تا حیات نااہلی کے بعدسیاست سے کنارہ کشی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ سے نا اہلی کے بعد پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ وہ سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کیلئے اپنے قریبی ساتھیوں سے مشاورت بھی کر رہے ہیں۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کے رہنما?ں سے ملاقاتوں میں اس بات کا اظہار کیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ سے ہونے والی تاحیات نا اہلی کے بعد پارٹی سیکرٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جہانگیر ترین اپنے قریبی ساتھیوں سے سیاست سے دستبردار ہونے کے حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں۔ جہانگیر ترین کے مستعفی ہونے کے بعد تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری کے عہدے کیلئے اسد عمر مضبوط امیدوار ہوں گے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے آج ہونے والے اجلاس میں ہوگا۔

 

نواز شریف کی وطن واپسی بارے تمام قیاس آرائیوں کا خاتمہ،بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز کی سماعت کے سلسلے میں نوازشریف کو حاضری سے ایک ہفتے کے لیے استثنیٰ دیا تھا جس کے بعد وہ لندن روانہ ہوگئے تھے۔آج لندن سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہوں گے اور کل لاہور پہنچیں گے۔نوازشریف قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے آج شام 7 بج کر 10 منٹ پر لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے روانہ ہوں گے اور کل صبح 8 بجے لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ آئیں گے۔نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف کے ساتھ ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی ہیں۔

نامعلوم افراد کی کارروائی پھر سے شروع، فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق،لاہور کے گنجان بازار دن دیہاڑے واردات میں مرنیوالے کون،اہم انکشافات

لاہور(ویب ڈیسک)مغل پورہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق۔ رام گڑھ موڑ کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کےمطابق جاں بحق افراد کی شناخت نعمان اور علی رضا کے نام سے ہوئی ہے، دونوں موٹرسائیکل پر سوار تھے کہ اس دوران انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، واقعے میں نعمان کو 10 اور علی رضا کو 12 گولیاں لگیں اور دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ حملہ آور باآسانی فرار ہوگئے۔پولیس نے واقعے میں دیرینہ دشمنی کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے اس کی تحقیقات شروع کردی ہے جب کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

اجمل نے غیر ملکی لیگز میں اپنی مصروفیات دھونڈ لیں

لاہور(آئی این پی) قومی ٹیسٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق جادوگر اسپنر نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کے بعد انٹرنیشنل لیگز میں اپنے جوہر دکھانا شروع کردیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے سعید اجمل نے لیگز میں مصروفیات ڈھونڈ لی ہیں، یوگنڈا میں ایفرو ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شرکت کے بعد وہ 15 سے 18 دسمبر تک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایونٹ میں شرکت کریں گے۔ سوشل میڈیا پر پیغام میں آف سپنر نے شائقین کو کہا ہے کہ قطر نیشنل ڈے کپ میں شرکت کے لیے دوحہ آ رہا ہوں، ایونٹ میں بہت سے ایشین اسٹار پلیئرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔واضح رہے کہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوران فیصل آباد کی قیادت کرنے والے سعید اجمل نے ایونٹ کے بعد انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ عالمی لیگز میں کھیلنا جاری رکھیں گے۔

سابق اولمپینزکا فیڈریشن کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار

لاہور(این این آئی)سابق ہاکی اولمپینزنے موجودہ ہاکی فیڈریشن کی پالیسیوں پراعتمادکااظہارکردیا۔ اس حوالے سے سابق اولمپئین طاہرزمان نے کہا کہ پاکستان سپر ہاکی لیگ اور ورلڈالیون کے دورہ پاکستان سے دنیاکویہ پیغام ملے کاکہ پاکستان کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے ۔ہاکی لیگ پاکستان میں ہاکی کی بہتری میں اہم کرداراداکرے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہاکی کی بہتری کےلئے صدرپاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالدسجادکھوکھراورسیکرٹری شہباز احمد سنیئرکی کوششوں سے ہاکی کاکھویاہوامقام حاصل کرلے گی۔سابق اولمپیئن ریحان بٹ نے کہاکہ چندپرانے اولمپیئنزکی منفی سیاست سے ہاکی کوبھاری نقصان اُٹھاناپڑاجولوگ اپنے مفادات کے لئے ہاکی کوتباہی کی طرف لے جاناچاہتے ہیں وہ اپنے مقصدمیں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔سابق اولمپیئن محمدثقلین نے کہاکہ پاکستان سپرہاکی لیگ سے ہاکی میں بہتری آئے گی اس لیگ سے نیاٹیلنٹ سامنے آئے گااورآنیوالے اہم ٹورنامنٹس میں قومی ہاکی ٹیم بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرے گی پی ایچ ایف کے سیکرٹری شہبازاحمدسنیئرکی موجودہ پالیسیوں سے پاکستان میں ہاکی کا گرتا ہوا معیاربہتری کی طرف گامزن ہواہے ۔ سابق اولمپیئن ڈاکٹر عاطف بشیرنے کہاکہ ہاکی میں منفی سیاست اورعہدوں کے حصول نے ہاکی کوناقابل تلافی نقصان پہنچایااب وقت آگیاہے کہ اپنی مثبت سوچ اوربہترحکمتِ عملی سے پاکستان ہاکی فیڈریشن ملک میں ہاکی کی بہتری کےلئے کام کرے۔سابق اولمپیئن قمرابراہیم اورسابق کپتان محدعثمان نے کہاکہ شہباز احمد سنیئردنیاکے بہترین کھلاڑی ہونے کےساتھ ساتھ بہترین ایڈمنسٹریٹربھی ثابت ہونگے امیدہے کہ وہ اپنے مخالفین کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ہاکی کواپناکھویاہوامقام واپس دلوانے میں رورکامیاب ہوجائیں گے۔سابق اولمپیئن علیم رضانے کہاکہ پی ایچ ایف کے صدربرگیڈئیرریٹائرڈخالدسجادکھوکھرنہ صرف فنڈزلے کرآئے بلکہ ہاکی کھلاڑیوں کوروزگاربھی مہیاکیاہے۔1994کے سڈنی ورلڈکپ کے فاتح کامران اشرف نے پی ایچ ایف نے ہاکی کی بہتری کے لئے زیڈٹی بی ایل،اوڈی سی اورایس این جی پی ایل کی ٹیمیں تشکیلِ نوکیں جس سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی اوروہ مالی طورپرمستحقم ہوئے۔محمدعرفان سینئر،اولمپیئنزخالدحمید،طارق عمران،شبیرحسین نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی موجودہ پالیسیوں پراطمینان کااظہارکیااورکہاکہ جلدقومی ہاکی ٹیم اپناکھویاہوامقام حاصل کرلے گی۔

انوشکا اور کوہلی کی ہنی مون پر لی گئی سیلفی وائرل

(ویب ڈیسک )انوشکا شرما نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ وہ جیسے جنت میں ہیں۔ سیلفی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ انوشکا کے ہاتھوں کی مہندی کا رنگ بھی پھیکا نہیں پڑا ہے اور ان کی انگلیوں میں شوہر کی جانب سے تحفہ دی گئی قیمتی انگوٹھی بھی موجود ہے۔ اس تصویر کو ابتک 18 لاکھ لائکس مل چکے ہیں۔۔ ان کی اس تصویر کو اپلوڈ ہونے کے 20 منٹ بعد ہی تقریباً 2 لاکس لائکس ملے۔ شادی شدہ جوڑے نے اپنے ہنی مون کی جگہ کو بھی شادی کی طرح خفیہ رکھا ہے لیکن برفیلے پہاڑ دیکھ کر اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ یہ جوڑی یورپ میں ہی کہیں مقیم ہے۔

 

کیویز ٹور کیلئے فٹ کرکٹرز ہی بھجوانے کا فیصلہ

کراچی (نیوزایجنسیاں) دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے فٹنس ٹیسٹ 22 سے 24 دسمبر تک ہوں گے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق تمام منتخب کردہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لئے جائیں گے اور مختصر سے کنڈیشننگ کیمپ کے بعد گرین شرٹس 27 دسمبر کو نیوزی لینڈ کیلئے پرواز کر جائیں گے۔ دورہ نیوزی لینڈ سے قبل اوپنر امام الحق اور فاسٹ بولر جنید خان بھی ان فٹ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ قائد اعظم ٹرافی میں شریک بیٹسمین اظہرعلی فٹ ہو گئے ہیں جن کا کم بیک لازمی ہے تاہم معمولی انجریز میں مبتلا فہیم اشرف، رومان رئیس اور عماد وسیم کی فٹنس ٹیسٹ کے دوران خاص طور پر جانچی جائے گی۔ امام الحق کے پاﺅں میں فنگس کی بیماری لگ گئی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہیں مکمل فٹ ہونے میں ایک ماہ سے زائد وقت لگ سکتا ہے۔ فاسٹ بولر جنید خان کا پاﺅں بنگلہ دیش پر یمیئر لیگ کے دوران زخمی ہوا تھا۔ وہ بھی فٹ نہیں اور جس کے باعث وہ قائداعظم ٹرافی کے سپرایٹ مرحلے میں اپنی ٹیم کی نمائندگی نہیں کرسکے۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز چھ دسمبر سے شروع ہوگی تاہم کنڈیشنز سے آگاہی کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کو سیریز کے آغاز سے دس روز قبل ہی نیوزی لینڈ بھیجا جائے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اہم اور مشکل ترین دورے میں صرف سو فیصد فٹ کھلاڑیوں کو ہی منتخب کیا جائے گا اور ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائی جائیں گی کیونکہ پہلے ان فٹ کھلاڑیوں کو بھی فٹنس کی امید پر بیرون ملک سیریز کیلئے بھیجا گیا اور پھر بعد میں تبدیلیاں کرنا پڑیں جس سے ٹیم کامبی نیشن متاثر ہوا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے دورے کیلئے حتمی ٹیم کا اعلان کیا جانا تھا تاہم ٹی ٹین لیگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑیوں کی مصروفیت اور چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے لندن میں ہونے کے سبب تاخیر ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پندرہ رکنی قومی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کا چیئرمین کی منظوری کے بعد اعلان کیا جانا باقی ہے۔ واضح رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ میں پانچ میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز بھی کھیلے جائے گی اور مختصر فارمیٹ کی سیریز کو مد نظر رکھتے ہوئے ہی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے ۔

”شاہد خاقان اسمبلیاں توڑدیں گے “ ایسی وجہ سامنے آگئی کہ جان کر آ پ بھی تائید کرینگے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آنے والے دنوں میں حکومت کا بوجھ نہیں اٹھا پائیں گے اور اسمبلیاں توڑ دینگے۔ حکومت مدت نہیں عدت پوری کر رہی ہے، سسٹم تتر بتر ہو چکا ہے۔ سینئر صحافی نے یہ انکشافات نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیے۔ انہوں نے کہا کہ ایاز صادق کو نظر آ رہا ہے کہ وزیراعظم اسمبلیاں توڑنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ”کچھ ہوتا نظر آ رہا ہے“ بیان نواز شریف سے پوچھ کر دیا تاکہ افراتفری پھیلے۔ وفاقی وزراءنے گزشتہ روز خوب توہین عدالت کی، نواز شریف کی نااہلی کے وقت بھی اتنا پریشان نہیں تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حدیبیہ کیس ختم نہیں ہوا۔ نیب سعید احمد اور جاوید کیانی کے بیانات پر ایک نیا ریفرنس بنا رہا ہے جو حدیبیہ کیس کو نئی شکل دے گا۔ عدالت نے تکنیکی بنیادوں پر حدیبیہ کیس خارج کیا ہے۔ وفاقی وزراءکو عدلیہ کو گالیاں دینے کی ہدایات لندن سے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کی مشینیں 24گھنٹے چل رہی ہیں، اب کوئی کرپٹ آدمی بچ نہیں سکتا۔ احتساب کے بعد ہی انتخابات ہونگے۔ نواز شریف کسی کو بھی وزیراعظم بنا سکتے ہیں لیکن شہباز شریف کو نہیں بنائیں گے۔ شریف برادران میں شدید اختلافات ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب رانا ثناءاللہ کو استعفیٰ دینے اور نواز شریف نہ دینے کا کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کام کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں کرنے نہیں دیا جا رہا۔ شاہد مسعود نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کو 3 برس مکمل ہو گئے۔ شہداءکو سلام اور لواحقین کےلئے صبر کی دعا ہے۔

