پریانکا چوپڑا کو 5 منٹ ڈانس کرنے کیلئے 5 کروڑ کی آفر

(ویب ڈیسک )بھارتی ویب سائٹ ’مڈ ڈے‘ نے اپنے ذرائع سے خبر دی کہ پریانکا چوپڑا کو ممبئی میں ہونے والے معروف بھارتی ایوارڈ شو میں رقص کرنے کے بدلے اتنے بھاری معاوضے کی پیش کش ہوئی۔ پریانکا چوپڑا کا شمار بالی ووڈ کی ان اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے، جنہیں بہترین ڈانسرز سمجھا جاتا ہے۔ بھارتی ویب سائٹ ’مڈ ڈے‘ کے مطابق پریانکا چوپڑا کو ممبئی میں ہونے والے معروف بھارتی ایوارڈ شو میں رقص کرنے کے بدلے اتنے بھاری معاوضے کی پیش کش ہوئی۔ پریانکا چوپڑا کو رواں ماہ 19 دسمبر کو ممبئی میں ہونے والے معروف زی سائن ایوارڈز میں بالی ووڈ فلم کے گانے پر رقص کرنا ہو گا۔پریانکا چوپڑا کی ٹیم کے ایک ممبر کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ ایوارڈ منعقد کرانے والی انتظامیہ اداکارہ کو ایک منٹ کی پرفارمنس کے لیے تقریبا ایک کروڑ بھارتی روپے بھی دینے کیلئے تیار ہے۔پریانکا ان دنوں اپنی امریکی ڈرامے کوانٹیکو کے تیسرے سیزن کی شوٹنگ میں مصروف رہنے سمیت دیگر ہالی ووڈ فلموں اور منصوبوں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

’ارتھ ٹو“ میں چیلنجنگ کردار نبھایا، ریلیز کا بے صبری سے انتظار ہے، عظمیٰ حسن

لاہور: اداکارہ وماڈل عظمیٰ حسن نے کہا کہ فلم ”ارتھ ٹو“ کو نئے انداز سے پیش کرنے میں جس طرح سے ہماری ٹیم نے محنت کی ہے اس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی تاہم اب اس پروجیکٹ کی ریلیز کا بڑی بے صبری سے انتظار ہے۔ ’ عظمیٰ حسن نے کہا کہ ویسے تو ہمارے ہاں آئٹم سانگز پر مبنی فلموں کو دیکھنے کا رواج زیادہ ہورہا ہے یا باڈی بلڈرہیروز کی فلمیں دیکھی جاتی ہیں لیکن اب حالات تیزی سے تبدیل ہورہے ہیں۔ معمول کی کمرشل فلموں کے ساتھ سنجیدہ موضوعات کی فلمیں بنانا بھی وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میرے لیے تویہی اعزاز کی بات ہے کہ مجھے شان نے اس پروجیکٹ کیلیے منتخب کیا۔ اب اس پروجیکٹ کی ریلیز کا بڑی بے صبری سے انتظار ہے۔ مجھے امید ہے کہ جب فلم ”ارتھ ٹو“سینما گھروں کی زینت بنے گی تو شائقین اس کو دیکھ کرضرور خوش ہوں گے کہ اب ہمارے ملک میں بھی انٹرنیشنل معیارکی فلمیں بننے لگی ہیں۔عظمیٰ حسن نے مزید کہا کہ ہم اگرہالی ووڈ کی بات کریں تو وہاں پر بننے والی فلمیں حقائق پرمبنی ہوتی ہیں اورجس تکنیک کیساتھ وہ اپنے مسائل اجاگرکرتے ہیں۔ یہ کوئی مشکل کام نہیں ہے، مگراس کیلیے سخت محنت کرنے کی ضرورت رہتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم موج مستی تواکثرکرتے رہتے ہیں لیکن میں لاہوریوں اورملک بھر میں بسنے والے لوگوں کو یہ پیغام دینا چاہتی ہوں کہ وہ اہم اورسنجیدہ موضوع پربننے والی فلموں کوسینما گھروں میں دیکھنے کیلیے ضرور جائیں۔ایک سوال کے جواب میں عظمیٰ حسن نے کہا کہ مجھے جب فلم ”ارتھ ٹو“میں کام کرنے کی آفرہوئی تومجھے میرا کرداربہت چیلنجنگ لگا اوراسی لیے میں نے اس میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ خاص طور پربالی ووڈ کے ورسٹائل فنکاروں کی فلم کونئے انداز سے پیش کرنے میں جس طرح سے ہماری ٹیم نے محنت کی ہے ،اس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی۔

