تازہ تر ین

آپ ﷺ نے خواب میں آکر فرمایا خاور سے طلاق لیکر عمران خان سے شادی کر لو ،بشریٰ مانیکا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق خبریں گذشتہ ہفتے سے ہی گردش کر رہی ہیں۔ اس خبر سے متعلق کئی سیاسی تجریہ کاروں اور کالم نگاروں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا لیکن معروف کالم نگار جاوید چودھری کے تازہ ترین کالم میں جاوید چودھری نے بشریٰ مانیکا کی خاور مانیکا سے طلاق اور پھر عمران خان کی بشریٰ مانیکا سے شادی کی فرضی وجوہات بیان کیں۔اپنے کالم میں جاوید چودھری نے لکھا کہ عمران خان کی مانیکا خاندان سے 2015ءمیں عون چوہدری کے ذریعے ملاقات ہوئی اور عمران خان اس مختصر سی ملاقات میں پنکی سے متاثر ہو گئے۔ یہ اس کے بعددونوں میاں بیوی سے اکثر ملاقاتیں کرنے لگے۔ بشریٰ بی بی نے اس دوران عمران خان کو وظائف بھی دیے اور برکت کے لیے انگوٹھی بھی دی۔ بشریٰ بی بی جلسوں، تقریروں اور بیانات کے لیے ”سعد گھڑی“ بھی بتاتی تھیں۔
یہ پیری مریدی آج بھی قائم ہے۔ عمران خان کا مانیکا خاندان سے یہ روحانی سلسلہ چلتا رہا لیکن اس دوران میاں بیوی کے تعلقات خراب سے خراب ہوتے چلے لگے یہاں تک کہ بیوی نے خاوند سے طلاق مانگ لی۔ طلاق کے سلسلے میں دو اطلاعات ہیں۔
” پہلی اطلاع یہ کہ بشریٰ مانیکا نے خاور فرید کو بتایا۔ مجھے نبی اکرمﷺ کی زیارت ہوئی۔ آپ نے مجھے حکم دیا تم خاوند سے طلاق لے کر عمران خان کے ساتھ شادی کر لو“
شادی کے بعد عمران خان کے راستے کی تمام رکاوٹیں دور ہو جائیں گی۔ یہ وزیراعظم بن جائیں گے اور پاکستان کا سنہرا دور شروع ہو جائے گا۔ خاوند نے پاکستان کے سنہرے دور کے لیے اپنی 30 سالہ رفاقت توڑ دی اور یوں بیگم بشریٰ مانیکا دوبارہ بشریٰ ریاض وٹو بن گئیں۔ طلاق کے بعد بشریٰ بی بی لاہور شفٹ ہوئیں اور والدہ کے ساتھ رہنے لگیں۔ ان کی عدت پوری ہوئی تو عمران خان نے انہیں رشتہ بھجوا دیا۔

دوسری اطلاع کے مطابق بشریٰ مانیکا نے خاور فرید سے خلع لی، اپنی عدت پوری کی اور یکم جنوری 2018ءکو لاہور میں عمران خان کے ساتھ نکاح کر لیا۔ یہ دونوں اب اعلان کے لیے مناسب روحانی گھڑی کا انتظار کر رہے ہیں۔ دوسری جانب خاور فرید اور پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ شادی ابھی نہیں ہوئی۔ خاور فرید مانیکا یہ بھی فرما رہے ہیں ہماری طلاق کی وجہ ناچاقی نہیں تھی بلکہ کوئی روحانی ایشو تھا۔ ہم اس اعتراف کو خواب یا بشارت کی تصدیق سمجھ سکتے ہیں۔ یہ دونوں اطلاعات کہاں تک درست ہیں یا ان میں سے کون سی ٹھیک اور کون سی غلط ہے یہ فیصلہ وقت کرے گا تاہم یہ درست ہے کہ عمران خان بشریٰ ریاض سے ٹھیک ٹھاک متاثر ہیں۔ یہ ان کے روحانی اثر میں بھی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain