دہشتگردی امریکہ کا ساتھ دینے کی وجہ سے شروع ہوئی ،مشیر برائے قومی سلامتی کی پہلی بار کھل کر دشمن پر تنقید

 اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی امور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی امریکا کا ساتھ دینے پر شروع ہوئی۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران قومی سلامتی مشیر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دشمن کے خطرناک عزائم کو شکست دی ہے، آج شرپسند عناصر ہتھیار ڈال رہے ہیں، کراچی میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہوئی ہے جب کہ بلوچستان کےحالات میں بھی بہتری آئی ہے۔ وہاں لوگ ہتھیار ڈال رہے ہیں اور آج جیوےجیوے بلوچستان کے ساتھ جیوےجیوے پاکستان کے نعرے لگ رہے ہیں۔ناصر جنجوعہ نے کہا کہ افغانستان میں گزشتہ 40 برسوں سے امن و امان کی صورت حال انتہائی خراب ہے ، افغانستان میں استحکام اولین ترجیح ہونی چاہیے، جنوبی ایشیا کی سلامتی خطرے میں ہے، خطے میں ایٹمی جنگ بھی چھڑ سکتی ہے، بھارت ہتھیاروں کا ذخیرہ کر رہا ہے، بھارت پاکستان کو مستقل طور پر روایتی جنگ کی دھمکی دے رہا ہے، امریکا خطے میں چین کے اثر و رسوخ کو کم کرنا چاہتا ہے، وہ سی پیک کے بھی خلاف ہے اور بھارت کی زبان بول رہا ہے۔ امریکا اور بھارت کشمیر پر ایک ہی موقف رکھتے ہیں۔ بھارت کو پاکستان پر ترجیح دی گئی اور پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو خطرہ قرار دیا گیا۔مشیر قومی سلامتی امور نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی امریکا اور مغرب کا ساتھ دینے پر شروع ہوئی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بھاری جانی و مالی نقصان اٹھایا لیکن دنیا نے پاکستان کی جنگ کو قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھا، افغانستان میں طالبان مزید مضبوط ہورہے ہیں، امریکا افغانستان میں اپنی شکست کا الزام پاکستان پر لگا رہا ہے، وہ پاکستان پر حقانی گروپ اور طالبان کا ساتھ دینے کا الزام لگاتا ہے۔

کے پی کے اسمبلی تحلیل ۔۔؟تحریک انصا ف کے پارلیمنٹ سے اجتماعی استعفے

پشاور (نیااخبار رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کرانے اور وفاقی حکومت پر ڈالنے کیلئے خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل، سڑکوں پر نکلنے اور اجتماع استعفوں سمیت مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا ہے اور مو¿قف اپنایا ہے کہ مرکز میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں‘ تمام پالیسیاں مریم نواز کے ٹیویٹس تک محدود ہیں اس لئے ملک میں امن کے قیام اور معاشی بہتری کیلئے نئے مینڈیٹ کا حصول ناگزیر ہو چکا ہے۔ وفاق کو فوری انتخابات کے انعقاد پر مجبور کرنے کیلئے احتجاج کا راستہ اپنایا جائے گا۔ قومی اسمبلی سے استعفے بھی حکمت عملی میں شامل ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے ملک میں قبل ازوقت انتخابات کے انعقاد کیلئے کمر کس لی ہے اور باضابطہ طور پر میدان میں نکلنے کا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے حکمت عملی کی تیاری شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق قبل ازوقت انتخابات اور اس ضمن میں وفاقی حکومت پر دباﺅ ڈالنے کی غرض سے احتجاج کا راستہ اپنایا جائے گا۔ اس مقصد کیلئے علامہ طاہرالقادری کی اعلان کردہ احتجاجی تحریک میں بھی بھرپور ساتھ دیا جائے گا۔ تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے پارلیمانی سیکرٹری شوکت یوسفزئی نے تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ مرکز میں حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں‘ تمام پالیسیاں شریف خاندان کے شاہی فرمان اور مریم نواز کے ٹویٹ تک محدود ہیں جس کے باعث حالات دن بدن خراب ہو رہے ہیں۔ اندرونی خلفشار میں اضافہ ہو رہا ہے‘ امن و امان کی صورتحال بگڑتی جا رہی ہے‘ ملکی معیشت بھی تباہی سے دوچار ہے چنانچہ ملک کو اس صورتحال سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے‘ امن اور معاشی بہتری کیلئے نیا مینڈیٹ ناگزیر ہو چکا ہے۔ مرکزی حکومت پر دباﺅ ڈالنے اور اسے قبل از وقت انتخابات کے انعقاد پر مجبور کرانے کیلئے احتجاج کا راستہ اپنایا جائے گا جبکہ اسمبلیوں سے استعفوں اور خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل کے آپشنز بھی زیرغور ہیں اور ضرورت پڑنے پر عمران خان کی ہدایت پر وزیراعلیٰ پرویزخٹک گورنر خیبر پختونخواہ کو اسمبلی کی تحلیل کیلئے ایڈوائس ارسال کریں گے۔
آپشنز زیرغور