الزام لگانیوالوں کو منہ کی کھانی پڑگئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ حدیبیہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے نے حق وصداقت پرمبنی ہمارے موقف پرمہر تصدیق ثبت کردی ہے ۔آج ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ یہ فیصلہ سچائی اورانصاف کی فتح ہے اورمیں اس فیصلے پرا للہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکرادا کرتا ہوں ۔محمد شہبازشریف نے کہا کہ میں سپریم کورٹ کا شکرگزار ہوں جس کے فیصلے سے حق وانصاف کا بول بالا ہوا اور یہ حقیقت کھل کرسامنے آگئی کہ آخری فتح سچائی کی ہوتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ آج کا دن میری سےاسی زندگی کا اہم ترین دن ہے اورسپریم کورٹ کے فیصلے سے میرے خلاف لگائے گئے الزامات غلط اور بے بنیاد ثابت ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان کی تمام سےاسی پارٹےاں اوران کے کارکن اےک دوسرے کو کمزور کرنے کی کوششوں پرمبنی رواےتی سےاست کو ترک کر کے اپنی تمام تر توانائےاں پاکستان کی ترقی اورخوشحالی اورغرےب عوام کی حالت بدلنے کے لئے وقف کردےں۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداءکی تیسری برسی کے موقع پر اپنے پےغام میں کہا ہے کہ16دسمبر2014 کو سفاک درندوں نے آرمی پبلک سکول پشاورمےں معصوم بچوں کو بدترےن بربرےت کا نشانہ بناےا اور ان معصوم بچوں کے لہو سے پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اکٹھی ہوئی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میںاتحاد اور اتفاق سے کئے جانے والے فیصلوں کے باعث شاندار کامیابیاں ملی ہیں اور آج وطن عزیز میں امن قائم ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک سکول پشاور کے بچوں اور اساتذہ نے عظیم مقصدکے حصول کےلئے اپنی جانوں کی عظیم قربانی دی اوربہادری وجرا¿ت کی نئی تارےخ رقم کی ۔ شہےد ہونےوالے بچے اور اساتذہ پوری قوم کے ہےرو ہےں اور رہیں گے ۔سانحہ اے پی ایس میں معصوم بچوں کی شہادت پر پوری قوم آج بھی سوگوارہے اورقوم شہدائے اے پی ایس کی عظیم قربانی کو کبھی نہیں بھلا پائے گی ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہداءکے بہنے والے خون سے قوم کو امن نصیب ہوا ہے۔آرمی پبلک سکول کے بچو ں نے محفوظ اورپرامن پاکستان کےلئے اپنے لہو سے تارےخ لکھی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سینئر صحافی و پی ایف یو جے کے سابق سیکرٹری محمد افضل خان اور سی پی این ای کے نائب صدر طاہر فاروق کے بھائی خالد فاروق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں سوگوا ر خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی ارواح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور کے علاقے نشاط کالونی میں آتشزدگی کے باعث ماں اور 2 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ سے آتشزدگی کے واقعہ کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لندن سے وےڈےو لنک کے ذرےعے سول سےکرٹرےٹ مےں اجلاس سے خطاب کےا۔ اجلاس مےں پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے زےر تعمےر منصوبے پر پےشرفت کا جائزہ لےاگےا۔ وزےراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کا منصوبہ دکھی انسانےت کی خدمت کےلئے اےک رول ماڈل بنے گا اور ےہ خطے کا سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ہو گا۔ وزےراعلیٰ نے منصوبے پر کام کی رفتار مزےد تےزکرنے کی ہداےت کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال مےں گردے اورجگر کے امراض کے مستحق مرےضوں کو جدےد علاج معالجہ مفت ملے گا اور20 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونےوالا یہ ادارہ اپنی مثال آپ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کے پہلے مرحلے کی تکمےل کےلئے دن رات کام کےا جائے کےونکہ پہلے مرحلے کی مقررہ مدت میں تکمیل کیلئے ایک ایک لمحہ قیمتی ہے۔ وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ منصوبے پر مزید محنت اور جذبے سے کام جاری رکھا جائے اور ہسپتال کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ لینڈا سکیپنگ اور ہارٹیکلچر ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اربوں روپے کے وسائل سے جگر اورگردے کے مرےضوں کےلئے جدےد ہسپتال بنا رہی ہے اوراس ہسپتال مےں علاج معالجے کی عالمی معےار کی سہولتےں مہےا کی جائےں گی۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ حدیبیہ سے متعلق فیصلے سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا۔ الزام لگانے والوں کو منہ کی کھانی پڑی۔ حدیبیہ کو تباہ کر دیا لیکن حکومت سے معاوضہ نہیں لیا گیا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے زمانے میں اتفاق فاﺅنڈری کو تباہ کر دیا گیا تھا۔ قرضوں کی ایک ایک پائی واپس کردی گئی۔ خان صاحب کرپشن کے بارے میں گلا پھاڑ پھاڑ کر بات کرتے ہیں جبکہ خود جہانگیر ترین کے جہازوں اور پیسے سے مستفید ہوتے رہے۔ عبدالعلیم خان نے لاہور میں اربوں کی زمینوں پر قبضے کر رکھے ہیں، ان کے خلاف مقدمات درج ہیں۔ عمران خان کے دائیں بائیں ایسے لوگ ہیں جنہوں نے سپریم کورٹ میں غلط بیانی کی۔ عمران خان نیازی کے کیس میں نظرثانی کی گنجائش ہے۔ خان صاحب کے اور پانامہ کیس میں مماثلت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین جن کو ”امیر ترین“ کہتا ہوں کروڑوں روپے کے قرضے معاف کرائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین کو سوا چار سال بعد میٹرو بنانے کاخیال آیا۔ عمران خان اور ان کی پارٹی وقت ضائع کرنے کی ماہر ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت قرضہ لیکر میٹرو بس منصوبہ شروع کر رہی ہے۔ یہی شخص چار سال کہتا رہا کہ لاہور میٹرو میں اربوں روپے ضائع ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد دھرنے کے باعث سی پیک منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا۔ چار سالوں میں خیبرپختونخوا میں ایک میگا واٹ بجلی پیدا نہیں کی گئی۔ کے پی میں ہزاروں میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش ہے۔ پاکستان میں اندھیرے ختم ہو گئے۔ یہ کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے۔ نواز شریف کے خلاف کیس پانامہ کا تھا، فیصلہ اقامہ پر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے سامنے اپنے مفروضات پیش کرتا رہتا ہوں، کوئی ڈکٹیٹرشپ نہیں کہ اپنی بات منوا لوں۔ انہوں نے کہا کہ نجفی رپورٹ پر پاکستان آ کر بات کروں گا۔ آصف زرداری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرے محل بتایا جائے کس کا ہے۔ 60ملین ڈالر سوئس بینک میں زرداری کا پڑا ہے۔ ہائی کورٹ کے فل بنچ نے کہا کہ نجفی رپورٹ پبلک دستاویزات نہیں ہے۔ رپورٹ میں کوئی ایک جملہ بتا دیں جو میرے بارے میں ہو، اس بارے میں پاکستان آ کر مناسب وقت پر اپنی رائے دونگا۔ انہوں نے کہا کہ علیم خان جنہوں نے زمینوں پر قبضے کیے ہوئے ہیں وہ عمران خان کی دوسری اے ٹی ایم مشین ہے۔

‘ہم نے ماہرہ خان کے ساتھ غلط کیا’

(ویب ڈیسک ) فلم ‘رئیس’ کی ریلیز کے موقع پر پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ بھارتی انتہا پسند ہندو تنظیموں کی جانب سے رکھے جانے والے سلوک اور دھمکیوں پر فلم کے ہدایت کار راہول ڈھولکیا بلآخر بول پڑے۔واضح رہے کہ ماہرہ خان کی ڈیبیو بولی وڈ ‘رئیس’ تھی، جس میں انہوں نے شاہ رخ خان کے مدقابل کردار ادا کیا تھا، تاہم گذشتہ برس ستمبر میں ہونے والے اڑی حملے کے بعد پاک-بھارت تعلقات کشیدہ ہونے کے باعث پاکستانی فنکاروں کے بھارتی فلموں میں کام کرنے پر پابندی لگا دی گئی۔اس پابندی کے باعث ماہرہ اپنی پہلی بالی وڈ فلم کی پروموشن کے لیے بھارت نہیں جاسکی تھیں۔حال ہی میں ماہرہ خان نے دبئی میں مصالحہ ایوارڈ شو میں شرکت کی، جہاں انہیں ایشیا کی با اثر خاتون کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس موقع پر نہ صرف پاکستانی شوبز ستاروں نے شرکت کی بلکہ بالی وڈ کے بھی کئی نامور ستارے ایونٹ میں موجود تھے۔اس دوران ایک بھارتی انٹرٹینمنٹ نیوز سائٹ بالی وڈ ہنگامہ نے ماہرہ خان کا انٹرویو لیا اور ان سے بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر لگائی گئی پابندی کے بارے میں پوچھا گیا۔انٹرویو کے دوران ماہرہ خان نے مستقبل میں آنے والے فنکاروں کے لیے امن اور اچھے کی امید کا اظہار کیا۔یہ ویڈیو دیکھ کر فلم ’رئیس‘ کے ہدایت کار راہول ڈھولکیا شرمندہ ہوگئے اور انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار ایک ٹوئیٹ کے ذریعے کیا۔راہول ڈھولکیا نے ماہرہ خان کے انٹرویو کی ویڈیو شیئر کرکے کیپشن میں لکھا کہ ’مجھے کہیں نا کہیں یہ احساس ہوتا ہے کہ ہم نے ماہرہ خان کے ساتھ غلط کیا، ہمارے لوگ بھول گئے کہ وہ ایک فنکار تھیں کوئی دشمن نہیں، ہم نے ایک اداکار سے اس کا حق چھین لیا’۔ساتھ ہی راہول نے فلم ’رئیس‘ کا حصہ بننے پر ماہرہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ہم نے ایک دن پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ ایک کو تو جانا پڑے گا،معروف صحافی ضیاشا ہد کی تاریخی فیصلہ سے قبل چینل ۵ میں گفتگوسچ ثابت ہوئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ جج صاحب قابل انسان ہیں۔ وہ سمجھداری سے فیصلہ کرتے ہیں۔جو بھی فیصلہ کیا قبول کرنا چاہئے۔ انہوں نے عمران خان کو اہل اور جہانگیر ترین کو نااہل قرار دیا۔لوگ کہتے ہیںپاکستان کے موجودہ حالات میں اگر وہ دونوں کو نااہل قرار دے دیتے تو اس وقت تک سڑکوں پر ہنگامے شروع ہو جاتے۔ آج ایک تاریخی دن ہے۔ ہم نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ ایک کو تو جانا پڑے گا۔ تحریک انصاف کے فواد چودھری نے کہا کہ توازن برقرار رکھنے کے لئے انہیں نااہل قرار دیا گیا ہے۔ تاہم فیصلہ درست نہیں۔ اس کے ساتھ ہی ایک اور بڑا فیصلہ آ گیا کہ شہباز شریف کو کلین چٹ مل گئی ہے ہم تو پہلے ہی کہہ رہے تھے کہ اگر شہباز شریف بھی چلے گئے تو پارٹی کس کے پاس ہو گی بظاہر تو عدالت کا فیصلہ سیاسی فیصلہ نظر آتا ہے۔ لیکن ابھی ماڈل ٹاﺅن کیس کھولنا باقی ہے۔ اسحاق ڈار کے بارے اطلاع آئی ہے کہ وہ لندن میں چہل قدمی کر رہے تھے۔ چلو ہم مان لیتے ہیں۔ وہ بیمار ہوں گے۔ عمران خان کو آج کے فیصلے سے زیادہ خوش نہیں ہونا چاہئے کیونکہ سپریم کورٹ نے آج کے فیصلے کے دوسرے حصے میں گیند اٹھا کر الیکشن کمیشن کی گود میں ڈال دی ہے۔ اور کہا ہے کہ وہ 5 سال تک تحقیقات کر سکتے ہیں۔ لہٰذا عمران خان کو ”آدھی“ کلین چٹ ملی ہے۔ فیصلہ کرنے والے کسی کو کلین چٹ نہیں دیتے۔ شہباز شریف کو یہاں سے کلین چٹ مل گئی ہے۔ وہ سانحہ ماڈل ٹا?ن کے سلسلے میں جائیں گے۔ پی پی پی والوں کی رسی دراز ہوئی ہے۔ جہانگیر ترین اگرچہ یہاں سے تو آ?ٹ ہو گئے ہیں۔ لیکن اگر تحریک انصاف کامیاب ہوتی ہے تو ان کو حصہ ضرور ملے گا۔ سنیٹرز یا پارلیمنٹرین نہیں بن سکتے۔ لیکن گورنر تو بن سکتے ہیں۔ نادیدہ قوتیں جو پلڑا لئے بیٹھے ہیں وہ ترازو ایک طرف جھکنے نہیں دیتے۔ آج کل حکومت اور میاں صاحبان کے گھر گھل مل گئے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی اصل میں پی آر او بنے ہوئے ہیں۔ ایک خبر یہ عام ہے کہ لندن میٹنگ میں تمام ساتھیوں نے نوازشریف کو پارٹی صدارت چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے لیکن انہوں نے اسے مسترد کر دیا۔ (ن) لیگ تو ہے ہی نواز لیگ۔ ان کے بغیر کیسے قائم رہ سکتی ہے۔ میاں شہباز شریف کو ٹیکنیکل بنیادوں پر کلین چٹ ملی ہے۔ عدالت پہلے ہی نیب پر برہم تھی اور کہہ رہی تھی کہ اتنا عرصہ کیوں سوئے رہے۔ اس وجہ سے کیس کو زائد المیعاد قرار دے کر خارج کر دیا گیا ہے۔ یہ شہباز شریف کی پہلی بڑی کامیابی ہے جبکہ شیخ رشید کی پہلی سب سے بڑی ہار ہے۔ ماڈل ٹاﺅن شہباز شریف کیلئے ایک تھریٹ ہے۔ ہاں اگر وہ کسی طرح اس سے نکل پائے تو بالکل کلین ہو جائیں گے۔ پرویز رشید سے استعفیٰ لیا گیا تب بھی وہ ایک وزیر کی طرح ہی تمام سہولیات لے رہے تھے۔ اسی طرح رانا ثنائ اللہ بھی استعفیٰ دے دیں اور ماڈل ٹاﺅن دفتر میں ایک کمرہ لے لیں اور کام کرتے رہیں۔ اسی طرح اقتدار، استعفیٰ کے بعد بھی ان ہی کے پاس رہے گا۔ رانا صاحب 187/H میں چیف ایڈوائزر ن کر بیٹھ جائیں۔ ان کے پاس سکیورٹی بھی رہے گی۔ اَنا کا مسئلہ نہ بنائیں۔میں نے اندازے کی بنیاد پر پیشنگوئی کی تھی کہ عدالت عمران خان کو چھوڑ دے گی اور جہانگیر ترین نااہل ہوں گے۔ حالات اور واقعات کے انسان آسانی سے اندازہ لگا سکتا ہے کہ کیا ہونے والا ہے۔ تحریک انصاف کے نعیم الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن بہت عرصے سے ہمارے اثاثے کی چھان بین کر رہا ہے۔ 2009ئ سے 2017ءتک تمام اثاثوں کی تفاصیل جو 800 صفحوں پر مشتمل ہے انہیں دے دی ہے۔ ان کے دیگر سوالوں کے جواب بھی دے دیئے ہیں۔ قانون کے تحت باہر سے آیا ہوا غیر قانونی پیسہ عدالت ضبط کر لیتی ہے۔ اس کے علاوہ فارن فنڈنگ کی کوئی اور سزا موجود ہی نہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید نے کہا ہے کہ حدیبیہ کیس پر ان کی ملی بھگت ہے۔ یہ ایک قسم کا ”کو“ ہے آپس میں میٹنگ ہو رہی ہے۔ انہوں نے خاور شاہ کو نوٹیفکیشن ہونے نہیں دی۔ میں اس کے خلاف ریویو میں جا?ں گا۔

