18لاکھ کا بیل

لاہور (خصوصی رپورٹ)بکرا عید میں چند روز باقی لاہور کی مویشی منڈیوں میں خریدار جانوروں کے مہنگے دام سن کر مایوس نظر آنے لگے جبکہ مناواں مویشی منڈی میں 18لاکھ کا بیل سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ عید سے قبل آخری چھٹی کے روز شہری قربانی کا جانور خریدنے کیلئے مناواں اور سگیاں مویشی منڈی میں امڈ آئے۔ کہیں بچھڑے کا بیوپار اور کہیں بکروں کی خریداری کی جارہی ہیں۔ کوئی مایوس نظر آیا اور کسی کے چہرے پر خوشی رہی۔ منڈیوں میں دنبہ 25ہزار روپے، چھترہ اور بکرا 30سے 35ہزار جبکہ بچھڑا کم ازکم 60ہزار سے لاکھوں روپے تک منڈیوں میں فروخت ہورہا ہے۔ مناواں منڈی میں 18لاکھ روپے میں سفید رنگ کا بچھڑا لوگوں کی توجہ کا مرکز بنارہا۔ بچھڑے کا مالک کہتا ہے کہ اس کو دیسی گھی دودھ کھلاکر پلالا ہے،اتنے دام تو اس کا حق بتناہے۔ خریداری کیلئے آئے شہری کہیں حکومت سے قیمتوں کے تعین اور چیکنگ کا مطالبہ کرتے دکھائی دئیے تو کہیں بچے والدین سے جانور نہ لے کر دینے کا شکوہ کرتے رہے۔ منڈیوں میں آئے گاہکوں کا کہنا ہے کہ اس قدر مہنگے دام منڈیوں میں ڈیمانڈ کرنا نہایت غلط ہے۔ حکومت کو اس بارے بہتر حکمت عملی اپنانی چاہئے۔ مویشی مالکان کا کہنا ہے کہ محنت اور لاگت کے بعد وہ اپنے جانور مناسب دام میں ہی فروخت کررہے ہیں۔

والدہ کی انتخابی مہم ,مریم نواز میدان میں آگئیں

لاہور(وقائع نگار،آئی اےن پی، مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے لندن نہ جانے اور اےن اے120کی بھر پور انتخابی مہم چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لےگ اور مےاں نوازشر ےف عوام کے دلوں پر راج کرتے ہےں ’آنےوالا وقت بھی نوازشر ےف کی قےادت مےں (ن) لےگ کا ہی ہوگا سےاسی مخالفےن کوماےوسی کے سواکچھ نہےں ملے گا ‘کارکنوں سے خود ملاقاتےں کر وں گی اور انکے تمام مسائل کو حل کر کے ثابت کر ےں گے ہم عوام کے خادم ہےں‘الےکشن مہم کے دوران خود گھر گھر جاﺅں گی ۔ وہ اتوار کے روز (ن) لےگ کے مر کزی سےکرٹر ےٹ ماڈل ٹاﺅن مےں اےن اے120کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں۔ جبکہ اس موقعہ پر سےنےٹر پروےز رشےد ‘وفاقی وزےر ملک پروےز ‘خواجہ احمد حسان ‘صوبائی وزےر بلال ےاسےن ‘رکن اسمبلی ماجد ظہور سمےت دےگر (ن) لےگ کے اراکےن اسمبلی صوبائی وزرراءاور کارکنان بھی موجود تھے مر ےم نوازشر ےف نے جب کہا کہ وہ لندن نہےں جا رہی بلکہ انتخابی مہم چلائے گی تواس پر کارکنان نے پر جوش ہو کر انکے حق مےں بھر پور نعرے بازی کی جبکہ اپنے خطاب مےں مر ےم نوازشر ےف نے کہا کہ (ن) لےگ نے ہمےشہ عوامی خدمت اور ملکی ترقی کی سےاست کی ہے اور اگر کوئی سمجھتا ہے وہ (ن) لےگ اور مےاں نوازشر ےف کو اےسا کر نے سے روک لے گا توےہ اسکی بھول ہوگی ہم ملک اور قوم خدمت کر رہے ہےں اور آئندہ بھی کرتے رہے ہےں اور لاہور کے ضمنی انتخاب مےں بھی بےگم کلثوم نوازشر ےف ہی کامےاب ہونگےں ۔ حلقہ این اے 120 میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس ہوا‘ اجلاس میں انتخابی مہم پر مشاورت اور حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اتوار کو لاہور میں این اے 120 میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز‘ وفاقی وزیر پرویز ملک‘ سینیٹر پرویز رشید سمیت دیگر رہنماﺅں نے شرکت کی جبکہ پی پی 139 سے بلدیاتی نمائندے بھی مشاورتی اجلاس میں شریک ہوئے۔ شرکاءنے انتخابی مہم پر مشاورت اور حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