حسن کی عمدہ باولنگ بھی لچنڈز کے کام نہ آ سکی

شارجہ(نیوزایجنسیاں)ٹی10 لیگ میں حسن علی کی شاندار باو¿لنگ کے باوجود سرفراز احمد کی بنگال ٹائیگرز نے پنجابی لیجنڈز کو تین وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔پنجابی لیجنڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو انہیں ابتدا میں ہی لیوک رونچی کی اہم وکٹ سے محروم ہونا پڑا لیکن اس کے بعد عمر اکمل اور شعیب ملک نے عمدہ بیٹنگ سے ابتدائی نقصان کا ازالہ کردیا۔عمر اکمل نے 25 گیندوں پر دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 38 جبکہ شعیب نے 15 گیندوں پر ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 30 رنز بنائے اور دونوں نے دوسری وکٹ کیلئے 71 رنز جوڑے۔پنجابی لیجنڈز نے 6.1 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 80 رنز بنائے تھے اور بڑے اسکور کی جانب گامزن نظر آتے تھے لیکن دونوں کھلاڑیوں کے یکے بعد دیگرے پویلین لوٹنے کے سبب لیجنڈز کی ٹیم یکدم ثھے گئی اور مقررہ اوورز میں چھ وکٹ پر صرف 99 رنز بنا سکی۔کارلوس بریتھ ویٹ، دو، کپتان مصباح الحق چھ، روی بوپارہ پانچ رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ہدف کے تعاقب میں بنگال ٹائیگرز کو حسن علی کی شاندار باو¿لنگ کے سبب شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور کوئی بھی کھلاڑی بڑی اننگز نہ کھیل سکا ۔لیکن اختتامی اوورز میں عامر یامین، انور علی اور محمد نوید کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پانچ گیند قبل ہی سات وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا اور ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔عامر یامین پانچ گیندوں پر تین چھکوں کی مدد سے 18 رنز بنا کر سب سے کامیاب بلے باز رہے جبکہ کپتان سرفراز احمد اور ڈیوڈ ملر 15، انور علی 14 اور محمد نوید گیارہ رنز بنا کر نمایاں رہے۔حسن علی نے شاندار باو¿لنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو اوورز میں صرف سات رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔

احسن خان اور نیلم منیرچھپن چھپائی کی تشہیر کیلئے’ بی این یو ‘ پہنچ گئے

لاہور : ( ویب ڈیسک )تشہیر کا آغاز فلم کا ٹریلر دیکھ کر کیا گیا اس موقع پر احسن خان نے کہا یہ روایتی فلموں سے ہٹ کر فلم ہے۔ مداح نیلم منیر کو بڑی سکرین پر بھی پسند کرینگے۔ نیلم منیر نے کہا کہ احسن خان ہماری انڈسٹری کے ہینڈ سم فنکار ہیں ہماری کیمسٹری مداحوں کو یقینا پسند آئے گی۔ اس موقع پر طلبا نے اداکار احسن خان کیساتھ سیلفیاں بنوائیں۔ واضح رہے کہ فلم کی کاسٹ میں احسن خان نیلم منیر سمیت طلعت حسین ، جاوید شیخ ،ارشد محموداورعدنان جعفر شامل ہیں ، فلم 29 دسمبرکو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