بیچاری جمائما 24سال کی لڑکی تھی کہ۔۔۔کپتان کو پھر سے سابق بیوی کی یاد ستانے لگی،شیخ رشید نے پاکستان لانے کا اعلا ن کر دیا

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے اوکاڑہ میں جلسہ عام میں عمران خان اورجمائما کی دوبارہ شادی کے حوالے سے شیخ رشید کی جانب سے دئیے گئے مشورے پر عمران خان نے بھی لبکشائی کر دی۔ اوکاڑہ میں جلسے کے دورا عمران خان نے کہا کہ شیخ رشید نے جمائما سے دوبارہ شادی کا مشورہ دیا۔ جمائما خان کے ساتھ شریف خاندان نے پہلے ہی بڑا برا سلوک کیا۔ عمران خان نے انتہائی غصے میں کہا کہ جمائما خان مسلمان ہو کر پاکستان ا?ئی لیکن شریف خاندان اور ان کے وفادار لوگوں نے اس بے چاری کویہودی قرار دے دیا۔ شریف خاندان نے جمائما کو اتنا تنگ کیا کہ وہ چھپتی پھرتی تھی۔ عمران خان نے جمائما خان کو بار بار بے چاری کرہتے ہوئے کہا کہ جمائما خان صرف 24سال کی لڑکی تھی اور اس پر جھوٹا مقدمہ کر دیا۔ شریف خاندان نے جمائما کو اتنا تنگ کیا کہ وہ چھپتی پھرتی تھی۔ عمران خان نے جمائما خان کو بار بار بے چاری کہتے ہوئے ہا کہ جمائما خان 24سال کی لڑکی تھی اور اس پر جھوٹا مقدمہ کر دیا۔ نواز شریف شرم کرو، اس جھوٹے کیس کی وجہ سے جمائما کا دل دکھا ہوا تھا، اس وجہ سے ساڑھے تیرہ سال بعد بھی پرانے کاغذات ڈھونڈے۔ شیخ رشید نے اعلان کیا کہ راولپنڈی کے جلسے میں خود جمائما کو لاﺅں گا۔

 

ڈالروں اور سعودی ریالوں کی بارش ،پاکستانی عوام خوشی سے نہال

 

اسلام آٓباد(ویب ڈیسک) ایک ایسی بارات بھی ہے جس میں دولہا کے دوستوں نے اسے ہمیشہ کیلئے یادگار بنا دیا ہے۔ محمد ارشد اپنے اہل و عیال اور دوستوں کے ہمراہ اپنی دلہن لینے جب خانپور پہنچا تو اس کے دوستوں نے اپنے دوست کی بارات کو ہمیشہ کیلئے یادگار بنانے کیلئے انوکھا کام کر ڈالا۔خان پور والوں کی تو جیسے لاٹری ہی نکل آئی ہو۔ جیسے ہی بارات خان پورپہنچی تو دلہا محمد ارشدکے دوستوں نے شہر میں داخل ہوتے ہی بس کی چھت پر کھڑے ہوکر ڈالروں اور سعودی ریالوں کی بارش کردی۔ اور یہی نہیںڈالروں اور ریالوں کے ساتھ ارشد کے دوست ڈبہ پیک موبائل فونز بھی لوگوں کی طرف اچھالتے رہے۔ ایسا کرنے کی دیر تھی کہ خان پور کے باسی بچے، بوڑھے جوان بارات پر امڈ آئے، کسی کے ہاتھ موبائل فون اور کوئی ڈالر اور ریال سے مالا مال ہو گیا۔ کہا جاتا ہے کہ خانپور میںایسی بارات کبھی نہیں آئی اور کچھ لوگ تو اسے پاکستان کی تاریخ کی مہنگی ترین بارات قرار دے رہے ہیں۔

کوہلی کیلئے انوشکا خوش بخت ثابت ہوگئیں،آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ حسن علی ،محمد حفیظ کی ٹاپ آل راﺅنڈر پوزیشن برقرار

