Tag Archives: shahrukh khan

شاہ رخ خان سب سے زیادہ رومانوی اداکار قرار

 ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ خان نے اپنے کیریرمیں مختلف قسم کے کردارادا کیے اورخوب پزیرائی بھی حاصل کی لیکن ان کے مداحوں نے ان کے رومانوی کرداروں کو سب سے زیادہ پسند کیا اورشاید یہی وجہ ہے کہ انہیں بالی ووڈ کی ’بے بو‘ کی جانب سے بھی سب سے زیادہ رومانوی اداکار قرار دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپورخان اورکنگ شاہ رخ خان ایک ٹاک شو میں شریک تھے جہاں وہ ایک دوسرے کے حوالے سے سوالات کے جوابات دے رہے تھے۔ اسی دوران جب اداکارہ سے شاہ رخ خان کے بارے میں پوچھا گیا کہ توان کا کہنا تھا کہ کنگ خان بالی ووڈ کے سب سے زیادہ رومانوی اداکارہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ جب آپ دنیا کے کسی کونے پرجائیں اور وہاں کوئی بھارت کا نام لے تو سب سے پہلے آپ کے ذہن میں اداکارشاہ رخ خان ہی آئیں گے۔کرینہ کپورنے مزید کہا کہ شا ہ رخ خان اپنے کرداروں کی ہی بدولت لوگوں کے بہت قریب ہوئے، ان کی ایمانداری، لوگوں سے محبت کرنے کے جذبے اورخوش مزاجی نے انہیں اپنے مداحوں کے بہت قریب کیا، یہ عادتیں اورہنرکسی اوراداکار کے پاس نہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ انہیں بذات خود شاہ رخ سے خوب باتیں کرنا پسند ہیں کیونکہ وہ ایسے اداکار ہیں، جو مختلف چیزوں اور معاملات کو بہترین اندازمیں سمجھتے ہیں۔

شاہ رخ کا ویڈیو پیغام، کینسر کی مریضہ سے ملنے کا وعدہ

ممبئی: (نیٹ نیوز) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کینسر کی مریضہ ارونا کیلئے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ پپیغام میں شاہ رخ نے ارونا کی جلد صحت یابی کی دعا کرنے کیساتھ ساتھ ان سے بہت جلد ملنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔
یاد رہے کینسر کی مریضہ ارونا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا تھا کہ وہ شاہ رخ خان سے زیادہ اس دنیا میں کسی کو بھی نہیں چاہتیں۔ اگر کنگ خان اُن سے ملاقات کر لیں تو وہ ٹھیک ہو سکتی ہیں۔

شاہ رخ اہم ترین مشن پر دبئی روانہ

ممبئی(ویب ڈیسک )بولی ووڈ ہدایتکار کبیر خان نے اداکار شاہ رخ خان کو اپنی مختصر فلم میں اہم کردار کے لئے کاسٹ کر لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کا موضوع دبئی کی سیاحت ہے ،اس حوالے سے ہدایتکار کبیر خان نے اپنے تازہ انٹرویو میں کہا کہ اداکار شاہ رخ خان چونکہ دبئی سیاحت کے برینڈ ایمبیسیڈر بھی ہیں اس لئے وہ اس کردار کے لئے موضوع انتخاب ہیں۔فلم کی دیگر کاسٹ کے لئے آڈیشن کئے جارہے ہیں،فلم کی عکس بندی کا آغاز مئی سے ہو گا۔

شاہ رخ خان بھی جیکی چن کے مداح نکلے

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کنگ کے ہزاروں فین ہیں اور شاید ہی ان کے مداحوں نے سوچا ہو کہ شاہ رخ خود بھی کسی کے مداح ہو سکتے ہیں اور اتنے بڑے مداح کہ ان کے لیے اپنا نام تک بد ل لیں لیکن جناب کنگ خان نے چینی سپر اسٹار سے متاثر ہو کر اپنا نام شاہ رخ چن رکھ لیا ہے۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان 60 ویں سان فرانسسکو انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے ہالی ووڈ فلمساز بریٹ ریٹنر کے ساتھ سیشن کے دوران بڑے بڑے انکشافات کیے جب کہ ایک سیشن کے دوران ہالی ووڈ فلمساز نے دنیا کے مقبول اسٹار جیکی چن کو بذریعہ ویڈیو کال شامل کیا تو کنگ خان حیران ہوئے بغیر نہ رہ سکے اور خود کو چینی اسٹار کا بڑا مداح قرار دیا۔شاہ رخ خان نے دلچسپ انکشاف کیا کہ جس نے حال میں موجود تمام افراد کو قہقہے لگانے پر مجبور کردیا۔ کنگ خان کا کہنا تھا کہ میں نے آج سے پہلے کسی کو نہیں بتایا کہ میرا بڑا بیٹا آریان خان پیدائش کے وقت جیکی چن سے مشابہت رکھتا تھا جس کے بعد میں نے بھی اپنا نام تبدیل کرکے شاہ رخ چن رکھ لیا ہے اور میں ان کا سب سے بڑا مداح ہوں اسی لیے یہ لمحہ میری زندگی کے لئے یادگار ترین لمحات میں سے ایک ہے۔

شاہ رخ کو ‘جیل….حیرت انگیز انکشاف

دہلی(ویب ڈیسک )شاہ رخ اور سلمان خان کی دوستی روز بروز بڑھتی جارہی ہے، گذشتہ برس بھی شاہ رخ، دبنگ خان کے رئیلٹی شو ‘بگ باس 9’ میں شریک ہوئے تھے اور رواں سیزن میں بھی انھوں نے سلمان خان کے شو کی رونق بڑھائی۔انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق کنگ خان ‘بگ باس 10’ میں اپنی آنے والی فلم ‘رئیس’ کی تشہیر کے لیے موجود تھے، جہاں انھوں نے شو کے میزبان سلمان خان کے ساتھ مل کر شائقین کو خوب محظوظ کیا۔اس شو میں سلمان خان نے پولیس اہلکار چلبل پانڈے اور شاہ رخ نے معصوم چور کا روپ دھارا، جہاں 120 گرام کی پھول گوبھی چرانے پر سلمان خان نے کنگ خان کو جیل میں بند کردیا۔