 

علی موسیٰ گیلانی اور تحریک انصاف میں لڑائی کا ڈراپ سین،بڑی خبرآگئی

ملتان (ویب ڈیسک) علی موسیٰ گیلانی اور تحریک انصاف میں صلح ہو گئی، تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے علی موسیٰ گیلانی سے مقدمہ درج نہ کرانے کی درخواست کی تھی، علی قاسم گیلانی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی یقین دہانی پرمقدمہ درج نہیں کرا رہے، فواد چوہدری و دیگر رہنماﺅں نے رابطہ کیا تھا، پی ٹی آئی کے رہنماءفواد چوہدری نے کہا کہ دونوں فریقین قانونی چارہ جوئی نہیں کریں گے، علی موسیٰ اور فیصل جاوید سے بات کر کے معاملہ حل کرادیا۔پیر کو علی موسیٰ گیلانی اور پی ٹی آئی میں فائرنگ کے واقعہ پر صلح ہو گئی۔ تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے علی موسیٰ گیلانی سے مقدمہ درج نہ کرانے کی درخواست کی تھی، رابطے کے بعد گیلانی خاندان نے مقدمہ درج نہ کرانے کا فیصلہ کیا، تحریک انصاف بھی اندراج مقدمہ کی درخواست واپس لے گی۔ علی قاسم گیلانی نے کہا کہ فواد چوہدری و دیگر رہنماﺅں نے رابطے کئے، پی ٹی آئی کی یقین دہانی پر مقدمہ درج نہیں کر رہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ علی موسیٰ اور فیصل جاوید سے بات کر کے معاملہ حل کرا دیا ہے، تنازع احسن طریقے سے حل کرلیا، دونوں فریقین کوئی چارہ جوئی نہیں کریں گے۔

دوسری اے ٹی ایم بھی جلد نا اہل ہو جائیگی ،حنیف عباسی کے علیم خان پر سنگین الزامات،کپتان کیخلاف دوبارہ سپریم کو رٹ سے رجوع کا اعلان

لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے عمران خان نااہلی کیس کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے کا اعلان کردیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان کو نااہل قرار دلانے کے لیے دوبارہ سپریم کورٹ جائیں گے مجھے امید ہے کہ عمران خان نظر ثانی اپیل میں نااہل ہوں ہوجائیں گے۔حنیف عباسی نے عمران خان کے ساتھ تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عمران خان کی ایک اے ٹی ایم نااہل ہوگئی تاہم علیم خان عمران خان کی دوسری اے ٹی ایم ہیں جن پر سپریم کورٹ میں مقدمات چل رہے ہیں اور علیم خان اس وقت لوگوں کے اربوں روپے کے نادہندہ ہیں، عمران خان کے ساتھ انہیں بھی نااہل قرار دلانے کی کوشش کریں گے۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما علیم خان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات فروشی کی سزا آئین پاکستان میں پھانسی ہے کیا وقت آگیا ہے کہ منشیات فروش دوسروں کو کریکٹر سر ٹیفکیٹ دے رہے ہیں، حنیف عباسی اپنا بندوبست کریں، جنگلہ بس،اورنج لائن ٹرین اور دیگر منصوبوں کا بھی حساب ہوگا حنیف عباسی بے صبرے نہ بنیں۔تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے مزید کہا کہ حنیف عباسی اپنے زخم چاٹ رہے ہیں، عمران خان کیس میں ان کی تسلی نہیں ہوئی، ایفی ڈرین عباسی کو دوبارہ منہ کی کھانا پڑے گی۔