لندن (ویب ڈیسک)نٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردیا جس کے مطابق ویرات کوہلی بیٹنگ، حسن علی بولنگ اور محمد حفیظ کی ٹاپ آل راو¿نڈر پوزیشن برقرار ہے۔ نئی ون ڈے ٹیم اور کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کردی گئی، جنوبی افریقی ٹیم 121 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ بھارت 119 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، ا?سٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں بالترتیب 114 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ٹیموں کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ 111 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور پاکستان ٹیم 99 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر براجمان ہے۔ون ڈے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی 876 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں جب کہ جنوبی افریقا کے اے بی ڈویلئرز دوسرے، ڈیوڈ وارنر تیسرے اور بابر اعظم چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔حال ہی میں سری لنکا کے خلاف ڈبل سنچری اسکور کرنے والے بھارتی بلے باز روہت شرما نے بڑی چھلانگ لگاتے ہوئے رینکنگ میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔بولروں کی رینکنگ میں پاکستان کے حسن علی 759 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جب کہ جنوبی افریقا کے عمران طاہر 743 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور بھارت کے جیسپرٹ بھمبرا 729 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ا?ل راو¿نڈرز کی رینکنگ میں پاکستان کے محمد حفیظ کی پوزیشن برقرار ہے اور وہ 352 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں جب کہ بنگلادیش کے شکیب الحسن 345 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور سری لنکا کے انجیلو میتھیوز 321 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

شہزادہ ہیری نے کیا باراک اوباما کا انٹرویو ،کو ن نروس کون پر اعتماد،دلچسپ نو ک جھونک سے سب ہو ئے خو ب محظوظ

لندن (ویب ڈیسک) شہزادہ ہیری ریڈیو میزبان بنے اور انہوں نے سابق امریکی صدر باراک اوباما کا انٹرویو کیا۔انٹرویو سے قبل دونوں میں ہلکی ہوئی پھلکی گفتگو اور نوک جھونک بھی ہوئی۔ رواں برس ستمبر میں انوکٹس گیمز کے دوران کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ریکارڈ کیا گیا یہ انٹرویو رواں ماہ 27 دسمبر کو نشر کیا جائے گا۔گذشتہ روز اس کا ٹیزر جاری کیا گیا، جس میں سابق امریکی صدر کا انٹرویو لیتے وقت باراک اوباما تو پ±ر اعتماد نظر آئے لیکن شہزادہ ہیری کچھ نروس معلوم ہوئے۔پرنس ہیری نے اوباما کو مخاطب کرکے اعتراف کیا، ‘آپ اس انٹرویو کے حوالے سے پرجوش ہیں اور میں نروس ہوں اور یہ بہت دلچسپ بات ہے ۔جس پر اوباما نے کہا، ‘اگر آپ چاہیں تو میں آپ کا انٹرویو لے لوں گا’۔

آسٹریلیا کی انگلینڈ کو ایک اننگز اور 41 رنز سے شکست، 5 میچز کی سیریز میں 0-3 کی واضح برتری

پر تھ(ویب ڈیسک)آسٹریلیا نے پرتھ ٹیسٹ میں انگلینڈ کو ایک اننگز اور 41 رنز سے شکست دے کر 5 میچز کی سیریز میں 0-3 کی واضح برتری حاصل کرتے ہوئے سیریز اپنے نام کرلی۔پرتھ ٹیسٹ کے پانچویں دن کا کھیل بارش کے باعث متاثر ہوا تاہم جب آخری دن کا کھیل شروع ہوا تو انگلش ٹیم کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ انگلش بیٹنگ لائن آسٹریلیا کی تباہ کن بولنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور بلے باز میچ بچانے میں ناکام رہے، پوری ٹیم دوسری اننگز میں 218 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔جب کہ مہمان انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 403 اور دوسری میں 218 رنز بناسکی۔انگلینڈ کی جانب سے جیمز ونس 55 اور ڈیوڈ ملان 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں السٹرل کک 14، اسٹون مین 3، کپتان جوئے روٹ اور جونی برسٹو 14،14، معین علی 11، کرس ووکس 22، کریگ اوور ٹن 12 اور اسٹارٹ براڈ بغیر کوئی رنز بنائے ا?و¿ٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوش ہیزلی ووڈ نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ نیتھن لیون اور پیٹ کمنز نے 2،2 اور مچل اسٹارک نے ایک شکار کیا۔ آسٹریلیا نے 5 میچز پر مشتمل ایشز سیریز میں 0-3 کی واضح برتری حاصل کرلی جب کہ اس سے قبل ایشز سیریز میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔

سسر سے بچکا نہ برتاﺅ،”ہائے ہائے “ایشوریا رائے نے یہ کیا کر ڈالا

ممبئی (خصوصی رپورٹ) میتابھ بچن اور اداکارہ ایشوریا ایک ایوارڈ شو کی تقریب میں شریک تھے جہاں امیتابھ بچن نے ایشوریا کو پوتی ارادھیا کی طرح برتاﺅ کرنے سے روک دیا۔ ایشوریا اور امیتا بھ بچن ایک ایوارڈ کی تقریب میں شریک تھے۔ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد اداکارہ بہت پرجوش تھیں اور امیتابھ بچن سے بالکل بچوں کی طرح باتیں کرنے لگیں، انہوں نے امیتابھ بچن سے گلے لگتے ہوئے کہا کہ یہ سب بہترین اداکارہیں ، جس پر بگ بی نے انہیں کہا کہ وہ ارادھیا کی طرح برتاﺅ نہ کریں، جس پر ایشوریا اور امیتابھ بچن خود بھی اپنی بات پر ہنس پڑے۔ صحافی نے جب انٹرویو کے دوران ان کے گھر میں موجود ان سمیت 4 ستارے یعنی ، امیتابھ بچن، جیا بچن، ابھیشک اور ایشوریا کے حوالے سے پوچھا تو انہوں نے صحافی کو کہا کہ آپ غلطی کررہی ہیں، ہم 4ستارے نہیں بلکہ 6ستارے ہیں۔

متنازع تصاویر پر اداکارہ عرشی خان مشکل میں پھنس گئیں

 ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ عرشی خان کی متنازع تصاویر پر بھارتی عدالت نے اداکارہ کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا اور کہا ہے کہ ٹی وی شو ’’بگ باس‘‘ کے گھر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کیا جائے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے شہر جالندھر میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے متنازع شو ’بگ باس 11‘ کی اداکارہ عرشی خان کے نیم برہنہ ہو کر جسم پر پاکستان اور بھارت کا پرچم بنانے کے خلاف درج کیس میں وارنٹ جاری کرتے ہوئے پولیس کو فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے، عدالت نے کہا ہے کہ بگ باس کے گھر پر چھاپہ مارا جائے اور ملزمہ کو گرفتار کیا جائے۔عرشی خان کے خلاف مقدمہ درج کرانے والے وکیل کا کہنا تھا کہ عرشی خان نے نیم برہنہ ہو کر جسم پر پاکستان اور بھارت کا پرچم بنا کر لوگوں کے جذبات کو مجروح کرنے کے ساتھ  ساتھ قانون کی بھی خلاف ورزی کی اور تین ماہ سے پیشی سے بھی غیر حاضر ہیں دوسری جانب عرشی خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ عرشی خان اکتوبر سے’بگ باس‘ شو کے گھر میں بند ہیں جس کی وجہ سے وہ پیش نہیں ہوسکی تھیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ عرشی خان کے خلاف کوئی کارروائی کرنے سے پہلے 15 جنوری تک شو کے ختم ہونے تک کا انتظار کرنا پڑے گا، اطلاعات ہیں کہ اداکارہ نے گرفتاری کے خلاف 15 جنوری تک اسٹے آرڈر حاصل کیا ہوا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے وارنٹ منسوخ نہیں کیے گئے، دوسری طرف پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ عدالت کے حکم کی پاس داری کرتے ہوئے عرشی خان کو فوری گرفتار کریں گے۔

واضح رہے کہ عرشی خان متنازع بیانات اور تصاویر کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں قبل ازیں انہوں نے ماضی میں پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کے ساتھ تعلقات کا بھی دعویٰ کیا تھا۔

