”نواز شریف تم نکلو میں بھی نکلتا ہوں“کپتان کی للکار

اوکارہ (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نوازشریف کو چیلنج دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے میں انتظار کر رہا ہوں کہ نوازشریف تحریک کا آغاز کریں جیسے ہی وہ تحریک کا آغاز کریں گے میں بھی میدان میں آﺅں گا دیکھتے ہیں کہ عوام کس کے ساتھ ہے۔ اوکاڑہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا ھا کہ نوازشریف کہتے ہیں وہ عدلیہ کے خلاف تحریک چلائیں گے۔ تحریک گیڈر اور بزدل نہیں چلایا کرتے۔ کیا انہوں نے اس سے قبل کبھی کوئی تحریک چلائی بھی ہے؟ کیا ن لیگ نے اس وقت تحریک چلائی جب مشرف نے آپ کو جیل می ںڈالا؟ آپ کے لوگ تو اس وقت تتر بتر ہو گئے تھے۔ نوازشریف اپنی چوری بچانے کے لئے عدالت پر حملہ کر رہا ہے، اگر آج عدالت نوازشریف کو بری کر دے تو وہ اسی عدالت کی تعریف کرے گا، جب نوازشریف اپنے گھر سے نکلے گا تو پاکستان کے لوگ نوازشریف سے ایک سوال پوچھیں گے، نوازشریف بتاﺅ کس کو خوش کرنے کے لئے حتم نبوت قانون کو تبدیل کرنے کی کوشش کی؟ نوازشریف اپنے اور میرے کیس کا موازنہ کر رہے ہیں کرپشن تو اقتدار میں ہوتی ہے میں کبھی اقتدار میں نہیں رہا، آپ نے 30 ہزار کروڑ کا جواب دینا تھا وہ نہیں دیا میں نے فلیٹ سے متعلق 60 دستاویزات پیش پیش کیں، نوازشریف نے صرف ایک کاغذ پیش کیا وہ قطری خط تھا۔ ہر کرپٹ سیاستدان نوازشریف کے ساتھ ہے، امپائرز کو بھی بلا لو اس کے باوجود نوازشریف کو شکست دیں گے۔ عمران خان کہتے ہیں کہ میرا ایک روپیہ پاکستان سے باہر نہیں ہے میرا جینا اور مرنا پاکستان میں ہے، کیا میں نے ایک بھی فیکٹری لگائی؟ کیا بینک سے ایک روپیہ بھی قرصہ لیا؟ کیا میں نے نووکریاں دلوائیں، سفارشیں کروائیں؟ میں کرکٹ سے کمائی گئی رقم واپس پاکستان لایا۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ شہباز شریف تمہارا ڈرامہ ختم ہو چکا، لوگ تمہیں سمجھ چکے ہیں، ہم شہباز شریف کے خلاف نیب میں جائیں گے ان کے خلاف نئی چیزیں آئی ہیں۔ خواجہ سعد رفیق سے بھی پوچھوں گا تمہارے پرائز بانڈ کیسے نکلتے تھے؟ خواجہ آصف سے بھی 15 لاکھ روپے جو دبئی سے لیتے ہیں اس کا پوچھوں گا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو بھی سیاست میں نہیں رہنے دیں گے، جہاں عمران خان کا پسینہ بہے گا، وہاں اپنا خون بہا دوں گا۔ انہوں نے کہا دنیا ادھر کی ادھر ہو جائے، نوازشریف کی سیاست ختم ہو چکی، حدیبیہ کیس میں اسحاق ڈار کو طلب ہی نہیں کیا گیا، قوم چاہتی ہے کہ کپتان جمائما کو ملکی سیاست میں لائیں۔ شیخ رشید نے اعلان کیا کہ راولپنڈی کے جلسے میں خود جمائما کو لاﺅں گا، کہتے ہیں راولپنڈی کے جلسے میں 10 لاکھ افراد نہ ہوئے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔اس سے قبل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو حدیبیہ کیس کا فیصلہ سن کر دکھ ہوا، اگر عمران خان نااہل ہو جاتا تو ملک میں خانہ جنگی شروع ہو جاتی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے اداروں کا فرض ہے کہ ملک کو تباہی سے بچائیں۔عمران نے کہا ثنا اللہ شکل سے ہی ڈاکو لگتا ہے نواز شریف میرا موازنہ اپنے ساتھ نہ کیا کرو کیونکہ میں کبھی اقتدار میں نہیں رہا جبکہ تم نے اقتدار میں آ کر ایک فیکٹری سے تیس فیکٹریاں بنائیں ہیں عمران خان نے کہا کہ اب لوٹ مار کا بازار چلانے والوں کا محاسبہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ حدیبیہ کیس کے حوالے سے ثبوت اکٹھے کیے جا رہے ہیں جلد یہ ثبوت سامنے لائیں گے کہ کس طرح سے ملکی رقم کو بیرون ملک منتقل کیا گیا عمران خان نے کہا کہ میرا ماضی اور کردار پوری قوم کے سامنے ہے انہوں نے کہا کہ کے پی کے کے خبیر بنک سے ایک روپے کا قرضہ نہیں لیا اور نہ ہی اپنے کسی عزیز کو ایک بھی نوکری دلوائی ہے اگر ثابت ہو جائے تو ہمیشہ کے لیے سیاست چھوڑ دوں گا عمران خان نے کہا کہ میری خواہش ہے کے اگلے انتخابات تک میاں شہباز شریف نا اہل نہ ہو کیونکہ اگر یہ نا اہل ہو گیا تو میرا مقابلہ کس سے ہو گا میں چاہتا ہوں شہباز شریف تمہارے ساتھ مقابلہ ہو اور تمہیں اندازہ ہو کے تمہاری سیاسی حیثیت اب کیا ہے عمران خان نے کہا کہ میں نے کرکٹ کھیل کے حلا کمائی کر کے ملک کا نام روشن کیا جبکہ میاں نواز شریف اورا س کے خاندان نے لوٹ مار کی سیاست کی عمران خان نے کہا کہ میں نے عدالتوں کا سامنا کیا اور تمام دستاویزات فراہم کیں جبکہ نواز شریف نے عدالت سے جھوٹ بولا اور صرف ایک جھوٹا قطری خط پیش کیا جو کہ پوری قوم کے سامنے آ گیاعمران خان نے کہا کہ میاں نواز شریف کو جسٹس قیوم جیسے جج چاہییں جو کہ ان کے فون کال پر فیصلے کریں میرٹ پر فیصلے کرنے والوں کو میاں نواز شریف اور ان کا خاندان پسند نہیں کرتا عمران خان نے کہا کہ کارکن تیاری کریں آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو عدالت عالیہ نے نا اہل کیا لیکن وہ پھر بھی ڈھٹائی سے پارٹی صدارت پر چمٹا ہو ا ہے لیکن جہانگیر ترین اپنے خلاف فیصلہ آنے پر پارٹی کے عہدے سے فوری مستعفی ہو گئے یہ فرق ہے نواز شریف اور ہمارے ظرف کا عمران خان نے کہا کہ اوکاڑہ میں شاندار جلسہ کے انعقاد پر بے حد خوش ہوں اور انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

 

پنجاب حکومت سے سمجھوتہ ۔۔؟رانا ثنا ءاللہ کا استعفیٰ ؟پیر سیالوی نے بڑا اعلان کر ڈالا

ساہوال‘ سوگودھا (نیا اخبار رپوٹ) سجادہ نشین آستانہ سیال شریف خواجہ محمد حمیدالدین سیالوی نے کہا ہے، پنجاب حکومت سے کسی قسم کی ڈیل نہیں ہو گی۔ رانا ثناءاﷲ کو مستعفی ہونا پڑے گا، چوبیس دسمبر کو شیرانوالہ باغ گوجرانوالہ میں تحفظ ختم نبوت کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ اٹل ہے، کانفرنس ہر صورت ہو گی۔ انہوں نے کہا اپنے اصولی موقف پر قائم ہیں، پنجاب حکومت سے ڈیل کی خبریں ڈس انفارمیشن ہیں، تحفظ ناموس رسالت کے لئے جان کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا ختم نبوت کی شق کو ن لیگی حکومت نے جان بوجھ کر چھیڑا جس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے، رانا ثناءاﷲ نے قادیانی نواز ثابت کیا ۔ گوجرانوالہ کی کانفرنس فیصل آباد سے بڑؑی ہو گی، تمام عقیدت مندوں مریدین اور پیر بھائیوں سے استدعا ہے کہ وہ ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کریں۔ ادھر خواجہ حمید الدین سیالوی نے ملک بھر کے علماءکرام و مشائک عظام کا ہنگامی اجلاس کل سیال شریف میں طلب کر لیا جس میں حکومتی ہٹ دھرمی، استعفیٰ معاملات، گوجرانوالہ کو نشن اور لاہور میں 4 جنوری کے ہونے والے جلسہ عام کے حوالے سے مشاورات کی جائے گی۔ سیالوی خاندان کے ذرائع کے مطابق ن لیگ سے علیحدگی، رانا ثنا اﷲ کے مستعفٰی نہ ہونے اور پیر سیال کے تحفظات دورنہ کرنے پر ملک گیر احتجاجی تحریک کا حتمی فیصلہ باہمی مشاورت سے کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کو شاں ہیں کہ پیر سیال کے تحفظات دور کئے جائیں جبکہ دوسری طرف پاکستان عوامی تحریک کے قائد طاہر القادری اور پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی بھی پیر سیال سے رابطے میں ہیں۔ ادھر پیر سیال کے مرید وزیرمملکت مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ اور مستعفی ایم پی اے صاجزادہ نظام الدین سیالوی کے چھوٹے بھائی چیئرمین یونین کونسل سیال شریف صاجزادہ نعیم الدین سیالوی نے اپنے پیر و مرشد کے حکم پر ابھی تک استعفے نہیں دیئے۔

اور اب تک کی سب سے بڑی خبر ،38ارکان اسمبلی تحریک ختم نبوت پر قربان ہونے کیلئے تیار

لاہور (نیا اخبار رپوٹ) پیر آف سیال شریف کو ساتھیوں نے ختم نبوت تحریک کیلئے پنجاب سے حکومتی پارٹی کے 38 ممبران قومی اسمبلی کی حمایت کا سگنل دیدیا جبکہ پنجاب اسمبلی سے بھی 20 فیصد سے زائد حمایت کی یقین دہانی کرادی ہے۔ خفیہ اداروں کی ملنے والی رپورٹس سے انکشاف ہوا حمایت کی یقین دہانی کرانے والوں میں سرگودھا، جھنگ اور چنیوٹ کے تقریباً تمام ممبران قومی اسمبلی شامل ہیں۔ پیر بف سیال شریف کو اس حمایت کا یقین انکے مختلف نے جو پنجاب کے بڑے گدی نشین ہیں کرایا ساتھی۔ سرگودھا سے تمام 5، جھنگ سے تمام 4، چنیوٹ سے 2، اٹک سے 1، راولپنڈی سے 2، جہلم سے 1، کوشاب سے 2، میانوالی سے 1، فیصل آباد سے 2، گوجرانوالہ سے 2، حافظ آباد سے 1، شیخوپورہ سے 1، اوکاڑہ سے 2، ملتان سے 2 ، خانیوال سے 3، ساہیوال سے 1، پاکپتن سے 1، وہاڑی سے 1، مظفر گڑھ سے 1، لیہ سے 2، پہاولپور سے 2، بہاولنگر سے 1، اور رحیم یار خان سے 1ممبر اسمبلی کی حمایت کا سگنل پیر آف سیال شریف کو دیا گیا ہے ۔ پنجاب کے مختلف اضلاع جن میں سرگودھا، چنیوٹ، جھنگ، خوشاب، بھکر، میانوالی، چکوال، اٹک ، جہلم، گجرات، منڈی بہاوالدین بہاولپور، بہاولنگر، ملتان، پاکپتن، راولپنڈی، مظفر گڑھ خانیوال، حافظ آباد رحیم یار خان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، نارووال سیالکوٹ، اوکاڑہ، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ سے 20 فیصد سے زائد ممبران صوبائی اسمبلی پنجاب کی حمایت کا یقین پیر آف سیال شریف کو دلایا گیا ہے۔ قومی امکان ہے کہ پیر آف سیال شریف اور انکے ساتھی اپنی حمایت کے پہلے حصے کا اعلان گوجرانوالہ میں کریں گے۔ سول خفیہ اداروں کے مطابق اگر ختم نبوت تحریک کا بھر پور آغاز اور ممبران اسمبلی کی استعفوں کا سلسلہ شروع ہو گیا تو حکومتی جماعت کا اقتداد میں ٹھہرنا مشکل ہوجائے گا۔

 