 

”منشیات فروش ہار گیا “عمران خان کا اشارہ کس کی جانب

ٹنڈو محمد خان‘ کراچی (نمائند گان ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اللہ کاشکرگزارہوں، سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں، ایک سال کی تلاشی کے بعد اپنے حق میں فیصلہ آنے پر خوشی ہوئی ہے، پاکستان کی سب سے بڑی عدالت نے مجھے تلاشی کے بعد بری کیا جبکہ حدیبیہ کیس میں نواز شریف کو بچانے پر نیب کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ جہانگیر ترین کو نااہل قرار دینے پر بہت افسوس ہوا،جہانگیر ترین سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے بزنس مین ہیں۔ سپریم کورٹ سے اپنے حق میں فیصلہ آنے کے بعد کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ میں سب سے زیادہ تلاشی میری ہوئی ہے اور عدالتی فیصلے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ میرا موازنہ منی لانڈرنگ کے بادشاہ کے ساتھ کیا جا رہا ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ میں منشیات فروش کا دائر کردہ کیس ایک سال تک چلا۔ پوچھتا ہوں نواز شریف کو کیس کے لئے کوئی اور شخص نہ ملا۔ نواز شریف کو کیس کرنے کے لئے منشیات فروش کے سوا کوئی نہیں ملا، ایک سال کی تلاشی کے بعد میرے حق میں فیصلہ آیا۔ میں نے اپنی ساری منی ٹریل عدالت میں دی اور 60 دستاویزات جمع کرائیں۔ اس موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین نے چیلنج کیا کہ کسی بھی رکن پارلیمنٹ کی اس طرح تلاشی لی گئی تو اس سے کچھ نہ کچھ مل جائے گا۔ خوشی یہ ہے کہ ایسی تلاشی کے بعد میرا سب کچھ لوگوں کے سامنے آگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تکلیف یہ ہے کہ میرا ایسے شخص سے ایک سال تک موازنہ کیا گیا جس نے غریب قوم کا پیسہ چوری کیا۔ ن لیگ کے کرپٹ لوگ سپریم کورٹ کے باہر کھڑے ہوکر مجھے برا بھلا کہتے رہے۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف ملک کا سب سے بڑا منی لانڈرر ہے، حدیبیہ کیس میں نیب کی سخت مذمت کرتا ہوں، اس نے نواز شریف کو بچایا اور پوری مدد کی، نیب نے کیس صحیح طرح پیش نہیں کیا اور یہ فیصلہ میرٹ پر نہیں ہوا، پرانا چیئرمین قمر زمان چوہدری شریف مافیا سے ملا ہوا تھا، شریف خاندان بتا نہیں سکتا کہ ان کے پاس پیسہ کہاں سے آیا، ان کے پاس ہر چیز کا جواب قطری خط ہے، سب کو پتا ہے کہ خط فراڈ تھا۔انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر یا جہاز کے لئے پارٹی پیسے دیتی ہے، ہم کسی کے احسان مند نہیں۔ جہانگیر ترین کے نااہلی کے فیصلے کے حوالے سے سربراہ تحریک انصاف نے کہا جہانگیرترین کے خلاف فیصلہ آنے پرافسوس ہواہے۔ جہانگیر ترین کو نااہل قرار دینے پر بہت افسوس ہوا، جہانگیرترین سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے بزنس مین ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کافیصلہ تسلیم کرتے ہیں، سپریم کورٹ نے فیصلہ تکنیکی بنیادپرکیانظرثانی اپیل کرینگے۔ جہانگیرترین کا موازنہ ان ڈاﺅکوں سے نہ کیا جائے۔عمران خان نے کہا کہ جہانگیر پر پورا اعتماد ہے، انہیں تکنیکی بنیادوں پر نااہل کیا گیا اور انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، فیصلے پر افسوس ہوا جس کے خلاف نظرثانی اپیل کریں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ خوشی ہے پاکستان کی خدمت کرنے کاموقع ملا ہے، خوشی ہے میں نے تلاشی دی اور سرخرو ہوا، لوگ مجھ پر اعتماد کرتے ہیں اسپتال کیلئے پیسے دیتے ہیں، خوشی ہے اب میں کھل کر لوگوں کے سامنے آگیا ہوں۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات مین ہر چوروں اور لیٹروں کو شکست دیں گے، شہباز شریف اپنے امپائر بھی کھڑیں کر دیں پھر بھی جیت ہماری ہو گی، ہم سندھ میں حکومت قائم کریں گے، سندھ میں تعلیم، صحت اور پولیس کا نظام ٹھیک کریں گے۔ سندھ میں سب سے زیادہ کرپشن ہو رہی ہے، سندھ باقی پاکستان سے پیچھے رہ گیا، ایک قوم تب پیچھے رہتی ہے جب وہ تعلیم میں پیچھے چلی جاتی ہے، تعلیم کے میدان میں پنجاب سب سے اگے تھا، اب تعلیم کے میدان میں خیبرپختونخواہ آگے نکل گیا ہے، سندھ میں پی پی کی حکومت نے تعلیم پر توجہ نہیں دی، حکمرانوں کے بچے انگلش میڈیم میں پڑھتے ہیں، تعلیم کا دہرا معیار ہے، تعلیم کے میدان میں پیچھے رہنے والی قوم پیچھے رہ جاتی ہے۔ ٹنڈو محمد خان میں پارٹی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سندھ میں ہماری حکومت آئے گی تو تعلیم کا نظام ٹھیک کریں گے، ایک دن آئے گا اس ملک کے وزیراعظم کے بچے سرکاری سکولوں میں پڑھیں گے، سندھ کی پولیس کا نظام سب سے خراب ہے، سندھ کے لوگوں کو صحت اور پولیس کا نظام سب سے زیادہ تنگ کرتے ہے، لوگوں پر جھوٹے کیسز بنا کر تنگ کیا جاتا ہے، کے پی کے پولیس انٹرنیشنل معیار کی پولیس ہے، صوبے میں بہترین پولیس کی وجہ سے دہشتگردی ختم ہوگی، سندھ میں لوگ پولیس سے ڈرتے ہیں، آئی جی سندھ کی رپورٹ کے مطابق14ہزار پولیس اہلکاروں پر کرپشن کے کیسز ہےں، جب پولیس کو اپنے مقاصد کےلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

 

رشی کپور ایک بار پھر صحافیوں پر برس پڑے

ممبئی: (ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار اور سوشل میڈیا پر متنازع ٹوئٹ سے مشہور رشی کپور ایک بار پھر صحافیوں پر برس پڑے اور انہیں مفت کی شراب پینے والے افراد کا طعنہ دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق راج کپور کی 93 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں راج کپور کی سوانح حیات پر مبنی کتاب کی رونمائی کی گئی جس میں رشی کپور کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا لیکن والد کی تقریب میں بھی رشی کپور کو صحافیوں کی موجودگی ایک نہ بھائی اور صحافیوں کو تقریب چھوڑ جانے کا کہہ دیا۔

حلقہ بندیوں پر ڈیڈ لاک ختم

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت پارلیمانی رہنماو¿ں کے اجلاس میں حلقہ بندیوں سے متعلق بل پر ڈیڈ لاک ختم کرلیا گیا اور بل کو 19 دسمبر کو سینٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ روز پارلیمانی جماعتوں کے رہنماو¿ں کو ناشتے پر مدعو کیا جس میں شرکت کےلئے بعض جماعتوں کے رہنما وزیراعظم ہاو¿س پہنچے جبکہ حکومت کے اہم اتحادی مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی اجلاس میں شرکت کےلئے نہیں پہنچے۔وزیراعظم کی پارلیمانی رہنماو¿ں سے ناشتے کی میز پر اہم امور پر مشاورت ہوئی جس کے بعد وزیراعظم کی سربراہی میں پارلیمانی رہنماو¿ں کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی، ایم کیوایم پاکستان، عوامی مسلم لیگ کے رہنما شریک ہوئے جبکہ تحریک انصاف ¾جے یو آئی (ف) اور پشتونخوا میپ سے کسی نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔وزیراعظم کی سربراہی میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں حلقہ بندیوں کے بل ¾ فاٹا اصلاحات بل اور مردم شماری پر اپوزیشن کے تحفظات پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں حلقہ بندیوں سے متعلق بل پر ڈیڈ لاک ختم ہوگیا اور اس حوالے سے تمام تحفظات دور کرنے پر اتفاق ہوا ہے جس کے بعد بل کو 19 دسمبر کو سینٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق حلقہ بندیوں کے معاملے کا جائزہ اور اس کے حل کےلئے 4 رکنی کمیٹی بنادی گئی ہے جس میں سنیٹر مشاہد اللہ، میر حاصل بزنجو، تاج حیدر اور مشاہد حسین سید شامل ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فاٹا اصلاحات بل کے معاملے پر پارلیمانی رہنماو¿ں کا ایک الگ اجلاس بلایا جائےگا جو آئندہ ایک دو روز میں ہی طلب کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے بتایا کہ مردم شماری اور حلقہ بندیوں کا معاملہ احسن طریقے سے طے کرلیا گیا ہے ¾اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ اس حوالے بنائی گئی چار رکنی کمیٹی میں پانچویں رکن پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے عثمان کاکڑ ہوں گے۔اعتزاز احسن کے مطابق اس حوالے سے جو بھی اعتراضات ہوں گے اسے جلد از جلد ایک سے دو ہفتوں میں حل کیا جائےگا جبکہ وزیراعظم نے خود اس کی نگرانی کا اعلان کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں کہا گیا کہ جیسے ہی حلقہ بندیوں کا بل 19 دسمبر کو سینیٹ سے منظور ہوگا اس کے بعد الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا اور الیکشن وقت پر ہی ہوں گے۔

 