والد کی شہرت کو سیڑھی نہیں بنایا، اچھا اسکرپٹ ملا تو فلم کروں گی، مومل شیخ

لاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ مومل شیخ نے کہا ہے کہ والد کی شہرت کو کامیابی کی سیڑھی نہیں بنایا، اپنی صلاحیتوں کے بھروسے پر کیرئیر کی منازل طے کیں تاہم ٹی وی کے ساتھ اگر کسی اچھے اسکرپٹ کی آفر ہوئی تو فلم کروں گی۔مومل شیخ کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ فنکار اپنے کردار اور پروجیکٹ کی نوعیت کو دیکھنے کے بعد کوئی فیصلہ کرتا ہے۔ میرے نزدیک معیار ہی اولین ترجیح ہے، بالی ووڈ بلاشبہ ایک بڑی فلم انڈسٹری ہے جہاں کے فلم میکر پاکستانی فنکاروں اور گلوکاروں کی صلاحیتوں کے معترف ہیں مگر چند انتہا پسند عناصر کو انکی شہرت اور کامیابیاں ہضم نہیں ہوتیں۔ اسی لیے موقع ملتے ہی ان کے خلاف زہر اگلنا شروع کردیتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ کسی کی سفارش سے آپ کو چانس تو مل سکتا ہے مگر کامیابی نہیں۔ اس کے لیے آپ کو محنت کرنا ہوتی ہے۔ میرے والد جاوید شیخ شوبزانڈسٹری کی ایک معروف شخصیت ہیں ان کی صاحبزادی ہونے کے باعث کافی سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا پڑتا ہے۔ ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے کافی نروس ہوتی ہوں مگر سیٹ پر ان کا رویہ ایک پروفیشنل اداکار کی طرح ہی ہوتا ہے۔مومل شیخ نے کہا کہ بالی ووڈ کی طرح ہمارے ہاں بھی بہترین کام ہورہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ہمارے والد نے ہم بہن بھائیوں کے درمیان کبھی فرق نہیں رکھا البتہ اچھے اور برے کی تمیز کے بارے میں ضرور بتایا۔

بینظیرانٹرنیشنل ٹینس، 9 پاکستانی پلیئرز نے مین راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی

لاہور(ویب ڈیسک)شہید بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں 9 پاکستانی پلیئرز نے مین راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔مین راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرنے والے پاکستانی کھلاڑیوں میں شہزاد خان، یاسر خان، محمد اکبر، ہیرا عاشق، محمد عابد، مزمل مرتضیٰ، عقیل خان، سامر افتخار اور احمد چوہدری شامل ہیں، ان کے علاوہ مین راؤنڈ میں 23 غیرملکی کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے جن کا تعلق بھارت، کینیڈا ، روس، یوکرین، آسٹریلیا، جرمنی، فرانس اور اسپین سے ہے۔ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے 22 دسمبر، سیمی فائنل 23 دسمبر جبکہ فائنل میچ 24 دسمبر کو کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں 15ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے، ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے، مین راؤنڈ میں آج 16میچز کھیلے جائیں گے۔

لبنان میں برطانوی خاتون سفارتکار زیادتی کے بعد قتل

بیروت(ویب ڈیسک)لبنان میں 2 روز قبل مردہ حالت میں ملنے والی برطانوی خاتون سفارت کار کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔عرب ویب سائٹ کے مطابق لبنان میں تعینات برطانوی خاتون سفارت کار ’ربیکا ڈیکس‘ کی لاش 2 روز قبل دارالحکومت بیروت کے مضافاتی علاقے جل الدیب سے ملی تھی۔ پولیس اور انٹیلی جنس اداروں نے خاتون سفارت کار کی لاش کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی تھی جس کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ ’ربیکا ڈیکس‘ کو زیادتی کے بعد پھندا لگاکر قتل کیا گیا ہے۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ’ربیکا ڈیکس‘ 2010 سے برطانوی وزارت خارجہ کی ملازم تھیں، انہیں ممکنہ طور پر گزشتہ جمعے کو اغوا کیا گیا اور پھر زیادتی کے بعد قتل کرکے ان کی لاش پھینک دی گئی۔دوسری جانب لبنان میں برطانوی سفیر ہیوگر شورٹر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورا سفارت خانہ ربیکا کے بہیمانہ قتل پر دکھ اور صدمے سے دوچار ہے۔ اس المناک واقعے پر ہم مقتولہ کے اہل خانہ، اس کےدوستوں اور ساتھیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ سفارت خانہ مقتولہ کے قتل کے واقعہ کی تحقیقات کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا اور قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے تک کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