Tag Archives: nawaz sharef

نواز شریف کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کرنے کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک )محکمہ داخلہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو سروسز اسپتال سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو سروسز اسپتال سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلہ میڈیکل بورڈ کی اس رپورٹ کو مدنظر رکھ کر کیا جارہا ہے جس میں نواز شریف کو دل کے اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی سی میں نواز شریف کے کمرے کو سب جیل قرار دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف مختلف امراض میں مبتلا ہیں۔ ان کے طبی معائنے کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے امراض قلب کے ماہرین پر مشتمل خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا۔ جس کے بعد سابق وزیراعظم کو سروسز اسپتال منتقل کیا گیا۔
سروسز اسپتال لاہور میں نواز شریف کا علاج کرنے والے میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر محمود ایاز کے مطابق نواز شریف کو بلڈ پریشر، شوگر، گردوں اور خون کی شریانوں کا مسئلہ ہے جب کہ نواز شریف کا علاج پاکستان میں ممکن ہے اور انہیں شفٹ کرنے کا حتمی فیصلہ محکمہ داخلہ کرے گا۔
0پروفیسر محمود ایاز کے مطابق میڈیکل بورڈ نے تجاویز محکمہ داخلہ پنجاب کو بھیج دی ہیں جس میں سفارش کی گئی ہے کہ نواز شریف کا عارضہ قلب کے لئے اسپیشلائزڈ طبی معائنہ کیا جائے۔

نواز شریف کی وطن واپسی بارے تمام قیاس آرائیوں کا خاتمہ،بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز کی سماعت کے سلسلے میں نوازشریف کو حاضری سے ایک ہفتے کے لیے استثنیٰ دیا تھا جس کے بعد وہ لندن روانہ ہوگئے تھے۔آج لندن سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہوں گے اور کل لاہور پہنچیں گے۔نوازشریف قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے آج شام 7 بج کر 10 منٹ پر لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے روانہ ہوں گے اور کل صبح 8 بجے لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ آئیں گے۔نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف کے ساتھ ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی ہیں۔

سابق وز یر اعظم جلسہ میں خطاب کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے ،کارکنوں کا لہو گرمائیں گے

کوئٹہ(ویب ڈیسک)ایوب اسٹیڈیم میں پشتونخوا میپ کے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جب کہ جلسے سے خصوصی طور پر خطاب کرنے کے لیے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کوئٹہ پہنچ گئے۔پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی آج ایوب اسٹیڈیم میں اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی جس کے لیے جلسے کا انعقاد کیا گیا ہے۔پارٹی سربراہ محمود خان اچکزئی کی خصوصی دعوت پر میاں نوازشریف لاہور سے کوئٹہ پہنچ گئے جہاں محمود خان اچکزئی نے ان کا استقبال کیا۔ایوب اسٹیڈیم میں جلسے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جب کہ سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات ہیں، شرکا کے داخلے کے لیے واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے ہیں۔جلسے سے قبل سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی اسپیشل سیکیورٹی ٹیم جلسہ گاہ پہنچی اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

ن لیگ کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے،نواز شریف نے اہم فیصلہ کر لیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ کے اہم ترین رہنما چوہدری نثار نے کل اہم پریس کانفرنس کا اعلان کیا تو سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بھی رفقا سے مشاورت کر لی ،بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کر لیا۔ چوہدری نثار کی جانب سے پریس کانفرنس کے اعلان کے بعد نواز شریف نے قریبی رفقا سے مشاورت کی ہے جس میں طے پایا ہے کہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر پارٹی پالیسی کا بھرپور طریقے سے جواب دیا جائے گا۔واضح رہے کہ پرویز رشید نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وزیر داخلہ ہوتے ہوئے بھی ہمارے خلاف فیصلے ہوئے ،جے آئی ٹی بنی ہوئی ہے ،وٹس ایپ بھی ہوئے بلکہ بہت کچھ ہو جاتا ہے،ہم مشرف کو بھی باہر جانے سے نہ روک پائے۔اس پر چوہدری نثار بھی میدان میں آگئے تھے اور ان کے ترجمان نے سینیٹر پرویز رشید کے بیانات پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ لوگوں نے اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کا سارا بوجھ وزارت داخلہ،اسٹیبلشمنٹ پرڈال دیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کل شام 5بجے اہم پریس کانفرنس کا اعلان کیا ہے

اسلام آباد سے لاہور تک استقبال کی تیاریاں عروج پر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے عوامی طاقت دکھانے کا فیصلہ کرلیا نوازشریف کو بذریعہ جی ٹی روڈ مری سے لاہور لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ن لیگ نے فیصلہ کیا ہے کہ نوازشریف مری سے بذریعہ جی ٹی روڈ لاہور آئینگے 2روز کے اسی منصوبہ میں سابق وزیراعظم راستے میں 13مقامات پر رک کر عوام سے خطاب کرینگے داتا دربار پر حاضری بھی شیڈول میں شامل ہے لاہور میں جلسہ کے مقام کا تعین آئندہ 24گھنٹے میں کرلیا جائے گا۔ مقامی عہدیداروں کو ٹاسک سونپ دیا گیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سینئر مسلم لیگی رہنماﺅں کی سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے دوران نوازشریف کے لاہور جانے سے متعلق پروگرام پر صلاح و مشورہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں دو تجاویز زیر غور ہیں۔ با خبر ذرائع نے آئی این پی کو بتایا کہ راولپنڈی ڈویژن سے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو جمع کرنے کی ذمہ داری سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو سونپ دی گئی ہے جبکہ لاہور کےلئے یہ ذمہ داری سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ، حمزہ شہباز کو سونپی گئی ہے اور وہ اس سلسلے میں اپنے ہوم ورک مکمل کر کے ہفتہ کو پارٹی قیادت کو رپورٹ پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف لاہور اتوار یا پیر کو جائیں گے اور اس کا حتمی اعلان جمعہ کو کر دیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے مشاورتی اجلاس میں لاہور کے حلقہ این اے 120 سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو الیکشن لڑانے کے امور کا جائزہ لیا گیا اور یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ شہباز شریف ایک کے بجائے قومی اسمبلی کے دو حلقوں سے الیکشن لڑیں اور اس بارے میں حتمی فیصلے 10 اگست سے پہلے کرلئے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو لاہور لے جانے کےلئے موٹروے یا جی ٹی روڈ پر آنے والے شہروں سے مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی کو بہت بڑی تعداد میں جمع کرنے کا ٹاسک اور ذمہ داریاں سونپی جا رہی ہیں اور (آج) جمعرات کو چودھری نثار علی خان راولپنڈی ڈویژن کے ارکان قومی اسمبلی ، صوبائی اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوں کا ایک اجلاس بلائیں گے۔ حکمران جماعت (ن) لیگ کا طویل مشاورتی اجلاس آج پھر مری میں ہوگا۔ اجلاس میں وزیراعظم عباسی، نوازشریف، اسحاق ڈار، چودھری نثار، سعد رفیق و دیگر رہنما شرکت کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے جمعہ کو حلف اُٹھانے اور شہبازشریف کے وزیراعلیٰ پنجاب ہی رہنے اور چودھری نثار کابینہ کا حصہ بنیں گے یا نہیں؟ فیصلہ آج ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ شہبازشریف کا فیصلہ ہوتے ہی کابینہ کے حلف کا تعین ہو جائے گا۔ شہبازشریف مرکز میں آئے تو کابینہ کی تشکیل کچھ اور ہوگی۔ کابینہ کے حلف اور ضمنی الیکشن پر فیصلہ 24 گھنٹے میں ہو جائے گا اور شہبازشریف صوبے میں رہے تو این اے 120 کے اُمیدوار کا بھی فیصلہ ہونا ہے۔ ادھر نوازشریف کے لاہور جانے اور استقبال کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔
عوامی طاقت

گستخانہ مواد شائع کرنیوالوں کیلئے وزیر اعظم کاسخت اعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے وزارت داخلہ سمیت متعلقہ اداروں کو ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد امت مسلمہ کے جذبات سے کھیلنے کی ناپاک کوشش ہے،گستاخانہ مواد کی بندش کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں اور ذمہ داروں کو بلاتاخیر کیفر کردار تک پہنچایا جائے ،ناموس رسالت ؓ کے قانون کو ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کرنے والوں کا بھی کڑا محاسبہ کیا جائے۔منگل کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ حضور پاک حضرت محمد ﷺ سے محبت و عقیدت ہر مسلمان کا سب سے قیمتی سرمایہ ہے۔ یہ ہمارے دین کی اساس ہے۔ حضور ﷺ کی شان میں کسی طرح کی بھی گستاخی نا قابل معافی ہے۔ اس سلسلے میں کسی بھی سطح پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ حقیقت نہیں بھولنی چاہئے کہ حضرت محمد ﷺ ، پوری انسانیت کے محسن ہیں۔ ناموس رسالت ؓ کے بارے میں مسلمانوں کی شدید حساسیت کا احترام کیا جانا چاہئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد امت مسلمہ کے جذبات سے کھیلنے کی ناپاک کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مواد کو ہٹانے اور اس کا راستہ روکنے کے لئے فوری طور پر موثر اقدامات کئے جائیں۔ تمام متعلقہ ادارے اس طرح کا مواد پھیلانے والوں کا سراغ لگانے اور انہیں قانون کے مطابق کڑی سزا دلانے کیلئے متحرک ہو جائیں۔ اس امر کو بھی یقینی بنایا جائے کے ناموس رسالت ؓ کے قانون کو ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کرنے والوں کا بھی کڑا محاسبہ کیا جائے۔وزیراعظم نے کہا کے سوشل میڈیا کے بین الاقوامی اداروں سے بھی رجوع کر کے گستاخانہ مواد کی بندش کی ہر ممکن کوشش کی جائے اور اس سلسلے میں دفتر خارجہ موثر کردار ادا کرے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ اس سلسلے میں عدالتی گائیڈ لائن کے مطابق تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔ وزیراعظم نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر گستاخانہ مواد کی بندش کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کریں اور اس کے ذمہ داروں کو بلاتاخیر کیفر کردار تک پہنچائیں۔ اور اس انتہائی قابل مذمت اقدام کی مکمل بیخ کنی کریں ۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں انہیں روزانہ کی بنیاد پر اقدامات سے آگاہ کیا جائے۔

