تازہ تر ین

آخر جس کا ڈر تھا وہی ہوا ،امریکہ کا بڑا اعلان

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک، ایجنسیاں) امریکہ نے پاکستان کی سکیورٹی معاونت معطل کرنے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق امریکہ نے پاکستان کی سکیورٹی معاونت معطل کر دی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق حقانی نیٹ ورک اور دیگر افغان طالبان کے خلاف کارروائی تک معاونت معطل رہے گی۔ روکی جانے والی مالی معاونت کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔ دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کن پاکستانی اقدامات لینے پر پاکستان کی امداد بحال ہو سکتی ہے۔امریکہ نے پاکستان کو مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزی کرنے والے ممالک سے متعلق خصوصی واچ لسٹ میں شامل کردیا ہے۔ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے مجموعی طور پر 10 ممالک کو واچ لسٹ میں شامل کیا ہے۔ یہ فہرستA 22 دسمبر کو دوبارہ مرتب کرکے اس میں پاکستان کا نام بھی شامل کیا گیا۔ اس فہرست میں پاکستان کے علاوہ شمالی کوریا، ایران، ارٹریا، چین، برما سوڈان، سعودی عرب، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کو شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان مخالف ٹوئٹ کے بعد سے تناو¿ کا شکار ہیں۔ امریکہ نے جماعت الدعوة قرآن و سنت کی ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن اور 3 پاکستانی شخصیات پر پابندی عائد کر دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی آفس آف فارن ایسٹ کنڑول نے تین پاکستانیوں اور ایک تنظیم پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پابندی کی وجہ دہشت گردی اور دہشت گردوں کی معاونت بتائی جارہی ہے۔ ان تین پاکستانیوں میں حیات اللہ، علی محمدابوتراب، عنایت الرحمان شامل ہیں۔ امریکی آفس آف فارن ایسٹ کنڑول نے تینوں افراد اور تنظیم کو 5 نومبر2017 میں پابندی کی فہرست میں شامل کیا۔ دستاویزات کے مطابق ان افراد اور تنظیم کو ایگزیکٹو آرڈر نمبر13224 کے تحت شامل کیاگیا۔ امریکی دستاویزات کے مطابق حیات اللہ کا تعلق لشکرطیبہ، القاعدہ، طالبان اور دیگر کالعدم تنظیموں سے ہے جبکہ عنایت الرحمان جماعت الدعوة القرآن و سنت کا سینئر رہنما ہے اور علی محمد ابوتراب پر لشکرطیبہ کیلئے ہزاروں ڈالر خلیجی ممالک سے جمع کرنےکا الزام ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں پاکستان کی امداد روکنے کی دھمکی دی تھی۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain