سوہنا آیا تے سج گئے بازار۔۔چین کی فضاء درود و سلام سے گونج اٹھی محفل میلاد،نعت خوانی

بیجنگ(ویب ڈیسک) چین میں پاکستانی سفارتخانے میں آنحضرت محمد ﷺکے یوم ولادت کے سلسلے میں 14دسمبر کومحفل میلاد کا انعقاد کیاگیا جس دوران پاکستانی سفیر کی اہلیہ اور بیجنگ میں پاکستان ایمبیسی کالج کی پرنسپل نے بیجنگ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی پر مشتمل مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پرنسپل نے ربیع الاول کے مبارک مہینے کے تقدس پر روشنی ڈالی اورمحمد ﷺکی شان اقدس بیان کی۔ پاکستان ایمبیسی کالج بیجنگ کی طالبات نے حضورپاک ﷺ کی زندگی مبارکہ کے مختلف پہلوﺅں پر تقریریں کی جبکہ دیگر شرکاءنے بھی درودوسلام اور نعتیں پڑھیں۔

دبئی میں ایوارڈزتقریب، ماہرہ خان، ماورہ حسین اور صبا قمرنے ارجن رامپال، گووندا ،سری دیوی کو دن میں تا رے دکھادیئے،سو شل میڈیا پر تصاویرنے دھوم مچا دی

دبئی (ویب ڈیسک) سالانہ مصالحہ ایوارڈ میں پاکستان کی خوبرو اداکاراو¿ں ماہرہ خان، ماورہ حسین اور صبا قمر کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ایوارڈ کی تقریب میں ایشیا کے متعدد شوبز اسٹارز نے شرکت کی اور تقریب میں چار چاند لگا دیئے۔سالانہ مصالحہ ایوارڈ شو میں بالی وڈ اسٹارز نے بھی شرکت کی جن میں ارجن رامپال، گووندا اور سری دیوی کے علاوہ بھارت کے مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترا اور دیگر شامل تھے۔ایوارڈ کی تقریب میں گووندا نے اپنے مشہور گانوں پر پرفارمنس دی اور مزاحیہ اداکار بومن ایرانی نے اپنے چٹکلوں سے سب کو محظوظ کیا۔جبکہ سو شل میڈیا پر تصاویر بھی وا ئرل کی گئیں۔