عمران بچ گئے مبارک ،لیکن افسوس کپتان کی ایک بڑی وکٹ گر گئی:ضیا شاہد

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ جج صاحب قابل انسان ہیں۔ وہ سمجھداری سے فیصلہ کرتے ہیں۔جو بھی فیصلہ کیا قبول کرنا چاہئے۔ انہوں نے عمران خان کو اہل اور جہانگیر ترین کو نااہل قرار دیا۔لوگ کہتے ہیںپاکستان کے موجودہ حالات میں اگر وہ دونوں کو نااہل قرار دے دیتے تو اس وقت تک سڑکوں پر ہنگامے شروع ہو جاتے۔ آج ایک تاریخی دن ہے۔ ہم نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ ایک کو تو جانا پڑے گا۔ تحریک انصاف کے فواد چودھری نے کہا کہ توازن برقرار رکھنے کے لئے انہیں نااہل قرار دیا گیا ہے۔ تاہم فیصلہ درست نہیں۔ اس کے ساتھ ہی ایک اور بڑا فیصلہ آ گیا کہ شہباز شریف کو کلین چٹ مل گئی ہے ہم تو پہلے ہی کہہ رہے تھے کہ اگر شہباز شریف بھی چلے گئے تو پارٹی کس کے پاس ہو گی بظاہر تو عدالت کا فیصلہ سیاسی فیصلہ نظر آتا ہے۔ لیکن ابھی ماڈل ٹاﺅن کیس کھولنا باقی ہے۔ اسحاق ڈار کے بارے اطلاع آئی ہے کہ وہ لندن میں چہل قدمی کر رہے تھے۔ چلو ہم مان لیتے ہیں۔ وہ بیمار ہوں گے۔ عمران خان کو آج کے فیصلے سے زیادہ خوش نہیں ہونا چاہئے کیونکہ سپریم کورٹ نے آج کے فیصلے کے دوسرے حصے میں گیند اٹھا کر الیکشن کمیشن کی گود میں ڈال دی ہے۔ اور کہا ہے کہ وہ 5 سال تک تحقیقات کر سکتے ہیں۔ لہٰذا عمران خان کو ”آدھی“ کلین چٹ ملی ہے۔ فیصلہ کرنے والے کسی کو کلین چٹ نہیں دیتے۔ شہباز شریف کو یہاں سے کلین چٹ مل گئی ہے۔ وہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے سلسلے میں جائیں گے۔ پی پی پی والوں کی رسی دراز ہوئی ہے۔ جہانگیر ترین اگرچہ یہاں سے تو آﺅٹ ہو گئے ہیں۔ لیکن اگر تحریک انصاف کامیاب ہوتی ہے تو ان کو حصہ ضرور ملے گا۔ سنیٹرز یا پارلیمنٹرین نہیں بن سکتے۔ لیکن گورنر تو بن سکتے ہیں۔ نادیدہ قوتیں جو پلڑا لئے بیٹھے ہیں وہ ترازو ایک طرف جھکنے نہیں دیتے۔ آج کل حکومت اور میاں صاحبان کے گھر گھل مل گئے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی اصل میں پی آر او بنے ہوئے ہیں۔ ایک خبر یہ عام ہے کہ لندن میٹنگ میں تمام ساتھیوں نے نوازشریف کو پارٹی صدارت چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے لیکن انہوں نے اسے مسترد کر دیا۔ (ن) لیگ تو ہے ہی نواز لیگ۔ ان کے بغیر کیسے قائم رہ سکتی ہے۔ میاں شہباز شریف کو ٹیکنیکل بنیادوں پر کلین چٹ ملی ہے۔ عدالت پہلے ہی نیب پر برہم تھی اور کہہ رہی تھی کہ اتنا عرصہ کیوں سوئے رہے۔ اس وجہ سے کیس کو زائد المیعاد قرار دے کر خارج کر دیا گیا ہے۔ یہ شہباز شریف کی پہلی بڑی کامیابی ہے جبکہ شیخ رشید کی پہلی سب سے بڑی ہار ہے۔ ماڈل ٹاﺅن شہباز شریف کیلئے ایک تھریٹ ہے۔ ہاں اگر وہ کسی طرح اس سے نکل پائے تو بالکل کلین ہو جائیں گے۔ پرویز رشید سے استعفیٰ لیا گیا تب بھی وہ ایک وزیر کی طرح ہی تمام سہولیات لے رہے تھے۔ اسی طرح رانا ثناءاللہ بھی استعفیٰ دے دیں اور ماڈل ٹاﺅن دفتر میں ایک کمرہ لے لیں اور کام کرتے رہیں۔ اسی طرح اقتدار، استعفیٰ کے بعد بھی ان ہی کے پاس رہے گا۔ رانا صاحب 187/H میں چیف ایڈوائزر ن کر بیٹھ جائیں۔ ان کے پاس سکیورٹی بھی رہے گی۔ اَنا کا مسئلہ نہ بنائیں۔میں نے اندازے کی بنیاد پر پیشنگوئی کی تھی کہ عدالت عمران خان کو چھوڑ دے گی اور جہانگیر ترین نااہل ہوں گے۔ حالات اور واقعات کے انسان آسانی سے اندازہ لگا سکتا ہے کہ کیا ہونے والا ہے۔ تحریک انصاف کے نعیم الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن بہت عرصے سے ہمارے اثاثے کی چھان بین کر رہا ہے۔ 2009ءسے 2017ءتک تمام اثاثوں کی تفاصیل جو 800 صفحوں پر مشتمل ہے انہیں دے دی ہے۔ ان کے دیگر سوالوں کے جواب بھی دے دیئے ہیں۔ قانون کے تحت باہر سے آیا ہوا غیر قانونی پیسہ عدالت ضبط کر لیتی ہے۔ اس کے علاوہ فارن فنڈنگ کی کوئی اور سزا موجود ہی نہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید نے کہا ہے کہ حدیبیہ کیس پر ان کی ملی بھگت ہے۔ یہ ایک قسم کا ”کو“ ہے آپس میں میٹنگ ہو رہی ہے۔ انہوں نے خاور شاہ کو نوٹیفکیشن ہونے نہیں دی۔ میں اس کے خلاف ریویو میں جاﺅں گا۔

 

ملک کو نقصان کونسی کوشش پہنچائے گی،معروف صحافی کا دبنگ انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 2018ءالیکشن انجینئرڈ کرنے یا معمولی دھاندلی کی کوشش بھی کی گئی تو ملک کو نقصان پہنچ سکتا ہے، تمام ادارے مل بیٹھ کر معاملات کو حل کریں اور آئین کے تحت کام کریں، اسحاق ڈار کو ضرور واپس لایا جائے تاہم پرویز مشرف کو بھی اسی طرح لایاجائے۔ یہ باتیں سینئر صحافی حامد میر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت آئین کو بچانا سب سے ضروری ہے سب کے لئے ایک ہی قانون ہونا چاہیے اگر طاقتور اور کمزور کےلئے الگ قانون ہی رہے تو ملک مزید کمزور ہوتا جائے گا۔ تمام اداروں کو اپنا رول ادا کرنا چاہیے اور مل بیٹھ کر تمام اہم ایشوز پر بات چیت اور انہیں آئین و قانون کے تحت حل کرنا چاہیے۔ اسحاق ڈار کو پکڑ کر ضرور واپس لائیں تاہم اسی طرح پرویز مشرف کو بھی پکڑ کر لائیں تو ہی انصاف ہوگا۔