12سالہ بچی اور 47سالہ شخص

ڈگری (خصوصی رپورٹ) سندھ کے علاقہ ڈگری کے قریب ٹنڈو جان محمد تھانے کی حدود موضع 188میں غیرقانونی جرگے نے 12سالہ بچی کا 47سالہ شخص سے نکاح کر دیا۔ واقعے کی اطلاع پر ایس ایس پی میرپور خاص نے فوری نوٹس لیا اور شاہدہ کلوئی نامی بچی کو بازیاب کرا لیا جبکہ 47سالہ دولہا غلام مصطفی کلوئی اور نکاح خواں میر آصف تالپور کو گرفتار کر لیا۔ نکاح خواں میر آصف تالپور نے بتایا کہ ابراہیم کلوئی نے غلط بیانی کی اور مجھے لڑکی کی عمر نہیں بتائی‘ میں تو مدرسے کیلئے کھال کا کہنے گیا تھا‘ مجھے نکاح پڑھانے کیلئے بٹھا لیا‘ میں نے زبانی نکاح پڑھوایا۔

کیا باپ کا رویہ بیٹی کی پوری زندگی پر اثر انداز ہو تا ہے؟؟

لاہور (خصوصی رپورٹ)بچوں کی پرورش اور نفسیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ گھر میں والد کا کردار ایک خاموش اور بے عمل شخص کے طور پر سمجھا جاتا ہے لیکن بیٹیوں کے معاملے میں ایسا نہیں اور والد کا بیٹیوں پر اثر ہمارے اندازوں سے کہیں زیادہ ہوتا ہے ،اگرچہ اس میں بدلتے ہوئے تقاضے بھی شامل ہیں لیکن نفسیاتی طور پر ابتدائی عمر سے ہی والد اور بیٹی کے درمیان ایک اہم بندھن قائم ہو جاتا ہے ۔ بچیاں اپنے باپ کو پرورش، نگہداشت، تحفظ، محبت اور باہمی احترام کا اہم مرکز سمجھتی ہیں اسی لیے والد بچیوں کو نئی دنیا سے آگاہ کرنے اور ان کو سمجھ فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ ماہرین کہتے ہیں کہ جب بچیاں سکول جانے لگیں تو ان کی جسمانی، نفسیاتی اور سماجی صحت کے متعلق والد کا کردار مزید اہم ہو جاتا ہے کیونکہ والد کا رویہ بیٹیوں کی زندگی اور ترجیحات کا تعین کرتا ہے ۔

آئی ایس او کی امریکہ مردہ باد ریلی, .پولیس بھی اِن ایکشن

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایس اونے گزشتہ روز صدر ٹرمپ کے بیان کے خلاف زبردست احتجاج کیا اور امریکہ مردہ باد ریلی نکالی ریلی کے شرکاءکو امریکی قونصلیٹ کی طرف سے جانے سے روک دیا گیا۔ آئی ایس او کی امریکہ کے خلاف ریلی کے شرکاءپر پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کردیا۔ جبکہ کارروائی کرتے ہوئے ریلی کے 10شرکا کو بھی حراست میں لے لیا تھا۔ تاہم پولیس اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے درمیان کامیاب مذاکرات کی وجہ سے نماز مغربین کے بعد پرامن طور پر منتشر ہونے کا اعلان کردیا۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں قائم سفارت خانوں اور سفارتکاروں کی حفاظت حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کسی فرد یا پارٹی کو امریکی قونصلیٹ جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ کراچی میں امریکی قونصلیٹ کی جانب امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مظاہرین کے مارچ اور اس کے بعد پیدا ہونے والی سنگین صورت حال پر حکومت سندھ کا موقف بتاتے ہوئے وزیراطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ مظاہرین نے امریکی سفارتخانے کی جانب مارچ کے دوران پر تشدد رویہ اختیار کیا حالانکہ ایک وفد کو اپنی یادداشت قونصلیٹ تک پہنچانے کا کہا گیا تھا مگر اس کے باوجود ایسا نہیں کیا گیا۔

امریکہ اپنی 16سالہ ناکامیوں کا بوجھ پاکستان پر نہ ڈالے

سیالکوٹ(بیورو رپورٹ) و زیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امریکہ پاکستان پر اپنی ناکامیاں کا بوجھ نہ ڈالے ،طالبان کو اسلحہ افغان افواج سے ملتا ہے،امریکہ کے اتحادی ہو نے کی وجہ سے ہم نے بہت نقصان اٹھایا۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم نے امریکہ کے ا تحادی بن کر بہت زیادہ نقصان اٹھایا اگر امریکا کو ہم پر یقین نہیں تو افغان مہاجرین کی واپسی کا بندوبست کرے لیکن اپنی 16 سالہ ناکامی کا ملبہ پاکستان پر نہ ڈالے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قیام امن کے لئے پاکستان کے 2 لاکھ فوجی دہشت گردوں کے خلاف حالت جنگ میں ہیں ،ہمارے ہزاروں فوجی جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے پاکستان نے اپنے علاقے سے دہشت گردی کا صفایا کردیا ہے۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا گزشتہ 70 سال سے پاکستان کا بااعتماد ساتھی رہا ہے اور ہم نے امریکا کا اتحادی بن کر بہت زیادہ نقصان اٹھایا لیکن امریکی قیادت کی جانب سے پاکستان مخالف بیانات پر تعجب اور انتہائی افسوس ہے ہم امریکا سے تعلقات برقرار رکھ غلط فہمیاں دور کرنا چاہتے ہیں اور اگر امریکا کو پاکستان پر یقین نہیں تو افغان مہاجرین کو واپس افغانستان بھیجنے کا بندوبست کرے اور اپنی 16 سالہ ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر نہ ڈالے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے افغان مہاجرین کی 30،35 سال خدمت کی ہم افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں کیوں کہ یہ پاکستان کی ضرورت ہے، وہاں کا امن واپس لایا جاسکتا ہے لیکن اس کے لئے امریکا کو پاکستان کا ساتھ دینا ہوگا اورمسئلے کا حل تلاش کرنا ہوگا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان کا40 فیصد حصہ اب بھی طالبان کے زیر اثر ہے اور پاکستان پر 90 فیصد سے زائد حملے افغانستان سے ہی ہوتے ہیں افغان فوجی طالبان کو امریکی اسلحہ فراہم کرتے ہیں ہم نے پاک افغان سرحد کو محفوظ بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے لیکن افغانستان نے650 کلومیٹر تک سرحد پرکوئی پوسٹ تک نہیں بنائی، امریکا کو چاہئے کہ وہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے میں ہماری مدد کرے۔