دہشتگردی کے نظر یات کا خاتمہ ….وزیر اعظم نے علماءکرام سے بڑا مطالبہ کر ڈالا

لاہور (ویب ڈیسک)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ آج پاکستان اور دنیا بھر میں دین اسلام کے نام پر ظلم کا بازار گرم ہے ‘ دہشت گرد پاکستان اور عوام کو سزا دینا چاہتے ہیں ‘ علمی و فقہی اختلافات کا مطلب تفرقہ نہیں ہوتا ‘ دہشتگردوں نے جہاد کے پاکیزہ تصور کو مسخ کیا ‘ دہشت گردی کی بنیادیں انتہاءپسندی میں ہیں ‘ عوام کی جان و مال کی حفاظت ریاست کی اولین ذمہ داری ہے ‘ ریاست دہشت گردوں کا کھوج لگا رہی ہے ‘ دہشت گردوں کے ہاتھ ابولہب کے ہاتھوں کی طرح ٹوٹ گئے ‘ ہمیں فتوﺅں سے آگے نکل کر قوم کے سامنے جوابی بیانیہ پیش کر نا ہے ‘ مسجد کا منبر آج بھی عوام سے ابلاغ کا بہترین ذریعہ ہے ‘ دہشت گردی کے نظریات کے خاتمے کے لئے علماءتعاون کریں،پاکستان تعصب کو مسترد کرنے والے عوام کا ملک ہے ‘ علا قائی تعصب کو فروغ دینے والوں کو اپنی صفوں سے نکال پھینکیں گے ‘ دہشت گردی اور تفرقہ پھیلانے والوں کا کوئی کوئی مذہب نہیں ‘ ہماری مساجد اور خانقاہیں امن کا گہوارہ ہیں ‘ ہمیں ا صل اسلام لوگوں کو بتانا ہے ‘ پی ایس ایل کے معرکہ نے بتا دیا کہ سب متحد ہیں ۔ ہفتہ کو لاہور میں جامعہ نعیمیہ میں اتحاد بین المسلمین سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ جامعہ نعیمیہ میں آمد ہمیشہ میرے لئے روحانی تجربہ رہی ہے ‘ مفتی محمد حسین نعیمی اور ڈاکٹر سرفراز نعیمی نے دین کو وحدت کیلئے استعمال کیا۔ آج پاکستان اور دنیا بھر میں دین امن کے نام پر ظلم کا بازار گرم ہے۔ انسانوں کے درمیان دین کے نام پر پھیلائی جانے والی نفرت کا تریاق آپ کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ نعیمیہ میں ہمیشہ اتفاق و اتحاد کی بات کی گئی ۔ ہر مسلک کے لوگ آتے ہیں۔ کیا جامعہ نعیمیہ میں خون کی ہولی کھیلنے والوں کا تعلق اسلام سے ہو سکتا ہے؟۔ جامعہ نعیمیہ میں مفتی سرفراز نعیمیہ کو شہید کیا گیا ، عوام کی جا ن و مال کی حفاظت ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ اللہ کی نصرت اور عوام کی تائید سے اپنی ذمہ داری نبھانے کا عہد کیا ۔ ہم نے دور حاضر میں دہشت گردی کے خلاف عزم کا اظہار کیا۔ اللہ نے مددکی اور دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ گئی۔ دہشت گردوں کے ہاتھ ابولہب کے ہاتھ کی طرح ٹوٹ گئے ہیں۔ دہشت گردی کا خاتمہ علماءکے کردار کے بغیر ممکن نہیں ۔ ریاست دہشت گردوں کا کھوج لگا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی بنیادیں انتہاءپسندی میں ہیں۔ دہشت گردی کے نظریات کے خاتمے کے لئے علماءتعاون کریں۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بیانیہ محراب اور منبر سے آنا چاہیے۔ دہشت گردوں نے جہاد کے پاکیزہ تصور کو مسخ کیا۔ ہمارے اسلاف کی طرف سے پیش کئے گئے بیانیے کو دہشت گردوں نے مسخ کیا ۔ ہمیں فتوﺅں سے آگے نکل کر قوم کے سامنے جوابی بیانیہ پیش کرنا ہے۔ منبر سے آنے والے بیانیہ سے نئی نسل کی تربیت کی جانی چاہیے۔ علماءکا کام ہے کہ قوم کو دہشت گردوں کے غلط بیانیے سے آگاہ کریں۔ نواز شریف نے کہا کہ علمی و فقہی اختلافات کا مطلب تفرقہ نہیں ہوتا۔ جامعہ نعیمیہ اور جامعہ اشرفیہ جیسے اداروں کی موجودگی قابل اطمینان ہے۔ مسجد کا منبر آج بھی عوام سے ابلاغ کا بہترین ذریعہ ہے۔ دہشت گرد پاکستان اور عوام کو سزا دینا چاہتے ہیں۔ مسلم لیگ(ن) دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنائے گی۔ پاکستان تعصب کو مسترد کرنے والے عوام کا ملک ہے۔ ہم علاقائی تعصب کو فروغ دینے والوں کو اپنی صفوں سے نکال پھینکیں گے۔ پورا ملک دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔ دہشت گردی اور تفرقہ پھیلانے والوں کا کوئی مذہب نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے آج پھر مسلمانوں کی وحدت کا مقدمہ لڑنا ہے۔ مسلم لیگ شکست خوردہ عناصر کو علماءکے تعاون سے شکست دے گی۔ مدارس سے تعلیم امن کی بنیاد پر استوار ہونی چاہیے۔ ہماری مساجد اور خانقاہیں امن کا گہوارہ ہیں۔ دہشت گردی کے لئے دینی دلائل تراشے جاتے ہیں۔ امن ہر پاکستانی کی اولین ضرورت ہے۔ ہمیں اصل اسلام لوگوں کو بتانا ہے۔ پی ایس ایل کا معرکہ نے بتا دیا کہ سب متحد ہیں۔ لاہور ‘ پشاور ‘ کوئٹہ ‘ کراچی سب دہشت گردی کے خلاف ایک ہیں۔ سب بھائی ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ….(رانا)

وزیر اعظم کی طرف سے سندھ والوں کیلئے بڑی خوشخبری

وزیر اعظم نواز شریف نے ٹھٹھہ میں 500 بستر کا اسپتال قائم کرنیکا اعلان کیا ہے۔ٹھٹھہ کے مکلی گراﺅنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سندھ کی محرومیوں کو دور کرنے کا عزم کیا ہے، سندھ کےقصبوں اور گوٹھوں کو ایک نیا ولولہ دیں گے ، بجلی ، پانی ، سڑکیں ، موٹرویز دیں گے،دھرتی کی پیاس بجھائیں گے۔نواز شریف نے کہا کہ سندھ اور خیبرپختونخواکی حکومتوں نے کام نہیں کیے، یہاں آیا ہوں تو آپ کے لیے کچھ لے کر آیا ہوں، سندھ کے دیہات کو پنجاب کے شہروں سے بھی بہتر بنائیں گے، مل کے تعمیر کریں گے، سندھ کے دیہی علاقے بھی تعمیر کریں گے ، کراچی بھی خوبصورت بنائیں گے۔ٹھٹھہ میں پانچ سو بستروں کا اسپتال قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتوں کو بھی ہیلتھ کارڈ اسکیم میں ہاتھ بٹانا چاہیے ، اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ دینے والوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے، صوبائی حکومت اپنا حصہ ڈالے یا نہ ڈالے ہم ٹھٹھہ کے لوگوں کو ہیلتھ کارڈ جاری کریں گے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کارڈ جاری کرنے کے لیے میں خود آﺅں گا ، سجاول، ٹھٹھہ ، ٹنڈو محمد خان سب برابر ہیں ، سب کےلیے ہیلتھ کارڈ ہوگا ، اتنے بڑے پیکج تو کراچی اور پشاور کو نہیں ملتے جو آج ٹھٹھہ کو مل گئے، ہیلتھ کارڈ پر سرکاری اور پرائیویٹ دونوں اسپتالوں میں علاج ہوسکے گا۔انہوں نے عوام کو ہدایت کی کہ وہ بجلی کے بل ضرور اداکیا کریں ، ملک بھر میں بجلی کی صورتحال بہتر ہوتی جارہی ہے ، بجلی کے وزیر اور سیکریٹری کو یہاں بھجواﺅں گا جو یہاں کا مسئلہ حل کریں گے، سجاول اور ٹھٹھہ میں گیس کی فراہمی کاحکم جاری کردیا ہے۔