جھوٹے سیاستدان ہاتھ ملتے رہ جائیں گے

لاہور (پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے اندھیروں سے روشنیوں کی جانب سفر کامیابی سے طے کیا ہے اور محنت سے نئی تاریخ رقم کرکے ملک میں دو دہائیوں سے چھائے اندھیرے دورکئے ہیں ۔قوم بجلی کے بحران کے خاتمے کے حوالے سے مسلم لےگ(ن) کے تارےخی کارنامے کو ہمےشہ ےادرکھے گی اورتوانائی منصوبوں کی برق رفتاری اورشفافےت سے تکمےل کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی کاوشوں کو تارےخ مےں سنہری حروف سے لکھاجائےگا۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے ان خےالات کا اظہار لندن میںپاکستان مسلم لےگ(ن) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کےا۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ ملک بھر میں توانائی سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا ہے اوران منصوبوں کی تکمیل سے ملک سے اندھیرے چھٹ گئے ہیں۔ہماری حکومت نے خوداپنے وسائل سے بھی بجلی کے کئی کارخانے لگائے ہیں جبکہ چین نے بھی اس حوالے سے پاکستان کا ایک عظیم دوست کی حیثیت سے بھرپور ساتھ دیاہے۔انہوں نے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا عظیم ا لشان منصوبہ ہے جو گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے اور اس منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف پاکستان کی تقدیر بدلے گی بلکہ پورا خطہ مستفید ہو گا۔ سی پیک کے تحت پورے پاکستان میںتیز رفتاری سے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں ۔ سی پیک نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے دروازے کھول دیئے ہیں اور پاکستان میں اربوں روپے کی چینی سرمایہ کاری سے پاکستان کے عوام کیلئے روزگار کے لا تعداد مواقع پیدا ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت پاکستان بھر میں توانائی منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے ۔36ارب ڈالر کی سرماےہ کاری توانائی کے منصوبوں مےںکی جاری ہے ۔چےن کی بے مثال سرماےہ کاری کے تحت پاکستان بھر مےں کوئلے، شمسی،ہائےڈل اوردےگر ذرائع سے بجلی کے حصول کے منصوبے لگ رہے ہےںاور بجلی کے کارخانے مکمل ہونے سے پاکستان کی پےاسی دھرتی کو توانائی مل رہی ہے ۔توانائی سابق کرپٹ حکمرانوں نے قومی وسائل کی لوٹ مار کر کے اپنی جےبےں تو بھریں لےکن بجلی بحران کے خاتمے پر کوئی توجہ نہ دی۔ ملک کو اندھےروں مےں دھکےلنے اورترقی کے سفر مےں روڑے اٹکانے والوںکو قوم کبھی معاف نہےں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا دینے والے عناصر کا ترقی مخالف ایجنڈا عوام نے یکسر مسترد کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دھرنے دینے والوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیںاوریہ سیاسی عناصر صرف ذاتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کے باشعور عوام2018 کے انتخابات میںبھی خدمت، دیانت، امانت اور شفافیت کی سیاست کو کامیاب کرائیں گے اور الزامات، جھوٹ اور انتشار کی سیاست کرنے والے ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔ وزیراعلی پناب محمد شہباز شریف کا قصور کے علاقے واڈانہ سٹاپ کے نزدیک ٹریفک حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور صوبائی وزیر میاں یاورزمان کے والد وسابق وفاقی وزیر میاں محمد زمان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کوئٹہ میں چرچ کے نزدیک دھماکے کی شدید مذمت کی۔ وزیراعلیٰ نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کےلئے دعا کی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے وےڈےو لنک کے ذرےعے اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا پروگرام مفاد عامہ کا بہت بڑا منصوبہ ہے۔ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے ذریعے بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پروگرام پر عملدرآمد کیلئے ساﺅتھ اور نارتھ پنجاب صاف پانی کمپنیاں کام کر رہی ہیں اور اس منصوبے کو بہترین انداز او رپیشہ وارانہ طریقے سے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہو ںنے کہا کہ ماضی میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام میں تاخیر ہوئی ، چند عناصر کی وجہ سے اس پروگرام کو دھچکہ پہنچاتاہم اب تیزی سے کام کرتے ہوئے اس تاخیر کا ازالہ کیا جا رہا ہے اورجنوبی پنجاب کی تمام تحصیلوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام پر تیزی سے عملدرآمد کیا جارہاہے جبکہ پنجاب کی دیگر تحصیلوں میں بھی اس پروگرام پر عملدرآمد کے لئے کام شروع کر دیا گیاہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے نیت نیک ہوتو کامیابی قدم چومتی ہے۔ پنجاب حکومت نے ہر منصوبے کے انٹرنل آڈٹ کا نظام بنایاہے اورموثر مانیٹرنگ کے لئے تھرڈ پارٹی آڈٹ کا میکنزم بھی متعارف کرایا گیاہے۔

 