گورو گرمیت سنگھ کی تنظیم کیخلاف کریک ڈاﺅن،30 آشرم بند

نئی دہلی (اے این این ) بھارتی سیکیورٹی فورسز نے سکھوں کے روحانی پیشوا گورو گرمیت رام رحیم سنگھ کی تنظیم ڈیرا سچا سودا کے خلاف کریک ڈان کرتے ہوئے 30 آشرم بند کردیئے۔ہریانہ کی ایک عدالت نے جمعہ کو گورو گرمیت سنگھ پر دو خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے 15 سال قبل پرانے مقدمے میں فرد جرم عائد کی تو ان کے عقیدت مند مشتعل ہوگئے جب کہ مظاہرین نے شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچایا۔ پرتشدد مظاہرے کے دوران اب تک 36 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے، ریاست ہریانہ میں سیکیورٹی فورسز نے کرفیو میں نرمی کرتے ہوئے گورو گرمیت سنگھ کے عقیدت مندوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کردیا۔دوسری جانب پولیس، بی ایس ایف اور فوج نے کریک ڈاو¿ن کرتے ہوئے ریاست ہریانہ میں موجود ڈیرا سچا سودا کے 30 آشرم بند کردیئے۔گورو گرمیت سنگھ کے سرسا میں موجود مرکزی آشرم میں اب بھی 30 ہزار کے قریب عقیدت مند موجود ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز اور عقیدت مندوں کے درمیان مذاکرات کا عمل جاری ہے۔

ماضی کی حکومتیں ناکام, وزیراعظم کا ایل این جی بارے اہم بیان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کے بعد سے اب تک ایل این جی کے 100 جہاز یہاں آ چکے ہیں، اور یہی پاکستان کو گیس فراہم کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ بن چکا ہے۔پورٹ قاسم پر ایل این جی ٹرمینل کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ماضی میں ایل این جی پاکستان لانے کی سرکاری کوششیں ناکام رہیں لیکن ان کی حکومت نے یہ کردکھا یا۔ ایل این جی ٹرمینل 330 دن کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا اور امید ہے کہ مزید ٹرمینلز بھی کم مدت میں مکمل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ دو پارٹیوں نے ایل این جی لانے کیلئے بولی لگائی تھی، ایل این جی کی بولی کا عمل شفاف طریقے سے مکمل ہوا اور اس کا ٹھیکہ شفاف طریقے سے دیا گیا، ٹھیکہ دینے کے 14 ماہ بعد ایل این جی منصوبے پر کام شروع کردیا گیا اور اب ایل این جی ٹرمینل پاکستان کو گیس فراہم کرنے والا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ پورٹ قاسم پر ایل این جی ٹرمینل 330دنوںکی ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا ہے ، ریکارڈ مدت میں منصوبے مکمل کرنا موجودہ حکومت کا امتیازی وصف ہے جس کا بنیادی مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ، ایل این جی کی درآمد سے قومی معیشت کو سالانہ 1.5ارب ڈالرز کا فائدہ پہنچے گا جبکہ مہنگے فرنس آئل کی بجائے سستی ایل این جی کے استعمال سے زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔یہ ٹرمینل اینگرو ٹرمینل لمیٹڈ نے 330دنوں ریکارڈ مدت میں مکمل کیاہے جو 600ایم ایم ایس سی ایف بی گیس کی ری گیسیفکیشن کی استعداد کا حامل ہے۔ اس سے نہ صرف صنعتی ادارے توانائی کی اپنی ضروریات پوری کر سکیں گے بلکہ عوام کو بھی ریلیف ملے گا اور تیل سے مہنگی بجلی پیدا کرنے پر انحصار میں کمی واقع ہوگی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ موجودہ حکومت نے توانائی کے اس سستے ذریعے کو 14 ماہ سے کم عرصے میں ملک میں متعارف کرایا ہے ، ماضی کی تین حکومتوں نے پاکستان میں ایل این جی لانے کیلئے کئی کوششیں کیں لیکن انہیں کامیابی نہیں ملی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کوپورا کرنے کیلئے ایل این جی ایک سستا ذریعہ ہے کیونکہ تیل اور جوہری ذرائع سے توانائی کی پیداوار کا عمل مہنگا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ایل این جی کیلئے بولی کاعمل شفاف طریقے سے مکمل ہوا جس کا اعتراف بین الاقوامی برادری نے بھی کیا ہے، عالمی طور پر یہ خیال پایا جارہا تھا کہ پاکستان میں ایل این جی کو لانے میں کئی برس لگ سکتے ہیں لیکن موجودہ حکومت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے بہت قلیل مدت میں ایل این جی کی صورت میں توانائی کے اس ذریعے کو متعارف کرایا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پورٹ قاسم پر ایل این جی ٹرمینل کا افتتاح 330دنوںکی ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا ہے ، ریکارڈ مدت میں منصوبے مکمل کرنا موجودہ حکومت کا امتیازی وصف ہے جس کا بنیادی مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ ان کیلئے یہاں موجودگی خوشی کی بات ہے، توانائی کی اہمیت مسلمہ ہے،توانائی کی کمی کی وجہ سے ملک کو مشکلات کا سامنا ہوسکتا تھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت تیل کی ترسیل اور استعمال کو آسان بنانا چاہتی ہے لیکن اس پر اخراجات بہت زیادہ ہیں اور ان کا حل ایل این جی کی صورت میں توانائی کی فراہمی کی صورت میں موجود ہے، ماضی میں ملک میں ایل این جی لانے کی متعدد کاوشیں کی گئیں لیکن ناکام رہیں جسکی مختلف وجوہات ہیں، ماضی میںٹرمینلر کی تعمیر کے بغیر ایل این جی لانے کی کوششیں کی گئیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے نجی شعبے کی معاونت سے ایل این جی ٹرمینل تعمیر کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ توانائی سے متعلق مسائل کا حل موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل رہاہے ، وزیر اعظم نے کہاکہ معاہدے پر دستخط کے بعد ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کاعمل گیارہ ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیاگیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں ایل این جی کی درآمد کے بعد توانائی سے متعلق مسائل کو کم کرنے میں مدد ملی ہے ، گیس کی کمی کی وجہ سے سی این جی کے شعبے پر اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم ایل این جی کی درآمد کے بعد نہ صرف سی این جی کے شعبے کو گیس کی فراہمی میں مدد ملی ہے بلکہ صنعتوں بالخصوص کھادسازی کی صنعت کو بلاتعطل گیس فراہم کی جارہی ہے جبکہ بجلی کی پیداوار کے شعبے پر بھی نہایت اچھے اثرات مرتب ہورہے ہیں، ایل این جی کی درآمد سے قومی معیشت کو سالانہ 1.5ارب ڈالرز کا فائدہ پہنچے گا جبکہ مہنگے فرنس آئل کی بجائے سستی ایل این جی کے استعمال سے زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔

طالبان قیادت کی موجودگی, امریکی جنرل کا پاکستان پر سنگین الزام

کابل/واشنگٹن (آئی این پی ) افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی افواج کی قربانیوں کا اعتراف کیا ہے تاہم ایک مرتبہ پھر پاکستان پر طالبان کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے باہر موجود دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں سنجیدہ صورت حال اختیار کرچکی ہیں اور اس مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے ۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے کہا کہ پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں شدید نقصان اٹھایا ہے، ان کی سیکیورٹی افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ بہت بہادری اور حوصلے سے لڑی، اور ہم اس کا احترام کرتے ہیں، تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں پاک امریکا تعلقات کی موجودہ صورت حال بیان کی ہے، درحقیقت پاکستان امریکا تعلقات تاریخ کے نازک ترین موڑ پر پہنچ چکے ہیں، جنہیں واشنگٹن سے لے کر اسلام آباد تک سنبھالنے کی کوشش ہورہی ہیں۔جنرل نکلسن نے کہا کہ ہم امریکا پر حملہ روکنے کے لیے افغانستان میں موجود ہیں، یہی وجہ ہے کہ نائن الیون کے بعد امریکا پر کوئی بڑا حملہ نہیں ہوا، طالبان کی حکومت کو اس لیے ختم کیا گیا کہ انہوں نے القاعدہ کو پناہ دی، القاعدہ اور طالبان ہنوز میدان جنگ میں ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں، افغانستان میں طالبان کی واپسی کا مطلب القاعدہ کی واپسی ہے، اور القاعدہ کی واپسی کا مطلب امریکا کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امریکا کی موجودگی کی ایک وجہ یہ ہے کہ پچھلے 16 سال میں مزید دہشتگرد گروپس بن گئے ہیں جس کی مثال داعش ہے، داعش خراسان بنیادی طور پر پاکستانیوں پر مشتمل ہے، ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے پشتونوں اور اسلامک موومنٹ ازبکستان کے جنگجوں نے یہ تنظیم بنائی جو اب افغانستان کے علاقوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہی ہے، تاہم امریکی و افغان اسپیشل فورسز نے مشترکہ آپریشن میں داعش کے سرفہرست تین رہنماں سمیت نصف سے زیادہ افرادی قوت کو ختم کردیا ہے۔ طالبان کی وجہ سے داعش وجود میں آئی، اگر طالبان واپس آگئے تو داعش اور القاعدہ دونوں زور پکڑ لیں گی۔ ادھر افغانستان کے غیر سرکاری نشریاتی ادارے کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں جنرل جان نکلسن کا کہنا تھا کہ امریکا جانتا ہے کہ طالبان کی قیادت کوئٹہ اور پشاور میں موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک سے باہر موجود پناہ گاہوں کو ختم کرنے کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے پاکستان اور امریکی حکومت کے درمیان نجی طور پر بات چیت کی گئی تھی لیکن ان کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔امریکی کمانڈر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں اور عسکریت پسندوں کی حمایت میں کمی آئی ہے تاہم اسے ختم ہونا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں جنرل جان نکلسن کا کہنا تھا کہ افغانستان کے مسئلے کا سفارتی حل ممکن ہے لیکن ملک میں جاری فوجی کوششیں جاری رہیں گی اور امریکا افغان حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے فوجی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میری توجہ افغانستان میں جاری سرگرمیوں پر مرکوز ہیں، لیکن دیگر حکام پاکستان میں موجود ان دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے معاملات کو دیکھ رہے ہیں۔امریکی کمانڈر کا دعوی تھا کہ کوئٹہ شوری اور پشاور شوری پاکستان کے شہروں کی نشاندہی کرتی ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ طالبان رہنما ان علاقوں میں موجود ہیں۔۔خیال رہے کہ دو روز قبل امریکی کمانڈر نے کابل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کو زمینی جنگ میں کامیابی حاصل نہیں ہورہی اور ان کے پاس یہ وقت ہے کہ وہ امن عمل میں شمولیت اختیار کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں ناکام نہیں ہوں گے، جیسا کہ اس پر ہماری قومی سلامتی کا انحصار ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان میں مزید ہزاروں امریکی فوجیوں کی تعیناتی کی راہ ہموار کرتے ہوئے امریکا کی طویل ترین جنگ کے خاتمے کے وعدے سے مکر گئے تھے جبکہ پاکستان پر دہشت گردوں کو محفوظ ٹھکانے فراہم کرنے کا الزام دہرادیا تھا۔بحیثیت کمانڈر اِن چیف امریکی قوم سے اپنے پہلے رسمی خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان، پاکستان اور جنوبی ایشیا کے حوالے سے نئی امریکی پالیسی کا اعلان کیا۔اپنے خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں موجود دہشت گرد تنظیموں کی محفوظ پناہ گاہوں پر خاموش نہیں رہیں گے۔امداد میں کمی کی دھمکی دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو اربوں ڈالر ادا کرتے ہیں مگر پھر بھی پاکستان نے ان ہی دہشت گردوں کو پناہ دے رکھی ہے جن کے خلاف ہماری جنگ جاری ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اس رویے کو تبدیل ہونا چاہیے اور بہت جلد تبدیل ہونا چاہیے۔

