سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کو مارنے میں کس کا کیا کردار ؟ تہلکہ خیز انکشاف

راولپنڈی (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے قتل کیس میں ایف آئی اے کے پراسیکیوٹرز نے اپنے حتمی دلائل مکمل کرلیے جس کے ساتھ یہ اہم ترین مقدمہ 9 سال 7 ماہ 27 روز بعد حتمی مرحلہ میں داخل ہوگیا ہے اور عید قربان سے دو روز قبل جمعرات 31 اگست کو اس کا فیصلہ آرہا ہے۔ کل پیر 28 اگست سے ملزمان کے وکلاءحتمی دلائل کا آغاز کریں گے جو منگل کے روز مکمل ہو جائیں گے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد اصغر خان اس مقدمہ کی سماعت کررہے ہیں۔ پراسیکیوٹرز چودھری اظہر اور خواجہ امتیاز نے سرکار کی طرف سے حتمی دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام ملزمان نے گھناو¿نا جرم کرتے ہوئے بینظیر بھٹو سمیت 23 افراد کو شہید اور 27 کو زخمی کیا، انہیں سخت ترین سزائیں دی جائیں۔ بینظیر بھٹو کا قتل ایک منظم سازش تھی، گرفتار ملزمان نے بھی اقبالی بیانات میں سازش کی تصدیق کی ہے۔ بینظیر بھٹو کی باکس سکیورٹی سی پی او سعود عزیز نے دانستہ ختم کرکے حملہ آوروں کو آسان ٹارگٹ فراہم کیا۔ کرائم سین دانستہ طور پر فوری دھو کر شواہد مٹائے گئے، باکس سکیورٹی کے ذمہ دار ایس پی اشفاق انور تھے جو بینظیر بھٹو کو صرف 13 منٹ میں فیض آباد سے لیاقت باغ تک لائے مگر جلسہ کے دوران اسلام آباد کی حدود میں نوازشریف کے جلوس پر مسلم لیگ (ن) اور مسلم لیگ (ق) کے کارکنوں میں مسلح تصادم کے بعد باکس سکیورٹی توڑتے ہوئے سی پی او نے ایس پی اشفاق انور کو نفری کے ساتھ کورال اسلام آباد بھیج دیا، وہاں اسلام آباد پولیس پہلے سے ہی موجود تھی جس پر اشفاق انور کو وہاں سے صادق آباد بھیج دیا گیا جہاں ایس پی ایوب طاہر اور ایس پی جاوید موجود تھے۔ اگر سی پی او باکس سکیورٹی نہ توڑتے تو یہ حادثہ نہ ہوتا۔ باکس سکیورٹی توڑنے کی تصدیق اپنے بیانات اور جرح میں 3 ایس پی افسران اشفاق انور، طاہر ایوب اور جاوید خان نے کی ہے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر مصدق نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ سی پی او سے انہوں نے تین بار پوسٹ مارٹم کرنے کی اجازت مانگی۔ تیسری بار انہوں نے سخت ترین جملے کہتے ہوئے روک دیا جبکہ گواہان نے کرائم سین بھی جبری دھونے کے بیانات دیئے ہیں۔ کرائم سین دھونے کے تیسرے دن جے آئی ٹی نے وہاں سے پستول کا خول برآمد کیا۔ فرانزک رپورٹ میں اس کی تصدیق ہوگئی کہ یہ وہی خول ہے جس پستول سے بینظیر بھٹو پر فائرنگ کی گئی تھی۔ سرکاری دلائل میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ نے جرم شواہد کے ساتھ ثابت کردیا ہے اور ملزمان اس وقت کے سی پی او سعود عزیز، ایس پی خرم شہزاد، اعتزاز شاہ، شیرزمان، رفاقت، حسنین، عبدالرشید کو سخت ترین سزائیں دینے کی سفارش کی ہے۔

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی نئی تصاویر وائرل

دہلی(شوبز ڈیسک )بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور بولی وڈ استار انوشکا شرما کی نئی تصاویر وائرل ہوئی ہیں۔ حال میں ہی انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کو سری لنکا میں ساتھ دیکھا گیا تھا۔ انوشکا شرمہ کے ہمراہ ویرات کوہلی ایک ریسٹورنٹ میں بیٹھے کھانا کھا رہے ہیں اور گفتگو میں مصروف تھے اور اب انٹر نیٹ پر یہ تصویر وائرل ہوگئی۔اس تصویر پر نہ صرف ان کے چاہنے والوں نہ صرف خوشی کا اظہار کیا بلکہ ایک مداح نے ان کی انسٹگرام تصویر پر دل کھول کر ان کی تعریف کی ہے۔انوشکا ،ویرات کے درمیان ملاقات سال 2013 میں ایک ٹی وی کمرشل کے دوران ہوئی تھی جس کے بعد وہ دونوں اچھے دوست بن گئے تھے۔
اور کچھ ہی وقت کے بعد یہ افواہیں سننے کو ملی کے دونوں ایک دوسروں کو پسند بھی کرتے ہیں۔

سری دیوی کے ساتھ تعلق خونی رشتے سے زیادہ مضبوط ہے

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی شوبز کی مایہ ناز اداکارہ سجل علی نے بھارتی ڈانسگ کوئین سری دیوی سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سری دیوی کے ساتھ ان کا رشتہ خونی رشتے سے زیادہ مضبوط ہے۔اداکارہ نے حال ہی میں انسٹا گرام پر سری دیوی کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں کچھ رشتے ایسے ہوتے ہیں جو خونی رشتوں سے زیادہ اہم ہوجاتے ہیں، میرا اور چاندنی ( سری دیوی )کا رشتہ بھی کچھ ایسا ہی ہے، سری دیوی میرے لیے بہت خاص ہیں۔اس سے قبل بھی سجل علی نے انسٹاگرم پر سری دیوی اور اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئےلکھا تھا کہ ماوں کو ہمیشہ اپنے بچوں کی عادتوں اور موڈ کے بارے میں پتہ رہتا ہے وہ جانتی ہیں کب ان کے بچے اداس اور کب خوش ہیں اور یہ ہی زندگی کی خوبصورتی ہے۔

دنیائے کرکٹ کے5کپتان ورلڈالیون کا حصہ

لاہور (ویب ڈیسک) عالمی کرکٹ کے پانچ کپتان پاکستان کے مہمان بن رہے ہیں۔ ورلڈ الیون میں شامل ڈیرن سیمی دوبار ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹونٹی کا عالمی چیمپئن بنوا چکے ہیں۔ پال کالنگ ووڈ کی قیادت میں انگلینڈ دو ہزار دس کا ورلڈ چیمپئن بنا۔ جارج بیلی بھی ورلڈ الیون کا حصہ ہیں جو آسٹریلوی ٹیم کو لیڈ کر چکے ہیں۔جنوبی افریقہ کے موجودہ کپتان فاف ڈوپلیسز ورلڈ الیون کے بھی قائد ہوں گے۔ اوپنر ہاشم آملہ کو بھی اپنے ملک کی کپتانی کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ ورلڈ الیون میں شریک کپتانوں کی آمد سے نہ صرف پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کا بول بالا ہو گا بلکہ شائقین کا لطف بھی دوبالا ہو جائے گا۔

