” وہ ابھی بچے نہیں“ گلالئی بھر میدان میں ان ‘ دل کی بھڑاس دل کھول کر نکالی

لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران خان نااہلی سے بچے نہیں‘ ابھی الیکشن کمیشن نے فیصلہ کرنا ہے۔ عمران خان نے بیرون ملک موجود پاکستانیوں سے اربوں روپے کھائے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایم این اے عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ کیس کی سماعت کے دوران عمران خان نے عدالت سے کافی جھوٹ بولے اور کئی بیان بدلے‘ خیر سب کو سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا اپنی پارٹی کے اندر وہ غریبوں اور مڈل کلاس ورکرز کو ترجیح نہیں دیتے۔ انہوں نے پارٹی میں چور اور ڈاکو جمع کر لئے ہیں۔ اس رویے کے باعث پرانی تحریک انصاف کے لوگ کسی اور پارٹی میں جائیں گے یا میرے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ عائشہ گلالئی کا کہنا تھا پی ٹی آئی کی حکومت نے اربوں روپے کی کرپشن کی‘ جس شخص کے قول و فعل میں تضاد ہو وہ کیا تبدیلی لائے گا۔
عائشہ گلالئی

”24 گھنٹوں میں ہر کام ہوگا“ ۔۔۔۔؟ ریحام خان عامل بابا کیوں بنی وجہ بتادی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اہل اور جہانگیر ترین کو نااہل قرار دے دیا ہے جس پر چیئرمین پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ ریحام خان نے انتہائی دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں نے اس فیصلے کی دو سال قبل ہی پیشگوئی کر دی تھی‘ ریحام خان نے اپنے پیغام کے ساتھ ہیش ٹیگ استعمال کیا کہ ’مجھے سب یاد ہے‘۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو کلین چٹ دے دی جبکہ جہانگیر ترین اس کیس میں نااہلی قرار پائے۔ فیصلے کے بعد ٹوئٹر پر لفظی جنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

نواز مریم کی آج لندن سے وطن واپسی

لاہور (خصوصی رپورٹ) سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز آج لندن سے پاکستان روانہ ہوں گے، ان کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے رہنما زبیر گل بھی پاکستان آئیں گے ۔ دوسری جانب میاں شہبازشریف مزید دو دن لندن قیام کریں گے۔ اس سے قبل لندن میں کلثوم نواز کو ہارلے سٹریٹ منتقل کردیاگیا جہاں ڈاکٹر چوتھے کیموتھراپی سیشن کا فیصلہ کریں گے۔ نوازشریف ، مریم نواز، حسین نواز اور حسن نواز بھی ان کے ساتھ تھے۔

بلاول بولے عمران کی اے ٹی ایم ۔۔۔خراب ہو گئی

لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سپریم ورٹ کی جانب سے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کو تاحیات نا اہل قرار دینے پر دلچسپ ٹوئٹ کیا ۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کیا کہ اے ٹی ایم خراب ہوگئی، ترین آﺅٹ۔

