نئی دہلی (ویب ڈیسک) انڈین کرکٹ بورڈ نے ممنوعہ ادویات کا استعمال کرنے پر معروف آل راﺅنڈر یوسف پٹھان پر 5 ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے۔انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے معروف کھلاڑی یوسف پٹھان کو ممنوعہ ادویات کے استعمال کی سزا دیتے ہوئے ان پر پانچ ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے۔ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوسف پٹھان نے نادانستہ طور پر ایسی ادویات کا استعمال کیا جن پر پابندی ہے اور یہ ادویات عموماً کھانسی کے شربت میں بھی عام استعمال ہوتی ہیں۔