بھارت میں ہنگامے جاری گرو گرمیت کے 35 چیلے ہلاک ، کل کیا ہونیوالا ہے، دیکھیے خبر

لاہور( ویب ڈیسک)بھارت میں سکھوں کے پیشوا اور ہریانہ میں قائم ڈیرا سچا سودا آرگنائزیشن کے سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ کی جنسی زیادتی کے مقدمے میںفردجرم عائد ہونے اور گرفتاری کے خلاف ہنگاموں کاسلسلہ بدستورجاری ، ہلاکتوں کی تعداد35ہوگئی ،400کے قریب افرادزخمی، سرسا، پٹیالہ، فاضلکا، فیروز پور، مانسا، فرید کوٹ اور بھٹنڈا میں بدستور کرفیو نافذ ،مختلف علا قوں میں موبائل اور انٹر نیٹ سروس بند، ڈیرہ سچا سودا تنظیم کےخلاف کریک ڈاون شروع ،سینکڑوں گرفتار،گرمیت کے دوآشرم سیل ، گرمیت رام کو سزا(کل)پیرکو سنائی جائے گی، حالات مزیدبگڑنے کاخدشہ ، کشیدہ صورتحال کے باعث پاک بھارت دوستی بس سروس بھی بدستورمعطل ،مسافرپریشان ۔میڈیارپورٹ کے مطابق سی بی آئی عدالت کی طرف سے مذہبی رہنما اور ڈیرا سچا سودا آرگنائزیشن کے سربراہ گرومیت رام رحیم کے خلاف دوخواتین عقیدت مندوں کے ریپ کے مقدمے میں فرد جرم عائد اورانہیں گرفتارکئے جانے کے بعد شروع ہونے والوں کاہنگاموں کاسلسلہ جاری ہے ،گرمیت کے حامیوں نے گاڑیوں پر پتھراو کیا، اسٹیشن،ٹیلی فون ایکسچینج،پیٹرول پمپوں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی ،ہنگاموں کے نتیجے میں مزیددوافرادہلاک ہوگئے جس کے بعدپرتشددواقعات میں ہلاکتوں کی تعدادبڑھ کر32ہوگئی جبکہ زخمیوں کی تعداد400کے قریب ہے ۔ سرسا، پٹیالہ، فاضلکا، فیروز پور، مانسا، فرید کوٹ اور بھٹنڈا میں بدستور کرفیو نافذ ہے ، نئی دلی کے13پولیس ڈسٹرکٹس میں بھی کرفیونافذ کردیا گیا ،10سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ نئی دلی کے80فیصدعلاقوں میں کرفیو نافذ کیا گیا جبکہ گڑگاوں میں ہائی الرٹ کردیا گیا ۔ ادھر سیکورٹی فورسز نے ڈیرہ سچا سودا تنظیم کےخلاف کریک ڈاون شروع کردیا اور گرو گرمیت رام کے دو آشرم سیل کردیے جبکہ ہنگاموں کوروکنے کےلئے سینکڑوں افراد کوگرفتاربھی کیاگیاہے۔ گرومیت رام رحیم پر ان کی ایک عقیدت مند خاتون نے ریاست ہریانہ کے قصبے سِرسا میں واقع ہیڈکوارٹرز میں ریپ کا الزام عائد کیا تھا اور گزشتہ 10 سال سے جاری اس کیس کی 200 سماعتوں اور ہائی کورٹ کی جانب سے متعدد حکم امتناع جاری ہونے کے بعد گورمیت رام رحیم پر فرد جرم عائد کی گئی جس کے بعد ہریانہ پولیس نے گرومیت رام رحیم کو حراست میں لے لیا۔ بھارت کی ایک عدالت نے وفاقی حکومت اور ریاستی حکام کو ہریانہ کی شمالی ریاستوں اور پنجاب میں ہونے والے تشدد سے نمٹنے میں ناکامی پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہریانہ اور پنجاب کی ہائی کورٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی اور ریاستی حکومتوں کا ردعمل ‘سیاسی سرینڈر’ کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔واضح رہے کہ انڈیا کے قصبے پنچکلا میں ایک خصوصی عدالت کی جانب سے ڈیرہ سچا سودا نامی تنظیم سے تعلق رکھنے والے گرو گرمیت رام رحیم کو جنسی زیادتی کے معاملے میں مجرم قرار دینے کے بعد کشیدگی پائی جاتی ہے۔علاقے میں مزید تشدد کو روکنے لیے کچھ علاقوں میں فوج کو بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔ بھارت میں جمعے کو ایک عدالت نے گرو گرمیت رام رحیم کو جنسی زیادتی کے ایک معاملے میں مجرم قرار دیا تھا جس کے بعد سے پرتشدد ہنگاموں میں اب تک کم از کم 31 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔گرو گرمیت رام رحیم پر 15 برس پہلے دو خواتین کے ساتھ ریپ کا الزام تھا۔ ان کی سزا کا اعلان پیر کو کیا جائے گا۔وزارت داخلہ کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان واقعات میں اب تک تقریبا 31 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ مقامی اخبارات نے یہ تعداد اس سے زیادہ بتائی ہے۔بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز سمیت 250 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں جن کا مختلف ہسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔بی بی سی کے رابن سنگھ کے مطابق فیصلہ آنے کے بعد گرمیت رام رحیم کے حامیوں نے گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے اور سرکاری عمارتوں اور میڈیا کی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔پنجاب اور ہریانہ دونوں ریاستوں کے وزرائے اعلی نے گرو گرمیت کے حامیوں سے امن اور امان برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا ہے کہ ‘ہم کسی کو ریاست میں ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔نامہ نگار کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے مشتعل افراد پر قابو پانے کے لیے آنسو گیس اور آبی توپ استعمال کی ہے۔ادھر ڈیرہ سچا سودا کے ترجمان ڈاکٹر دلاور انشا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ‘ہمارے ساتھ انصاف نہیں ہوا اور ہم اپیل کریں گے۔ ہمارے ساتھ ماضی میں بھی ایسا ہی ہوتا آیا ہے۔

ٹرمپ کو مدہوش آدمی کا لقب مل گیا

لاہور( ویب ڈیسک)وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان غیر ذمہ دار اور بیوقوف آدمی ہے ،مہرے کے طو رپر کام کرنے والے اس شخص کی کوئی اہمیت نہیں ، آصف علی زرداری اور ان کے صاحبزادے جتنی مرضی (ن) لیگ کی مخالفت کریں اس کا ہمیں نقصان نہیں فائدہ ہی ہوگا ، نواز شریف نے اپنی اہلیہ کی تیمار داری کےلئے لندن جانا ہے لیکن ابھی اس کی حتمی تاریخ طے نہیں ہوئی ،جب ہم سازش کی بات کرتے ہیں تو ہمارا اشارہ کسی ریاستی ادارے کی طرف نہیں ہوتابلکہ بعض کرداراور ان کا رویہ ٹھیک نہیں تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے جاتی امراءرائے ونڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ قیادت اور رہنماﺅں کے درمیان ہونے والی مشاورت میں سیاسی اور قانونی معاملات پر گفتگو ہوئی ہے اور یہ پراسس چلتا رہے گا ۔اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیر اعظم نواز شریف سے الگ ملاقات کی ہے ۔ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف سابق وزیر اعظم نواز شریف سے رہنمائی لینے کے لئے تشریف لائے تھے۔ نواز شریف کو بین الاقوامی معاملات کا تجربہ ہے بلکہ وہ پاک امریکہ تعلقات اور خطے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں پر گہری نظر رکھتے ہیں اور خواجہ آصف کی نواز شریف سے اس موضوع پر زیادہ گفتگو ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حافظ نعمان نے جو کہا ہے وہ ٹھیک ہے ۔ مریم نواز شریف نے حلقہ این اے 120کی انتخابی مہم شروع کر دی ہے اور اس سلسلہ میں انہوںنے پی پی 139اورپی پی 140 کے رہنماﺅں اور کارکنوں سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیںجبکہ آئندہ دو روز تک فیلڈ میں بھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختوانخواہ کا نیرو صرف بانسری بجاتا رہے گا ، وہاں پر ڈینگی اور آدم خور چوہے اپنا کام کر رہے ہیں لیکن یہ وہاں کا رخ نہیں کرتا اور یہ ذمہ داری بھی پنجاب حکومت کو نبھانا پڑتی ہے۔ عمران خان غیر ذمہ دار اور بیوقوف آدمی ہے ، مہرے کے طور پر کام کرنے والے اس شخص کی کوئی اہمیت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چند روز قبل لاہور کے ایک وکیل نے ایک خاتون کی وساطت سے عدالت عالیہ میں (ن) لیگ کے 16افراد کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس کے بعد تمام میڈیا میں یہ خبر آئی کہ 16رہنماﺅں پر عدلیہ مخالف بیانات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور میں نے نجی ٹی وی پر شکوے کے طور پر کہا کہ اس فیصلے سے قبل ہمیں سنا جانا چاہیے تھا ۔مجھے رات گئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ایسا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا ۔ میں میڈیا سے استدعا کرتا ہوں کہ اس طرح کے حساس معاملے پر احتیاط سے رپورٹنگ کرنی چاہیے اس سے غلط فہمی پیدا ہو سکتی تھی۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے بارہا کہا ہے کہ جب ہم سازش کی بات کرتے ہیں تو اس میں پاکستان کے کسی ریاستی ادارے کی طرف اشارہ نہیں ہوتا البتہ بعض کردار او ران کا رویہ ٹھیک نہیں تھا ۔ عدالتی فیصلہ اب پبلک پراپرٹی ہے اور ہم عدالت یا معزز ججز صاحبان نہیں بلکہ فیصلے پر بات کر رہے ہیں ۔ فاضل ججز صاحبان ہمارے لئے نہایت محترم اور قابل احترام ہیں ، ہمیں فیصلے سے اختلاف ہے تو ہم نے نظر ثانی کی اپیل دائر کی ہے اور فیصلے میں جہاں بھی کمزور پہلو ہیں ان پر قانون کے دائرے میں بات ہوتی ہے اور آئندہ بھی ہو گی اور اس سے روکا نہیں جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ آج کل نیا کھلاڑی سیاستدان بننے کی کوشش کر رہا ہے ، اس نے عدلیہ کے بارے میں براہ راست الفاظ استعمال کئے لیکن اسے کسی نے پوچھا تک نہیں ۔ ہم نے عدالت کی توہین کرنی ہے او رنہ مقابلہ کرنا ہے ۔ پاکستان کے اوپر سیاہ بادل چھائے ہوئے ہیں اور موجودہ حالات میں پاکستان ٹکراﺅ اور محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔ ہمیں بھی لوگ مشورے دیتے ہیں ، غصہ آتا ہے لیکن ہم نے سیکھا ہے ۔سیاسی جماعتوں اور ریاستی اداروں کو مل کر آگے بڑھنا ہے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ بھلے مدہوش ہو لیکن وہ امریکی صدر ہے اس کے بیان کو غیر سنجیدگی سے نہیں لیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری استدعا ہے کہ ہمارے ساتھ جو ناانصافی ہوئی انصاف کرنے والوں کو سوچنا چاہیے۔