الزام تراشوں نے منہ کی کھا لی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ حدےبےہ کےس مےں سپرےم کورٹ کے فےصلے نے حق وصداقت پرمبنی ہمارے موقف پرمہر تصدےق ثبت کردی ہے ۔آج اےک بےان مےں انہوںنے کہا کہ ےہ فےصلہ سچائی اورانصاف کی فتح ہے اورمےں اس فےصلے پرا للہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکرادا کرتا ہوں ۔محمد شہبازشرےف نے کہا کہ مےں سپرےم کورٹ کا شکرگزار ہوں جس کے فےصلے سے حق وانصاف کا بول بالا ہوا اور ےہ حقےقت کھل کرسامنے آگئی کہ آخری فتح سچائی کی ہوتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ آج کا دن مےری سےاسی زندگی کا اہم ترےن دن ہے اورسپرےم کورٹ کے فےصلے سے مےرے خلاف لگائے گئے الزامات غلط اور بے بنےاد ثابت ہوئے ہےں۔وزےراعلیٰ نے کہاکہ وقت آگےا ہے کہ پاکستان کی تمام سےاسی پارٹےاں اوران کے کارکن اےک دوسرے کو کمزور کرنے کی کوششوں پرمبنی رواےتی سےاست کو ترک کر کے اپنی تمام تر توانائےاں پاکستان کی ترقی اورخوشحالی اورغرےب عوام کی حالت بدلنے کے لئے وقف کردےں۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداءکی تیسری برسی کے موقع پر اپنے پےغام میں کہا ہے کہ16دسمبر2014 کو سفاک درندوں نے آرمی پبلک سکول پشاورمےں معصوم بچوں کو بدترےن بربرےت کا نشانہ بناےا اور ان معصوم بچوں کے لہو سے پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اکٹھی ہوئی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میںاتحاد اور اتفاق سے کئے جانے والے فیصلوں کے باعث شاندار کامیابیاں ملی ہیں اور آج وطن عزیز میں امن قائم ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک سکول پشاور کے بچوں اور اساتذہ نے عظیم مقصدکے حصول کےلئے اپنی جانوں کی عظیم قربانی دی اوربہادری وجرا¿ت کی نئی تارےخ رقم کی ۔ شہےد ہونےوالے بچے اور اساتذہ پوری قوم کے ہےرو ہےں اور رہیں گے ۔سانحہ اے پی ایس میں معصوم بچوں کی شہادت پر پوری قوم آج بھی سوگوارہے اورقوم شہدائے اے پی ایس کی عظیم قربانی کو کبھی نہیں بھلا پائے گی ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہداءکے بہنے والے خون سے قوم کو امن نصیب ہوا ہے۔آرمی پبلک سکول کے بچو ں نے محفوظ اورپرامن پاکستان کےلئے اپنے لہو سے تارےخ لکھی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سینئر صحافی و پی ایف یو جے کے سابق سیکرٹری محمد افضل خان اور سی پی این ای کے نائب صدر طاہر فاروق کے بھائی خالد فاروق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں سوگوا ر خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی ارواح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور کے علاقے نشاط کالونی میں آتشزدگی کے باعث ماں اور 2 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ سے آتشزدگی کے واقعہ کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لندن سے وےڈےو لنک کے ذرےعے سول سےکرٹرےٹ مےں اجلاس سے خطاب کےا۔ اجلاس مےں پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے زےر تعمےر منصوبے پر پےشرفت کا جائزہ لےاگےا۔ وزےراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کا منصوبہ دکھی انسانےت کی خدمت کےلئے اےک رول ماڈل بنے گا اور ےہ خطے کا سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ہو گا۔ وزےراعلیٰ نے منصوبے پر کام کی رفتار مزےد تےزکرنے کی ہداےت کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال مےں گردے اورجگر کے امراض کے مستحق مرےضوں کو جدےد علاج معالجہ مفت ملے گا اور20 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونےوالا یہ ادارہ اپنی مثال آپ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کے پہلے مرحلے کی تکمےل کےلئے دن رات کام کےا جائے کےونکہ پہلے مرحلے کی مقررہ مدت میں تکمیل کیلئے ایک ایک لمحہ قیمتی ہے۔ وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ منصوبے پر مزید محنت اور جذبے سے کام جاری رکھا جائے اور ہسپتال کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ لینڈا سکیپنگ اور ہارٹیکلچر ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اربوں روپے کے وسائل سے جگر اورگردے کے مرےضوں کےلئے جدےد ہسپتال بنا رہی ہے اوراس ہسپتال مےں علاج معالجے کی عالمی معےار کی سہولتےں مہےا کی جائےں گی۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ حدیبیہ سے متعلق فیصلے سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا۔ الزام لگانے والوں کو منہ کی کھانی پڑی۔ حدیبیہ کو تباہ کر دیا لیکن حکومت سے معاوضہ نہیں لیا گیا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے زمانے میں اتفاق فاﺅنڈری کو تباہ کر دیا گیا تھا۔ قرضوں کی ایک ایک پائی واپس کردی گئی۔ خان صاحب کرپشن کے بارے میں گلا پھاڑ پھاڑ کر بات کرتے ہیں جبکہ خود جہانگیر ترین کے جہازوں اور پیسے سے مستفید ہوتے رہے۔ عبدالعلیم خان نے لاہور میں اربوں کی زمینوں پر قبضے کر رکھے ہیں، ان کے خلاف مقدمات درج ہیں۔ عمران خان کے دائیں بائیں ایسے لوگ ہیں جنہوں نے سپریم کورٹ میں غلط بیانی کی۔ عمران خان نیازی کے کیس میں نظرثانی کی گنجائش ہے۔ خان صاحب کے اور پانامہ کیس میں مماثلت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین جن کو ”امیر ترین“ کہتا ہوں کروڑوں روپے کے قرضے معاف کرائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین کو سوا چار سال بعد میٹرو بنانے کاخیال آیا۔ عمران خان اور ان کی پارٹی وقت ضائع کرنے کی ماہر ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت قرضہ لیکر میٹرو بس منصوبہ شروع کر رہی ہے۔ یہی شخص چار سال کہتا رہا کہ لاہور میٹرو میں اربوں روپے ضائع ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد دھرنے کے باعث سی پیک منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا۔ چار سالوں میں خیبرپختونخوا میں ایک میگا واٹ بجلی پیدا نہیں کی گئی۔ کے پی میں ہزاروں میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش ہے۔ پاکستان میں اندھیرے ختم ہو گئے۔ یہ کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے۔ نواز شریف کے خلاف کیس پانامہ کا تھا، فیصلہ اقامہ پر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے سامنے اپنے مفروضات پیش کرتا رہتا ہوں، کوئی ڈکٹیٹرشپ نہیں کہ اپنی بات منوا لوں۔ انہوں نے کہا کہ نجفی رپورٹ پر پاکستان آ کر بات کروں گا۔ آصف زرداری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرے محل بتایا جائے کس کا ہے۔ 60ملین ڈالر سوئس بینک میں زرداری کا پڑا ہے۔ ہائی کورٹ کے فل بنچ نے کہا کہ نجفی رپورٹ پبلک دستاویزات نہیں ہے۔ رپورٹ میں کوئی ایک جملہ بتا دیں جو میرے بارے میں ہو، اس بارے میں پاکستان آ کر مناسب وقت پر اپنی رائے دونگا۔ انہوں نے کہا کہ علیم خان جنہوں نے زمینوں پر قبضے کیے ہوئے ہیں وہ عمران خان کی دوسری اے ٹی ایم مشین ہے۔

”مسیحا کہاں“ایک اور ماں نے بچی کو فرش میں جنم دیدیا

کامونکے (خصوصی رپورٹ) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کامونکے کے ڈاکٹروں کی نااہلی کی وجہ سے ایمرجنسی وارڈ کے فرش پر بچے کی پیدائش ہوگئی۔ چک لکھیاں کا رہائشی محمد عابد ولد محمد یاسین اپنی بیگم کو لے کر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کامونکے کے ایمرجنسی وارڈ میں پہنچا تو وہاں پر ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت اور لاپروائی کی وجہ آدھا گھنٹہ انتظار کرنے اور کوئی ڈاکٹر نہ پہنچنے پر فرش پر ہی ڈلیوری ہو گئی۔ بچے کی پیدائش ہوتے ہی ہسپتال کی انتظامیہ اپنی کارگردگی ظاہر کرنے کیلئے متحرک ہو گئی۔
کامونکے‘ فرش پر بچہ

ڈالر ٹرمپ کا رشتہ دار نکلا‘ امریکی صدر کیطرح بھر بے قابو

کراچی(خصوصی رپورٹ)ڈالر ایک بار پھر اڑان بھرنے لگا۔ دو دن نیچے رہنے کے بعد ڈالر 20پیسے مہنگا ہونے کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں 110روپے 30پیسے کا ہوگیا۔مارکیٹ کے آغاز پر ہی بینکوں کے درمیان ڈالر کی لین دین میں ڈالر کی قدر 20پیسے اضافے سے 110روپے 30پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی آئی ایم ایف کے دباﺅ کا نتیجہ نہیں ہے، البتہ ادارہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا خیر مقدم کرتا ہے، کیونکہ آزادانہ ایکسچینج ریٹ معاشی ترقی اور ایکسپورٹ بڑھانے کے ساتھ ساتھ ادائیگیوں کے چیلنج سے نمٹنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