بھارتی آبی جارحیت کیخلاف للکار ، یورپی یونین نے ضیا شاہد اور محمد علی درانی کو بلا لیا

ملتان(رپورٹ: مہدی شاہ، طارق اسماعیل، تصاویر: خالد اسماعیل) ستلج راوی بیاس کا سارا پانی بند کیوں؟ پاکستان کو خشک اور بنجر کرنے کی گھناﺅنی بھارتی سازش اور بھارت کی آبی دہشت گردی کے حوالے سے ستلج پل کے ساتھ دریا کے اندر روزنامہ خبریں کے زیراہتمام عوامی اکٹھ ہوا۔ عوامی اکٹھ میں چیف ایڈیٹر ”خبریں“ جناب ضیاشاہد نے خصوصی طور پر شرکت کی اور بھارت کی آبی دہشت گردی پر بھارت اور غلط معاہدہ کرنے والوں کو للکارا۔ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر وسیم اختر، سابق سنیٹر محمد علی درانی، دانشور، کالم نگار اور تجزیہ نگار مکرم خان، اجمل ملک، جام حضور بخش سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ پانی کی بندش اور بھارت کی آبی دہشت گردی کے حوالے سے ہونے والے عوامی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے سابق سنیٹر محمدعلی درانی نے کہا کہ جناب ضیاشاہد نے اپنے صحافتی کیریئر کی گولڈن جوبلی پر ستلج، راوی، بیاس کو ریت میں تبدیل کرنے کے جرم کو بے نقاب کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ جناب ضیاشاہد کی طرف سے بھارت کی آبی دہشت گردی اور خطے کے 3کروڑ سے زائد عوام کو پیاس سے مارنے کی سازش کو بے نقاب کئے جانے پر انہیں برطانیہ اور یورپی یونین کی پارلیمنٹ کی طرف سے دعوت نامے ملے ہیں اور وہاں جا کر بھارت کی آبی دہشت گردی بارے بریفنگ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی آبی دہشت گردی پر بڑے بڑے سیاستدان اور ذمہ دار کیوں خاموش ہیں؟ بہاولنگر کے ایک سپوت نے خطے کے مظلوم عوام کی آواز بن کر دنیا کو باور کرایا ہے کہ ستلج راوی کے واسی، وادی ستلج کو ہاکڑہ نہیںبننے دیں گے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت پاکستان اپنی ذمہ داری سمجھے اور سندھ طاس معاہدے سے ملنے والی رقم سے دریائے ستلج میںپانی کے بہاﺅ کو برقرار رکھنے کے لئے تریموں سے تریموںاسلام لنک نکالے۔ انہوںنے کہا کہ مودی نے پاکستان کا پانی روک کر ثابت کیا ہے کہ بھارت ایک سیکولر ملک نہیںبلکہ ایک مذہبی جنونی ملک ہے اور پاکستان کے عوام کو پیاس سے مارنے کے جنون میں مبتلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو خطے کے عوام کے حقوق کے لئے جھکنا اور اقوام متحدہ کو بھارت کو آبی ماحولیاتی دہشت گرد ڈیکلیئر کرنا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ بھارت نے جس طریقے سے آبی دہشت گردی کی ہوئی ہے اقوام متحدہ، یورپی یونین اور عالمی عدالتوں سمیت کوئی بھی اس کی اجازت نہیںدیتا۔ انہوں نے جناب ضیاشاہد کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پانی کے حصول کی کاوش اور تحریک کسی سیاست کی غرض سے نہیں چلا رہے بلکہ خطے کی مٹی اور واسیوں سے محبت کا ثبوت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان سفارتی سطح پر بھرپور احتجاج کرے کہ بھارت پاکستان کے دریاﺅں کا پانی روک کر عوام کی جانوں سے کھیلنے سے باز رہے۔ ممبر صوبائی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میںجماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے عوامی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے حکمرانوں نے بھارت کے حکمرانوں سے ذاتی تعلقات اور دوستی نبھانے کے لئے ملک اور قوم کے حقوق کا سودا کیا ہے اور دشمنوں کو فائدہ پہنچایا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت سے اپنے حصے کے پانی کے حصول کے لئے جو تحریک جناب ضیاشاہد نے شروع کی ہے اس کے مثبت اور دور رس نتائج برآمد ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے میں تریموں سے نہر نکالنے کا جو منصوبہ تھا اس پر فوری عمل کیا جائے اور حکومت پانی کے اس مسئلے کو سنجیدگی سے لے ، کیونکہ ہم ستلج سے ہیں اور ستلج ہم سے ہے۔ انہوںنے جناب ضیاشاہد کو پانی کے حصول کے لئے شروع کی گئی تحریک پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب ان کے ساتھ ہیں۔ ڈاکٹروسیم اختر نے کہا کہ جناب ضیاشاہد کی پانی کے حصول کی کاوشوں سے بھارت کی آبی دہشت گردی اور ہمارے حکمرانوں، سیاستدانوں کے حوالے سے شعور وآگہی پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیں پینے، آبی حیات، جنگلی حیات اور ماحالیات کے لئے بھی پانی دےدے تو اس سے زیرزمین پانی کی سطح بھی بہتر ہوگی۔ زراعت کو بھی اس سے فائدہ پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ زیرزمین پانی کا لیول بہتر ہونے سے پینے کے پانی میں آرسینک جیسے مضرصحت ذرات اور مادے بھی کم ہوجائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ آبی معاہدے کے مطابق بھی ستلج میں 32فیصد پانی آنا ضروری ہے لیکن بھارت پانی پر قبضہ کرکے ہماری زرعی زمینوں کو بنجر بنانے پر تلا ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ 2018ءکے الیکشن میں بھی ہمیں ایسے فیصلے کرنا ہونگے جو ہمارے حقوق کی بات کریں اور پانی کے حصول کے لئے تحریک میں شامل ہو کر پانی حاصل کرنے کویقینی بنائیں۔ معروف دانشور، تجزیہ نگار اور کالم نگار مکرم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناب ضیاشاہد کی طرف سے بھارت سے پانی کے حصول کے لئے شروع کی جانے والی تحریک کی گونج اقتدار کے ایوانوں میں پہنچ چکی ہے۔ انہوںنے کہا کہ جناب ضیاشاہد نے دریائے ستلج کے پاکستان میں داخل ہونے سے لیکر بہاولپور تک کے علاقوں کا دورہ کیا اورعلاقے میںپانی کی کمی سے پیدا ہونے والے مسائل پر بھرپور آواز اٹھائی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ستلج واسی جناب ضیاشاہد کی تحریک میں بھرپور حصہ لیں اور اپنے حصے کے پانی کے حصول کے لئے آواز بنیں اور اپنا حصہ ڈالیں۔ ضلع کونسل لودھراں کے چیئرمین میاں راجن سلطان پیرزادہ نے کہا کہ ہمیں ستلج، راوی اور بیاس کے لئے جنگلی حیات، آبی حیات، جنگلات اور پینے کے مقاصد کے لئے پانی کے حصول کے لئے عالمی عدالتوں میں بھرپور طریقے سے کیس لڑنا چاہےے۔انہوں نے کہاکہ بھارت، ستلج، بیاس اور راوی کے پانی پرقبضے کے بعد چناب، جہلم اور سندھ کے پانی پر قبضے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندو بنیا ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے رہا ہے اور ہمیں جناب ضیاشاہد کی کاوشوں سے دریاﺅں کی بحالی کرانی ہے۔ انہوںنے کہا کہ بھارت نے ہمارے ملک کو مکمل بنجر بنانے کی ٹھان لی ہے اور ہم اپنے پانی کے حصول کے لئے بھارت سے ہر فورم پر دوٹوک بات کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ سب ملکر بھارت کی آبی دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کریں اوردنیا بھارت پر دباﺅ ڈالے تاکہ بھارت مجبور ہو کر ہمارے حصے کا پانی ستلج سمیت دریاﺅں میں چھوڑنے پر مجبور ہوجائے۔ عوامی تحریک بحالی صوبہ بہاولپور (رجسٹرڈ) کے مرکزی صدر محمد اجمل ملک نے عوامی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناب ضیاشاہد نے بہاولپور صوبہ کی بحالی اور ستلج کے پانی کے حصول کے لئے آواز بلند کرکے مایوس اور مظلوم عوام میں امید کی کرن پیدا کی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ستلج کے پانی کے حصول سے بہاولپور کے زیرزمین پانی کی سطح بہترہونے سے یہاں زندگی دوبارہ مسکرائے گی اور اس مسکراہٹ اور خوشی کے پیچھے جناب ضیاشاہد کی کاوشیں یاد رکھی جائیں گی۔ تحریک صوبہ بہاولپور کے مرکزی چیئرمین جام حضور بخش لاڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ستلج ہماری اور آنے والی نسلوں کی زندگی ہے اور اس کے بغیر ہمارا وجود ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جناب ضیاشاہد نے علاقے کی زمینوں کے لٹے ہوئے سہاگ کا دکھ بانٹا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہم سب کو اس تحریک میں ساتھ چلنا ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کو سرتسلیم ختم کرنا پڑے گا اور عوام کو چاہےے کہ وہ جناب ضیاشاہد کا بھرپور ساتھ دیں۔ تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل، دانشور ملک حبیب اللہ بھٹہ، بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدرملک اعجاز ناظم، مرکزی انجمن تاجران کے صدر حافظ محمد یونس، نواب آف بہاولپور نواب صادق محمدخان عباسی کے پوتے میاں محمد یوسف عباسی اور ملک غلام مصطفےٰ چنڑ سمیت شرکاءنے بھی گفتگو کی۔ روزنامہ خبریں کے زیراہتمام ہونے والے عوامی اکٹھ میں حافظ آباد سے حسنین اکبر اور محمد اسلم باہو (بابا گروپ) نے بھی شرکت کی اور مخصوص منفرد لباس میں وارث شاہ کی تخلیق ہیر پڑھی۔ پس منظر میں دھیمے میوزک کی دھنوں کے ساتھ وارث شاہ کی ہیر نے ستلج کے بیٹ میںسماں باندھ دیا۔ شرکاءنے ”بابا گروپ“ کو سراہا۔حسنین اکبر اور محمد اسلم باہو نے اس موقع پر کہا کہ وہ جناب ضیاشاہد کی محبت میں حافظ آباد سے بہاولپور آئے ہیں۔ تقریب کے بعد شرکاءبابا گروپ کے ساتھ تصاویر بنواتے رہے۔ روزنامہ خبریں کے زیراہتمام بھارت کی آبی دہشت گردی کے خلاف دریائے ستلج میں ہونے والے عوامی اکٹھ میں دریا کے بیٹ سے ریت کے ذرات اڑتے رہے۔ رپورٹنگ ٹیم کے کاغذوں پر بھی ریت کے ذرات پڑتے رہے۔دریا میںجس جگہ پانی رواں ہونا چاہےے تھا وہاں سے ریت اڑ اڑ کر شرکاءپرپڑتی رہی۔ عوامی اکٹھ کے شرکاءدریا کے اندر چلے گئے اور ریت کے ڈھیر پر خشک دریا میں تصاویر بناتے رہے۔ شرکاءنے تقریب کو ایک یادگار تقریب قرار دیا۔
عوامی اکٹھ