ریسلرحسن یزدانی نے ایران کو پہلا گولڈمیڈل جتوادیا

پیرس (ویب ڈیسک)ایران کے حسن یزیدانی نے سلواکیا کے بورس مکویو کوہراکر پیرس میں ہونیوالی2017 ورلڈ چمپئن شپ کے 86 کلوگرام فری سٹائل ریسلنگ ایونٹ میں سونے کا تمغہ جیت لیا ہے۔ریواولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ نے جمعہ کو سیمی فائنل میچ میں قبل قازقستان، مالدووا اور آذربائیجان کے کھلاڑیوں کوہراسیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کیا۔ اس کے بعد انہوں نے روس کے ولادیسلاو ویلف کوباآسانی4-0سے ہراکرفائنل کےلئے کوالیفائی کیا۔22 سالہ ایرانی پہلوان نے 86 کلو گرام فائنل میں سلواکیا کے بورس مکویوکوسنبھلنے کاکوئی موقع نہیں دیا اور2منٹ 24سیکنڈزمیں ہی حریف ریسلرکوقابوکرکے سونے کاتمغہ اپنے نام کرلیا۔

عمران خان کی موجودگی میں کھلاڑیوں کی زبردست پٹائی

لاہور(خبرنگار) تحر ےک انصاف کے چےئر مےن عمران خان کی موجودگی مےں جہا نگےر خان ترےن اور علےم خان کے سےکورٹی گارڈ نے پارٹی کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا‘سےکورٹی گارڈز مکوں‘تھپڑوں ‘گھونسوں کا آزادانہ استعمال کرتے رہے ‘گارڈ ز کے تشدد کے خلاف وہاں موجودہ بعض کارکنان نے ”اے ٹی اےمز“مر دہ ‘جہازگروپ نامنظور کے نعرے بھی لگاتے رہے ۔ تفصےلات کے مطابق ہفتے کے روز جب تحر ےک انصاف کے چےئر مےن عمران خان چےئر مےن سےکرٹرےٹ پہنچے تو اسی موقعہ پر پارٹی کے کچھ کارکنان نے انکے ساتھ اندر جانے کی کوشش کی جس پر وہاں موجود جہا نگےر خان ترےن اور علےم خان کے کارکنوں نے انکو روک لےااور کارکنوں کے ساتھ تلخ کلامی شروع ہوگئی اور آخر کار بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی اور دونوں قائدےن کے گارڈ ز نے کارکنوں کو پکڑ کر ان کو5منٹ سے زائد تک تشدد کا نشانہ اور انکو غلےظ گالےاں بھی دےں جسکے بعد ‘گارڈ ز کے تشدد کے خلاف وہاں موجودہ بعض کارکنان نے ”اے ٹی اےمز“مر دہ ‘جہازگروپ نامنظور کے نعرے بھی لگائے تاہم گارڈز نے تمام کارکنوں کو باہر نکال دےا۔