سعود ی خواتین کو موٹر سائیکل اور ٹرک چلانے کی اجازت

سعودی عرب(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں خواتین کے ڈرائیو کرنے پر عائد پابندی ختم ہونے کے بعد اب وہاں کی عورتیں موٹر سائیکل اور ٹرکس بھی چلا سکیں گی۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نئے قوانین خواتین کو موٹر سائیکل اور ٹرک چلانے کی بھی اجازت دیتے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ ’’ہاں ہم خواتین کو موٹرسائیکل اور ٹرکس چلانے کی بھی اجازت دیں گے کیوں کہ اس حوالے سے جاری ہونے والے شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ ڈرائیونگ کے حوالے سے قوانین میں مردوں اور عورتوں کو برابری کے حقوق دیے جائیں‘‘۔یہ بات بھی سامنے آئی کہ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے والی سعودی خواتین کو کوئی خصوصی نمبر پلیٹس جاری نہیں کیے جائیں گے البتہ خواتین ڈرائیورز کی جانب سے کی جانے والی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور حادثات سے نمٹنے کے لیے علیحدہ مراکز قائم کیے جائیں گے جہاں عملہ خواتین پر مشتمل ہوگا۔

سلامتی کونسل میں بیت المقدس پر قرارداد لانے کی تیاری

نیویارک(ویب ڈیسک) مصر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرارداد کا مسودہ تقسیم کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے یکطرفہ فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک صفحے پر مشتمل قرارداد کو مصر کی جانب سے پیش کیا گیا ہے، قرارداد میں تجویز کردہ اقدامات پر سلامتی کونسل میں پیر یا منگل کو ووٹنگ متوقع ہے۔سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد میں براہ راست امریکا یا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام شامل نہیں کیا گیا ہےتاہم اس میں بیت المقدس سے متعلق کسی بھی یکطرفہ فیصلے کو غیرمؤثر کرنے کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔سلامتی کونسل میں قرارداد کی منظوری کے لیے کم از کم 9 رکن ممالک اور 5 مستقل ممالک کی حمایت درکار ہوتی ہے، جبکہ مستقل ممالک امریکہ، چین، فرانس، برطانیہ اور روس میں سے کوئی بھی اسے ویٹو کر کے مسترد کر سکتا ہے۔ قرارداد کو سلامتی کونسل کے زیادہ تر رکن ممالک کی حمایت حاصل ہے لیکن امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ واشنگٹن سلامتی کونسل میں قرارداد کو ویٹو کردے گا۔

واضح رہے کہ امریکہ دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے، جس نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا ہے۔ اس فیصلے پر امریکہ کو عالمی سطح پر شدید مذمت کا سامنا ہے،جس کے بعد دنیا بھر میں اسرائیل اور امریکہ کے خلاف اور فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرے ہوئے اور مختلف فورمز پر امریکی فیصلے کی مذمت کی گئی ۔

شاہ رخ خان سب سے زیادہ رومانوی اداکار قرار

 ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ خان نے اپنے کیریرمیں مختلف قسم کے کردارادا کیے اورخوب پزیرائی بھی حاصل کی لیکن ان کے مداحوں نے ان کے رومانوی کرداروں کو سب سے زیادہ پسند کیا اورشاید یہی وجہ ہے کہ انہیں بالی ووڈ کی ’بے بو‘ کی جانب سے بھی سب سے زیادہ رومانوی اداکار قرار دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپورخان اورکنگ شاہ رخ خان ایک ٹاک شو میں شریک تھے جہاں وہ ایک دوسرے کے حوالے سے سوالات کے جوابات دے رہے تھے۔ اسی دوران جب اداکارہ سے شاہ رخ خان کے بارے میں پوچھا گیا کہ توان کا کہنا تھا کہ کنگ خان بالی ووڈ کے سب سے زیادہ رومانوی اداکارہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ جب آپ دنیا کے کسی کونے پرجائیں اور وہاں کوئی بھارت کا نام لے تو سب سے پہلے آپ کے ذہن میں اداکارشاہ رخ خان ہی آئیں گے۔کرینہ کپورنے مزید کہا کہ شا ہ رخ خان اپنے کرداروں کی ہی بدولت لوگوں کے بہت قریب ہوئے، ان کی ایمانداری، لوگوں سے محبت کرنے کے جذبے اورخوش مزاجی نے انہیں اپنے مداحوں کے بہت قریب کیا، یہ عادتیں اورہنرکسی اوراداکار کے پاس نہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ انہیں بذات خود شاہ رخ سے خوب باتیں کرنا پسند ہیں کیونکہ وہ ایسے اداکار ہیں، جو مختلف چیزوں اور معاملات کو بہترین اندازمیں سمجھتے ہیں۔