمیل کو پہنچے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خالد اقبال ملک نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر شہریار نے کینسر کا مفت علاج فراہم کرنے کیلئے ہسپتال بنانے کا جو عظیم منصوبہ شروع کیا ہے وہ انتہائی قابل تعریف ہے کیونکہ پاکستان میں کینسر کا مرض تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت ملک کے ہر صوبے میں کم از کم ایک کینسر ہسپتال تعمیر کرے تاکہ مریضوںکو اپنے صوبوں میں ہی اس موذی مرض کا بہتر علاج فراہم ہو سکے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اس نیک کام میں کینسر کیئر ہسپتال و ریسرچ سنٹر کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کی کوشش کرے گا۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر خالد ملک نے اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر شہریار کی قوم کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ چیمبر اپنے ممبران کو اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گا۔

سیاسی آشیر باد یا بیورو کریسی کی من مانیاں ،خزانے کو اربوں کا جھٹکا

راولپنڈی (خصوصی رپورٹ) مری میں اربوں روپے کی سینکڑوں کنال سرکاری اراضی کوڑیوں کے بھاﺅ لیز کرنے کے باوجود 20/20 برسوں سے سرکار کو کوئی کرایہ وصول نہیں ہوا ہے‘ جس کا بورڈ آف ریونیو پنجاب نے بھی سخت نوٹس لیا ہے اور کئی بار نشاندہی کے باوجود صورتحال جوں کی توں ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق کروڑوں روپے کنال والی جگہ 160 روپے سے ایک ہزار روپے کنال سالانہ لیز کی گئیں اس کے باوجود کرایہ وصول نہیں کیا جارہا ہے۔ بورڈ آف ریونیو کی رپورٹ کے مطابق شنگریلا ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹس کو 112 کنال اراضی فروری 90ءمیں پچاس سال کیلئے 160روپے کنال کے حساب سے لیز کی گئی‘ جس کا کرایہ جون 2000ءتک جمع ہے۔ لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ یامین کے تھری سٹار ہوٹل کو مئی 90ءمیں پچاس سالہ لیز پر 160روپے کنال کے حساب سے 120کنال اراضی لیز کی گئی ‘ جس کا کرایہ 1999ءتک جمع ہے۔ مائیکروویو ٹاور کیلئے آٹھ کنال اراضی ایک ہزار روپے کنال کے حساب سے بارہ برسوں کیلئے مئی 96ءمیں لیز کی گئی‘ 1999ءتک کرایہ لیا گیا۔ ایک خاتون فرحت رانا ولد چودھری وارث رانا کو چار کنال چار مرلہ اراضی جولائی 95ءمیں بارہ برسوں کیلئے ایک ہزار روپے کنال پر دی گئی‘ آج تک کوئی رقم سرکاری خزانے میں جمع نہیں ہوئی۔ گیسٹ ہاﺅس مری کو دو کنال 16مرلہ اراضی اگست 90ءمیں 30برسوں کیلئے 160روپے کنال پر دی گئی جس میں سالانہ 25فیصد اضافہ ہونا تھا۔ صرف 1996-97ءتک کرایہ ملا۔ میسرز پارکس پاک پرائیویٹ لمیٹڈ کو چیئر لفٹ منصوبہ کیلئے 39ایکڑ 6کنال اراضی 30برسوں کیلئے160روپے کنال کے حساب سے اپریل 87ءمیں دی گئی‘ آج تک کوئی رقم ریکور نہیں ہوئی۔ پاک سروسز پی سی ہوٹل کو پانچ ایکڑ اراضی 30برسوں کیلئے اگست91ءمیں لیز کی گئی جس کا آج تک کرایہ ہی طے نہیں ہو سکا۔ مری امپرومنٹ ٹرسٹ کو چائنیز ہوٹل کیلئے 7ایکڑ ستمبر 91ءمیں 18ہزار 557روپے میں25برسوں کیلئے لیز کی گئی‘ کچھ وصول نہیں ہوا۔ اسی طرح مینجمنٹ آف لارنس کالج کو آٹھ کنال چار مرلہ اراضی مئی 93ءمیں 25سالہ لیز پر دی گئی‘ جس کے کرایہ کا تعین کیا گیا لیکن اب ریکارڈ دستیاب نہیں ہے۔ بورڈ آف ریونیونے ڈسٹرکٹ کلکٹر راولپنڈی کو ہدایت کی ہے کہ وہ لیزشدہ جگہوں کا ریکارڈ تلاش کرائیں اور تازہ ترین رپورٹ بھجوائیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر مری اور ڈسٹرکٹ آفس نے اتنی زحمت ہی نہیں کی کہ سرکاری اراضی کا ریکارڈ حاصل کریں‘ جس کے باعث بغیر کوئی پیسہ ادا کئے لیز ہولڈر سرکاری اراضی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

”اُدھر تم اِدھر ہم “

پشاور (خصوصی رپورٹ) خیبرپختونخوا میں قومی وطن پارٹی کے حکومتی اتحاد سے نکالے جانے کے بعد تحریک انصاف کے سر پر جماعت اسلامی سے بھی راستے جدا ہونے کی تلوار لٹک گئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کے حلقوں کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے ایم ڈی بینک آف خیبر کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کے باوجود کوئی اقدام نہ ہونے سے ان کی پارٹی میں اضطراب پایا جاتا ہے۔ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی شروع سے ہی حکومتی اتحادی رہے تاہم دونوں میں بداعتمادی کی فضا اس وقت پیدا ہوئی جب بینک آف خیبرکے ایم ڈی شمس القیوم نے اپنے ہی انچارج وزیر خزانہ مظفر سید پر کرپشن کے الزامات عائد کئے، جس پر جماعت اسلامی کے اندر سے اس معاملے پر آوازیں اٹھتی رہیں اور دونوں کے مخالفین بھی ان کو اسی ایشو پرطعنے دیتے رہے۔