گورو میت رام رحیم سنگھ خفیہ اداروں کی پیداوار ، اہم انکشافات

ننکانہ صاحب (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے جنرل سیکرٹری سردار گوپال سنگھ چاولہ نے کہا ہے کہ ریپ کیس میں سزا پانے والے \گورمیت رام رحیم بھارتی خفیہ اداروں کی پیدوا ر ہے جس کا سکھ مذہب کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے ،بھارتی میڈیا کی طرف سے گورمیت رام رحیم کا تعلق سکھ مذہب سے جوڑنے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ،جرم کسی بھی مذہب کے پیروکار نے کیا ہو اسے سزا ضرور ملنی چا ہیے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوردوارہ جنم استھان میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھار ت میں اقلیتوں کے ساتھ امتیاز ی سلوک قابل مذمت ہے ،دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہو نے کے دعویدار بھارت میں کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ وہاں آئے روز اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے واقعات رونما ہو تے رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ مبینہ ریپ کیس میں سزا پانے والے گورمیت رام درحیم خود ساختہ مسلمانوں کا نبی اور سکھوں کا گورو کہلواتا تھا ،یہ بھارتی خفیہ ایجنسی را اور آر ایس ایس کی پیدوا ر تھا جس کا واحد مقصد بھارت میں مسلمانوں اور سکھوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنا تھا ،مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ حضرت محمد( ﷺ) اللہ کے آخری نبی ہیں جن کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا اسی طرح سکھ مذہب کے مطابق گورو گرنتھ صاحب کے بعد کوئی گورو نہیں آئے گا لہذا یہ شخص بھارت میں دونوں مذاہب کے پیرو کاروں کے نزدیک بے راہ روی کا شکار تھا انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک میں اگر کسی بھی مذہب کے ماننے والے نے کوئی جرم کیا ہے اور وہ ثابت ہوتا ہے تو اس کو ضرور سزا ملنی چاہئے تاہم کسی کے انفرادی فعل کو پورے مذہب کے ساتھ جوڑ دینا مناسب بات نہیں ہے انہوں نے بھارت سمیت عالمی میڈیا سے اپیل کی کہ وہ اس بد بخت شخص کا تعلق سکھ مذہب سے جوڑنے سے گریز کریں۔

21 ارکان صوبائی اسمبلی کیلئے افسوسناک خبر

کراچی (این این آئی) نیب نے سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر صوبے میں کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ 21اراکین صوبائی اسمبلی کے خلاف تحقیقات، کرپٹ افسران کے خلاف بھی مقدمات میں تیزی آ گئی۔تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب)نے سندھ میں کارروائیوں کے لیے فہرستیں تیار کرتے ہوئے کرپشن کے مقدمات میں 21 ارکان صوبائی اسمبلی کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ نیب نے سندھ حکومت کے 712 افسران کیخلاف بدعنوانی کے مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سے پہلے 782 افسران کیخلاف مقدمات عدالتوں کو بھیجے جا چکے ہیں جبکہ دو اراکین سندھ اسمبلی کے خلاف ریفرنسز بھی عدالتوں کو بجھوائے جا چکے ہیں۔نیب نے سندھ میں تعینات وفاقی اداروں کے 37 افسران کیخلاف بھی کرپشن مقدمات کی تحقیقات تیز کر دی ہیں۔ سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو ہدایت کی تھی کہ وہ صوبے میں اپنی کارروائیاں جاری رکھے۔