Tag Archives: arshi-khan

متنازع تصاویر پر اداکارہ عرشی خان مشکل میں پھنس گئیں

 ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ عرشی خان کی متنازع تصاویر پر بھارتی عدالت نے اداکارہ کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا اور کہا ہے کہ ٹی وی شو ’’بگ باس‘‘ کے گھر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کیا جائے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے شہر جالندھر میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے متنازع شو ’بگ باس 11‘ کی اداکارہ عرشی خان کے نیم برہنہ ہو کر جسم پر پاکستان اور بھارت کا پرچم بنانے کے خلاف درج کیس میں وارنٹ جاری کرتے ہوئے پولیس کو فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے، عدالت نے کہا ہے کہ بگ باس کے گھر پر چھاپہ مارا جائے اور ملزمہ کو گرفتار کیا جائے۔عرشی خان کے خلاف مقدمہ درج کرانے والے وکیل کا کہنا تھا کہ عرشی خان نے نیم برہنہ ہو کر جسم پر پاکستان اور بھارت کا پرچم بنا کر لوگوں کے جذبات کو مجروح کرنے کے ساتھ  ساتھ قانون کی بھی خلاف ورزی کی اور تین ماہ سے پیشی سے بھی غیر حاضر ہیں دوسری جانب عرشی خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ عرشی خان اکتوبر سے’بگ باس‘ شو کے گھر میں بند ہیں جس کی وجہ سے وہ پیش نہیں ہوسکی تھیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ عرشی خان کے خلاف کوئی کارروائی کرنے سے پہلے 15 جنوری تک شو کے ختم ہونے تک کا انتظار کرنا پڑے گا، اطلاعات ہیں کہ اداکارہ نے گرفتاری کے خلاف 15 جنوری تک اسٹے آرڈر حاصل کیا ہوا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے وارنٹ منسوخ نہیں کیے گئے، دوسری طرف پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ عدالت کے حکم کی پاس داری کرتے ہوئے عرشی خان کو فوری گرفتار کریں گے۔

واضح رہے کہ عرشی خان متنازع بیانات اور تصاویر کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں قبل ازیں انہوں نے ماضی میں پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کے ساتھ تعلقات کا بھی دعویٰ کیا تھا۔

شہرت کی بھوکی ماڈل نے ایسا کام کر دیا کہ آپ بھی حیران رہ جائیں

ممبئی (خصوصی رپورٹ) کچھ لوگ سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے ایسی اوچھی حرکتیں کرتے ہیں کہ ان حرکتوں کی وجہ سے انہیںشہرت تو مل جاتی ہے لیکن عزت ایک ٹکے کی بھی نہیں رہتی۔ ایسا ہی معاملہ بھارتی ماڈل گرل عرشی خان کا ہے جس نے پہلے شاہد آفریدی پر الزامات لگا کر شہرت حاصل کی لیکن اس کے باوجود بھی اسے کوئی کام نہ ملا تو انتہائی گھٹیا حرکت کرتے ہوئے ایک بے ہودہ فوٹوشوٹ کرا دیا جس میں اپنے جسم کے نازک اعضاءپر پاکستانی پرچم پینٹ کرا لیا۔ تفصیلات کے مطابق عرشی خان نے گزشتہ سال ٹی 20ورلڈکپ کے دوران بھی ایسا ہی ایک بے ہودہ فوٹوشوٹ کرایا تھا جس میں اپنے جسم کے نازک اعضاءپر پاکستانی اور انڈین جھنڈے پینٹ کرائے تھے لیکن اب اس نے ہدایتکار منیش سنگھ کی نئی آنے والی فلم ”گرین ٹیرر“ کیلئے بھی اسی قسم کا ایک بے ہودہ شوٹ کرایا ہے جس میں اس نے اپنے نازک اعضاءپر پاکستانی پرچم پینٹ کرایا ہے۔ بالی ووڈ کی اب تک کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم کون سی ہے؟ اگر آپ کا جواب ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے“ ہے تو آپ غلطی پر ہیں کیونکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ عرشی خان کی یہ تصاویر ایک فوٹوگرافر نے فیس بک پر لیک کی ہیں تاہم یہ تو صرف ٹریلر ہے کیونکہ اسی فوٹوشوٹ میں ماڈل نے مکمل طور پر برہنہ ہو کر بھی تصویریں کھنچوائی ہیں۔ فلم ”گرین ٹیرر“ میں عرشی خان ایک پاکستانی دہشت گرد خاتون کا کردار نبھا رہی ہیں جو انڈین فوجیوں کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کر کے انتہائی خفیہ نوعیت کی معلومات نکلواتی ہے۔ منیش سنگھ نے عرشی خان کے اس بے ہودہ فوٹوشوٹ کے بارے میں تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے فلم کیلئے اس قسم کا کوئی فوٹوشوٹ نہیں کیا۔