100ممالک میں9672پاکستانی قید

لاہور (خصوصی رپورٹ) وزارت خارجہ نے لاہور ہائیکورٹ میں تفصیلات دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ دنیا کے 100 ممالک کی جیلوں میں 9672 پاکستانی جیلوں میں قید ہیں۔ بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کو قانونی امداد کی فراہمی اور ان تک رسائی کے
لئے بنائی گئی پالیسی عدالت میں پیش نہ کرنے پر چیف جسٹس کا سخت اظہار برہمی۔ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور لی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت کے روبرو درخواست گزاروں کی وکیل بیرسٹر سارہ بلال نے عدالت کو بتایا کہ سعودی عرب سمیت دنیا کے دیگر ممالک کی جیلوں میں قید پاکستانیوں تک رسائی نہ ہونے سے ان کے اہل خانہ سخت اذیت سے دوچار ہیں۔ سرکاری وکیل نے وفاقی وزارت خارجہ کا جواب داخل کراتے ہوئے مو¿قف اختیار کیا کہ بیرون ملک جیلوں میں بند پاکستانیوں تک رسائی کے لئے اقدامات کئے جاتے ہیں۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ غیرملکی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی، ان تک رسائی اور انہیں قانونی امداد کی فراہمی کیلئے کیا اقدامات اور احکامات صادر کئے گئے، جس پر سیکرٹری خارجہ کی جانب سے اس حوالے سے پالیسی وضح کر کے عدالت میں پیش کرنے کیلئے مزید مہلت طلب کی گئی، جس پر عدالت نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پالیسی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی۔
وزارت خارجہ

وزیر اعظم کا امیدوار اپنی جگہ ہے اے ٹی ایم کی خیر، شیخ رشید کا دلچسپ ردعمل

لاہور (نیٹ نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے عمران خان کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ساری دستاویزات کو اکٹھا کرنا سیاست دان کے لیے بہت مشکل کام ہے، یہ بڑے اہم دن ہیں، ابھی میں الیکشن دیر سے دیکھ رہا ہوں، ملک کو ابھی الیکشن کی طرف ہی جانا چاہیئے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے عمران خان نااہلی کیس پر دلچسپ ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کا امیدوار اپنی جگہ ہے، اے ٹی ایم کی خیر ہے، جمائمہ نے اہم کردار ادا کیا، انہوں 40 سال پرانے دستاویزات سنبھال کر رکھے، عمران خان کو کہوں گا کہ جمائمہ سے دوبارہ شادی کر لیں۔ جسٹس جاوید اقبال نے چار پراسیکیوٹر کی فائل بھیجی ہیں، جسٹس جاوید نے کہا اس پر صدر کے دستخط ضروری ہے۔

عمران خان کی جناح کیپ کیساتھ تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی،لطائف کا انبار لگ گیا ،دلچسپ تبصرے

لاہور (ویب ڈیسک) ”پاکستانی لڑکے نے بانی قائداعظم کی طرح نظر آنے کیلئے 50 سرجریاں کروا لیں“ یہ اور بہت سے دوسرے الفاظ اور تصاویر سوشل میڈیا پر اس وقت سامنے آئیں جب عمران خان نے چند روز قبل کراچی کا دورہ کیا اور وکلا ءکی جانب نے انہیں جناح کیپ پہنائی گئی۔ کپتان جناح کیپ پہن کر جہاں خوش دکھائی دئیے تو ان کے مداحوں نے بھی خوب سراہا کیونکہ جناح کیپ واقعی کپتان کے سر پر ’جچ‘ رہی تھی لیکن اس کیساتھ ہی سوشل میڈیا پر ”میم بریگیڈ“ بھی حرکت میں آ گئی اور مختلف تصاویر اور لطائف کا انبار لگ گیا جو انتہائی دلچسپ اور مزاح سے بھرپور تھا۔ سوشل میڈیا کے ایک صارف نے عمران خان کی تصویر اٹھائی اور اسے شیئر کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ سب پر بازی لے گیا اور دیکھنے والے ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گئے۔ حسن احمد نامی صارف نے جناح کیپ پہنے کپتان کی تصویر شیئر کی اور لکھا ”پاکستانی لڑکے نے قائداعظم کی طرح نظر آنے کیلئے 50 سرجریاں کروا لیں۔“یہ ایک تصویر اور جملہ سوشل میڈیا پر خوب گردش کر رہا ہے اور کپتان کے مداحوں کے علاوہ ان کے مخالفین بھی اس جملے سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