پنجاب بارے وزیراعلیٰ کا بڑا اعلان, اہم پروگرام کا آغاز

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا پروگرام عوامی مفاد کا بہت اہم منصوبہ ہے اور مفاد عامہ کے اس شاندار پروگرام کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے پینے کے صاف پانی کے پروگرام پر عملدرآمد اور مختلف امور پر پیش رفت کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا-وزےراعلیٰ نے کہاکہ پینے کے صاف پانی کے پروگرام سے قوم کے بچوں کا مستقبل جڑا ہے -شہریوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے صاف پانی پروگرام نہایت اہمیت کا حامل ہے اورپروگرام کا آغاز اربوں روپے کی لاگت سے جنوبی پنجاب کی تحصیلوں سے کیا جا رہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہمیں محنت ، جذبے اور لگن سے کام کرتے ہوئے پروگرام کے اہداف کو حاصل کرنا ہے اورمیرا ایمان ہے کہ محنت اور خلوص نیت سے کوئی بھی کام کیا جائے تو کامیابی ضرور ملتی ہے لہذا صاف پانی پروگرام کو انتھک محنت اور شب و روز کی کاوشوں سے کامیاب بنانا ہے اورصاف پانی کی سا¶تھ اور نارتھ کمپنیاں فیصلے کر کے آگے بڑھیں اور نتائج دیں۔ وزےراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی متوازن ترقےاتی حکمت عملی کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہےں اورپسماندہ اورکم ترقی ےافتہ علاقوں کی ترقی پر اربوں روپے وسائل صرف کےے گئے ہےں ۔جنوبی پنجاب کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔موبائل ہےلتھ ےونٹس ،دانش سکولز،جدےد ہسپتال اوربڑے تعلےمی ادارے بھی جنوبی پنجاب مےں قائم کےے گئے ہےں ۔مظفرگڑھ مےں جدےد طبی سہولتوں سے آراستہ گورنمنٹ طےب اردوان ہسپتال علاقے کے عوام کو جدےد علاج معالجہ فراہم کررہا ہے۔انہوںنے کہاکہ جنوبی پنجاب کی ترقی کےلئے آبادی کے تناسب سے 10فےصد زائد فنڈز فراہم کےے گئے ہےں ۔جنوبی پنجاب میں بسنے والے بہن بھائی میرے دل کے بہت قریب ہیںاورمسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا حق دینے کیلئے وسائل کی کمی نہیں آنے دی۔ انہوںنے کہا کہ جنوبی پنجاب مےںعوام کی ترقی اورخوشحالی کےلئے بڑے منصوبے مکمل کےے گئے ہےں جبکہ اربوں روپے کے مےگاپراجےکٹس پرکام جاری ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا کہ ”خادم پنجاب اجالا پروگرام“ کے تحت بجلی سے محروم 20 ہزار سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے پروگرام پرتیزی سے عملدرآمد کرناہے اوراس پروگرام کے پہلے مرحلے کا آغاز جنوبی پنجاب کے سکولوں سے کیا جا رہاہے جس کے تحت جنوبی پنجاب کے بجلی سے محروم 10ہزار 800 سکولوں کو سولر پینلز سے روشن کیا جائے گا- کہاکہ سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے حوالے سے یہ پاکستان کا منفرد اور شاندار پروگرام ہے اورقوم کے نونہالوں کو بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی کے حوالے سے یہ انتہائی اہم منصوبہ ہے لہذا”خادم پنجاب اجالا پروگرام“ کووقت ضائع کئے بغیر تیز رفتاری سے آگے بڑھاناہے- انہوں نے کہا کہ20ہزار سکولوں کو سولر پینلز کے ذرےعے روشن کرنے کے اس پروگرام پر اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں اور لاکھوں بچوں اور بچیوں کو اس شاندار پروگرام سے بے پناہ فائدہ ہوگا اورہمیں ملکر اس شاندار پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے اور”خادم پنجاب اجالا پروگرام“ کو محنت اور تندہی سے کام کرتے ہوئے تیزی سے آگے بڑھاناہے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے جھنگ کے علاقے مےں خودسوزی کرنے والے شادی شدہ شخص کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہارکےا ہے ۔ وزےراعلیٰ نے جاں بحق شخص کو انصاف فراہم نہ کرنے پر اےس اےچ او تھانہ اٹھارہ ہزاری اورتفتےشی افسر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دےا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سابق وفاقی وزےر خالد احمد خان کھرل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے۔