 

پیمراکے چیئرمین ابصار عالم کی تعیناتی کالعدم قرار،عدالت نے اہم اقدام بھی کر ڈالا

لاہور (ویب ڈیسک)ہائیکورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے چیئرمین ابصار عالم کی تعیناتی کالعدم قرار دے دی۔شہری منیر احمد نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے ابصار عالم کی بطور چئیرمین پیمرا تقرری کو چیلنج کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔مذکورہ درخواست پر سماعت کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی تعیناتی کے خلاف فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو آج سنایا گیا۔سینئر صحافی ابصار عالم کو 22 اکتوبر 2015 کو چیئرمین پیمرا کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔

چرچ پر حملے کے خلاف بلوچستان بار کونسل کی کال پر صوبے بھر میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ

کوئٹہ (ویب ڈیسک) چرچ پر حملے کے خلاف بلوچستان بار کونسل کی کال پر صوبے بھر میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ ،مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کے لئے بلوچستان بھر کے وکلا کوئٹہ چرچ حملے کے خلاف عدالتی امور کا بائیکاٹ کر رہے ہیں اور کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہو رہا۔کوئٹہ، خضدار، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، بولان سمیت دیگر اضلاع میں بلوچستان بار کونسل کی اپیل پر وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے۔گزشتہ روز دہشت گردوں نے کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر واقع چرچ پر اس وقت حملہ کیا تھا جب وہاں دعائیہ تقریب ہورہی ہے۔دہشتگردوں کے حملے میں 3 خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق اور 57 زخمی بھی ہوئے۔

شاہ رخ خان کے بیٹے ابرام خان اور ایشوریا رائے کی بیٹی ارادھیا اداکاری کے میدان میں آگئے، ویڈیو وائرل

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے ابرام خان اور ایشوریا رائے کی بیٹی ارادھیا کی اسٹیج پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔شاہ رخ خان اپنے 4 سالہ بیٹے ابرام سے بہت محبت کرتے ہیں اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ ابرام کو وقت دیں یہی وجہ ہے کہ متعدد بار ابرام کو فلموں کے سیٹ پر ہی لے آتے ہیں۔کنگ خان بیٹے کو کئی بار اسکول چھوڑنے بھی خود ہی جاتے ہیں اور اب بیٹے کی اسکول میں پرفارمنس دیکھنے بھی پہنچ گئے ۔شاہ رخ خان اور ایشوریا اپنے بچوں کی پرفارمنس دیکھنے کے لیے خود ہی تقریب میں موجود تھے ۔

ایک طر ف کرپشن کیخلاف اقدامات دوسری جانب دنیا کی سب سے مہنگی پینٹنگ کے خریدار سعودی ولی عہدنے پھرالٹی گنگا بہادی،امیر ترین شخصیات بھی دنگ رہ گئیں

نیویارک (ویب ڈیسک)دنیا کی سب سے مہنگی پینٹنگ خریدنے کے بعد اب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دنیا کے سب سے مہنگے گھر کے بھی خریدار نکلے جو انہوں نے 30 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم سے فرانس میں خرید رکھا ہے۔یہ ایک سابق لارڈ کی رہائش گاہ ہے جو وسیع رقبے کی حامل ہے اور اس میں 57 ایکڑ رقبے پر محیط ایک پارک بھی شامل ہے اسے سا ل 2015ءمیں کسی نامعلوم شخصیت نے 30 کروڑ ڈالر (33 ارب 10 کروڑ روپے) میں خریدا تھا ، معروف امریکی جریدے فوربس نے اسے دنیا کی مہنگی ترین رہائش گاہ قرار دیا تھا، اس گھر میں وسیع رقبے کا فش ایکوائریم، سنیما گھر اور زیر زمین نائب کلب بھی موجود ہے۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے عمران خان کو لیڈر تسلیم کر لیا ، سی پی این ای کے وفد سے ملاقات میں اہم گفتگو

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سی پی این ای کے وفد سے ملاقات۔انہوں نے کہا ھے کہ 15 مارچ کو الیکشن کمیشن کی تشکیل جبکہ15 جو لائی کو عام انتخابات ہو نگے جبکہ نئی حکومت یکم اگست کو اپنا کا م شروع کر دیگی۔ملکی تاریخ میں اب تک قائداعظم کے بعدصرف 4لیڈر پیدا ہوئے۔ذوالفقار علی بھٹو،بے نظیر بھٹو ،نوازشریف اور عمران خان حقیقی لیڈر ہیں ، لیڈر وہ ہوتا ہے جس کے نام پر ووٹ ڈالے جائیں کسی کو آئینی خلاف وزری نہیں کرنے دونگا خواہ وہ نواز شریف ہی کیوں نہ ہو انہوں نے کہا ہے کہ آصف زرداری کو لیڈر نہیں مانتا۔